بلوچستان میں دہشتگردوں کی سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ سے ایک جوان شہید

کیچ: بلوچستان میں دہشتگردوں کی سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر فائرنگ سے ایک جوان شہید اور 3 زخمی ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان کے علاقے کیچ میں دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں ایک جوان شہید اور 3 زخمی ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز پدراک کے قریب معمول کی گشت پر تھی، کہ دہشت گردوں نے فائرنگ کردی، حملے میں لانس نائیک جاوید کریم شہید ہوگئے، واقعے کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز کے مزید اہلکار علاقے میں پہنچ گئے اورعلاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔

 

 

The post بلوچستان میں دہشتگردوں کی سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ سے ایک جوان شہید appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/39uybck

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...