اپوزیشن میڈیا میڈیااور ویڈیو ویڈیو کھیل رہی ہے،شیخ رشید

 اسلام آباد: وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ اپوزیشن میڈیا میڈیا کھیل رہی ہے۔اپوزیشن 3میٹنگزکرچکی ہے لیکن کچھ نہ کرسکی۔

وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید کا پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ اپوزیشن کے لئے تحریک چلانے کا سب سے اچھا وقت تب تھا جب مولانا فضل الرحمن باہرآئے تھے۔اب ٹرین نکل چکی ہے۔اپوزیشن میڈیا میڈیا اورویڈیو ویڈیو کھیل رہی ہے۔

شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کے تلوں میں تیل نہیں ہے۔اگرمیں اکیلا بھی پشاور میں جلسہ کروں تو بھی پی ڈی ایم سے بڑا کروں گا۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ابھینندن کوایسے ہی ایوارڈملا ہے جیسے اپوزیشن کوملا ہے۔ابھینندن کوخوبصورتی سے طیارہ گرانے پرایوارڈ دیا گیا۔ دشمن یہ بھول جائے کہ وہ پاکستان کی سرحدوں کو چھیڑسکتا ہے۔

وزیرداخلہ نے کہا کہ اگلی ووٹنگ لسٹ میں ووٹر کی تصویر بھی لگے گی۔ کچھ دنوں میں  آن لائن پاسپورٹ کا بھی اعلان کریں گے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا عمران خان 5سال پورے کریں گے۔ اگرمیں نےالیکشن میں حصہ لیا تو امید ہے اللہ عزت دے گا۔

 

 

The post اپوزیشن میڈیا میڈیااور ویڈیو ویڈیو کھیل رہی ہے،شیخ رشید appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3FHPndj

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...