چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے کہا ہے کہ حکومت کو غلط فہمی ہے میرے جانے کے بعد ان کے کیسز لٹک جائیں گے۔
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد قاسم خان نے ریٹائرمنٹ سے قبل اپنے آخری مقدمے کی سماعت مکمل کرلی۔ چیف جسٹس قاسم خان نےآئی جی پنجاب کی تعیناتی کا کیس نئے چیف جسٹس کو بھجوا دیا۔ سرکاری وکیل نے انہیں بتایا کہ ایس پی صدر لاہور حفیظ الرحمن بگٹی کے خلاف سپریم کورٹ نے کاروائی معطل کردی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایس پی صدر لاہور حفیظ بگٹی کو لاہور ہائیکورٹ کا شوکاز نوٹس معطل
چیف جسٹس قاسم خان نے ریمارکس دیے کہ ہر شاخ پر الو بیٹھا ہے، انجام گلستان کیا ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ اب اس ملک میں جھوٹے انسانوں کو تحفظ ملے گا، جب ملک میں جھوٹے انسان کو تحفظ ملے تو سمجھ لو قانونی کی حکمرانی خطرے میں ہے، حکومت غلط فہمی کا شکار ہے کہ میرے جانے کے بعد ان کے کیسز لٹک گئے، میرے جانے کے بعد نئے چیف جسٹس قانون کے مطابق کارروائی آگے بڑھائیں گے، بونے افراد جب بڑی کرسی پر بیٹھ جائیں تو سسٹم مضبوط نہیں ہوگا۔
The post حکومت کو غلط فہمی ہے میرے بعد ان کے کیسز لٹک جائیں گے، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3jBJcju
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box