اسلام آباد: بلوچستان میں سبزیاں اور پھل چین کو برآمد کرنے کی بڑی صلاحیت موجود ہے۔
بلوچستان میں قومی سطح پر بڑی سبزیاں اور چیری جیسے کچھ د یگر پھل پیدا ہوتے ہیں جس کی وجہ سے ’’پاکستان پھلوں کی ٹوکری‘‘کا اعزاز حاصل کر سکتا ہے ، گوادر پرو کے مطابق اگرچہ بلوچستان بہت کم آبادی والا صوبہ ہے ، لیکن پاکستان میں سیب ، خوبانی ، بادام ، بیر ، انار ،انگور وغیرہ کا سب سے بڑا پیداواری مرکز ہے۔
ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی نے گوادر پرو کو بتایا کہ پنجگور میں ڈیٹ پروسیسنگ یونٹ کا قیام جلد ہی متوقع ہے۔ اس کے توسط سے اجناس کی قیمت بڑھ جائے گی جو بڑے پیمانے پر اس خطے میں کاشت کی جاتی ہے لیکن کاشت کار جائز منافع سے محروم رہ جاتے ہیں کیوں کہ انھیں مقامی مارکیٹوں میں کم قیمت پر کھجوریں فروخت کرنا پڑتی ہیں۔
لیاقت شاہوانی نے بتایا کہ بلوچستان میں سالانہ 50 لاکھ ٹن سے زیادہ پیاز کی پیداوار ہوتی ہے جو اگر چین کو برآمد کیا جائے تو وہ پیاز کے کاشتکاروں کے معا شی ماحول کو بہتر بنانے میں بہت اہم ہو گا جو عام طور پر مقامی مارکیٹ میں بھاری نقصان برداشت کرتے ہیں۔
The post بلوچستان میں چین کوسبزیاں، پھل برآمد کرنیکی صلاحیت موجود appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/36TFcnL
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box