بھارت خطے میں جمہوریتوں کو ناکام بنانے کی سرگرمیوں میں ملوث ہے، وزیر اعظم

 اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بھارت خطے میں جمہوریتوں کو ناکام  کرنے کے لئے مسلسل تخریبی سرگرمیوں میں ملوث ہے۔

اپنے ٹوئٹ میں وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلسل عالمی برادری کی توجہ بھارت کی ان تخریبی سرگرمیوں کی طرف مبذول کروا رہا ہے۔ بھارت جعلی خبر رساں اداروں اور “تھنک ٹینکس” کے ذریعے دوسرے ممالک میں انتہا پسندی پھیلا رہا ہے۔ حال ہی میں حکومت پاکستان نے اقوام متحدہ کو بھارت کی ریاستی دہشت گردی کے سلسلے میں ڈوزیئر فراہم کیے ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیے:  بھارت کی جعلی خبروں سے پاکستان کو عالمی سطح پر بدنام کرنے کی سازش بے نقاب

وزیراعظم عمران خان نے کہا یورپی یونین کے ایک ادارے نے وسیع پیمانے پر پھیلے بھارتی تخریبی سرگرمیوں کے نیٹ ورک کے بارے انکشافات کیے۔  یورپی یونین کے ادارے کے انکشافات نے پاکستان کے موقف کو درست ثابت کیا اور اس سے انکار کرنے والوں کو بے نقاب کردیا۔ عالمی برادری کو ایک فتنہ پرور بھارتی حکومت کا نوٹس لینے کی ضرورت ہے۔ بھارت  کی انتہاپسند حکومت سے اب عالمی نظام کے استحکام کو خطرہ ہے۔

واضح رہے کہ یورپی ادارے ای یو ڈس انفو لیب نے اپنی ایک تحقیق میں بھارتی پراپیگنڈے کے نیٹ ور کو بے نقاب کیا ہے۔  تحقیق کے مطابق ’’ای یو کرانیکل ویب سائٹ‘‘ بھارتی پروپیگنڈا مہم میں نیا اضافہ ہے۔ مذکورہ ویب سائٹ پر شائع ہونے والے بہت سے کالم یورپی قانون سازوں اور صحافیوں کے ناموں سے غلط طور پر منسوب کیے  جاتے ہیں، ان میں ایسے صحافیوں کے نام بھی شامل ہوتے ہیں جو وجود ہی نہیں رکھتے علاوہ ازیں  پاکستان مخالف مواد کو دوسری ویب سائٹوں سے لے کر اسے بھارت میں دوبارہ شائع کیا جاتا ہے۔

The post بھارت خطے میں جمہوریتوں کو ناکام بنانے کی سرگرمیوں میں ملوث ہے، وزیر اعظم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/342UbcX

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...