بی این پی کے سردار اختر مینگل کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں، ڈپٹی اسپیکر

کوئٹہ: ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کا کہنا ہے کہ خواہش ہے کہ بی این پی دوبارہ اتحاد میں شامل ہوں، اس حوالے سے سردار اختر مینگل کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں۔

کوئٹہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو بلوچستان حکومت پر مکمل اعتماد ہے، نیب بلوچستان میں کرپٹ عناصر کے خلاف کارروائی کرے۔ بی این پی کے سربراہ سردار اختر مینگل کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں، خواہش ہے کہ بی این پی دوبارہ اتحاد میں شامل ہو۔

قاسم سوری کا کہنا تھا کہ کوروناوائرس کا پھیلاوٴ خطرات صورتحال اختیار کر گیا ہے، تمام سیاسی جماعتوں سے گزارش ہے کہ کورونا کی ایس او پیز کی پاسداری کریں۔

ڈپٹی اسپیکر نے مزید بتایا کہ بلوچستان کے تمام اضلاع میں ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کیا جائے گا، کوئٹہ میں موسم سرما میں گیس پریشر میں کمی کا دیرینہ مسئلہ تھا، سریاب روڈ پر 50 سالہ 6 انچ کی پائپ لائن تھی جو علاقے کے لئے ناکافی تھی، اب سریاب روڈ کے دونوں اطراف پر 8 انچ کی نئی پائپ لائن بچھائی جارہی ہے، گیس پائپ لائن کے منصوبے پر 1 ارب روپے لاگت آئے گی اور یہ منصوبہ ستمبر 2021 تک مکمل ہو جائے گا، جس کے بعد کوئٹہ میں گیس کا مسئلہ حل ہو جائے گا۔

The post بی این پی کے سردار اختر مینگل کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں، ڈپٹی اسپیکر appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2JyPYGR

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...