مینارپاکستان کا جلسہ غیرقانونی ہوگا اورقائدین کےخلاف ایف آئی آردرج کریں گے، شبلی فراز

 اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات شبلی فراز کا کہنا ہے کہ مینار پاکستان کا جلسہ غیر قانونی ہوگا اور اسٹیج پر موجود قائدین کے خلاف ایف آئی آر درج کریں گے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران وفاقی وزیراطلاعات شبلی فراز کا کہنا تھا کہ نوازشریف کا سیاسی سفر کیسے شروع ہوا سب جانتے ہیں، بلاول بھٹو بھول گئے ہیں کہ نوازشریف نے ان کی والدہ کے ساتھ کیا سلوک کیا، نوازشریف نے بی بی شہید کے خلاف گندی زبان استعمال کی، بی بی شہید کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمات درج کرائے گئے۔ انہوں نے کہا کہ کس نے آصف علی زرداری کی زبان کٹوائی، آصف زرداری کو مسٹر ٹن پرسنٹ کا خطاب نوازشریف نے دیا جب کہ ن لیگ کی ہی حکومت نے آصف زرداری کو 11 سال جیل میں رکھا۔

شبلی فراز نے کہا کہ اقتدار کے حصول کیلئے ان کا کوئی دین اور ایمان نہیں ہے، اپوزیشن اپنے ہاتھوں سے اپنے سیاسی مستقبل کا گلا گھونٹ رہی ہے جب کہ انہیں عوام اور معیشت کی بھی کوئی فکر نہیں، یہ ان نوسربازوں کی دوسری نسل ہے جو لوٹ کر چلے گئے، اقتدار کی کشش میں یہ اندھے ہوچکے ہیں اور عوام کی بھی فکر نہیں، ان کاکام اقتدار میں آنا اور پھر نوٹ کمانا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ حکومت جلسے میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالے گی تاہم مینار پاکستان کا جلسہ غیر قانونی ہوگا، اسٹیج پر موجود قائدین کے خلاف ایف آئی آر درج کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے حکمت عملی کے بغیر استعفوں کا اعلان کردیا اور اب استعفوں کا اعلان کرکے پیچھے ہٹ رہے ہیں، یہ اعلان بلیک میل کرنے کے لیے کیا گیا تاہم اپوزیشن نے آخری پتہ بہت پہلے کھیل لیاہے لہذا ان کو شرمندگی کے علاوہ کچھ نہیں ملے گا۔

شبلی فراز کا کہنا تھا کہ مریم نواز جب بھی بات کرتی ہیں زہر اور نفرت اگلتی ہیں جب کہ اس وقت چلنے والے سب سے بڑے ناٹک کا مرکزی کردار نوازشریف ہیں، ن لیگ اپنے کارکنوں کو مشکل وقت میں چھوڑ کر بھاگ جاتی ہے، نوازشریف اس بار بھی اپنے ورکروں کو چھوڑ کر بھاگ گئے اور اب اپنی صحت کی بات نہیں کرتے ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ انہوں نے 2 سال تک کوشش کی کیسز میں ریلیف مل جائے، مولانا صاحب کہتے ہیں سینیٹ کے الیکشن نہیں ہونے چاہئیں ہیں تاہم مولانا کا سینیٹ کے حوالے سے بیان جمہوریت کے خلاف سازش ہے۔

The post مینارپاکستان کا جلسہ غیرقانونی ہوگا اورقائدین کےخلاف ایف آئی آردرج کریں گے، شبلی فراز appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/374S0aH

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...