اپوزیشن 8 دسمبر کو فیصلے کرے اور استعفے دیدے، شاہ محمود قریشی

ملتان: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ اپوزیشن 8 دسمبر کو فیصلے کرے اور استعفے دیدے۔

ملتان میں پریس کانفرنس کے دوران وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ملتان میں پی ڈی ایم کا جلسہ نہیں ہونا چاہیے تھا، اپوزیشن اپنے مفاد کے لیے انسانی جانوں سے کھیل رہی ہے، اندازوں کے مطابق جنوری میں کورونا وبا مزید بڑھ سکتا ہے لہذا اپوزیشن کو ایسی صورتحال میں سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ اپوزیشن کو اپنے فیصلوں پر نظرثانی کرنی چاہیے، ہم ان کو جلسوں سے نہیں روکیں گے، ملک میں ہیلتھ ایمرجنسی کا نفاذ ہے لہذا سیاسی قیادت کو عوام کا تحفظ کرنا چاہیے تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ میں نے اجلاس میں کہا تھا اپوزیشن کو نہ روکیں، مشورہ دیں جب کہ وبا تسلیم کرکے جلسے کرنا اپوزیشن کا دہرا معیار ہے، اپوزیشن 8 دسمبر کو فیصلے کرے اور استعفے دیدے، یہ وقتی الائنس ہے اور ان میں کوئی نظریاتی ہم آہنگی نہیں ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عوام وبا کی دوسری لہر میں اور ایس او پیز پر عمل نہیں کررہے، کورونا کی دوسری لہر بہت خطرناک ہے، حالات غیرمعمولی ہیں، کورونا ایس اوپیز پر عمل نہیں کریں گے تو سب متاثر ہوں گے لہذا غیرضروری سرگرمیوں کو موخر کر دیا جائے۔

The post اپوزیشن 8 دسمبر کو فیصلے کرے اور استعفے دیدے، شاہ محمود قریشی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2IlZ618

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...