دشمن کی کسی بھی مہم جوئی کا بھر پور جواب دینے کے لئے تیار ہیں ، سربراہ پاک فضائیہ

 اسلام آباد: سربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان کا کہنا ہے کہ دشمن کی کسی بھی مہم جوئی کی صورت میں بری اور بحری افواج کے ہمراہ بھر پور اندازمیں جواب دینے کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں۔

ترجمان پاک فضائیہ کے جاری بیان کے مطابق ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے پی اے ایف بیس قادری پر جاری آپریشنل مشقوں کا معا ئنہ کیا اور عملے کی آپریشنل تیاریوں اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔

اس موقع پر مطابق ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے کہا کہ پاک فضائیہ خطے کی جیو اسٹریٹیجک صورتحال سے بخوبی آگاہ ہے، ہم دشمن کی جانب سے فوجی سازو سامان کی خریداری سے لا علم نہیں، روایتی جنگ میں طاقت کے توازن کو برقرار رکھنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ پاک فضائیہ دشمن کی کسی بھی مہم جوئی کی صورت میں بری اور بحری افواج کے ہمراہ بھر پور اندازمیں جواب دینے کے لئے ہمہ وقت تیار ہے۔

ائیر چیف نے مسئلہ کشمیر کے مطابق فوری حل کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر کو اقوامِ متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق فوری حل کیا جائے۔

The post دشمن کی کسی بھی مہم جوئی کا بھر پور جواب دینے کے لئے تیار ہیں ، سربراہ پاک فضائیہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3hzjOGB

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...