کراچی: اینٹی نارکوٹکس فورس نے کراچی پورٹ پرکارروائی کے دوران بیرون ملک اسمگل کی جانے والی 105کلوگرام سے زائد افیون قبضے میں لے لی۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق خفیہ اطلاع پر بدرالدین یارڈ،پاکستان انٹرنیشنل کنٹینرٹرمینل کراچی پورٹ پرکارروائی عمل میں لائی گئی،جس کے دوران بین الاقوامی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے،کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کرلی گئی۔
ترجمان کے مطابق ملزمان نے 105.50 کلو گرام افیون انتہائی مہارت سےرولنگ مل مشین میں چھپارکھی تھی،جو کینیڈا،اسمگل کی جانی تھی،ترجمان اے این ایف کے مطابق کارروائی کے دوران ایک ملزم شاہد کی گرفتاری عمل میں آئی ہے جبکہ اس کے دیگرساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں،مذکورہ کیس کے حوالے سے تفتیش جاری ہے۔
The post اے این ایف کی کراچی پورٹ پرکارروائی، کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/39HbIuN
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box