مقدمات کو تیزی سے نمٹانے کےلئے 10 ماہ کا عرصہ مقرر کیا ہے، چیئرمین نیب

 اسلام آباد: چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ نیب نے مقدمات کو تیزی سے نمٹانے کےلئے 10 ماہ کا عرصہ مقرر کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، جس میں نیب کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ چیئرمین نیب نے ادارے کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نیب کا تعلق کسی سیاسی گروہ سے نہیں ہے، صرف میگا کرپشن مقدمات کو سائنسی انداز میں منطقی انجام تک پہنچایا اولین ترجیح ہے۔

چیئرمین نیب نے بتایا کہ نیب نے مقدمات کو تیزی سے نمٹانے کےلئے 10 ماہ کا عرصہ مقرر کیا ہے، فیصلہ سازی کےلئے ایگزیکٹو بورڈ اور ریجنل بورڈ تشکیل دیئے گئے ہیں جب کہ ادارہ جاتی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کےلئے معیاری گریڈنگ کا نظام وضع کیا جس کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں۔ نیب نے راولپنڈی میں جدید فرانزک سائنس لیبارٹری قائم کی ہے، جس میں جدید فرانزک ،سوالیہ دستاویزات اور فنگر پرنٹ کے تجزیہ کی سہولت موجود ہے۔

The post مقدمات کو تیزی سے نمٹانے کےلئے 10 ماہ کا عرصہ مقرر کیا ہے، چیئرمین نیب appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/39OLre8

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...