مشکوک ٹرانزیکشن کیس؛ آصف زرداری نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کردی

 اسلام آباد: مشکوک ٹرانزیکشن کیس میں سابق صدر آصف زرداری نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائرکی ہے۔ 

ایکسپریس نیوزکے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری کی طبیعت تاحال سنبھل نہ سکی اور انہوں نے  وکیل کے ذریعے اسلام آباد ہائیکورٹ میں حاضری سے استثنی کی درخواست دائر کردی ہے۔

سابق صدر نے درخواست میں مؤقف پیش کیا ہے کہ ضیاء الدین اسپتال میں 22 نومبر سے داخل ہوں اور طبعیت خرابی کی وجہ سے کل عدالت حاضر نہیں ہو سکتا، عدالت سے استدعا ہے ک طبی بنیاد پر حاضری سے استثنی دی جائے، درخواست کے ساتھ آصف علی زرداری کی میڈیکل رپورٹس بھی منسلک کی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ آصف علی زرداری نے آٹھ ارب روپے کی مشکوک ٹرانزیکشن کیس میں درخواست ضمانت دائر کر رکھی ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ میں کل آصف علی زرداری کی درخواست ضمانت سماعت کے لیے مقرر ہے، اور جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی کیس کی سماعت کریں گے۔

 

 

The post مشکوک ٹرانزیکشن کیس؛ آصف زرداری نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کردی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3qzzNK1

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...