کراچی: سندھ کے بلدیاتی اداروں میں بڑے پیمانے پر جعلی بھرتیوں کا انکشاف ہوا ہے۔
سندھ بھر کی یونین کمیٹیز میں مبینہ طور پر جعلسازی سے بھرتیاں کی گئیں، محکمہ بلدیات نے تحقیقات کے لیے کمیٹیاں تشکیل دینے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق مبینہ جعل سازی کے ذریعے بھرتی کیے گئے افراد کو قواعد کے برخلاف تنخواہوں کا اجرا بھی کیا جاتا رہا ہے۔
محکمہ بلدیات نے سندھ بھر کی یونین کمیٹیز میں جعلی بھرتیوں کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی قائم کردی ہے ، کراچی ڈویژن میں جعلی بھرتیوں کی تحقیقات سیکریٹری لوکل گورنمنٹ بورڈ کے سپرد کی گئی ہے جبکہ ایڈیشنل سیکریٹری محکمہ بلدیات کو بینظیرآباد ڈویژن میں جعلی بھرتیوں کی تحقیقات کا ہدف دیا کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق انکوائری کمیٹی یو سیز کے ملازمین کی بھرتیوں کے ریکارڈ اور تنخواہوں کے اجرا کا جائزہ لے گی، 6 ڈویژن کی الگ الگ انکوائری کمیٹیز ایک ماہ میں رپورٹ پیش کریں گی۔
The post سندھ کے تمام بلدیاتی اداروں میں جعلی بھرتیوں کی تحقیقات شروع appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2VEoti3
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box