علیم خان کی سوسائٹی کیخلاف روز درخواستیں آرہی ہیں، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ

 اسلام آباد: چیف جسٹس ہائی کورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے پنجاب کے سینیر وزیرعلیم خان کی ہاؤسنگ سوسائٹی کے خلاف زمینوں پر مبینہ قبضے سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیئے ہیں کہ علیم خان کی سوسائٹی کے خلاف اس عدالت کے سامنے روز درخواستیں آ رہی ہیں۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس اطہر من اللہ نے پنجاب کے سینیر وزیر علیم خان کی ہاؤسنگ سوسائٹی کیخلاف زمینوں پر مبینہ قبضے سے متعلق کیس پر سماعت کی۔

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے سی ڈی اے حکام کی عدم پیشی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ علیم خان کی سوسائٹی کے خلاف اس عدالت کے سامنے روز درخواستیں آ رہی ہیں۔

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیے کہ بادی النظر میں سی ڈی اے نے اپنی زمین کو ہتھیانے کا خود علیم خان کی سوسائٹی کو اختیار دے رکھا تھا ، سی ڈی اے اور چیف کمشنر جواب دیں کس قانون کے تحت یہ اختیار پرائیویٹ آدمی کو دیا گیا، چیف کمشنر اسلام آباد بتائیں کیسے ایک پرائیویٹ سوسائٹی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت دی گئی؟ چیف کمشنر اسلام آباد اپنا نمائندہ مقرر کریں جو اس عدالت میں پیش ہو کر جواب دے۔

The post علیم خان کی سوسائٹی کیخلاف روز درخواستیں آرہی ہیں، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3jGYYa7

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...