مساجد کیلئے کورونا ایس اوپیز؛ صدر مملکت نے علمائے کرام کی کانفرنس بلالی

 اسلام آباد: مساجد کیلئے نئے کورونا ایس اوپیز بنانے کے لیے صدر مملکت نے چاروں گورنر اورعلماء کی ویڈیو کانفر نس آج بلا لی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کورونا کی دوسری لہر میں شدت کے بعد حکومت نے مساجد کیلئے ایس اوپیز کا از سرنو جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے اور وبا سے بچاؤ کیلئے نئے ایس او پیز بھی تیار کیے جائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کورونا کے خلاف اقدامات کے حوالے سے صدر مملکت عارف علوی نے چاروں گورنر اورعلمائے کرام کی ویڈیو کانفرنس  بلالی ہے، جس میں وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ اور وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری بھی شریک ہوں گے، جب کہ آزاد کشمیر کے صدر اورگلگت بلتستان کے گورنر کی بذریعہ ویڈیو کانفرنس شرکت کا امکان ہے۔

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ کانفرنس میں 15 علمائے کرام کے ہمراہ شرکت کروں گا، کورونا سے بچاؤ کیلئے حکومت علماء کو ساتھ لے کر چلے گی، اور ان سے مشاورت کے بعد ہی حکومت ایس او پیز کو طے کرے گی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ تمام طبقات کو کورونا سے بچائو کیلئے اپنی ذمہ داری پوری کر نی چاہیے،  پی ڈی ایم بھی جلسوں کی ضد چھوڑ دے اور عوام کو کورونا سے بچائے۔

The post مساجد کیلئے کورونا ایس اوپیز؛ صدر مملکت نے علمائے کرام کی کانفرنس بلالی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/36yZp1N

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...