سچ کے سامنے اسحاق ڈارکے ہاتھ پاؤں پھْول جاتے ہیں، شبلی فراز

 اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات شبلی فراز کا کہنا ہے کہ سچ کے سامنے اسحاق ڈار کے ہاتھ پاؤں پھْول جاتے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کا کہنا تھا کہ  برطانوی اینکر کے سوالات اور اسحاق ڈار کے جوابات ثبوت ہیں کہ سچ کے سامنے ان کے ہاتھ پاؤں پھْول جاتے ہیں۔

شبلی فراز کا کہنا تھا کہ یہ لوگ لوٹ مار کے دفاع کے لئے وطن کا نام بدنام کرنے سے بھی باز نہیں آتے، کرپٹ عہد کا معاون اور ملکی معیشت تباہ کرنے والا انٹرویوز کیلئے صحت مند مگر قانون کے سامنے بیمار ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: پاکستان میں میری صرف ایک پراپرٹی ہے جو حکومت نے چھین لی، اسحاق ڈار

واضح رہے کہ سابق وزیر خزانہ اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اسحاق ڈار نے بی بی سی کے پروگرام ہارڈ ٹاک میں انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ بیمار ہیں اس لیے پاکستان نہیں جاسکتے، پاکستان میں اس وقت فاشسٹ حکومت ہے، ہمارا حتمی مقصد جمہوریت کی بالا دستی، شفاف الیکشن اور قانون پر عمل درآمد ہے۔

The post سچ کے سامنے اسحاق ڈارکے ہاتھ پاؤں پھْول جاتے ہیں، شبلی فراز appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3loadEc

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...