لندن: ملالہ یوسفزئی نے بھی ویڈیوشیئرنگ ایپ ٹک ٹاک کوجوائن کرلیا اوراپنی پہلی ویڈیومیں انہوں نے اپنی پسندیدہ چیزوں سے متعلق بتایا۔
دنیا کی کم عمرترین نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے بھی ٹک ٹاک کی دنیا میں قدم رکھ دیا۔ انہوں نے اپنی پہلی ٹک ٹاک ویڈیومیں اپنا تعارف کروانے کے ساتھ اپنی پسندیدہ چیزوں کے بارے میں بتایا اوراس ویڈیو کو انسٹاگرام پر بھی شیئر کیا۔
ملالہ یوسفزئی نے ویڈیومیں اپنا تعارف کرواتے ہوئے کہا ہائے ٹک ٹاک میرا نام ملالہ یوسفزئی ہے، میں 23 سال کی ہوں اورلڑکیوں کی تعلیم کے حوالے سے کام کرتی ہوں۔ شاید آپ میں سے کچھ لوگ مجھے پہلے سےجانتے ہوں گے، شاید آپ میں سے کچھ لوگوں نے میری اقوام متحدہ میں کی گئی تقریر سنی ہو یا شاید کچھ لوگوں نے میری کتاب ’’آئی ایم ملالہ‘‘ پڑھی ہو۔
ہوسکتا ہے آپ میں سے کچھ لوگ مجھے نہ جانتے ہوں تو میں یہاں خود کو متعارف کرواؤں گی۔ میں نے حال ہی میں آکسفورڈ یونیورسٹی سے گریجویٹ کیا ہے۔ مجھے شوز اور کامیڈی پسند ہے اس کے علاوہ کتابیں پڑھنا بھی اچھا لگتا ہے۔ اس کے علاوہ میں گزشتہ 12 برس سے دنیا بھر کی لڑکیوں کی تعلیم اور محفوظ معیار تعلیم کے لیے سرگرم عمل ہوں۔
ملالہ نے اپنی ویڈیو میں ویورز (ناظرین) پر امریکا میں فنڈ اکھٹا کرنے والی مہم ’’گیونگ ٹیوزڈے‘‘ میں چندہ دینے پر زور دیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے لوگوں سے ملالہ فنڈ کو سپورٹ کرنے کی بھی گزارش کی۔ ملالہ کی 56 سیکنڈ کے دورانیے کی اس ویڈیو کو ہزاروں لائیکس ملے۔
واضح رہے کہ ملالہ یوسفزئی نے رواں سال آکسفورڈ یونیورسٹی سے فلاسفی، سیاست اور اکنامکس میں گریجویشن کی ڈگری حاصل کی ہے۔ اور وہ ٹک ٹاک ایپ کو چیریٹی فنڈ میں عطیات دینےکی اپیل کے لیے استعمال کررہی ہیں۔
The post ملالہ یوسفزئی نے ٹک ٹاک جوائن کرلیا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3oiJ1sl
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box