رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان: اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل لیاقت پور میں اوباش نوجوان دو بھائیوں نے 14 لڑکے کو مبینہ اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ہے، پولیس تھانہ تبسم شہید نے رحمان علی نامی 14 سالہ لڑکے کو تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں لڑکے سے زیادتی ثابت ہوگئی ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ لڑکے کے والد عبدالغفار کی مدعیت میں 2 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ مدعی نے بیان دیا ہے کہ گزشتہ شب اپنے رقبہ پر بیٹے کے ہمراہ کام کر رہا تھا، رات کے کھانے کے وقت بیٹے کو دودھ لینے گھر بھیجا تو راستے میں اوباش دو سگے بھائیوں شہباز اور شہزاد نے بیٹے کو پکڑا اور ساتھ لے گئے اور زبردستی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

 

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ بچے کے والد کی مدعیت میں نامزد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں، تاہم ابھی کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

The post رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3rZIUag

ٹی ٹی پی قانون کے مطابق چلے تو ٹھیک ورنہ پہلے بھی لڑے اب بھی لڑلیں گے، فواد چوہدری

 اسلام آباد: وزیر اطلاعات فواد حسین چوہدری نے کہا ہے کہ ٹی ٹی پی قانون کے مطابق چلے گی تو ٹھیک ہے ورنہ ان سے پہلے بھی لڑے تھے اور آئندہ بھی لڑیں گے، سانحہ اے پی ایس کے تمام ذمہ داران جہنم واصل ہوچکے ہیں۔

یہ بات فواد چوہدری نے فرخ حبیب کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔ فواد چوہدری نے تحریک طالبان پاکستان کے حوالے سے کہا کہ ٹی ٹی پی سے بات چیت جاری ہے، ریاست کی رٹ برقرار رہے گی، ٹی ٹی پی قانون کے مطابق چلے گی تو ٹھیک ہے ورنہ ان سے پہلے بھی لڑے تھے اور آئندہ بھی لڑیں گے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ حکومت الیکشن کمیشن کو مضبوط کرنا چاہتی ہے، الیکشن کمیشن میں بہت سی شدت پسند جماعتیں رجسٹرڈ ہیں، تحریک لبیک کی فنڈنگ کا کوئی پتا نہیں، جے یو آئی پر فارن فنڈنگ سے متعلق سنجیدہ چارجز ہیں، پیپلز پارٹی کی بھی فارن فنڈنگ کا کوئی جواب نہیں ، وزیراعلی سندھ کو دھمکیاں دینے سے گریز کرنا چاہیے اسی طرح ن لیگ کے ایک بھی ڈونر کا ریکارڈ موجود نہیں۔

سانحہ اے پی ایس سے متعلق سوال پر فواد چوہدری ںے کہا کہ اس سانحے کے تمام ذمہ داران جہنم واصل ہوچکے ہیں۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی فرخ حبیب نے کہا کہ پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن میں تمام ریکارڈ جمع کرایا اور اس ضمن میں 22 والیم جمع کرائے جب کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے آج تک فارن فنڈنگ میں کوئی ریکارڈ جمع نہیں کرایا، دونوں جماعتوں نے درجنوں اکاؤںٹس کو چھپایا، تمام جماعتوں کے کھاتے سامنے آنے چاہئیں۔

The post ٹی ٹی پی قانون کے مطابق چلے تو ٹھیک ورنہ پہلے بھی لڑے اب بھی لڑلیں گے، فواد چوہدری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3lYCAvM

کراچی میں وکیل عرفان مہر کے قتل میں سالا اور سالیاں ملوث نکلیں

کراچی: پولیس حکام نے بتایا کہ بار کونسل کے ممبر اور وکیل عرفان مہر کے قتل میں ملوث ملزم اکبر مقتول کا سالا ہے۔ 

سی ٹی ڈی حکام کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے قائم مقام کراچی پولیس چیف غلام نبی میمن کا کہنا تھا کہ کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں قتل ہونے والے ایڈوکیٹ عرفان مہر کے قتل میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: کراچی میں گاڑی پر فائرنگ سے وکیل جاں بحق

کراچی چیف پولیس نے بتایا کہ گرفتار ملزم کی شناخت اکبر کے نام سے ہوئی ہے جو مقتول عرفان مہر کا سالا ہے، جب کہ قاتل کی دو سگی بہنیں بھی اس واردات میں ملوث ہیں، یہاں تک کہ ایک بیوہ بہن نے اپنے بھائی اکبر کو اسلحہ خریدنے اور واردات میں استعمال ہونے والی موٹرسائیکل کے لئے پیسے بھی دیئے۔

غلام نبی میمن کا کہنا تھا کہ ملزمان کی کوئی سیاسی جماعت سے وابستگی نہیں بلکہ انھوں نے گھریلو رنجش پر بہنوئی کو منصوبہ بندی کے تحت قتل کیا۔ ملزم اکبر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کا ملازم ہے جب کہ ہم سمجھ رہے تھے کہ امن و امان کی صورتحال خراب کرنے کے لیے عرفان مہر کو قتل کیا گیا۔

واضح رہے کہ یکم دسمبر کو کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں عرفان مہر کو اس وقت قتل کیا گیا، جب مقتول اپنے بچوں کو اسکول چھوڑ کر گھر واپس جارہا تھا۔

 

The post کراچی میں وکیل عرفان مہر کے قتل میں سالا اور سالیاں ملوث نکلیں appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3s0u1o2

قطر ائیرویز کا پاکستان سے پروازوں کی تعداد میں اضافے کا اعلان

لاہور: قطر ائیرویز پاکستان سے ہفتہ وار 56 پروازیں آپریٹ کرے گا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق قطر ائیرویز نے پاکستان سے پروازوں کی تعداد میں اضافے کا اعلان کردیا ہے، جس کے تحت قطر ائیرویز پاکستان سے ہفتہ وار 56 پروازیں آپریٹ کرے گا۔قطر ائیرویز نے پاکستان کے لیے 31 مئی 2022 تک شیڈول جاری کردیا۔

حکام قطرایئرویز کا کہنا ہے کہ قطر ائیرویز کراچی، لاہور سمیت 5 بڑے شہروں سے دوحہ کے لیے پروازیں آپریٹ کرے گا، لاہور، اسلام آباد، کراچی سے روزانہ 2،2  پروازیں آپریٹ کی جائیں گی، جب کہ پشاور اور سیالکوٹ سے روزانہ ایک ایک پرواز آپریٹ کی جائے گی۔ حکام نے  بتایا کہ قطرائیرویز لاہور سے بذریعہ دوحہ 140 ممالک میں مسافروں کو رسائی فراہم کرے گا۔

 

 

The post قطر ائیرویز کا پاکستان سے پروازوں کی تعداد میں اضافے کا اعلان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/31XjWNx

برقع پہن کر خواتین سے نازیبا حرکات کرنیوالا نوجوان شہریوں کے ہتھے چڑھ گیا

گوجرانوالہ: برقع پہن کر خواتین سے بدتمیزی کرنے والے اوباش نوجوان کو عوام نے تشدد کا نشانہ بناڈالا۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق گوجرانوالہ میں برقع پہن کر خواتین سے نازیبا حرکات کرنے والا اوباش نوجوان شہریوں کے ہتھے چڑھ گیا، عوام نے اوباش کی درگت بنا کر پولیس کے حوالے کردیا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ ڈسکہ کا رہائشی عمر نامی نوجوان برقع پہن کر بازار میں گھوم رہا تھا اور خریداری کے لئے آنے والی خواتین کو چھیڑتا اور ان کے ساتھ نازیبا حرکات کررہا تھا، تاہم  شہریوں اور دکانداروں نے برقع پوش شخص کو پکڑ لیا اور اسے تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد پولیس کے حوالے کردیا، تھانہ  کوتوالی پولیس نے عمر عدیل کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

The post برقع پہن کر خواتین سے نازیبا حرکات کرنیوالا نوجوان شہریوں کے ہتھے چڑھ گیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3ET5k0n

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات ای وی ایم کے ذریعے کرانا لازمی قرار

 لاہور: پنجاب حکومت نے بلدیاتی انتخابات الیکٹرونگ ووٹنگ مشین (ای وی ایم) کے ذریعے کرانا لازمی قراردے دیا.

حکومت پنجاب کے جاری کردہ آرڈیننس میں الیکٹرونگ ووٹنگ مشین کے ذریعے ووٹنگ لازم قراردیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ بلدیاتی انتخابات سیکرٹ بیلٹ کے ذریعے ہوں گے، میئر، ڈپٹی میئر اور کونسلرز کا جوائنٹ پینل ہوگا اور سادہ اکثریت سے امیدوار کامیاب ہوں گے۔

آرڈیننس کے مطابق الیکشن میں سیاسی جماعت یا آزاد افراد پینل کی شکل میں ہی الیکشن لڑسکیں گے، تمام کیٹگریز کے لئے پینل نہ دینے والے الیکشن لڑنے کے اہل نہیں ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں :پنجاب حكومت کا بلدیاتی انتخابات الیكٹرانک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے كرانے كا فیصلہ

اس کے علاوہ کو نسلر کا الیکشن لڑنے کے لئے عمر 21 سال ہوگی، میئر اور ڈپٹی میئر کے انتخاب کے لئے عمر 25 سال ہوگی، یوتھ کے لئے عمر کم ازکم 18 سال اورزیادہ سے زیادہ 32 سال ہوگی جب کہ منتخب ارکان کو کونسل کے پہلے اجلاس کی تاریخ کے 60 دن کے اندر رکنیت کاحلف اٹھانا لازم ہوگا۔

The post پنجاب میں بلدیاتی انتخابات ای وی ایم کے ذریعے کرانا لازمی قرار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3dGHglq

پشاور میں پولیس کی کارروائی میں 2 افغان دہشت گرد ہلاک

پشاور: پولیس کی کارروائی میں   مطلوب خطرناک دو اشتہاری مجرمان ہلاک ہوگئے۔ 

سی سی پی او عباس احسن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ پشاور پولیس کی کارروائی کے دوران مقابلے میں 2 انتہائی خطرناک اور اشتہاری مجرمان ہلاک ہوگئے، دونوں دہشت گردوں کا تعلق افغانستان سے ہے، اور پولیس مقابلے سمیت 13 قتل، اقدام قتل اور دیگر سنگین مقدمات کے علاوہ بھتہ خوری میں بھی مطلوب تھے۔

سی سی پی او عباس احسن نے بتایا کہ ملزمان کی اطلاع پر پہلے تھانہ ناصر باغ کی حدود میں کارروائی کی گئی، ناصر باغ میں چھاپے کے دوران ملزمان کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار راحت زخمی ہوا، ملزمان ناصر باغ سے فرار ہو کر تھانہ پشتخرہ کی حدود تاج آباد قبرستان میں روپوش ہوئے تھے، اطلاع ملنے پر جیسے ہی پولیس ٹیم تاج آباد قبرستان پہنچی تو ملزمان نے دوبارہ پولیس پارٹی پہ اندھا دھند فائرنگ شروع کردی، پولیس کی جوابی فائرنگ سے دونوں ملزمان ہلاک ہوگئے۔

عباس احسن کے مطابق کارروائی کے دوران موقع سے دو پستول اور مختلف وارداتوں میں استعمال ہونے والا موٹر سائیکل تحویل میں لے لیا گیا ہے، اور ملزمان کے موبائل سے ڈیٹا حاصل کیا جا رہا ہے، ڈیٹا سامنے آنے پر ان کے دیگر ساتھیوں کا بھی پیچھا کیا جائے گا، لاشوں کو پوسٹ مارٹم رپورٹ کے لئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

سی سی پی او کا کہنا تھا کہ ملزمان نے خطرناک ہیئت اختیار کر لی تھی، بھتہ خوری سمیت قتل مقاتلہ ملزمان کا پسندیدہ مشغلہ تھا، ملزمان نے اپنے قریبی رشتے داروں کو بھی معاف نہیں کیا تھا۔ احسن عباس نے کہا کہ ملک میں بھتہ خوری سمیت کسی بھی قسم کی جرم کی کوئی گنجائش نہیں، بھتہ خوری کے خلاف منظم کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔

The post پشاور میں پولیس کی کارروائی میں 2 افغان دہشت گرد ہلاک appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3lWZK5T

اسموگ کی شدت برقرار؛ لاہور آج بھی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست

 لاہور: اسموگ نے لاہور کا پیچھا نہ چھوڑا اور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں آج پھر پہلے نمبر پر ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہور کا آج بھی پہلا نمبر ہے جہاں ائیرکوالٹی انڈیکس 349 ریکارڈ کیا گیا۔

شہر کے علاقے کو ٹ لکھپت میں ائیر کوالٹی انڈیکس 542 ریکارڈ کیا گیا، ماڈل ٹاؤن میں 452، گلبرگ میں 446، انارکلی میں  424  ائیرکوالٹی انڈیکس ریکارڈ ہوا جب کہ فیصل آباد میں ائیر کوالٹی انڈیکس 364 اور گوجرانوالہ میں 258 ہے۔

گزشتہ کئی روز سے فضائی آلودگی کی وجہ سے شہریوں کا گلے کی خرابی، نزلہ زکام اور کھانسی جیسے  مسائل کا بھی  سامنا ہے۔

دوسری جانب  محکمہ موسمیات کا کہنا ہے ملک کے بیشترحصوں پر براعظمی ہوائیں موجود ہیں۔  پنجاب میں آج اور کل  موسم سرد اور  خشک  رہے گا۔ صوبے کے میدانی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں اسموگ اور دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔

دنیا کے دیگر شہروں میں ویتنام کا شہر ہنوئی 231 ائیر کوالٹی انڈیکس کے ساتھ دوسرے جب کہ بھارتی شہر دہلی 201 ائیرکوالٹی انڈیکس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے، بھارتی شہر کولکتہ چوتھے اور بنگلا دیشی شہر ڈھاکا پانچویں نمبر پر ہے۔

The post اسموگ کی شدت برقرار؛ لاہور آج بھی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3GEXzLQ

ٹانک میں پولیو کی ٹیم پر ایک اور حملہ، پولیس اہلکار شہید

ٹانک: خیبر پختونخوا کے گاؤں شادہ گرہ میں پولیو ٹیم پر ایک اور حملے میں سیکیورٹی پر مامور ایک اہلکار شہید ہوگیا۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبرپختون کے ضلع ٹانک کے گاؤں شادہ گرہ میں دہشت گردوں نے پولیو ٹیم پر حملہ کردیا، اور فائرنگ کے نتیجے میں ڈیوٹی پر مامور پولیس کانسٹیبل نذیر احمد شہید ہوگیا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: ٹانک میں پولیو ٹیم پر حملے میں ایک سیکیورٹی اہلکار شہید

پولیس حکام کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور شہید اہلکار کی لاش اسپتال منتقل کردی، جب کہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

واضح رہے کہ رواں سہ روز پولیو مہم کے آج تیسرے روز پولیو ٹیم پر یہ دوسراحملہ ہے، گزشتہ روز بھی اس ضلع کے گاؤں چھدرڑ میں نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے پولیو سیکیورٹی ٹیم پر حملہ کیا اور پولیس و ایف سی کے اہلکاروں کو نشانہ بنایا، حملے میں ایک پولیس اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوگیا تھا۔

 

The post ٹانک میں پولیو کی ٹیم پر ایک اور حملہ، پولیس اہلکار شہید appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3EREMwG

سونے کی فی تولہ قیمت میں 250 روپے کا اضافہ

 کراچی: بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 13ڈالر کے اضافے سے 1784 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔

اس کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں ہفتے کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 250روپے اور 215روپے کا اضافہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں کراچی ،حیدرآباد ،سکھر ،ملتان ،لاہور ،فیصل آباد ، راولپنڈی ، اسلام آباد ، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 124450 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 106696 روپے ہوگئی۔

اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1460روپے پر مستحکم رہی اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 1251.71روپے پر مستحکم رہی۔

The post سونے کی فی تولہ قیمت میں 250 روپے کا اضافہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3pO7c4f

ٹانک میں پولیو ٹیم پر حملے میں ایک سیکیورٹی اہلکار شہید، دوسرا زخمی

صوبہ خیبر پختونخوا کے جنوبی ضلع ٹانک میں پولیو ٹیم پر حملے میں سیکیورٹی پر مامور ایک اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوگیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق گاؤں چھدرڑ میں نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے پولیو سیکیورٹی ٹیم پر حملہ کیا اور پولیس و ایف سی اہلکاروں کو نشانہ بنایا۔  واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی جب کہ شہید اہلکار اور زخمی کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ڈی آئی خان میں فائرنگ سے پولیو ٹیم کی سیکیورٹی پر تعینات پولیس اہلکار شہید  

ڈی پی او ٹانک سجاد احمد نے بتایا کہ حملہ آور فرار ہوگئے ہیں، جن کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

گزشتہ جمعہ کے روز جی ایچ کیو کی ٹیم نے پولیو کے فارنرز حکام کے ہمراہ مذکورہ علاقے کا دورہ کیا تھا، اور اسی روز ٹانک کے گنجان آباد علاقے سے 4 کلو وزنی بم بھی برآمد ہوا تھا جسے پولیس نے ناکارہ بنایا تھا۔

وزیراعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے پولیس کو فائرنگ میں ملوث عناصر کی فوری گرفتاری کے لئے ضروری اقدامات کی ہدایت کی۔

The post ٹانک میں پولیو ٹیم پر حملے میں ایک سیکیورٹی اہلکار شہید، دوسرا زخمی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3lS0qJK

ایف آئی اے کو حمزہ اور شہباز شریف کا چالان بینکنگ کورٹ میں جمع کروانے کا حکم

لاہور: عدالت نے ایف آئی اے کو شہباز شریف اور حمزہ شہباز کا چالان بنکنگ کورٹ میں جمع کروانے کا حکم دے دیا۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق شہبازشریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز کے خلاف بنکنگ کورٹ لاہور میں شوگر کاروبار کے ذریعے منی لانڈرنگ کرنے کے الزام میں کیس کی سماعت ہوئی، شہباز شریف اور حمزہ شہباز عدالت میں پیش ہوئے۔

ایف آئی اے کے وکیل نے عدالت کو مؤقف پیش کیا کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف ایف آئی اے نے چالان تیار کرلیا ہے،  شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی ضمانت بنکنگ کورٹ کا دائرہ اختیار نہیں ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: شہباز شریف اور حمزہ کے خلاف منی لانڈرنگ مقدمے میں پیش رفت

عدالت نے ایف آئی کے وکیل پر سخت اظہار برہمی کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ یہ اعتراض عدالت نے قانون کے مطابق حل کرنا ہے، آپ اپنے طور پر کیوں کہہ رہے ہیں یہ چالان ادھر نہیں جمع ہونا کسی اور عدالت میں جمع ہونا ہے۔

وکیل ایف آئی اے نے عدالت سے کہا کہ ہم چالان متعلقہ عدالت کے سامنے پیش کریں گے، عدالت نے یہ نہیں کہا تھا کہ چالان بینکنگ جرائم کورٹ میں جمع کرائیں، ہمارا اعتراض ہے کہ بیکنگ جرائم کورٹ کے پاس اس کیس کو سننے کا اختیار نہیں۔

عدالت نے ایک بار پھر ایف آئی اے کے وکیل پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ درخواستیں یہاں چل رہی ہیں آپ کیسے کسی اور کیس میں چالان جمع کرا سکتے ہیں،آپ عدالت کو گمراہ نہ کرو،  آپ کا اعتراض متعلقہ عدالت سن کے فیصلہ کر دے گی۔ عدالت نے ایف آئی اے کو شہباز شریف اور حمزہ شہباز کا چالان بنکنگ کورٹ میں جمع کروانے کا حکم دے دیا۔

ایف آئی اے کے وکیل نے عدالت سے کہا کہ ہمارے پاس چالان کی کاپی موجود ہے۔ عدالت نے حکم دیا کہ چالان کی کاپی نہیں آج اصل چالان عدالت میں جمع کرائیں۔ عدالت نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو عدالت سے جانے کی اجازت دیتے ہوئے سماعت کچھ دیر کے لیے ملتوی کر دی۔

The post ایف آئی اے کو حمزہ اور شہباز شریف کا چالان بینکنگ کورٹ میں جمع کروانے کا حکم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3lUvGYz

وزیراعلیٰ پنجاب نے ریسکیو 1122 موبائل ایپلی کیشن کا افتتاح کردیا

 لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ریسکیو1122 موبائل ایپلی کیشن کا افتتاح کردیا۔

وزیراعلیٰ آفس میں افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عثمان بزدار نے کہا کہ اس ایپلی کیشن سے ایمرجنسیز کوبروقت رسپانس کرنے میں مدد ملے گی، پنجاب کے شہریوں کوانکی دہلیز پر ایمرجنسی سروسزکی فوری فراہمی کیلئے موبائل ایپلی کیشن کلیدی کردار ادا کرے گی، ریسکیو سروس اب تک ایک کروڑ سے زائد ایمرجنسی متاثرین کوریسکیو کرچکی ہے جب کہ پنجاب کے دور درازعلاقوں میں ریسکیوائیرایمبولینس جلد شروع کردی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ یہ ایپ نہ صرف غیر ضروری کالز کو ختم کرے گی بلکہ پنجاب میں ایمرجنسی سروسز کے معیار کو بھی بہتر بنائے گی، ایمرجنسی سروسز فراہم کرنے کیلئے جائے حادثہ کے درست مقام تک رسائی حاصل ہوگی، سروس کی توسیع کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ موبائل ایپ ایک گیم چینجر ثابت ہوگی۔

عثمان بزدار نے کہا کہ موبائل ایپ پنجاب کے شہریوں کو بروقت ایمرجنسی سروسز فراہم کرنے کیلئے ایک بہترین اقدام ہے، سسٹم کی ڈیجیٹلائزیشن سے شہریوں کو سروسز کی فراہمی بہتر بنانے میں مدد ملتی ہے، ریسکیوسروس کا دائرہ کار جون تک ہر تحصیل تک بڑھا دیاجائے گا۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب میں موٹر بائیکس ریسکیو سروس کا دائرہ کار باقی 27 اضلاع تک بڑھایا جا رہا ہے جب کہ پنجاب جنوبی ایشیاء کا پہلا صوبہ ہوگا جہاں ریسکیو ائیر ایمبولینس کاآغاز ہونے جارہاہے اور اس کی منظوری دے دی ہے۔

The post وزیراعلیٰ پنجاب نے ریسکیو 1122 موبائل ایپلی کیشن کا افتتاح کردیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3oHVRn1

مسلم لیگ ن ضلع گجرانوالہ کی اعلی قیادت پر بھاری جرمانے عائد

لاہور:  اینٹی کرپشن پنجاب نے لیگی رہنماؤں خرم دستگیر کے والد غلام دستگیر خان ، مدثر قیوم ناہرہ ، مظہر قیوم ناہرہ اور ناہرہ برادران کے عزیز شہباز احمد چٹھہ پر جرمانے عائد کردیئے۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق  اینٹی کرپشن پنجاب نے مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں پر بھاری جرمانے عائد کردیئے ہیں، اینٹی کرپشن حکام کا کہنا ہے کہ ان رہنماؤں پر سرکاری زمین پر غیر قانونی قبضہ کرنے پر کروڑوں روپے تاوان عائد کیا گیا ہے، اینٹی کرپشن کی انکوائریوں کے بعد متعلقہ محکموں کی طرف سے بھاری جرمانوں کی وصولی کے لئے مراسلے جاری کر دئے گئے ہیں، اور جرمانوں کی عدم ادائیگی کی صورت میں جائیداد کی نیلامی اور گرفتاریوں کا عمل شروع کیا جائے گا۔

اینٹی کرپشن حکام کے مطبق سابق ایم این اے غلام دستگیر خان کو 2 کروڑ 51 لاکھ تاوان کا نوٹس محکمہ ہائی وے نے جاری کردیا ہے، غلام دستگیر خان کو اینٹی کرپشن کی انکوائری کی بنیاد پر تاوان کا نوٹس جاری ہوا، اور تاوان کا نوٹس ڈسٹرکٹ رینٹ اسیسمنٹ کمیٹی کی منظوری کے بعد جاری ہوا۔ غلام دستگیر خان نے محکمہ ہائی وے کی زمین پر غیر قانونی پیٹرول پمپ تعمیر کیا تھا جسے پہلے ہی گرا دیا گیا تھا۔

اینٹی کرپشن حکام نے بتایا کہ مدثر قیوم ناہرہ اور مظہر قیوم ناہرہ کو 6 لاکھ 36 ہزار تاوان کا نوٹس جاری کیا گیا ہے، تاوان کا نوٹس سرکاری زمین پر قبضہ کرنے کی وجہ سے اینٹی کرپشن کی انکوائری کے بعد جاری کیا گیا، ناہرہ برادران کے عزیز شہباز احمد چٹھہ کو 2 کروڑ 40 لاکھ تاوان کا نوٹس جاری کیا گیا۔  شہباز احمد چٹھہ نے 417 کنال سرکاری زمین پر قبضہ کیا ہوا تھا، تاوان کا نوٹس سرکاری زمین پر غیر قانونی قبضہ کی مد میں کیا گیا، پنجاب بھر میں قبضہ مافیا اور کرپٹ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کاروائیاں جاری ہیں، سرکاری املاک کی حفاظت متعلقہ محکموں کی اولین ترجیہی ہونی چاہیے۔

The post مسلم لیگ ن ضلع گجرانوالہ کی اعلی قیادت پر بھاری جرمانے عائد appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3lURD9N

گوادر؛ بلوچستان کو حق دو تحریک کی ریلی، ہزاروں شریک

کوئٹہ: گوادر میں بلوچستان کا تاریخی عوامی اجتماع حد نگاہ ہزاروں لوگوں کی ریلی، سیکڑوں خواتین اجتماع میں شریک رہیں۔

گوادر میں 26 روز سے مطالبات کے حق میں بلوچستان کو حق دو تحریک کے زیر اہتمام جاری دھرنے سے انسانی حقوق کے عالمی دن پر بلوچستان کی تاریخی ریلی نکالی گئی۔

ریلی کے شرکاء مختلف شاہراہوں سے ہوتے ہوئے دھرنے کے مقام پر پہنچے جہاں ریلی کے شرکا سے بلوچستان کو حق دو تحریک کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریلی میں ہزاروں افراد کی شرکت حکومت کی ماہی گیر،مزدور کش پالیسیوں کے خلاف ریفرنڈم ہے۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت حق دو تحریک کے مطالبات منظور کرے نہیں تو عوام کا سمندر حکمرانوں کوبہاکر لے جائیگا۔

The post گوادر؛ بلوچستان کو حق دو تحریک کی ریلی، ہزاروں شریک appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3oJWhcr

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...