اسلام آباد: آصفہ بھٹو زرداری کی سیاست میں انٹری نے رہنما پی ٹی آئی جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین کو بھی متاثر کردیا ہے۔
سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو مرحومہ کی صاحبزادی آصفہ بھٹو زرداری نے گزشتہ روز پنجاب سے سیاست کا آغاز کیا، ملتان میں اپوزیشن اتحاد کے جلسے سے خطاب کیا اور اس دوران وہ لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی رہیں، جلسے میں عوامی سطح پر انہیں بے حد پزیرائی بھی ملی۔
آصفہ بھٹو زرداری کی سیاست میں انٹری نے تحریک انصاف کے اہم رہنما جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین کو بے حد متاثر کیا ہے۔ ٹوئٹر پر علی ترین نے آصفہ بھٹو کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی مخالفت اپنی جگہ لیکن آصفہ بھٹو زرداری بہت زبردست ہیں۔
The post آصفہ بھٹو زرداری کی سیاست میں انٹری پر جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین بھی متاثر appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2HTaWPU
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box