مریم بی بی کا کاؤنٹ ڈاؤن شروع ہوگیا آخری ٹھکانہ جیل ہے، فردوس عاشق

سیالکوٹ: معاون خصوصی پنجاب  فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ مریم بی بی کا کاؤنٹ ڈاؤن آج سے شروع ہوگیا ہے اور اب ان کا آخری ٹھکانہ جیل ہے۔

معاون خصوصی پنجاب نے کہا کہ (ن) لیگ کے کنونشن میں آج بھی ’’گو نواز گو‘‘ کے نعرے لگ گئے یہ عوام کے دل کی آواز ہے، ایک کنونشن میں راج کماری نے وزیر اعظم کو چیلنج کیا ہے، راجکماری سن لے کہ حکومت نعروں سے یا جلسوں سے جانے والی نہیں۔

یہ بھی پڑھیں :پی ڈی ایم بڑے فیصلے کرنے والی ہے اب آر یا پار ہوگا، مریم نواز

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ نالائق (ن) لیگ اور پی ڈی ایم کا ٹولہ بھی سن لے کہ ان کی مزاخیہ باتیں عمران خان کی ایک بات سے ہی ڈھیر ہو جائیں گی، عوام ملک کومعاشی طورپر ڈی ریل کرنے والوں کا ساتھ نہ دیں۔

معاون خصوصی پنجاب نے کہا کہ مریم بی بی کا آخری ٹھکانہ اب جیل ہے، ان کا کاؤنٹ ڈاؤن آج سے شروع ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے، کورونا پھیلنے کی وجہ جلسے اور ریلیاں ہیں، آج کورونا کے 662 نئے کیسز کا اضافہ ہوا، ابھی تک کرونا سے 25 اموات ہوچکی ہیں۔

The post مریم بی بی کا کاؤنٹ ڈاؤن شروع ہوگیا آخری ٹھکانہ جیل ہے، فردوس عاشق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3mUt2R6

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...