وزیراعظم کا دیامراورگلگت میں درختوں کی کٹائی کا نوٹس

دیامر / گلگت: وزیراعظم عمران خان نے دیامراورگلگت میں درختوں کی کٹائی کا نوٹس لے لیا۔

وزیراعظم عمران خان نے دیامراورگلگت میں درختوں کی کٹائی کا نوٹس لے لیا۔ اس متعلق وزیراعظم نے معاون خصوصی ملک امین اسلم سے رابطہ کیا اورمعاملے کی انکوائری کا حکم دیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی۔

وزیراعظم نے ٹمبرمافیا کے خلاف قائم کی گئی ٹیموں کو 24 گھنٹے متحرک رہنے کی ہدایت بھی کی۔ گلگت بلتستان میں ٹمبرمافیا کے خلاف سخت سزاؤں پرمشتمل آرڈیننس نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

معاون خصوصی ملک امین اسلم کا کہنا ہے کہ آرڈیننس کے ذریعے ایمنسٹی کلچرکا ہمیشہ کیلئے خاتمہ کیا جائے گا، درختوں کی غیر قانونی کٹائی میں ملوث عناصرکوسخت سزائیں ملیں گی۔

وزیراعظم کے حکم پرگلگت فاریسٹ انتظامیہ کومسلح ایف سی جوانوں کی 4 پلاٹونزفراہم کردی گئیں۔ مسلح ایف سی جوان ٹمبرمافیا کی حوصلہ شکنی کیلئے تعینات کئے گئے۔

The post وزیراعظم کا دیامراورگلگت میں درختوں کی کٹائی کا نوٹس appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2I9mv5G

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...