کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر فیصل مسجد کا اندرونی ہال سیل

 اسلام آباد: ضلعی انتظامیہ نے نماز جمعہ کے دوران کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر فیصل مسجد کا اندرونی ہال سیل کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے نماز جمعہ کی ادائیگی کے دوران کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر فیصل مسجد کا اندرونی ہال سیل کردیا ہے۔ جس کے بعد مسجد کے اندرونی حال میں باجماعت نماز ادا نہیں کی جاسکے گی۔

دوسری جانب این سی او سی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اسلام آباد سمیت ملک بھر میں کورونا کے تشویش ناک مریضوں کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ راولپنڈی کے مختلف اسپتالوں میں کورونا کے 20 مصدقہ مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

واضح رہے کہ اسلام آباد میں اب تک 32 ہزار 414 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوچکی ہے جن میں 340 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

The post کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر فیصل مسجد کا اندرونی ہال سیل appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3lH4KbG

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...