معیشت تباہ اورنظام زندگی درہم برہم ہوگیا، عوام ہماری طرف دیکھ رہے ہیں، مریم نواز

لاہور: مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ معیشت کی تباہی، بے روزگاری سے گھریلو زندگی کا نظام درہم برہم ہوگیا ہے، عوام ہماری طرف دیکھ رہے ہیں۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم سے خواتین ارکان پارلیمان اور خواتین عہدیداران نے ملاقات کی، جب کہ اس اجلاس میں ارکان قومی وصوبائی اسمبلی اور سینٹ کی بیگمات نے بھی خصوصی دعوت پر شرکت کی، اجلاس میں پی ڈی ایم کے لاہور میں 13 دسمبر کو جلسے کے حوالے سے مشاورت کی گئی، خواتین نے جلسے کی کامیابی اور پی ڈی ایم کی عوامی تحریک کے حوالے سے تجاویز بھی پیش کیں۔

مریم نواز نے خواتین کو جلسے میں بھرپور شرکت کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ خواتین کو پاکستان کی بہتری، ترقی اور خوشحالی کے فیصلہ کن مرحلے میں تاریخی کردار ادا کرنا ہے، معیشت کی تباہی، بے روزگاری سے گھریلو زندگی کا نظام درہم برہم ہوگیا ہے، عوام ہماری طرف دیکھ رہے ہیں۔

لیگی رہنما نے کہا کہ پاکستان کی 50 فیصد آبادی خواتین پر مشتمل ہونے کو نظرانداز نہیں کیاجاسکتا، مردوں سے دو قدم آگے بڑھ کرخواتین سیاسی معرکے میں بھرپور کردار ادا کریں گی، فیصلہ سازی اور حکمت عملی کی تیاری میں خواتین کے کردار کو مزید بڑھائیں گے۔

مریم نواز نے کہا کہ پی ڈی ایم کی عوامی تحریک کی کامیابی میں خواتین کا بڑا کردار ہوگا، خواتین کا جذبہ قابل رشک اور کامیابی کی نوید ہے، خواتین عہدیداران، کارکنان پارٹی کا قیمتی اثاثہ ہیں، بیگم کلثوم نواز نے دور آمریت میں پاکستان کی سیاست میں تاریخی کردارادا کیا، ہم بھی مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح اور بیگم کلثوم نوازشریف کےجذبے سے آگے بڑھیں گے۔

دوسری جانب 13 دسمبر کو پی ڈی ایم کے لاہور جلسے کے حوالے سے نواز شریف نے مریم نواز کو سیاسی کارکنوں کے ساتھ ساتھ طلبہ یونین کو بھی فعال کرنے کی ہدایت کر دی ہے، جب کہ نوازشریف نے کہا کہ ایم ایس ایف، یوتھ ونگ اور شیر جوان فورس کو جلسے میں متحرک کردار ادا کرنے کا ٹاسک دیا جائے۔

مریم نواز نے اتوار کو سوشل میڈیا کنونشن میں ایم ایس ایف شیر جوان فورس کے نوجوانوں کو مدعو کر لیا ہے اور یوتھ ونگ کو جلسے کی سیکورٹی کو دیکھنے کی بھی ذمہ داری دے دی گئی ہے،  مریم نواز نے رانا ثناءاللہ اور رانا ارشد کو طلبہ کو متحرک کرنے کی ہدایت کی ہے، رانا ارشد روزانہ کی بنیاد پر طلبہ کو متحرک کرنے کے حوالے سے رپورٹ مریم نواز کو دیں گے۔

The post معیشت تباہ اورنظام زندگی درہم برہم ہوگیا، عوام ہماری طرف دیکھ رہے ہیں، مریم نواز appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3mFgLQ8

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...