آزاد کشمیر انتخابات کے لئے متعین پولنگ عملہ روانہ

 مظفر آباد: پولنگ عملہ اپنی جائے تعیناتی کیلئے روانہ ہونا شروع ہو گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق آزادکشمیر انتخابات کے لئے پولنگ عملہ اپنی جائے تعیناتی کے لئے روانہ ہونا شروع ہوگیا ہے، جب کہ پولنگ کے سامان کی تقسیم بھی شروع ہو گئی ہے۔

آزاد کشمیر کے مجموعی طورپر 45 حلقوں بشمول مہاجرین مقیم پاکستان کےلئے 33 ہزار 616 ملازمین پر مشتمل پولنگ عملہ تعینات کیا گیا ہے، آزاد کشمیر کے 33 حلقوں میں 27 ہزار 131 ملازمین خدمات سرانجام دیں گے، ان 33 حلقوں میں 5123 پریذائیڈنگ افسر،  7 ہزار 336 پولنگ افسر اور 14 ہزار 672 پولنگ اسسٹنٹ تعینات کئے گئے ہیں۔

The post آزاد کشمیر انتخابات کے لئے متعین پولنگ عملہ روانہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3x2RZxU

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...