بختاور بھٹو زرداری نے اپنی منگنی ویڈیو شیئر کردی

کراچی: سابق صدر آصف زرداری اور بے نظیر بھٹو کی بیٹی بختاور بھٹو نے اپنی منگنی کی مختصر ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔

27 نومبر کو غیر ملکی بزنس مین محمود چوہدری کے ساتھ منگنی کے رشتے میں بندھنے والی بلاول بھٹو کی ہمشیرہ بختاور بھٹو زرداری نے اپنی منگنی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔ ویڈیو کے کیپشن میں انہوں نے بسم اللہ الرحمان الرحیم لکھا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بختاور بھٹو زرداری کے منگیتر کون ہیں؟

تقریباً 30 سیکنڈ کی مختصر ویڈیو میں بختاور منگنی کی تقریب کے لیے اپنے والد آصف زرداری کے ساتھ آتی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں ۔ اس موقع پر بختاور اور ان کے والد بے حد خوش نظر آرہے ہیں۔ جب کہ ویڈیو میں آگے بختاور اور ان کے منگیتر محمود چوہدری بھی خوشگوار موڈ میں نظر آرہے ہیں۔

بختاور بھٹو کی منگنی دبئی سے تعلق رکھنے والے بزنس مین محمود چوہدری کے ساتھ ہوئی ہے۔ بختاور نے اپنی منگنی کی خبر سوشل میڈیا پر خود دی تھی۔ اور منگنی کے روز انہوں نے اپنے ہونے والے شوہر کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے ان کا تعارف کراتے ہوئے کہا تھا یہ ہیں اصل محمود چوہدری۔

یہ بھی پڑھیں: بختاور بھٹو زرداری اور محمود چوہدری کی منگنی کی تصاویر منظر عام پر

واضح رہے کہ بختاور کی منگنی کی تقریب کراچی میں بلاول ہاؤس میں منعقد ہوئی تھی جس میں ان کی چھوٹی بہن آصفہ بھٹو زرداری، آصف زرداری کے قریبی دوست ڈاکٹر عاصم سمیت متعدد ملکی و غیر ملکی مہمانوں نے شرکت کی تھی۔ تاہم بلاول بھٹو کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے باعث اپنی بہن کی منگنی میں شرکت نہیں کرسکے تھے۔

The post بختاور بھٹو زرداری نے اپنی منگنی ویڈیو شیئر کردی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2VnO7qW

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...