سندھ ہائیکورٹ کا پی ٹی اے کو ٹک ٹاک کی بحالی کا حکم

 کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے ٹک ٹاک پر پابندی کا فیصلہ واپس لے لیا۔

ہائیکورٹ نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کو ٹک ٹاک بحال کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے فیصلہ پی ٹی اے کی متفرق درخواست پر دیا جس میں ٹک ٹاک پر حکم امتناع ہٹانے کی استدعا کی گئی تھی۔

ہائیکورٹ نے پی ٹی اے کو ہدایت کی کہ شکایت کنندہ کی درخواست پر 5 جولائی تک فیصلہ کرے۔ عدالت نے پی ٹی اے کو ایل جی بی ٹی سے متعلق درخواستیں بھی جلد نمٹانے کا حکم دیا۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ ہائی کورٹ نے ملک بھر میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کردی

پی ٹی اے حکام نے یقین دہانی کرائی کہ شکایت کنندہ کی فحش مواد سے متعلق درخواست پر 5 جولائی تک فیصلہ کردیں گے۔ عدالت نے سماعت 5 جولائی کے لیے ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ سندھ ہائیکورٹ نے 28 جون کو ٹک ٹاک معطل کرنے کا حکم دیا تھا جس کی روشنی میں پی ٹی اے نے 30 جون کو ٹک ٹاک کو ملک بھر میں بند کر دیا تھا، تاہم آج پی ٹی اے نے ہائی کورٹ سے حکم امتناعی واپس لینے کی استدعا کی۔

The post سندھ ہائیکورٹ کا پی ٹی اے کو ٹک ٹاک کی بحالی کا حکم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3AfMrmx

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...