لاہور: مشیر وزیر اعلٰی پنجاب فردوس عاشق اعوان کی تعیناتی کے خلاف درخواست سماعت کے لئے منظور کرلی گئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں مشیر وزیر اعلی پنجاب فردوس عاشق اعوان کی تعیناتی کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی، درخواست گزار کے وکیل نے عدالت میں مؤقف پیش کیا کہ فردوس عاشق اعوان کی بطور مشیر وزیراعلی پنجاب تعیناتی اعلیٰ عدلیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی ہے۔
درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ سپریم کورٹ نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف ریفرنس میں فردوس عاشق اعوان کا ذکر کیا، اور ان کے ریمارکس کو بھی توہین عدالت کے مترادف قرار دیا گیا، سپریم کورٹ کے 10 رکنی بنچ نے جسٹس قاضی فائز عیسی کیس کا فیصلہ سنایا تھا۔
درخواست گزار نے استدعا کی کہ وفاقی حکومت کو فردوس عاشق اعوان کے خلاف کارروائی کا حکم دیا جائے، اور ان کی بطور مشیر خاص تعیناتی کو کالعدم قرار دے کر کام کرنے سے روکا جائے۔
عدالت نے متفرق درخواست منظور کرتے ہوئے دستاویزات کو ریکارڈ کا حصہ بنانے کی اجازت دے دی، جب کہ کیس کی سماعت آئندہ پیر کے روز تک ملتوی کردی۔
واضح رہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے گزشتہ سماعت پر سپریم کورٹ کے فیصلے کی مکمل کاپی لف نہ کرنے پر برہمی کا اظہار کیا تھا، اور درخواست گزار کو سپریم کورٹ کا فیصلہ لف کرنے کی ہدایت کی تھی۔
The post فردوس عاشق کی تعیناتی کے خلاف درخواست سماعت کے لئے منظور appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3lpYgh7
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box