خیبر ٹیچنگ اسپتال واقعہ، ڈائریکٹر سمیت 7 ارکان معطل

پشاور: خیبر ٹیچنگ اسپتال واقعے میں غفلت کے مرتکب ہونے والے ڈائریکٹر ڈاکٹر طاہر ندیم سمیت عملے کے 7 ارکان کو معطل کر دیا گیا۔

خیبر ٹیچنگ اسپتال میں آکسیجن کی عدم دستیابی کے متعلق رپورٹ کے نتیجے میں ڈائریکٹر ڈاکٹر طاہر ندیم سمیت عملے کے 7 ارکان کو معطل کر دیا گیا، معطل ہونے والوں میں اسپتال ڈائریکٹر ڈاکٹر ندیم طاہر، فیسیلیٹی منیجر طاہر شہزاد، سپلائی چین منیجر علی وقاص، بائیو میڈیکل انجینئر بلال بابک، آکسیجن پلانٹ اسسٹنٹ نعمت اور آکسیجن پلانٹ کے 2 ملازمین وحید اور شہزاد اکبر شامل ہیں۔

بورڈ آف گورنرز نے اپنی ابتدائی رپورٹ میں آکسیجن پلانٹ کے 3لوگوں کوغفلت کا مرتکب قرار دیا ہے۔

مشیراطلاعات کامران بنگش اور وزیرصحت تیمورسلیم جھگڑا نے مشترکہ پریس کانفرنس میں بتایا کہ آکسیجن کی کمی ہی واقعہ کا سبب بنی۔ بدقسمتی سے آکسیجن وافر مقدار میں سپلائی نہیں ہوئی۔ تیمور سلیم جھگڑا نے کہا کہ جاں بحق افراد کے لواحقین کو انصاف دلانا ہوگا۔

 

The post خیبر ٹیچنگ اسپتال واقعہ، ڈائریکٹر سمیت 7 ارکان معطل appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2VQfeel

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...