جمبرنہرسے 3 بچوں کی لاشیں نہ ملیں، قاتل باپ جرائم پیشہ نکلا

قصور / پتوکی / پھولنگر: جمبرنہرمیں باپ کے ہاتھوں پھینکے گئے تین بچوں کی لاشیں دوسرے روزبھی نہ مل سکیں، آپریشن آج بھی جاری رہے گا، دو بچوں کی تدفین کر دی گئی۔ نماز جنازہ میں پولیس اہلکاروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

ملزم ابراہیم پولیس کی حراست میں ہے اس کی بیوی رضیہ بی بی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔ دریں اثناء  بچوں کو نہر میں پھینکنے والا باپ ابراہیم ریکارڈ یافتہ جرائم پیشہ نکلا ،اسکے خلاف قصور کے مختلف تھانوں میں ڈکیتی اور ناجائز اسلحہ کے 3 مقدمات بھی درج ہیں۔ڈی ایس پی سرکل پتوکی اکرام خاں نے بتایا ابراہیم کے کریمنل ریکارڈ کی تفصیلات حاصل کر لی گئی ہیں اس سے تفتیش جاری ہے جلد تمام حقائق سامنے آجائیں گے۔

The post جمبرنہرسے 3 بچوں کی لاشیں نہ ملیں، قاتل باپ جرائم پیشہ نکلا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3n2o44s

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...