وفاقی حکومت نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کیلئے آرڈیننس جاری کر دیا

اسلام آباد: وفاقی حکومت کی جانب سے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کیلئے آرڈیننس جاری کردیا گیا ہے۔

وفاق کی جانب سے جاری آرڈیننس کے مطابق اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے ہوگی، اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات میں آئی ووٹنگ بھی ہوگی جب کہ میئر اسلام آباد کا انتخاب براہ راست ہوگا۔

آرڈیننس میں کہا گیا کہ میئر اسلام آباد کا انتخاب چار سال کیلئے ہوگا،  میئر اسلام آباد کی کابینہ 12 رکنی ہوگی اور میونسپل کارپوریشن اسلام آباد کے ارکان کی کل تعداد 70 ہوگی۔

آرڈیننس کے مطابق ترقیاتی کام، تعلیم، بنیادی صحت، پبلک ٹرانسپورٹ ایم سی آئی کے حوالے کیے گئے ہیں اور پارکس، واٹر سپلائی، صفائی کا نظام اور اسٹریٹ لائٹس بھی ایم سی آئی کے حوالے ہوں گے،

آرڈیننس میں کہا گیا کہ ہر نیبرہڈ کونسل 20 ہزار آبادی پر مشتمل ہوگی، 10  رکنی نیبرہڈ کونسل میں پانچ جنرل ممبر، ایک خاتون، ایک مذہبی شخصیت شامل ہوگی، نیبرہڈ کونسل میں خواتین کی دو، سینئر سٹیزن اور یوتھ کا ایک ایک نمائندہ ہوگا۔

The post وفاقی حکومت نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کیلئے آرڈیننس جاری کر دیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3r5PMT5

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...