پاکستان میں جدید طرز کے وینٹی لیٹرز کی تیاری شروع

اسلام آباد: پاکستان نے جدید طرز کے وینٹی لیٹرز کی تیاری شروع کردی جب کہ ایک ہفتے میں50سے100وینٹی لیٹرز تیارکیے جاسکیں گے۔

این آر ٹی سی کے ڈپٹی ایم ڈی بریگیڈیئر(ر)عمران گل کاکہناہے کہ ہم پاکستان میں پورٹ ایبل وینٹی لیٹر کی بنیادرکھنے جا رہے ہیں۔نیشنل ریڈیو ٹیلی کام کارپوریشن پاکستان نے ہری پور میں جدید طرز کے وینٹی لیٹرز کی تیاری شروع کردی۔

این آر ٹی سی کے ڈپٹی ایم ڈی بریگیڈیئر(ر)عمران گل کا کہنا ہے کہ کوروناوبا ء میں ہم نے اپنا کردار ادا کیا،یہ پورٹیبل وینٹی لیٹر ہے یہ گھروںمیں بھی استعمال کیاجاسکتا ہے۔یہ وینٹی لیٹر یورپین سٹینڈر کے مطابق ہے۔ وزیر سائنس فواد چوہدری نے اس وینٹی لیٹر کی تیاری میں بہت رہنمائی کی۔

جی ایم مارکیٹنگ اینڈ ایکسپورٹس سید عامر جاوید نے کہاکہ ایک ہفتے میں 50 سے 100 تک وینٹی لیٹر بنا سکتے ہیں ابھی تک 12 وینٹی لیٹر بنا لیے۔

 

The post پاکستان میں جدید طرز کے وینٹی لیٹرز کی تیاری شروع appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2Zwt2fh

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...