پی ڈی ایم کہتی ہے ووٹ کو عزت دو لیکن ووٹر کو کورونا سے مرنے دو، شیخ رشید

چمن: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کہتی ہے ووٹ کو عزت دو لیکن ووٹر کو کورونا سے مرنے دو۔

شیخ رشید احمد پاک افغان بارڈر چمن پہنچ گئے جہاں انہوں نے آئی ٹی ٹی ایم ایس پروجیکٹ اور این ایل سی پروجیکٹ کا معائنہ کیا۔ شیخ رشید نے پاک افغان بارڈر پر تجارتی سرگرمیوں کا جائزہ لیا اور حکام نے انہیں بارڈر منیجمنٹ کے تعمیرات پر بریفنگ دی۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان ریلوے کی حالت ایم ایل ون کی تکمیل تک صحیح ہوجائے گی ، عوام کو زبردست سفری سہولتیں دینگے، ریلوے کی گوداموں کی مرمت کا کام شروع کرکے ریلوے لائن کی اپ گریڈیشن (بہتر بنایا) کی جائے گی، پاک افغان سرحد پر ریلوے کی زمینوں کے متعلق معاملے کو نو دسمبر کے اجلاس میں حل کیا جائے گا۔

شیخ رشید احمد نے حزب اختلاف کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ گیارہ پارٹیاں کرپشن بچانے کے لیے اکھٹی ہیں، آج پوری دنیا کورونا سے متاثر ہے، پی ڈی ایم کہتی ہے ووٹ کو عزت دو لیکن ووٹر کو کورونا سے مرنے دو، ملک انشاء اللہ عمران خان کی قیادت میں ٹھیک ہوگا، ایم ایل ون چلنے کے بعد ریلوے میں بہتری آئیگی۔

The post پی ڈی ایم کہتی ہے ووٹ کو عزت دو لیکن ووٹر کو کورونا سے مرنے دو، شیخ رشید appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2JD9TV4

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...