کراچی: شہر قائد اور گرد و نواح میں بادلوں کے ڈیرے ڈال رکھے ہیں جب کہ مختلف علاقوں میں ہلکی بارش سے موسم مزید خوشگوار ہوگیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی اور گرد و نواح کے علاقے مون سون بارشوں کے تیسرے اسپیل کے زیر اثر ہیں، مختلف علاقوں میں ہونے والی ہلکی بارش نے موسم خوشگوار کردیا ہے۔
کورونا وبا کے باعث ہفتہ وار لاک ڈاؤن کے باعث شہر کے تمام کاروباری مراکز اور مارکیٹیں بند ہیں جس کی وجہ سے کراچی کے عوام کی بڑی تعداد ہفتے کا دن بھی چھٹی کی طرح منارہی ہے، لوگوں نے مویشی منڈیوں کا رخ کرلیا ہے تاکہ بارش کے موسم میں سستے داموں قربانی کے جانوروں کی خریداری کی جاسکے۔
ایک جانب جہاں کراچی والے سہانے موسم کا مزا اٹھا رہے ہیں وہیں بارش کی پہلی بوند کے ساتھ ہی مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی بند کردی گئی ہے۔
دوسری جانب بوندا باندی کے باعث شہر کے کئی مقامات پر موٹر سائیکلیں پھسلنے کے واقعات بھی رونما ہوئے ہیں جس کے باعث متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہر کا مطلع کبھی مکمل تو کبھی جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے، آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ہلکی بارش یا بوندا باندی کا امکان ہے۔
The post کراچی میں بادلوں کے ڈیرے، مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3hEaC3X
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box