یواے ای کا پاکستان میں انسداد پولیوکے لیے 23 ملین ڈالرسے زائد کا تعاون

 اسلام آباد: متحدہ عرب امارات نے پولیومہمات میں سال 2021 میں 23 ملین ڈالرسے زائد کا تعاون کیا ہے۔

متحدہ عرب امارات  نے پولیو مہمات میں سال 2021 میں 23 ملین ڈالرسے زائد کا تعاون کیا ہے۔ 84 اضلاع میں کورونا وبا سے بچاؤ کے سامان کے لئے 376000 ڈالرزخرچ ہوں گے۔ فنڈزکا استعمال جنوری تا دسمبر2021 میں ہورہا ہے۔ 16 ملین بچوں کو پولیو قطرے پلانے کا ہدف حاصل کیا جارہا ہے۔

متحدہ عرب امارات نے اپنے پروگرام یو اے ای پیپ (UAE PAP) کے ذریعے اپنا تعاون جاری رکھا ہے۔ کوارڈینیٹر پولیو پروگرام کے مطابق یو اے ای کا پاکستان اورافغانستان میں پولیو وائرس کے خاتمے میں اہم کردار ہے۔ فرنٹ لائن ورکرزکی کوششوں اور قربانیوں سے پاکستان میں وائرس پرقابو پانا ممکن ہوا ہے۔ پولیو سے پاک پاکستان کے ہدف کےقریب پہنچ چکے ہیں جب کہ حتمی کامیابی کے لئے ہمیں ابھی مسلسل مزید جدوجہد کی ضرورت ہے۔

دوسری جانب پاکستان میں اس سال اب تک پولیو کا ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔ وائرس پرقابو پانا پاکستان پولیو پروگرام کی ایک بہت بڑی کامیابی ہے۔ پچھلے سال پہلے چھ مہینوں میں 59 کیسز رپورٹ ہوئے تھے، پولیوکیسز کی شرح میں 98 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ 2014 سے متحدہ عرب امارات پولیومہمات کے لئے 200 ملین ڈالر کی امداد کرچکا ہے۔

The post یواے ای کا پاکستان میں انسداد پولیوکے لیے 23 ملین ڈالرسے زائد کا تعاون appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/36WHq4H

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...