تاریخ میں پہلی بار ملکی زر مبادلہ کے ذخائر 25.1 ارب ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے

 اسلام آباد: ملکی تاریخ میں پہلی بار زر مبادلہ کے ذخائر 25 ارب 10 کروڑ ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے۔

اس حوالے سے اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اعداد و شمار جاری کردیئے ہیں جس میں بتایا گیا ہے کہ 16 جولائی کو ختم ہونے والے ہفتہ میں اسٹیٹ بینک کے پاس 18 ارب ڈالر کے زرمبادلہ کے ذخائر موجود تھے جبکہ ملک کے دیگر بینکوں کے پاس سات ارب سات کروڑ 73 لاکھ ڈالر زرمبادلہ ذخائر تھے۔

اس اعداد و شمار کے بعد ملکی تاریخ میں پہلی بار زر مبادلہ کے ذخائر کی سطح 25 ارب 10 کروڑ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔

The post تاریخ میں پہلی بار ملکی زر مبادلہ کے ذخائر 25.1 ارب ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3kPQNvm

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...