سابق صدر آصف زرداری کی طبیعت ناساز، اسپتال منتقل کردیا گیا

کراچی: سابق صدر آصف زرداری طبیعت ناساز ہونے کے باعث اسپتال منتقل کردیئے گئے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری کی طبیعت ناساز ہوگئی ہے، اور انہیں ڈاکٹروں کی ہدایت پر نجی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ بجٹ سیشن میں شرکت اور عدالت میں پیشی کی تھکن کی وجہ سے آصف علی زرداری کی طبعیت ناساز ہوئی ہے۔ دوسری جانب والد کی علالت کے پیش نظر چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری اسلام آباد سے اور بختاور بھٹو زرداری اپنے خاوند کے ہمراہ فوراً دبئی سے کراچی پہنچ گئے ہیں۔

اسپتال ذرائع کے مطابق ڈاکٹرز نے آصف زرداری کا طبی معائنہ کیا اور ضروری ٹیسٹ کئے، آصف زرداری کو کمر میں تکلیف کی شکایت ہے اور انہیں ڈاکٹروں نے کچھ دن اسپتال میں رہنے کا مشورہ دیا ہے، وہ آرتھو پیڈک سرجن کے زیر علاج ہیں۔

 

 

The post سابق صدر آصف زرداری کی طبیعت ناساز، اسپتال منتقل کردیا گیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3xdOyFu

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...