کراچی: صدر میں نشے میں دھت ڈی ایس پی نے سرکاری موبائل سے ٹھیلے والے کو ٹکر مار دی جس سے وہ زخمی ہوگیا ، موقع پر موجود افراد نے ڈی ایس پی کو فوری پکڑلیا ، پولیس نے فوری طور پر پہنچ کر ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔
جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب صدر کے علاقے میں قائم پارکنگ پلازہ کے قریب نشے میں دھت ہوکر انتہائی غفلت اور لاپرواہی سے ڈرائیورنگ کرتے ہوئے ڈی ایس پی فیروز قریشی نے ٹھیلے والے کو ٹکر مار دی ، واقعے سے موقع پر موجود افراد انتہائی مشتعل ہوگئے اور انھوں نے ڈی ایس پی کو تشدد کا نشانہ بنانے کی کوشش کی ، ہنگامہ آرائی کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور ڈی ایس پی کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کیا جبکہ زخمی کو طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا۔
پولیس حکام کے مطابق ڈی ایس پی فیروز قریشی ہے جوکہ سیکیورٹی زون ون میں تعینات ہے ، وقوعہ کے وقت وہ نشے کی حالت میں تھا اور اس کا بھی طبی معائنہ کرایا جارہا ہے ، زخمی ٹھیلے والے شوکت نے ایکسپریس کو بتایا کہ وہ فروٹ کا ٹھیلہ لگاتا ہے اور جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب واپس اپنے گھر واقع لائنز ایریا جارہا تھا کہ اچانک اسے عقب سے پولیس موبائل نے ٹکر ماری اور وہ زخمی ہوگیا۔
بعدازاں اسے پتہ چلا کہ مذکورہ شخص ڈی ایس پی فیروز قریشی ہے ، زخمی کو جناح اسپتال میں فوری طور پر طبی امداد فراہم کی گئی جس کے بعد اسے گھر روانہ کردیا گیا ، پولیس نے واقعے کا مقدمہ الزام نمبر 392/21 بجرم دفعہ 427 اور 279 کے تحت اس کی مدعیت میں درج کیا ہے ، پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کررہی ہے ۔
The post نشے میں دھت ڈی ایس پی نے موبائل سے ٹکر مار ٹھیلے والے کو زخمی کردیا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3wZioMU
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box