پی ڈی ایم کے لاہور جلسے میں کوئی رکاوٹ کھڑی نہیں کرنی چاہیے، فیصل جاوید

 لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل جاوید نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کے لاہور جلسے میں کوئی رکاوٹ کھڑی نہیں کرنی چاہیے۔

تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے لاہور کے جلسے میں کوئی رکاوٹ کھڑی نہیں کرنی چاہیے، یہ خود ہی ایک بہت بڑی رکاوٹ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وفاقی حکومت کا پی ڈی ایم کا لاہور جلسہ نہ روکنے کا اعلان

فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کے سارے کے سارے جلسے فلاپ شوز تھے اور ان جلسوں کا حکومت پر کوئی دباؤ نہیں، تاہم کورونا کی دوسری لہر میں بڑھتے ہوئے کیسز کی فکر ہے اور عوام کی صحت کی تشویش ہے، لوگ اپنا خیال رکھیں ماسک ضرور پہنیں۔

واضح رہے کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے 13 دسمبر اتوار کو مینار پاکستان گراؤنڈ میں جلسہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

The post پی ڈی ایم کے لاہور جلسے میں کوئی رکاوٹ کھڑی نہیں کرنی چاہیے، فیصل جاوید appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2VBG8Gx

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...