سندھ میں لاک ڈاؤن پابندیوں میں 15جولائی تک توسیع

کراچی: سندھ حکومت نے لاک ڈاؤن پابندیوں میں 15جولائی تک توسیع کردی۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق سندھ میں لاک ڈاؤن کی مدت میں توسیع کا حکمنامہ جاری کردیا گیا ہے جس کے تحت سندھ حکومت نے لاک ڈاؤن پابندیوں میں 15جولائی تک توسیع کردی ہے، اور اس حوالے سے محکمہ داخلہ سندھ نے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ بھر میں تعلیمی ادارے ٹریننگ انسٹیٹوٹ 15 جولائی تک بند رہیں گے، بیوٹی پارلرز بیوٹی سیلون پرپابندی رہے گی، صوبے بھر میں سیاسی، سماجی، مذہبی، عوامی اجتماعات اور تقاریب پر پابندی ہوگی، شادی ہالز، بزنس سینٹرز، ایکسپو ہالز پر پابندی برقرار رہے گی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سینما گھر، تھیٹر، تفریحی و سیاحتی مقامات، انڈور اسپورٹس کلب، جم، کھیلوں کے ٹورنامنٹس  پر پابندی برقرار رہے گی، مزارات پر اجتماعات کے انعقاد پر بھی پابندی ہوگی، جب کہ بین الصوبائی پبلک ٹرانسپورٹ پر 15جولائی تک پابندی عائد کی گئی ہے۔

The post سندھ میں لاک ڈاؤن پابندیوں میں 15جولائی تک توسیع appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2NJQssh

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...