راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ دنیا کی کوئی قوت پاکستان کوختم نہیں کرسکتی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری کردہ ٹوئٹ میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بابائے قوم کے یوم ولادت پر اپنے پیغام میں کہا کہ پوری قوم قائداعظم کا یوم پیدائش بھرپور جوش و جذبہ سے منارہی ہے۔
پاک فوج کے سربراہ نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ قوم قائد کی امید، جرات اور اعتماد کے پیغام پر عمل پیرا ہے، ایمان ، اتحاد، نظم و ضبط ہمیشہ ہمارے بنیادی اصول رہے جب کہ دنیا کی کوئی قوت پاکستان کو ختم نہیں کرسکتی۔
The post دنیا کی کوئی قوت پاکستان کو ختم نہیں کرسکتی، سربراہ پاک فوج appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2JjoLI9
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box