کراچی: نادرا قوانین یتیم طالبہ کی تعلیم میں رکاوٹ بن گئے اور تعلیم جاری رکھنے کیلئے بے سہارا طالبہ انصاف کیلئے سندھ ہائیکورٹ پہنچ گئی۔
دائر درخواست میں ماہم رحمان نے موقف اختیار کیا کہ والدین دنیا میں نہیں، تعلیم جاری رکھنا چاہتی ہوں لیکن نادرا نے ب فارم جاری نہیں کیا اور میٹرک بورڈ نے ایڈمٹ کارڈ روک دیا۔
درخواست گزار کے وکیل عثمان فاروق ایڈووکیٹ نے بتایا کہ بچی کا کوئی وارث نہیں، مختلف رشتہ داروں کے گھر میں رہتی ہے، 3 ماہ کی تھی تو والد اور 3 برس کی ہوئی تو والدہ کا انتقال ہوگیا۔
عثمان فاروق نے کہا کہ بے سہارا بچی تعلیم جاری رکھنا چاہتی ہے، لیکن نادرا نے والدین کے بغیر ب فارم جاری کرنے سے انکار کردیا، ماہم رحمان کو ب فارم اور ایڈمٹ کارڈ جاری کرنے کا حکم دیا جائے۔
The post نادرا قوانین یتیم طالبہ کی تعلیم میں رکاوٹ بن گئے appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3mIFSBD
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box