اپوزیشن کی سرگرمیوں سے حکومت نہیں عوام کی صحت کو خطرہ لاحق ہے، فردوس عاشق

 لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کی سرگرمیوں سے حکومت کو نہیں عوام کی صحت کو خطرہ لاحق ہے۔

اپنی ٹوئٹ میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کرونا کیخلاف حکومت پنجاب پرعزم ہے، کورونا کی دوسری لہر زیادہ شدید ہے، اس لئے عوام احتیاط کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں، عوام کے جان و مال کی محافظ بزدار حکومت چاہتی ہے کہ عقل کی اندھی اپوزیشن ہوش کے ناخن لے اور عوام کی جانوں کیساتھ مزید نا کھیلے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ سیاست ہوتی رہے گی مگر زندگی کے نقصان کا ازالہ نہیں ہوتا، جس شہر میں بھی پی ڈی ایم کا جلسہ ہوا وہاں کورونا تیزی سے پھیلا۔ میں دعاگو ہوں اللہ اس وبا سے سب کو محفوظ رکھے!

اس سے قبل فردوس عاشق اعوان نے ایکسپریس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اداروں کو تالے لگا کر بیٹھ نہیں سکتے، ہمیں ملک بھی چلانا ہے اور عوام کو بھی کورونا سے بچانا ہے، ہم کورونا ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کرائیں گے،حکومت جلسے جلوس یا ریلیوں سے کوئی خطرہ محسوس نہیں کر رہی، ایسی سرگرمیوں سے صرف عوام کی صحت کو خطرہ لاحق ہے۔

The post اپوزیشن کی سرگرمیوں سے حکومت نہیں عوام کی صحت کو خطرہ لاحق ہے، فردوس عاشق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3mu00rg

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...