پشاور: محکمہ موسمیات نے خیبر پختونخوا میں بارشوں اور برفباری کا نیا سلسلہ پیر سے شروع ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں اور برفباری کا سلسلہ پیر کے روز سے شروع ہورہا ہے جو بدھ کے روز تک جاری رہنے کاامکان ہے۔
بارشوں اور برف باری کے پیش نظر پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ کو مراسلہ جاری کر دیا ہے، جس کے تحت چترال ،دیر ،سوات ، شانگلہ ، بونیر ،کوہستان ، مانسہرہ اور ایبٹ آباد کے میدانی علاقوں میں بارشوں اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔ بارشوں اورپہاڑوں پربرفباری کے پیش نظر متعلقہ اداروں کو پیشگی اقدامات اٹھانے کی ہدایات کی گئی ہے۔
پی ڈی ایم نے بالائی علاقوں کی انتظامیہ کو ہر قسم کی مشینری کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔
The post خیبر پختونخوا میں بارشوں اور برفباری کا نیا سلسلہ پیر سے شروع ہونے کا امکان appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2IhcO5g
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box