دو ایٹمی قوتوں کے مابین محاذ آرائی عالمی امن کیلئے خطرات کا باعث ہوگی، وزیرخارجہ

 اسلام آباد: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی طرف سے متنازعہ علاقوں میں جنگ بندی کی اپیل پر توجہ نہیں دی گئی، دو ایٹمی قوتوں کے مابین محاٖذ آرائی عالمی امن کیلئے خطرات کا باعث ہوگی۔

” بین الاقوامی آرڈر بعد از کورونا عالمی وبا”کے عنوان سے منعقدہ فورم سے خطاب کرتے ہوئے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ عالمی وبا کورونا کے باعث دنیا بھر میں 60 ملین سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں، پاکستان کو بھی کورونا وبا کے باعث بہت سے چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا، تاہم  پاکستان نےحکمت عملی سے کورونا کا پھیلاؤ روکنے میں کافی حد تک کامیابی حاصل کی۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ میں سمجھتا ہوں کہ دنیا اس چیلنج سے نمٹنے کیلئے تیار نہیں تھی، عالمی وبائی چیلنج دوسرے دور میں داخل ہو چکا ہے، کورونا عالمی وبا کے معاشی مضمرات بھی انتہائی شدید نوعیت کے ہیں، کورونا کے بعد تنازعات نے دوبارہ سے سر اٹھانا شروع کیا ہے، عالمی استحکام کو خطرات لاحق ہو رہے ہیں، تنازعات کے حل کیلئے بین الاریاستی سفارت کاری کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔

وزیرخارجہ نے کہا کہ کورونا کے بعد ہم  نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کو مزید بگڑتے دیکھا، آج 80 لاکھ کشمیریوں کو بھارتی قابض افواج نے محصور بنا رکھا ہے، بھارت جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو جاری رکھے ہوئے ہے، جنوبی ایشیا میں مسئلہ کشمیر سیکورٹی کونسل کے ایجنڈے پر سب سے پرانا مسئلہ ہے، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی طرف سے متنازعہ علاقوں میں جنگ بندی کی اپیل پر توجہ نہیں دی گئی، پاکستان اور بھارت کے مابین بھی تمام مسائل کی بنیادی وجہ مسئلہ کشمیر ہے، دو ایٹمی قوتوں کے مابین محاٖذ آرائی عالمی امن کیلئے خطرات کا باعث ہوگی، دنیا جنوبی ایشیا کی طرف توجہ نہیں دے گی تو افغانستان میں قیام امن کو خطرات لاحق رہیں گے۔

شاہ محمود کا مزید کہنا تھا کہ آج عدم برداشت، اسلاموفوبیا اور زائنو فوبیا کا رحجان بڑھتا دکھائی دے رہا ہے، سیاسی مقاصد کیلئے کسی خاص قوم یا نسل کو کرونا وبا کا ذمہ دار قرار دینا انتہائی غیر منصفانہ ہے۔

The post دو ایٹمی قوتوں کے مابین محاذ آرائی عالمی امن کیلئے خطرات کا باعث ہوگی، وزیرخارجہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3mIlAIk

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...