بیرون ملک کمیونٹی ویلفیئر اتاشیوں کو پرانی پالیسی کے تحت تعیناتی کا حکم

 اسلام آباد: ہائی کورٹ نے بیرون ملک کمیونٹی ویلفیئر اتاشیوں کو پرانی پالیسی کے تحت تعیناتی کا حکم دے دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں بیرون ملک کمیونٹی ویلفیئر اتاشیوں کی تعیناتی کے حوالے سے سماعت ہوئی، ضیغم عباس اور دیگر متاثرہ امیدواروں نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا، جسٹس میاں گل حسن اورنگ زیب نے 10 صفحات پر مشتمل کیس کا فیصلہ جاری کردیا۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ اکتوبر 2019ء میں وزارت اوورسیز پاکستانیز نے آسامیاں مشتہر کیں، 2016ء کی پالیسی کے مطابق تحریری ٹیسٹ کے 80 فیصد اور انٹرویو کے 20 فیصد نمبرز تھے، پالیسی میں امیدواروں کے لیے انٹرویو میں 50فیصد پاسنگ مارکس کی شرط بھی نہیں تھی۔

فیصلے کے مطابق وزیراعظم نے 10 دسمبر 2019ء کو پالیسی میں ترمیم کی منظوری دی، نئی پالیسی میں ٹیسٹ کے 60 اور انٹرویو کے 40 نمبر رکھ دیے گئے، نئی ترمیمی پالیسی میں انٹرویو میں پاس ہونے کے لیے بھی 50 فیصد نمبرز حاصل کرنے کی شرط رکھی گئی، اسپیشل سلیکشن بورڈ کے سربراہ زلفی بخاری تھے اور بورڈ نے نئی ترمیمی پالیسی کے تحت انٹرویو میں 50 فیصد نمبرز حاصل نہ کرنے والوں کو فیل کر دیا۔

عدالت نے حکم دیا کہ امریکا، انگلینڈ اور یورپ سمیت 12 ممالک میں ویلفیئر اتاشیوں کی تعیناتی 2016ء کی پالیسی کے تحت کی جائے، ترمیمی پالیسی کا اطلاق تعیناتیوں کے لیے پہلے سے شروع کیے گئے سلیکش پراسیس پر نہیں ہو گا، انٹرویو میں 50 فیصد نمبرز حاصل نہ کرنے والوں کو ناکام تصور نہ کیا جائے۔

The post بیرون ملک کمیونٹی ویلفیئر اتاشیوں کو پرانی پالیسی کے تحت تعیناتی کا حکم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/318jjwu

افغان چیک پوسٹوں سے ہم پر فائرنگ ہوئی جس کا ہم نے بھی ردعمل دیا، شبلی فراز

 اسلام آباد: وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ  کچھ نے زبردستی چمن بارڈ پار کرنے کی کوشش کی، افغانستان سے چمن بارڈر پر ہماری پوسٹوں کو نشانہ بناکر ہمیں نقصان پہنچایا گیا جس پر ہم نے بھی ردعمل دیا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز کا کہنا تھا کہ افغانستان کے ساتھ ہمارے مختلف بارڈرز ہیں، پاکستان نے کورونا وائرس کے سبب افغانستان کے ساتھ بارڈر بند کر دیئے تھے کچھ افراد نے وہاں لوگوں کو اکسایا، کچھ نے زبردستی اس پوسٹ سے نکلنے کی کوشش کی، افغانستان سے چمن بارڈر پر ہماری پوسٹوں کو نشانہ بنایا گیا اور ہماری پوسٹوں کو نقصان پہنچایا گیا جس پر ہم نے بھی ردعمل دیا۔

شبلی فراز نے کہا کہ افغانستان ایک لینڈ لاک ملک ہے، ہمارے بارڈر کے ذریعے وہاں تک اشیائے ضروریہ پہنچتی ہیں، ہم نے ایک دن کے لیے بارڈر کھولے تاکہ اشیائے ضروریہ افغانستان پہنچ سکیں، عید سے قبل ہم نے بارڈرز دوبارہ بند کر دیئے۔

یہ پڑھیں : چمن میں پاک افغان بارڈر پر کشیدگی برقرار، لیویز اہلکاروں سمیت 10 افراد زخمی

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان برادر ملک ہیں، ہم نے ہمیشہ افغانستان کی بہتری کے لیے اقدامات اٹھائے، ہم نے بارڈر عبور کرنے والوں کے لیے ایس او پیز میں سختی کی ہے، حکومت کا نظریہ ہے کہ سرحدوں کو بین الاقوامی پریکٹس کے مطابق محفوظ بنانا ہے۔

شبلی فراز نے مزید کہا کہ سرحدی تناوٴ کی بنیادی وجہ یہ بھی ہے کہ بارڈر بند ہونے سے اسمگلنگ پر بھی اثر پڑا اور بارڈرز سے اسمگلنگ کا عنصر بھی موجود رہتا ہے، افغانستان حکومت اور عوام کے ساتھ رشتہ مضبوط کریں گے، افغان حکومت سے درخواست کریں گے کہ تعاون کریں ہم افغانستان کے ساتھ تجارت کو مکمل طور پر فیسیلیٹیٹ کریں گے۔

افغان فورسز نے معصوم شہریوں پر بلا اشتعال فائرنگ کی، دفتر خارجہ

دریں اثنا دفتر خارجہ نے پاک افغان سرحد چمن پر پیش آنے والے ناخوشگوار واقعے پر کہا ہے کہ 30 جولائی کو پاکستان افغانستان عالمی سرحد باب دوستی گیٹ پر افغان فورسز نے معصوم شہریوں پر بلا اشتعال فائرنگ کی، فائرنگ کا واقعہ پاکستان کی طرف والے علاقے میں پیش آیا جس پر پاکستانی فورسز نے مقامی آبادی کے تحفظ اور اپنے دفاع میں جواب دیا۔

The post افغان چیک پوسٹوں سے ہم پر فائرنگ ہوئی جس کا ہم نے بھی ردعمل دیا، شبلی فراز appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/339OsCF

عید الاضحیٰ کے تینوں روز ہلکی بارش کی پیش گوئی

 کراچی: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر قائد میں عید قرباں کے تینوں روز ہلکی بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر کی جانب سےعید قرباں کے حوالے سے جاری کردہ پیش گوئی کے مطابق عید کے تین روز کے دوران موسم مرطوب اورجذوی طورپر ابرآلود رہنے کی توقع ہے۔

،محکمہ موسمیات کے مطابق سمندر کے نچلی سطح کے بادلوں کی وجہ سے رات اور صبح کے اوقات میں کہیں بوندا باندی و پھوار جب کہ کہیں پر ہلکی بارش ہونے کی توقع ہے، ابرآلود موسم کے ساتھ  دن کے وقت مطلع مرطوب رہنے اور ہوا میں نمی کاتناسب بڑھنے کے سبب حدت بھی محسوس کی جاسکتی ہے۔

ارلی وارننگ سینٹر کے مطابق اگلے 3 روز کے دوران سمندر کی جنوب مغربی سمت جب کہ متبادل جانب سے مغربی ہوائیں چل سکتی ہیں۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جمعے کو شہرکا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36.5 ڈگری جب کہ کم سے کم 29.5ڈگری ریکارڈ ہوا، صبح کے وقت ہوا میں نمی کاتناسب 76 جب کہ شام کو 62 فیصدرہا، ہفتے کو شہر میں صبح و رات کے وقت ہلکی بارش ہونے کی توقع ہے، زیادہ سے زیادہ پارہ 34سے36ڈگری کےدرمیان رہنے کا امکان ہے۔

The post عید الاضحیٰ کے تینوں روز ہلکی بارش کی پیش گوئی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2Dl7kDJ

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

 اسلام آباد: وزارت خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر 4 سے 5 روپے فی لیٹر تک اضافے کی منظوری دے دی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت نے عید قربان کے موقع پرعوام پر پیٹرول بم گرا دیا اور وزارت خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کی منظوری دے کر باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے، جس کے تحت یکم اگست سے ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر 4 سے 5 روپے فی لیٹر تک اضافہ کردیا گیا۔

نئی قیمتوں کے مطابق پٹرول 3 روپے 86 پیسے اضافے کے  بعد 103 روپے 97 پیسے کا ہوگیا،  ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر کا اضافہ ہوا جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی  نئی قیمت 106 روپے 46 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے، مٹی کا تیل 5 روپے 97 پیسے مہنگا کیا گیا اور اب مٹی کا تیل 65 روپے 29 پیسے میں فروخت ہوگا جب کہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 6 روپے 62 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 62 روپے 21 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔

 

The post حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2P8X1FA

عالمی منڈی سمیت پاکستان میں بھی سونے کی قیمت پھر بڑھ گئی

کراچی: عالمی بازار میں سونے کی فی اونس قیمت میں 21 ڈالر جب کہ پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 750 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 21 ڈالر کا اضافہ ہوا اور عالمی بازار میں سونے کی فی اونس قیمت 1975 ڈالر پر آگئی، دوسری جانب پاکستان میں بھی سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 750 روپے اور 643 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

جمعے کے روز سونے کی قیمتوں میں ہونے والے اضافے کے نتیجے میں ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ 24 قیراط سونے کی قیمت بڑھ کر ایک لاکھ 23 ہزار 500 روپے ہوگئی جب کہ دس گرام سونے کی قیمت اضافے کے بعد ایک لاکھ 5 ہزار 881 روپے پر جاپہنچی۔

سونے کی قیمتوں کو پر لگنے کے بعد اب چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے اور جمعے کے روز فی تولہ 24 قیراط چاندی کی قیمت 80 روپے بڑھ کر 1500 روپے پر آگئی ہے۔

The post عالمی منڈی سمیت پاکستان میں بھی سونے کی قیمت پھر بڑھ گئی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/33cejJX

پشاور میں سبزیوں کی قیمتوں کو پر لگ گئے

 پشاور: عید الاضحیٰ کے موقع پر پشاور میں سبزیوں کی قیمتوں کو پر لگ گئے۔

ٹماٹر 100 روپے سے 200 روپے، لیموں 50 روپے پاﺅ سے 100 روپے پاﺅ جب کہ ادرک کی قیمت 200 روپے کلو سے 500 روپے فی کلو تک پہنچ گئی۔

عید الاضحیٰ کی آمد کے موقع پر تاجروں کی جانب سے بھی خود ساختہ طور پر مختلف اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے جب کہ چینی کی قیمتوں میں پہلے سے ہی اضافہ ہے۔

گھی، چینی، آٹا، سبزیوں، فروٹ اور مصالہ جات کی قیمتوں پرعید الاضحیٰ کے موقع پر اضافہ کے باعث سفید پوش اور کم تنخواہ دار طبقے کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہاہے۔

The post پشاور میں سبزیوں کی قیمتوں کو پر لگ گئے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/33eZPcy

اقتصادی سرگرمیوں کے فروغ کیلیے تعمیراتی شعبہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ملکی معیشت پر کورونا کے منفی اثرات زائل کرنے اور معاشی عمل تیز کرنے کیلئے تعمیراتی شعبے پر توجہ دی گئی ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت نیشنل کوارڈی نیشن کمیٹی برائے ہاؤسنگ، کنسٹرکشن اینڈ ڈویلپمنٹ کا اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم کو بتایا گیا کہ کمیٹی تعمیراتی شعبے بالخصوص بلڈرز اور ڈویلپرز کیلئے حوصلہ افزائی کا ذریعہ ثابت ہورہی ہے اور حکومت کی دی گئی مراعات سے تعمیراتی شعبے کی سرگرمیاں فروغ پارہی ہیں۔

اجلاس میں ملک کے 13 بڑے بلڈرز نے وزیراعظم کو بڑھ چڑھ کر تعمیراتی شعبے میں کام کرنے کی یقین دہانی کروائی۔ بلڈرز نمائندگان کا کہنا تھا کہ آئندہ 4 سے 5 ماہ میں 13 کھرب روپے تک اقتصادی سرگرمیاں پیدا ہوں گی، ان سرگرمیوں سے ایک لاکھ ہاؤسنگ یونٹس تعمیر ہوں گے، ملکی تاریخ میں پہلی دفعہ تعمیراتی سرگرمیوں کے لئے بلڈرز اینڈ ڈویلپرز کی حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے۔

آباد کے نمائندگان نے چند ماہ کے اندر مختلف منصوبے شروع کرنے کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ این او سی اور اجازت ناموں کے عمل کو آسان بنانے سے تعمیراتی شعبے سے وابستہ کاروباری برادری کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے اربوں روپے کی معاشی سرگرمیاں شروع کرنے کی یقین دہانی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ  نوجوانوں کو نوکریوں اور غریب عوام کے اپنی چھت کے خواب کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے تعمیراتی شعبے کا فروغ کلیدی کردار کا حامل ہے، ملکی معیشت پر کورونا کے منفی اثرات زائل کرنے اور معاشی عمل تیز کرنے کیلئے تعمیراتی شعبے پر توجہ دی گئی ہے، اقتصادی سرگرمیوں کے فروغ کیلیے تعمیراتی شعبہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

بعد ازاں وزیراعظم عمران خان نے پورٹل کے قیام اور اسے فعال بنانے پر صوبہ پنجاب اور صوبہ خیبرپختونخواہ کی کارکردگی کی تعریف کی اور دیگر صوبوں بشمول گلگت بلتستان اور آزاد جموں وکشمیر کو اسی طرح کی پورٹل اور ون ونڈو سہولت کی فراہمی کی ہدایت بھی کی۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ آن لائن نظام کا مقصد نظام انسانی مداخلت کو کم سے کم کرنا اور شفافیت اور کارکردگی یقینی بنانا ہے، وفاقی سطح پر ہیلپ لائن اپنا بھرپور کردار ادا کرے جب کہ نئی تعمیرات میں بجلی اور گیس کی سہولیات کی فراہمی کو بروقت یقینی بنایا جائے۔

The post اقتصادی سرگرمیوں کے فروغ کیلیے تعمیراتی شعبہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، وزیراعظم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2XdD8BD

وزیراعظم سے کارکردگی کا پوچھو تو این آر او کا شورمچانا شروع کردیتے ہیں، احسن اقبال

 اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے کہ وزیراعظم سے کارکردگی پوچھنے پر کہتے ہیں این آر او نہیں دوں گا، پاکستان کی معیشت کی تباہی پر این آر او کہہ کر پردہ نہیں ڈالا جاسکتا۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت فیٹف کے نام پر ایک کالا قانون مسلط کررہی تھی، فیٹف قانون میں عوام کے بنیادی حق پرڈاکا ڈالا جارہا تھا، اس قانون کے تحت ہرکوئی 6 ماہ کے لئے اندر ہو سکتا تھا، کوئی نہیں جان سکتا تھا کہ حکومت کا مخالف کہاں مسنگ پرسن ہوگیا، یہ عوام کو کالے قانون کی رسی میں جکڑنے کا منصوبہ تھا، تاہم فیٹف کے نام پر ہونی والی حکومت کی چوری پکڑی ہے، چوری پکڑی جانے پر حکومت کو تکلیف ہے، ان کی چوری کو عالمی برادری کے سامنے پیش کریں گے۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ سی پیک میں تھرکول کے لئے فنانسنگ (ن) لیگ کا وژن تھا، ہم نے سڑکوں کا جال پھیلایا جس سے رابطوں کا انقلاب آگیا، اب انڈسٹریل انقلاب آنا تھا، لیکن اس حکومت نے آکر معیشت کو کریش کردیا، عمران خان کی حکومت میں جتنے کاروبار بند ہوئے اتنے دنیا میں کہیں نہیں ہوئے، وزیراعظم سے کارکردگی پوچھنے پر کہتے ہیں این آر او نہیں دوں گا، پاکستان کی معیشت کی تباہی پر این آر او کہہ کر پردہ نہیں ڈالا جاسکتا۔

رہنما (ن) لیگ نے کہا کہ حکومت کا ہر قانون سیاسی مخالفین بالخصوص نواز شریف اور اسحاق ڈارکو سامنے رکھ کر بنایا جاتا ہے، وزیراعظم امریکا میں کھڑے ہوکر کہتے ہیں شاہد خاقان کو گرفتارکیا، شاہد خاقان عباسی کے 8 ماہ کون واپس دلائے گا، مجھ  پر ایک وزیر نے50 ارب کمیشن لینے کا الزام لگایا جو آج تک ثابت نہیں کر سکے، مفتاح اسماعیل اور مجھے قید میں رکھا گیا، حکومت کی کردارکشی کی مہم کو برداشت نہیں کریں گے۔

 

 

The post وزیراعظم سے کارکردگی کا پوچھو تو این آر او کا شورمچانا شروع کردیتے ہیں، احسن اقبال appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3fecGy0

چمن میں پاک افغان بارڈر پر کشیدگی برقرار، لیوز اہلکاروں سمیت 10 افراد زخمی

چمن: پاک افغان بارڈر باب دوستی پر دوسرے روز بھی کشیدگی برقرار ہے  جب کہ جھڑپ میں 3 لیوز اہلکاروں سمیت 10 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

لیویز حکام کے مطابق مشتعل مظاہرین نے دوبارہ پاک افغان بارڈر باب دوستی کی جانب ریلی نکالی مظاہرین کو باب دوستی جانے سے روکنے پر سیکیورٹی اہلکاروں اور مظاہرین میں دوبارہ جھڑپیں ہوئیں، مظاہرین کی جانب سے پتھراوٴ کے نتیجے میں 3 لیویز اہلکار زخمی ہوئے جب کہ سیکورٹی اہلکاروں کی جانب سے مظاہرین پر شیلنگ اور ہوائی فائرنگ کے نتیجے میں  7 مظاہرین بھی زخمی ہوئے۔

اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی ایچ کیو اسپتال میں بچے سمیت 7 زخمی لائے گئے ہیں ، چمن: سیکورٹی اہلکاروں نے مظاہرین پر شیلنگ اور ہوائی فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 7 مظاہرین زخمی ہوئے۔

دوسری جانب صوبائی وزیر داخلہ ضیاء لانگو نے پاک افغان بارڈر کا دورہ کیا، ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز پیش آنے والے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں، پاک افغان بارڈر کی بندش کی بنیادی وجہ دہشت گردی تھی جہاں سے دہشت گرد یہاں داخل ہو رہے تھے۔

صوبائی وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ عوام کو روزگار فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے لیکن سیکورٹی معاملات پر بھی کمپرومائز نہیں کر سکتے، ملک دشمن عناصر اس کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کر رہے ہیں جو اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔

The post چمن میں پاک افغان بارڈر پر کشیدگی برقرار، لیوز اہلکاروں سمیت 10 افراد زخمی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3gl1elq

پاکستان کا کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے 5اگست کویوم استحصال منانے کااعلان

 اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے 5 اگست کو یوم استحصال منائیں گے۔

اسلام آباد میں وزیر اطلاعات شبلی فراز اور وزیر اعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی امور معید یوسف کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آج کے دن جموں و کشمیر کو 3 حصوں میں تقسیم کرنے کی سازش ہوئی، بھارت نے کشمیریوں کا جھنڈا چھینا، ان کا تشخص مٹانے کی کوشش کی، ہندو پنڈت ، لداخ کا بدھ مت یا وادی کا مسلمان کسی نے تقسیم کو قبول نہیں کیا، آج شائننگ انڈیا سلگ رہا ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ حق خودارادیت کی جدوجہد میں کشمیریوں کا لہو شامل ہے، ہم اس جدو جہد میں کشمریوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ آخری فتح تک کشمیریوں کے ساتھ کھڑے رہیں گے، نہ کشمیری جھکیں گے اور نہ افواج پاکستان پیچھے ہٹے گی، خون بولتاہے اور وہ بولے گا، ایل او سی پر دکھا رہے ہیں کہ بھارت کیا حرکتیں کررہا ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کی سرگرمیاں معطل ہیں، مقبوضہ کشمیر میں دکھاوے کا انٹرنیٹ کھولا گیا، مقبوضہ کشمیر میں لاک ڈاؤن کو ایک سال ہونے والا ہے، کورونا لاک ڈاؤن نے دنیا کو کشمیریوں کی بے بسی کا احساس دلایا۔ کورونا کے بعد دنیا کو معلوم ہوگیا ہے کہ لاک ڈاوَن کیاہے؟ ہم دنیا سے مقبوضہ کشمیر سے متعلق عملی کام دیکھنا چاہتے ہیں باتیں نہیں۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر مسئلہ کشمیر دنیا کے سامنے اجاگر کیا، کل ہم ہوں نہ ہوں، پاکستان کے وزیر خارجہ کا موقف تاریخ کا حصہ بن رہا ہے، ایک سال میں مسئلہ کشمیر 3 بار سلامتی کونسل میں اٹھایا گیا، ہیومن رائٹس کونسل جینیوا میں مسئلہ کشمیر کو اجاگر کیا، بین الاقوامی تنظیموں کی جانب سے بھارت کی غاضبانہ پالیسی پر تنقید کی گئی ہے۔

وزیر خارجہ نے کشمیریوں سے اظہاریکجہتی کے لیے 5 اگست کویوم استحصال منانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں 5 اگست 2020 کو مل کر کشمیریوں کو پیغام دینا ہے کہ سیاسی دھڑے بازی کے باوجود کشمیر کے معاملے پر ہم متحد ہیں، ہماری نظر سری نگرپر ہے، کشمیر ہائی وے کو 5 اگست سے سری نگر ہائی وے کا نام دیا جائے گا۔ سری نگر ہائی وے ہمیں کشمیرتک لے جائے گا۔

The post پاکستان کا کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے 5اگست کویوم استحصال منانے کااعلان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2XdHFnM

1700 پولیس اہلکار فرائض کی ادائیگی کے دوران کورونا کا شکار ہوئے،آئی جی پنجاب

 لاہور: آئی جی پنجاب پولیس شعیب دستگیر نے کہا ہے کہ پنجاب پولیس کے 1700 کے قریب افسر و اہلکار فرائض کی ادائیگی کے دوران کورونا کا شکار ہوئے۔

آئی جی پنجاب پولیس شعیب دستگیر نے عیدالاضحی کے موقع پر شہریوں کے لئے اپنے پیغام میں کہا کہ ایس او پیز پر عمل درآمد کی بدولت کورونا وباء میں کمی آئی ہے تاہم اسے برقرار رکھنے کے لئے احتیاطی تدابیر کی پابندی درکار ہے۔ عید الاضحی پر بھی کورونا وباء کا خطرہ برقرار ہے جس سے تحفظ کیلئے احتیاطی تدابیر کی پابندی ضروری ہے، عید کی چھٹیوں میں احتیاطی تدابیر کو نظرانداز کیا تو کورونا کے پھیلاؤ والی صورتحال دوبارہ ابھر سکتی ہے عید قربان کی خوشیاں مناتے وقت کورونا سے بچاؤ کے ایس او پیز پر عمل درآمد پر صورت یقینی بنایا جائے، مویشی منڈیوں، نماز عید کی ادائیگی اور باہم ملاقات کے لئے بنائے گئے ایس او پیز کی پابندی پر خاص توجہ دی جائے۔

آئی جی پنجاب نے کہا کہ فرائض کی ادائیگی کے دوران پنجاب پولیس کے 1700 کے قریب افسر و اہلکار کورونا کے شکار ہوئے جب کہ 17 اہلکار جاں بحق ہوئے، کورونا سے متاثرہ پولیس کے 100کے قریب افسران واہلکار تاحال زیر علاج ہیں۔ کورونا وبا کے دوران فرض شناسی کے ساتھ فرائض منصبی ادا کرنے والے افسران و اہلکار شاباش کے مستحق ہیں، پنجاب پولیس کے جذبہ خدمت خلق اور فر ض شناسی کو عوامی اور حکومتی سطح پر بھرپور انداز میں سراہا گیا ہے۔

The post 1700 پولیس اہلکار فرائض کی ادائیگی کے دوران کورونا کا شکار ہوئے،آئی جی پنجاب appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2EwhqCd

کراچی، حیدرآباد اور سکھر کی جیلوں میں رینجرز اور پولیس کا مشترکہ سرچ آپریشن

 کراچی: سندھ رینجرز اور پولیس نے حالیہ دہشت گردی اور درپیش خطرات کے پیش نظر صوبے کے 3 بٓڑے شہروں کی جیلوں میں سرچ آپریشن کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ میں حالیہ دہشت گردی اور درپیش خطرات کے پیش نظر رینجرز اور پولیس نے کراچی، حیدرآباد اور سکھر کی تینوں سینٹرل جیلوں میں مشترکہ سرچ آپریشن کیا ہے۔ سرچ آپریشن میں رینجرز کے مختلف ونگز نے حصہ لیا۔ تینوں جیلوں کی تمام قیدی بیرکس اور سیلز کی تفصیلی تلاشی بذریعہ بم ڈسپوزل اسکواڈ اور سونگھنے والے کتوں کی مدد سے لی گئی۔ اس دوران جیلوں کے داخلی و خارجی راستوں اور دیگر سیکیورٹی سے متعلق انتظامات بھی چیک کئے گئے۔

سندھ رینجرز کے حکام کا کہنا ہے کہ جیلوں کی تلاشی کے دوران بڑی تعداد میں مختلف ممنوعہ اشیاء کی برآمد گی کی گئی جن میں ٹیلی ویژن، چاقو ،قینچی، یو ایس بی ، میموری کارڈ، ایم پی فائیو ، لائٹرز، ناخن تراش ، اورہیٹر شامل ہیں۔

The post کراچی، حیدرآباد اور سکھر کی جیلوں میں رینجرز اور پولیس کا مشترکہ سرچ آپریشن appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2XfWRRf

شہر کے مختلف مقامات پر عیدالاضحی کی نماز کے اوقات کار

اہل سنت

6:15

جامع میمن مسجد مصلح الدین گارڈن جوڑیا بازاز، امامت علامہ سید شاہ عبد الحق قادری ،جامع مسجد کنز الایمان گرو مندرامامت مولانا حنیف عطاری،میمن مسجد بولٹن مارکیٹ امامت مولانا اکرام المصطفی،زینب مسجد جمشید روڈ امامت مولانا الطاف قادری،جامع مسجد گلستان غوثیہ چونا بھٹی رنچھوڑ لائن امامت مولانا شہزاد ترابی،مجامع مسجد مسلم ٹاؤن سیکٹر 11-E نارتھ کراچی امامت مولانا اصغر تونسوی،مدنی عید گاہ مدنی مسجد بی ہائنڈ جیکب لائن،امامت مولانا نو ر عالم برکاتی

6:30

جامع مسجد قباچاول گودام موڑ شیر پاؤ لانڈھی ،امام و خطیب مولانا محمد طارق شامزئی،مسجد عثمان غنی گلستان جوپر بلاک 12 امام مولانا عبیداللہ

6:45

جامع مسجد سینٹرل فائر بریگیڈ نزد سول اسپتال امامت مولانا شوکت سیالوی،جامع مسجد الیاس گھانچی پاڑہ ہ امامت  مولانا سعید قاسمی،جامع مسجد خدیجہ الکبریٰ امامت لیا ری مولانا جنید ہاشمی

6:50

جامع مسجد فاروق اعظم  جامعہ اسلامیہ محمودیہ امامت خطابت مولانامحمدضیا الدین سواتی

7:00

جامع مسجد باب السلام سیکٹر 5,A,2نارتھ کراچی خطابات و امامت مولانا محمد الیاس، قائد پارک جامع مسجد قادریہ ملیرامامت مولانا عبد الوہاب قادری،جامع مسجد خلفاراشدین گلشن،امامت علامہ کامران قادری،جامع مسجد حنفیہ محمود آباد نمبر 3،مولانا خالد ماتریدی، صابری مسجد رنچھوڑ لائن ،عالم نقشبندی ،جامعہ حنفیہ نظامی روڈ جیکب لائن،کچھی میمن مسجد صدر،جمشیدانصاری پارک نزد جامعہ مدنیہ اسلامیہ گلشن اقبال کراچی امامت وخطابت مولانا عبدالکریم عابد،  جامع مسجد ہادی اسلام اتحاد ٹاؤن امامت مولانا عابدالدین ، مرکزی جامع مسجد نورانی آدم جی روڈ لانڈھی خطیب مولانا عزیز الرحمن صدیقی،جامع مسجد قبائکیماڑی،امامت خطابت، مولانا محمد بلال  ،جامع مسجد سبحانی فیوچر کالونی لانڈھی قائد آباد،امامت وخطابت، مفتی محمد صادق ،جامع مسجد اقصی مظفر آباد کالونی لانڈھی،امامت خطابت مولانا احسان اللہ ٹکروی،جامع مسجد فیضان مدینہ گلشن حدید فیز 2

7:15

اویس قرنی مسجد منوڑہ امامت عباس رضا الباروی،رحمت مسجد بھیم پورہ لیاری امامت مولانا عمیر ترابی،جامع مسجد غوثیہ گلشن حدید ،جامع مسجد ہدی گلشن حدید ،جامع مسجد گلزار مدینہ اسٹیل ٹاؤن

7:30

جامع مسجدقدسیہ مدرسہ انوارالقرآن صدیقیہ ناظم آباد ،امامت وخطابت مولاناقاری خیرالحق ابرار

جامعہ شمس العلوم وجامع مسجد پٹھان کیماڑی،امامت وخطابت مولانا قاضی فخرالحسن ،جامع مسجد طور،جامعہ عثمانیہ شیرشاہ،امامت خطابت،مولاناعظیم اللہ عثمان،جامع عثمانیہ یوسف گوٹھ بکراپیڑی  مولانا عبدالعزیز ملازئی  ، جامع مسجد نعمان سیکٹر 8/ای گلزار کالونی کورنگی انڈسٹریل ایریاخطابت مولانا کفایت اللہ ، جامع مسجد حقانی علی محمد بروہی گوٹھ بنگالی پاڑہ امام وخطیب مولانا سید علی خان ،جامع مسجدنوررحیم شاہ کالونی اورنگی ٹاؤن کراچی امامت خطابت، مولاناطاہرین، جامع مسجد مظہرالعلوم حمادیہ اتحاٹاؤن،امامت مولانا فخرالدین کھوسو ،جامع مسجدباب الاسلام نواب کالونی اتحادٹاؤن مولاناسراج محمداختر،جامع مسجد مدنی کیماڑی امامت قاری اخترزادہ سواتی ،اقصیٰ عید گاہ صوفی غلام نبی روڈ کھوکراپار نمبر 2،جامع مسجد کیماڑی جیکسن مارکیٹ،امامت مولانا غلام مصطفی، جامع مسجد مریم مہران ٹاؤن کورنگی امامت مفتی بلال قادری،جامع مسجد نور محمدی صادق آباد امامت مولانا مہتاب عالم،گلشن حدید فیز1 دیارحبیب مسجد ،جامع مسجد شہید بھٹو اسٹیل ٹاؤن

7:45

جامع مسجد نورانی بلوچ گوٹھ اورنگی ٹاؤن سیکٹر 7اے کراچی امامت خطابت مولانا قاری محمد ایوب ہزاروی ،جامع مسجد تقویٰ جھتیال گوٹھ نزد گلشن معمارکراچی امامت مفتی سعیداللہ کوثری ،عیدگاہ عبداللہ گبول گوٹھ نزد گلشن معمار،امامت وخطابت مولانا محمد خان گبول، جامع مسجد درگاہ عبداللہ شاہ غازی  کلفٹن امامت مولانا محمد مسکین حنفی ،جامع مسجدنور مصطفی سیکٹر4-B سرجانی ٹاؤن امامت مولانافخر الحسن شاہ،جامعہ غوثیہ شیرازیہ قائد آباد بن قاسم امامت مولانا عبدالقادر شاہ شیرازی امام احمدرضاعید گاہ شاہ فیصل نمبر 4 ،امامت سید راشد علی قادری

8:00

عید گاہ شہدائے میلاد بشارت پارک پریڈی لائنز ایریا ،امامت حافظ ارشاد قادری،عید گاہ امام احمد رضا ایچ ایم گراؤنڈ کورنگی نمبر 2 ،امامت مولانا جمیل امینی،جامع مسجدفاروق اعظم 1-A اورنگی ٹا ؤن،امامت مولاناعاشق سعیدی،پیپلز گراؤنڈلیاری ،امامت عامر سعیدی مہروی،جامع مسجدبسم اللہ کورنگی نمبر 6،امامت علامہ شاہ مظہر الحق،جامع مسجد رحمت عالم گلشن ضیااورنگی،

8:30

عید گاہ وحیدآبادگلبہار چار سو کوارٹر امامت قاضی جواد حسین اشرفی،جامع مسجد رحمان، معماربنگلوز احسن آباد کراچی امامت خطابت مولانا عبدالبصیراعوان ،جامع مسجد عثمان غنی  جونجھار گوٹھ متصل نئی سبزی منڈی سپرہائی وے امامت خطابت مولانا قاری طلحہ زبیر سواتی

8:45

جامع مسجد قباجمالی پاڑہ گل گوٹھ امامت مولانا محمد قاسم بن رفیق ،جامع مسجد بیت االمکرم،فیضان ٹاؤن نئی سبزی منڈی امامت مولانا عبدالولی

9:00

جامع مسجد گلزار حبیب سولجر بازار،امامت علامہ کوکب نورانی اوکاڑوی

جماعت اہل حدیث

6:00

مولاناحافظ عبدالحنان سامرودی  سراج الدولہ عثمانیہ پارک شہیدملت  روڈ بہادرآباد ،مولانا حافظ ذکریا  ٹیولپس بینکوٹ مین شاہراع فیصل عوامی مرکز  ،مولاناشیخ معراج الہدی  جامع مسجد علی بن ابی طالب مکہ اپرٹمنٹ فورا ہ چوک گاڈن

6:30

مولاناپروفیسرحافظ محمدسلفی جامعہ ستاریہ الاسلامیہ جامع مسجد امام ابن تیمیہ گلشن اقبال ،مولانامفتی صہیب شاہد  دی مونٹ لاننزد پیراگون اسکول بلاک 6  PECHS ،مولانامحمداحمدنجیب جامع مسجد دارالسلا بفرزون 16/A نارتھ کراچی ،مولانافضل جلال جامع مسجد قبااتحاد ٹاؤن، مولانا عبدالوکیل ثاقب  جامع مسجدابوبکرصدیق ، مولاناطاہر اشرف بندہانی  وینس پمپ نزد انڈس اسپتال کورنگی کارسنگ،مولاناعمیر ثاقب جامع مسجد مرکزاسلامیہ   5/E نیوکراچی ، مولانامحمدبشیر حسرت موہانی پردہ باغ  بارود خانہ اسکول پاک کالونی ،مولاناجواد جامع مسجدالہدی  لال مارکیٹ نیوکراچی،مولانامحمدعابد  جامع مسجد باب السلام  سیکٹر 7.Cنارتھ کراچی ،مولانامفتی یوسف قصوری  جامع مسجد عثمان بن عفان قیوم آباد،  علامہ محمدحسین بلتستانی  کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل  کالج  ۔ مولانا شیخ طحہ پاشاہ جامسجد اہلحدیث  زہرہ امین  منظورکالونی،مولانا قاری محمد ندیم ایاز جامع مسجد ابرہیم خلیل کیماڑی،مولانا مفتی محب اللہ  جامع مسجد ابو زرغفاری   شاہ لطیف ٹاؤن، مولاناحماد امین چاؤلہ  جامع مسجد سعدبن ابی وقاص فیز 4 ڈیفنس،مولانامفتی رفیق سلفی مدرسہ ابوبکرالصدیق الاسلامیہ ملیر، مولاناعبدالوہاب  جامع مسجد قبااہلحدیث سعیدآباد بلدیہ ٹاؤن،حافظ عبدالرحمن عیسی  غریب آباد ریلوے گراونڈ نزد Kالیکٹرک، مولانا حافظ شیخ عبداللہ شمیم   کے ایم سی گراؤنڈ کشمیرروڈ

6:45

علامہ ڈاکٹرعامرعبداللہ محمدی  جامع مسجد ابرہیم خلیل اللہنارتھ کراچی ، مولانامفتی انس مدنی افغان اسٹیڈیم روشن باغ پاورہاؤس سہراب گوٹھ روڈ، مولاناحافظ جنیدذکی  جمنازیم پارک شمسی سوسائٹی ،مولاناسلیمان چنگوانی  جامع مسجد عمرعبدالعزیز غریب آبادسپرہائی وے،مولاناحق نواز  جامع مسجدمحمدی   عظیم پورہ

7:00

مولانامفتی منور ذکی  گلستان انیس شہید ملت روڈ،مولانامفتی عبدالوکیل ناصر  جامع مسجدتوحید نیوکراچی ،مولاناابرہیم جوناگڑھی جامع مسجدمحمدی اہلحدیث اونگی ،مولانامفتی جاسم سلفی  جامع مسجد اہلحدیث لائق آباد ،مولاناعبدالروف  جامع مسجدمحمدی اہلحدیث شریف کالونی ، مولانامحمدنعیم جامع مسجدعمراہلحدیث اشفاق انعام الہی  روڈ،مولاناحمزہ عبداللہ جامع مسجد محمدی سوسائٹی نیوکراچی، مولانا جواد مدنی جامع مسجدالہدی چراغ ہوٹل لانڈھی  ،مولانا محمد سلطان جامع مسجداہلحدیث لاسی گوٹھ

7:15

مولاناجمیل اظہروتھرا جامعہ الصدیق   گلستان جوہر منورچورنگی، مولاناعبدالباسط 24 مارکیٹ چاندنی چوک سعیدآباد

7:30

مولاناعبدالرحمن سلفی کے ایم سی فٹبال اسٹیڈیم چاندبی بی روڈ،مولانا حافظ محمدحارث  سعید جامع مسجد بیت السلام ،مولانایوسف نعیم مھدتعلیم السلامی و دارالفنون پیرکالونی ،مولانا وحیداللہ سلفی  جامع مسجد طاہربن یوسف خاضتخیلی گوٹھ

اہل تشیع

6:30

بجے مسجد عزاخانہ ابو طالب سولجر بازار۔

7:00

محفل شاہ خراسان نمائش چورنگی پہلی جماعت،مسجد پنجتنی پہلی جماعت ،مسجد کاظمیہ ،محفل مر تضی (پی ی سی ایچ ایس پہلی جماعت،مسجد و امام بارگاہ تقویٰ بلاک 4گلشن پہلی جماعت

7:15

بارگاہ حسینی پی ی سی ایچ ایس ۔

7:30

مسجد محمدی ،محمدی ڈیرہ پہلی جماعت،مسجد و امام بارگاہ ناصرانشاہ فیصل کالونی ،حسینی مسجد ،جامع مسجد نجف کارساز، پہلی جماعت ،مسجد پنجتنی فائیوایف ،مسجد جعفریہ ملیر کینٹپہلی جماعت،مسجد علمدار،باب حوائج امام بارگاہ پہلی جماعت،مسجد و امام بارگاہ العباس مدینہ کالونی کھوکھراپار

7:45

جامع مسجد یثرب

8:00

محفل شاہ خراسان نمائش چورنگی دوسری جماعت،مسجد یثرب ڈیفنس فیز 4 پہلی جماعت،جامع مسجد نورایمان ناظم آباد پہلی جماعت ،مسجد پنجتنی دوسری جماعت،مسجد علی رضاایم اے جناح روڈ،امامیہ مسجد ،مسجد باب العلم ناظم آبادپہلی جماعت،مسجد آل عباگلبرگ پہلی جماعت،مسجد خیر العمل انچولی بلاک 20 پہلی جماعت،مسجد و امام بارگاہ مدینتہ العلم نیپا چورنگی پہلی جماعت،مسجدصاحب الزمان گلستان جوہر بلاک۔14پہلی جماعت،مسجد صاحب العصر جوہر موڑ،مسجد شریکتہ الحسین پہلی جماعت،جامع مسجد مصطفی عباس ٹاؤن پہلی جماعت،جامع مسجد علایت علی شاہ،مسجد بزم فاطمہ،مر کزی مسجد و امام بارگاہ جعفر طیار سوسائٹی پہلی جماعت،مسجد حسنین،کیماڑی منوڑہ،جامع مسجد علی ،مسجد اثناعشری 36-Bلانڈھی،امامیہ مسجد جے ون ،مسجد و امام بارگاہ حسینی کورنگی ڈھائی،مسجد مدینتہ العلم گھگرپھاٹک،مسجد یاسین صفورہ چورنگی پہلی جماعت،مسجد محبان مصطفی ،مسجد یاسین صفورہ چورنگی پہلی جماعت،جامع مسجد و امام بارگاہ جعفریD 5،پہلی جماعت،مسجد و امام بارگاہ کاروان حیدری،جامع مسجد سکینہ 11-G پہلی جماعت، مسجدمصطفوی11-B،پہلی جماعت، جامع مسجد حیدری اورنگی ،مسجد وامام بارگاہ العباس سیکٹر 10،مسجد علی اکبر سادات کواٹر،جامع مسجد خدیجہ الکبریٰ بلدیہ ٹاؤن،مسجد حسینی نگار بلدیہ ٹاؤن،مسجد در زہراشمائل ہومزپہلی جماعت،جامع مسجد و امام بارگاہ جعفریہ پورٹ قاسم کالونی

8:30

کھارادر،خوجا جامع مسجدکھارادر،جامع مسجد نجف کارسازدوسری جماعت،مسجد پہلوان گوٹھ ایئر پورٹ،مسجد کاظمین گولیمار،جعفریہ امام بارگاہ گولیمار،جامع مسجد نجف کارساز دوسری جماعت ،مسجد ارم محمود آباد نمبر4،مسجد ابو فضل عباس پی آئی بی کالونی،جامع مسجد ابو تراب عزیز آباد،ایف سی ایریا،حسینی مسجد و امام بارگاہ،جامع مسجد حسن مجتبی،مسجد سلمان فارسی طوری بنگش کالونی، مسجد محمدیہ سیکٹر 11اورنگی ٹاؤن ،مسجد امام بارگاہ حسینی،مسجد حیدری ،مسجد ابو تراب،مسجد و امام بارگاہ تقویٰ بلاک 4گلشن دوسری جماعت،مسجد آل محمد پہلی جماعت ،مسجد و امام بارگاہ جامع امامیہ ناظم آباد نمبر2،جعفریہ مسجد اسٹیل میل پلانٹ

9:00

اسلامک ریسرچ سینٹر عائشہ منزل،پاک محرم ہال ،مسجد یثرب ڈیفنس فیز 4دوسری جماعت ،مسجد پنجتنی تیسری جماعت ،مسجد شاہ کر بلا رضویہ سو سائٹی گولیمار،پہلی جماعت،جامع مسجد نورایمان ناظم آباد،دوسری جماعت،مسجد باب العلم ناظم آباددوسری جماعت،مسجد آل عباگلبرگ دوسری جماعت ،مسجد خیر العمل انچولی بلاک 20 دوسری جماعت،مسجد و امام بارگاہ مدینتہ العلم نیپا چورنگی دوسری جماعت،مسجدصاحب الزمان گلستان جوہر بلاک 14دوسری جماعت، مسجد شریکتہ الحسین دوسری جماعت ،جامع مسجد مصطفی عباس ٹاؤن دوسری جماعت،مسجد امام رضانیورضویہ سو سائٹی،دوسری جماعت،مسجد یاسین صفورہ چورنگی دوسری جماعت،جامع مسجدو امام بارگاہ جعفری نیوکراچی،دوسری جماعت،جامع مسجد سکینہ 11-G دوسری جماعت،مسجد مصطفوی11-B، دوسری جماعت،مسجد و امام بارگاہ یادگار پنجتنی حبیب بینک کواٹر،مسجد و امام بارگاہ ایرانی کیمپ ،مسجد و امام بارگاہ کاظمین ،مسجد در زہراشمائل ہومزدوسری جماعت ،امامیہ مسجد حیدری میشن ایف این ایریا

9:15

بارگاہ شیر یزدان رحیم شاہ کالونی اونگی ٹاؤن ،مسجد وامام بارگاہ دربار حسینی ملیردوسری جماعت

The post شہر کے مختلف مقامات پر عیدالاضحی کی نماز کے اوقات کار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2EC4IC8

جانوروں کی خوراک ’’عارضی روزگار‘‘ کا ذریعہ بن گئی

کراچی: کورونا وائرس کے سبب خراب معاشی صورتحال کے باعث ہزاروں افراد بے روزگار ہوئے ہیں جب کہ کئی افرادنے اپنے اہل خانہ کی کفالت کے لیے عید الاضحی پر ’’عارضی روزگار‘‘ کا انتظام کرلیا۔

مختلف علاقوں میں جگہ جگہ جانوروں کی خوراک میں استعمال ہونے والی اشیا کی فروخت کے اسٹال قائم  کیے گئے ہیں جہاں 24 گھنٹے جانوروں کی خوراک دستیاب ہے، اس کام سے منسلک محمد نعیم نے بتایا کہ عیدالاضحی پر قربانی کے جانوروں کی خدمت بڑوں کی نسبت بچے زیادہ شوق سے کرتے ہیں اور وہی ان کی خوراک اور پانی کا خیال رکھتے ہیں۔

انھوں نے بتایا کہ شہر کے تمام علاقوں، اہم شاہراہوں اور مقامات پر جانوروں کو خوراک کی فراہمی کی اشیاکے اسٹال قائم ہوگئے ہیں، یہ کاروبار عارضی ہوتا ہے، جو عیدالاضحیٰ سے 15 روز قبل شروع کیا جاتا ہے اور عید کے تیسرے دن تک جاری رہتا ہے، اس کاروبار کے سبب سیکڑوں بے روزگار نوجوانوں کو روزگار حاصل ہوا ہے، جانوروں کی خوراک کیلیے تھل، چوکر، دانا بھوسا، مکئی، جو، گیہوں، ہرا چارا، سوکھا چارا، کٹا ہوا چارا (گڈی)، چنے کا چھلکا، بھوسی اور دیگر اشیا استعمال ہوتی ہیں۔

انھوں نے بتایا کہ چارے کی ہول سیل منڈی لی مارکیٹ پر قائم ہے، اس کے علاوہ دیگر مقامات پر بھی ہول سیل قیمتوں پر جانوروں کی خوراک کی اشیا فروخت ہو رہی ہیں اور ہول سیل سے خریدنے کے بعد عام اسٹالوں پر یہ اشیا 10 سے 15 فیصد منافع رکھ کر فروخت کی جاتی ہیں۔،ماضی کی نسبت جانوروں کی خوراک میں استعمال ہونے والی اشیاکی قیمتوں میں اس عیدالاضحیٰ سے قبل بھی25سے30 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

انھوں نے بتایا کہ کھل 60روپے فی کلو، چوکر 55روپے فی کلو، دانا65روپے فی کلو، بھوسی 30 سے 35 روپے فی کلو، بھوسا 30 سے 35 روپے فی کلو، جو 50 سے 55 روپے فی کلو، گیہوں 60روپے فی کلو، ہرا چارا 20 سے 25 روپے فی کلو، ہر گھاس 15 روپے فی کلو، سوکھی گھاس 25 سے 30 روپے فی کلو، چنے کا چھلکا 60روپے فی کلو، بڑے جانور کا مکس چارا 85 روپے فی کلو اور چھوٹے جانور کا سوکھا مکس چارا 70روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے،زیادہ تر لوگ مکس چارا خرید کر لے کر جاتے ہیں، جو بکروں، دنبوں اور دیگر چھوٹے جانوروں کے لیے استعمال ہوتا ہے جبکہ بڑے جانور کے لیے ہرا چارا زیادہ استعمال ہے۔

خاندانی قصابوں کی عید کے پہلے روز بکنگ مکمل

خاندانی قصابوں نے عید الاضحی کے پہلے روز کے لیے ایڈوانس بکنگ بند کردی ہے، قصابوں نے گزشتہ عید کی نسبت رواں عید الاضحی پر اپنے معاوضے میں 30 سے 50 فیصد اضافہ کردیاہے۔

قصاب کامران قریشی نے بتایا کہ عید الاضحی پر بڑے اور چھوٹے جانوروں کی قربانی کا معاوضہ جانوروں کے وزن کو دیکھ کر طے کیا جاتا ہے اور ہر علاقے میں معاوضہ الگ الگ ہوتا ہے۔عید کے پہلے روز بڑے جانور کی قربانی کا معاوضہ 10ہزار روپے سے 15ہزار روپے تک ہوتا ہے جبکہ پوش علاقوں میں 15سے 20ہزار روپے تک معاوضہ لیا جاتا ہے۔چھوٹے جانور کی قربانی کا معاوضہ 3 ہزار سے 6 ہزار روپے تک جبکہ پوش علاقوں میں 5 سے 10 ہزار روپے تک معاوضہ لیا جاتا ہے۔

دوسرے دن بڑے جانور کی قربانی کا معاوضہ 7ہزار سے 10ہزار اور چھوٹے جانور کے 3سے 5ہزار اور تیسرے دن بڑے جانور کے 5سے 8ہزار اور چھوٹے جانور کے 2سے 3ہزار روپے لیے جاتے ہیں،صوبے کے مختلف اضلاع کے علاوہ دیگر ہنرمند افراد بھی عید الاضحی پر تین دن کی دہاڑی لگاتے ہیں اور یہ موسمی قصاب ٹولیوں کی شکل میں مختلف علاقوں میں گشت کرتے ہیں اور اصل قصاب کی نسبت 50فیصد کم معاوضے پر جانوروں کی قربانی کرتے ہیں۔ان میں سے بعض افراد اناڑی ہوتے ہیں جو کھال اور گوشت کو خراب کردیتے ہیں۔

سیکڑوں بے روزگار نوجوانوں نے عارضی باڑے بھی بنالیے

جانوروں کی حفاظت کیلیے سیکڑوں بے روزگار نوجوانوں نے عارضی باڑے قائم کر لیے ہیں۔ یہ عارضی باڑے مختلف علاقوں میں سڑکوں، گلیوں، فلیٹوں اور کھلے مقامات پر قائم کیے گئے ہیں۔ ان باڑوں کو شامیانے لگا کر قائم کیے گئے ہیں۔ یہ باڑے عید سے 10 روز ہی قائم ہو گئے تھے اور یہ باڑے عید کے تیسرے روز تک قائم رہیں گے۔ ان باڑوں میں قربانی کے بڑے چھوٹے جانور باندھے جاتے ہیں۔ جہاں 24 گھنٹے کے لیے بڑے جانور کا کرایہ 300 روپے  اور چھوٹے جانور کا کرایہ 200 روپے تک لیا جاتا ہے۔ ان باڑوں میں جانوروں کی دیکھ بھال اور حفاظت کی جاتی ہے۔ ان باڑوں میں نوجوان شفٹوں میں چوکیداری کرتے ہیں۔

جانوروں کی خوراک کا بندوبست جانور کے مالکان خود کرتے ہیں یا کئی افراد اپنے جانوروں کو خوراک کی فراہمی کیلیے الگ سے معاوضہ ادا کرتے ہیں۔ باڑا مالکان تین وقت بڑے جانور کی خوراک کا معاوضہ 500 روپے اور چھوٹے جانور کے 200 روپے ادا کرتے ہیں۔ ان باڑوں کے ساتھ چارے والوں نے اپنے اسٹال قائم کیے ہوتے ہیں۔

کارگو ٹرانسپورٹ سے منسلک افراد کا کاروبار بھی چمک اٹھا

کارگو ٹرانسپورٹ سے منسلک افراد کا کاروبار بھی چمک اٹھا ہے۔ گاڑیوں میں ڈرائیور کے علاوہ 2 افراد بطور مددگار کام کرتے ہیں، وہ جانوروں کو اتارتے اور چڑھاتے ہیں، یہ ٹرانسپورٹ والے ہر علاقے کے حساب سے معاوضہ طلب کرتے ہیں، کم از کم علاقے کا معاوضہ 1000 روپے اور دور علاقوں کا معاوضہ 3 سے 4 ہزار روپے طلب کیا جاتا ہے، اس کے علاوہ مختلف مقامات پر بکرے اور دنبوں کی فروخت کے بعد خریدار سی این جی رکشوں میں ان کو اپنے گھروں تک لے جاتے ہیں اور رکشے والے  300 سے 700 روپے تک طلب کرتے ہیں۔

چٹائی 400روپے سے 1000 روپے تک فروخت

مختلف سائز کی چٹائی 400روپے سے 1000 روپے تک فروخت ہورہی ہے، مختلف اقسام اور سائز کی ٹوکریاں 150 سے 500 روپے تک فروخت کی جارہی ہیں، زیادہ تر ٹوکریاں اور چٹائیاں اجتماعی قربانی کرنے والے افراد اور ادارے خریدتے ہیں۔

 

 

The post جانوروں کی خوراک ’’عارضی روزگار‘‘ کا ذریعہ بن گئی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3hSkiaX

ماتحت عدلیہ کے ججز، ملازمین کے یوٹیلٹی الاؤنس میں اضافہ

لاہور / راولپنڈی: چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمد قاسم خان کے حکم پر پنجاب حکومت نے صوبہ بھر کی ماتحت عدلیہ کے ججز، عدالتی افسران و ملازمین کے یوٹیلیٹی الاؤنس میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 1 سے گریڈ 6  کے  ملازمین کا یوٹیلیٹی الاؤنس 3 ہزار سے بڑھا کر 6 ہزار ، گریڈ 7اور 8 کے ملازمین کا 4 ہزار سے بڑھا کر 6 ہزار ، گریڈ 9 سے گریڈ 14  کے ملازمین کا 4 ہزار سے بڑھا کر 8 ہزار ، گریڈ 15 اور 16 کے افسروں کا 4 ہزار سے بڑھا کر بالترتیب 10ہزار اور 14 ہزار ، گریڈ 17 اور 18 کے افسروں کا  5 ہزار سے بڑھا کر بالترتیب 15 ہزار اور 20 ہزار، گریڈ 19 کے افسروں کا 8 ہزار سے بڑھا کر 25 ہزار ، گریڈ 20 اور اس سے اگلے گریڈ کے افسروں کا یوٹیلیٹی الاؤنس  8 ہزار سے بڑھا کر 30 ہزار روپے کر دیا گیا۔

وزارت خزانہ پنجاب نے نوٹیفیکیشن کی نقول رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ اور پنجاب کے تمام36 اضلاع کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کو  ارسال کر دی ہیں۔

 

The post ماتحت عدلیہ کے ججز، ملازمین کے یوٹیلٹی الاؤنس میں اضافہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3hTfq5E

کورونا وبا میں کمی ؛ ملک میں فعال مریضوں کی تعداد 25 ہزار رہ گئی

 اسلام آباد: ملک میں کورونا وائرس کے وار مزید کم ہونے لگے ہیں اور اس وقت پاکستان میں اس وبا کے فعال مصدقہ کیسز کی تعداد 25 ہزار 177 رہ گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 20 ہزار 507 کورونا ٹیسٹ کیے گئے، ملک بھر میں اب تک 19 لاکھ 73 ہزار 237 ٹیسٹ ہو چکے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں صرف 903 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، اس طرح ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 78 ہزار 305 تک جا پہنچی ہے جب کہ اس وائرس صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 47 ہزار 177 ہوگئی ہے اور فعال کیسز کی تعداد 25 ہزار 177 رہ گئی ہے۔

سندھ میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 20 ہزار 550 ہے، پنجاب میں 90 ہزار 873 ، خیبر پختونخوا میں 33 ہزار 958 ، بلوچستان میں 11 ہزار 732 ، اسلام آباد میں 15 ہزار 14 ، آزاد جموں و کشمیر 2 ہزار 73 اور گلگت بلتستان میں 2 ہزار 105 ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 27 افراد کورونا کا شکار ہوکر جاں بحق ہوگئے، اس طرح ملک بھر میں مجموعی اموات کی تعداد 5951 ہو گئی ہے جب کہ ‏ملک بھر کے اسپتالوں میں 210 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں۔

کورونا وائرس اور احتیاطی تدابیر:

کورونا وائرس کے خلاف یہ احتیاطی تدابیر اختیار کرنے سے اس وبا کے خلاف جنگ جیتنا آسان ہوسکتا ہے۔ صبح کا کچھ وقت دھوپ میں گزارنا چاہیے، کمروں کو بند کرکے نہ بیٹھیں بلکہ دروازہ کھڑکیاں کھول دیں اور ہلکی دھوپ کو کمروں میں آنے دیں۔ بند کمروں میں اے سی چلاکر بیٹھنے کے بجائے پنکھے کی ہوا میں بیٹھیں۔

سورج کی شعاعوں میں موجود یو وی شعاعیں وائرس کی بیرونی ساخت پر ابھرے ہوئے ہوئے پروٹین کو متاثر کرتی ہیں اور وائرس کو کمزور کردیتی ہیں۔ درجہ حرارت یا گرمی کے زیادہ ہونے سے وائرس پر کوئی اثر نہیں ہوتا لیکن یو وی شعاعوں کے زیادہ پڑنے سے وائرس کمزور ہوجاتا ہے۔

پانی گرم کرکے تھرماس میں رکھ لیں اور ہر ایک گھنٹے بعد آدھا کپ نیم گرم پانی نوش کریں۔ وائرس سب سے پہلے گلے میں انفیکشن کرتا ہے اوروہاں سے پھیپھڑوں تک پہنچ جاتا ہے، گرم پانی کے استعمال سے وائرس گلے سے معدے میں چلا جاتا ہے، جہاں وائرس ناکارہ ہوجاتا ہے۔

The post کورونا وبا میں کمی ؛ ملک میں فعال مریضوں کی تعداد 25 ہزار رہ گئی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3gfw1jJ

سعودیہ کے رابطے پر33 میں سے30 پاکستانی پائلٹس کی اسناد کلیئر قرار

راولپنڈی: سعودی عرب کی جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن نے بھی سعودی عرب میں کام کرنے والے 33 پاکستانی پائلٹوں اور 8 ٹیکنیکل ماہرین کی اسناد وغیرہ کی تصدیق کیلیے وفاقی حکومت سے رجوع کرلیا۔

سعودی عرب کی جنرل اتھارٹی آف ایوی ایشن کی جانب سے بھی پاکستانی اتھارٹیز سے کہا گیا ہے کہ سعودی عرب میں کام کرنے والے33 پاکستانی پائلٹوں اور8 ٹیکنکل ماہرین کی اسناد، و لائسنز کے حوالے سے تصدیق کرکے آگاہ کیا جائے کہ آیا کہ وہ مستند ہیں کہ نہیں۔

ایوی ایشن ڈویژن کے ذرائع کا کہنا تھا کہ انہیں جنرل اتھارٹی آف ایوی ایشن سعودیہ کے حکام کی جانب سے مجموعی طور پر 41 افراد کی لسٹ ارسال کی گئی جس میں سے33 پاکستانی پائلٹ اور8 ٹیکنکل شعبے کے لوگ ہیں اور یہ پوچھا گیا ہے کہ ان کے لائسنس وغیرہ کب تک کارآمد اور انکی حثیت کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے تمام کیسز کا جائزہ لیا تو 33 میں سے 30 پائلٹس کی اسناد اور دیگر معاملات مکمل طور پر کلیئراور لائسنس وغیرہ اصل پائے گئے جبکہ دیگر کے حوالے سے تصدیق کا عمل جاری ہے۔

ایوی ایشن ڈویژن کے ذرائع نے ’’ ایکسپریس ‘‘ کو بتایا کہ دیگر 13پائلٹس اور 8 ٹیکنکل ماہرین کی تصدیق کا عمل بھی سول ایوی ایشن اتھارٹی کی بین الاقوامی کمیٹی عید کے بعد مکمل کرلے گی۔

 

The post سعودیہ کے رابطے پر33 میں سے30 پاکستانی پائلٹس کی اسناد کلیئر قرار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/39Gyy3M

راجن پور میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 5 دہشت گرد ہلاک

 راجن پور: عربی ٹبہ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی کے نتیجے میں 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق راجن پور علاقے عربی ٹبہ میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے اہلکاروں نے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی۔ کارروائی کے دوران 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گردوں سے 10 سے 15 کلو وزنی بم اور بھاری اسلحہ برآمد ہوا ہے۔ دہشت گردوں کی لاشیں ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کردی گئی ہیں جہاں ان کی شناخت سمیت دیگر ضابطے کی کارروائی جاری ہے۔

 

The post راجن پور میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 5 دہشت گرد ہلاک appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/39HmUFT

چمن میں فورسز کی مشتعل افراد کے ساتھ جھڑپ میں 3 افراد جاں بحق، 20 زخمی

چمن: پاک افغان سرحد پر فورسز کی مشتعل افراد کے ساتھ جھڑپ میں 3 افراد جاں بحق جب کہ 20 زخمی ہوگئے۔

پاک افغان سرحد باب دوستی کے مقام سے سیکڑوں افراد کی زبردستی افغانستان میں داخل ہونے کی کوشش پر مشتعل افراد اور فورسز کے درمیان جھڑپیں ہوئیں، سرحد پر توڑ پھوڑ، فائرنگ اور آنسو گیس کی شیلنگ سے 3افراد جاں بحق اور 20سے زائد زخمی ہوگئے۔

لیویز حکام کے مطابق احتجاجی دھرنے کے شرکاء اورمسافروں نے زیرو پوائنٹ پردھاوابول دیا۔

The post چمن میں فورسز کی مشتعل افراد کے ساتھ جھڑپ میں 3 افراد جاں بحق، 20 زخمی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3giXNvq

گلشن معمار میں موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے سب انسپکٹر شہید

کراچی: گلشن معمار کے علاقے میں موٹر سائیکل سوار دہشت گردوں کی فائرنگ سے سب انسپکٹر شہید ہوگیا۔

گلشن معمار کے علاقے ناردرن بائی پاس عباس کٹ کے قریب موٹر سائیکل سوار دہشت گردوں کی فائرنگ سے سب انسپکٹر یار محمد شہید ہوگیا،اطلاع ملتے ہی ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر اور دیگر پولیس افسران موقع پر پہنچ گئے اور جائے وقوعہ سے شواہد جمع کرتے ہوئے واقعے کی مزید تفصیلات حاصل کیں۔

ترجمان کراچی پولیس کے مطابق مقتول پولیس افسر یار محمد گلشن معمار تھانے میں تعینات تھا جو ڈیوٹی ختم کر کے موٹر سائیکل پر سادہ لباس میں گھر جا رہا تھا کہ دہشت گردی کا نشانہ بنا دیا گیا۔

شہید افسر 6 ماہ قبل ماڈل کالونی تھانے سے گلشن معمار تھانے میں تعینات ہوا تھا جبکہ وہ 7 بچوں کے باپ اور آبائی تعلق پنجاب سے تھا، سی ٹی ڈی پولیس تاحال پے در پے حملوں میں ملوث دہشت گردوں کا سراغ لگانے میں تاحال ناکام دکھائی دیتی ہے۔

کراچی پولیس چیف غلام نبی میمن نے شہید پولیس افسر کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ کراچی پولیس نے عوام کے جان و مال کے تحفظ اور قیام امن کیلیے بڑی قربانیاں دی ہیں۔

 

The post گلشن معمار میں موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے سب انسپکٹر شہید appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/33d4V8T

مانانوالہ؛ بیٹی نے قبر کشائی کر کے والد کی میت نکال لی

مانانوالہ: خاتون دو روز قبل فوت ہونے والے والد کی خود ہی قبر کشائی کر کے اس کی میت فیصل آباد لے جا رہی تھی کہ مقامی لوگوں کی نشاندہی پر پولیس نے اسے روک لیا۔

تھانہ صدر فاروق آباد کے گاؤں اعوان بھٹیاں میں 70 سالہ کاشتکار مختار احمد دو روز قبل فوت ہوگیا تھا، اسے اسی گاؤں کے قبرستان میں دفنا دیا گیا، گذشتہ روز اس کی بیٹی فرزانہ بی بی اپنے بیٹے شہزاد کے ہمراہ فیصل آباد سے آئی اور جوڈیشل مجسٹریٹ کی اجازت کے بغیر خود ہی قبر کشائی کروا کر باپ کی میت کفن سمیت نکال لی اور اسے گاڑی میں رکھ کر فیصل آباد لے جا رہی تھی کہ ایک نوجوان نوید احمد نے خود کو مرنے والے کا بیٹا ظاہر کر کے اس کی اطلاع دے دی جس پر تھانہ صدر فاروق آباد پولیس  نے گاڑی کا تعاقب کر کے روک لیا اور میت تحویل میں لے کر تھانہ پہنچا دی۔

پولیس نے خاتون سے بیان حلفی لینے کے بعد میت فیصل آباد لے جانے کی اجازت دے دی ،فرزانہ بی بی نے پولیس کو بتایا کہ وہ مرنے والے کی اکلوتی بیٹی ہے۔

 

The post مانانوالہ؛ بیٹی نے قبر کشائی کر کے والد کی میت نکال لی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/31afyae

یوٹیلیٹی اسٹورزمیں بے ضابطگیاں، چیئرمین کا استعفے سے انکار

اسلام آباد: یوٹیلٹی اسٹورز میں بے ضابطگیوں پرچیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز نے انکوائری کی ہدایت کر دی ہے۔

چئیرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز ذوالقرنین علی خان نے تسلیم کیا ہے کہ یوٹیلٹی اسٹورز میں آٹے، چینی، گھی کی خریداری میں لمبے ہاتھ مارے گئے ہیں، انھوں نے اس کا ذمے دار ایم ڈی کو قرار دے دیا ہے اورکہا ہے کہ ایک حکومتی شخصیت نے ان سے استعفی دینے کیلئے کہا ہے لیکن میں بطور چیئرمین یوٹیلٹی اسٹورز استعفی نہیں دوں گا، اگراستعفیٰ دینا بھی پڑا تو وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کرکے انھیں دوں گا، میرے ساتھ پورا بورڈ بھی جائے گا۔

ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے چئیرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز نے کہاکہ ایم ڈی یوٹیلیٹی سٹورزعمر لودھی کام نہیں کرتے،ایم ڈی نے پاسکو سے سستی گندم خرید کر بھی نہیں اٹھائی اور ملوں سے مہنگا آٹا خریدا،جہانگیر ترین سے67 روپے کلو 20 ہزار ٹن چینی خریدنی تھی تاہم 12ہزار ٹن اُٹھوائی ج س کے بعد مارکیٹ سے مہنگی چینی خریدی گئی۔ انھوں نے کہا مجھ پر استعفی دینے کا پریشر ہے۔

 

The post یوٹیلیٹی اسٹورزمیں بے ضابطگیاں، چیئرمین کا استعفے سے انکار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2XbhjT8

شوگر انکوائری کمیشن رپورٹ پر کارروائی، ایف آئی اے کی ٹیم تشکیل

اسلام آباد: شوگر انکوائری کمیشن کی رپورٹ پر کارروائی کیلیے ایف آئی اے کی 11 رکنی ٹیم تشکیل دیدی گئی ہے۔

وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد شوگرانکوائری کمیشن کی رپورٹ پر کارروائی کیلیے ایف آئی اے کی 11 رکنی ٹیم تشکیل دیدی گئی ہے۔ ٹیم کے سربراہ ڈائریکٹر ایف آئی اے اسلام آباد زون ڈاکٹر معین مسعود ہوں گے۔

ٹیم میں کسٹمز، ایف بی آر اور اسٹیٹ بنک کے نمائندے بھی شامل ہوں گے۔ ایف آئی اے  ٹیم  افغانستان کوچینی کی جعلی برآمد اورمنی لانڈرنگ کی بھی تحقیقات کرے گی۔ ٹیم کی تشکیل کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

 

The post شوگر انکوائری کمیشن رپورٹ پر کارروائی، ایف آئی اے کی ٹیم تشکیل appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/33aZXJX

وفاقی حکومت نے سرکاری دفاتر کے اوقاتِ کار بحال کردیے

 اسلام آباد: ملک میں کورونا وائرس وبا کے پھیلاؤ میں بتدریج کمی کے پیش نظر  130 دن کے بعد سرکاری دفتروں کے اوقات کار بحال کر دیے گئے۔

حکومت نے وفاقی سیکرٹریٹ کے دفتروں کے اوقات کار معمول پر لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے 3 اگست سے اوقات کار معمول پر لانے کا نوٹفکیشن جاری کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل کورونا کے باعث 25 مارچ سے وفاقی سیکرٹریٹ کے دفتروں میں اوقات کار 10 بجے سے چار بجے مقرر کئے گئے تھے تاہم اب حکومت نے عید الاضحیٰ کے بعد دفاتر کے معمول کے مطابق اوقات کار بحال کردیے  ہیں۔

جاری کردہ حکم نامے کے مطابق عید الاضحیٰ کے بعد سرکاری دفاتر حسب سابق صبح 9 سے شام 5 بجے تک کھلے رہیں گے۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے باضابطہ نوٹیفکشن تمام سرکاری اداروں کو ارسال کر دیا۔

The post وفاقی حکومت نے سرکاری دفاتر کے اوقاتِ کار بحال کردیے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3hN5F91

اسلام آباد کے چڑیا گھر میں پنجرے میں آگ لگنے سے شیر ہلاک

 اسلام آباد: چڑیا گھر میں پنجرے میں آگ لگنے سے ایک شیر زندگی کی بازی ہارگیا۔

اسلام آباد میں مرغزار چڑیا گھر میں جانوروں کی منتقل کرنے کے دوران آگ لگنے سے شیر ہلاک ہوگیا، آگ لگنے کے باعث دم گھٹنے سے شیر کی حالت بگڑی اور کچھ دیر بعد وہ مرگیا۔ چڑیا گھر انتظامیہ کی نااہلی کے باعث اب تک 3 نیل گائے اور ایک شترمرغ مر چکے ہیں۔

واضح رہے کہ چڑیا گھر میں جانوروں کی مناسب دیکھ بال نہ ہونے کا کیس اسلام آباد ہائیکورٹ میں زیرسماعت ہے اور ہائی کورٹ نے جانوروں کی منتقلی کا حکم دیا تھا تاہم انتظامیہ نے نااہلی چھپانے کے لیے جانور  منتقل کرنے سے روک دیے تھے۔

 

The post اسلام آباد کے چڑیا گھر میں پنجرے میں آگ لگنے سے شیر ہلاک appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3hImJgm

اپوزیشن کو ملکی مفاد کی قانون سازی کے بدلے این آر او نہیں دے سکتے، وزیراعظم

 اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن کو ملکی مفاد کی قانون سازی کے بدلے این آر او نہیں دے سکتے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا۔ جس میں وزیراعظم نے حکومتی ارکان کو پارلیمنٹ میں ہونے والی قانون سازی کی اہمیت سے آگاہ کیا۔

وزیر اعظم عمران خان نے پارلیمانی پارٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایف اے ٹی ایف سے متعلق قانون سازی پاکستان کےلئے ضروری ہے، ماضی کی خرابیوں کو درست کررہے ہیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن نے شروع سے ہر قانون سازی میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی، وہ اپنی سیاست بچانے کے لیے پارلیمنٹ کا فورم استعمال کررہی ہے، حالانکہ اسے قومی مفاد میں ہونے والی قانون سازی میں حمایت کرنی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: سلامتی کونسل اور انسداد دہشتگردی ایکٹ ترمیمی بلز سینیٹ اور قومی اسمبلی سے منظور

وزیراعظم نے خبردار کیا کہ اپوزیشن نے ملکی مفاد کو ذاتی مفاد پر نہ ترجیح دی تو بے نقاب ہونگے، ملکی مفاد میں ہونے والی قانون سازی کے بدلے این آر او نہیں دے سکتے، آپ عوام کے نمائندے ہیں، پارلیمنٹ میں ہونے والی قانون سازی میں فعال کردار ادا کریں۔

عمران خان نے کہا کہ اپوزیشن کی پوری جدوجہد اس بات پر ہے کہ کیسز ختم ہو جائیں، لیکن ہم اپوزیشن کی کسی بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے اور پی ٹی آئی اپنے منشور سے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹے گی،کیونکہ اگر ہم اپنے منشور سے پیچھے ہٹے تو تباہی ہوگی۔

The post اپوزیشن کو ملکی مفاد کی قانون سازی کے بدلے این آر او نہیں دے سکتے، وزیراعظم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/338jr1O

اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر میں عید کی نماز پر پابندی کا نوٹس لے، پاکستان

 اسلام آباد: پاکستان نے اقوام متحدہ سے مقبوضہ کشمیر میں عید کی نماز پر پابندی کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے ہفتہ وار میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں عید الاضحی پر نماز کی پابندی کی مذمت کرتے ہیں، یہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے اور اقوام متحدہ اس بات کا نوٹس لے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارت بحیرہ ہند کو جوہری ہتھیاروں سے لیس کررہا ہے، بھارتی اقدامات اقلیتوں کیلئے خطرناک ہیں اور بی جے پی کی ہندو توا ایجنڈے کی حکومت خطے کے امن کیلئے خطرہ ہے۔

عائشہ فاروقی کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے رافیل طیاروں کی خریداری کی خبریں دیکھی ہیں، یہ طیارے جدید سسٹم سے لیس ہیں، بھارت جنوبی ایشیا میں ہتھیاروں کی دوڑ میں شامل ہے اور دنیا میں ہتھیاروں کا سب سے بڑا امپورٹر بن گیا ہے، پاکستان اس تمام تر صورتحال سے آگاہ ہے اور ہر قسم کی جارحیت سے نمٹنے کے لئے ہمہ وقت تیار ہے۔

عائشہ فاروقی نے کہا کہ افغان طالبان کے سیز فائر اعلان کا خیرمقدم کرتے ہیں، قطر کے دارالحکومت دوحہ میں طالبان کے ساتھ مذاکرات ہورہے ہیں، افغانستان میں دونوں اطراف کو قیدیوں کے تبادلے سمیت اپنے وعدوں کی پاسداری کرنی چاہیے۔

بھارت جاسوس کلبھوشن یادیو سے متعلق سوال کے جواب میں عائشہ فاروقی نے کہا کہ کلبھوشن کو تیسری قونصلر رسائی کی پیش کش پر بھارت کا تاحال جواب نہیں آیا۔

The post اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر میں عید کی نماز پر پابندی کا نوٹس لے، پاکستان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/30ZmeYx

آج بہت بڑی تعداد میں مسلمان اللہ کی تعلیمات سے غافل نظر آتے ہیں، خطبہ حج

شیخ عبداللہ بن سلیمان نے خطبہ حج دیتے ہوئے کہا کہ آج بہت بڑی تعداد میں مسلمان اللہ کی تعلیمات سے غافل نظر آتے ہیں۔

شیخ عبداللہ بن سلیمان نے خطبہ حج دیتے ہوئے کہا کہ نبی کریمﷺ ہمارے لیے رحمت بنا کر بھیجے گئے، تقویٰ اختیار کرنے والے تنگ دستی سے دور رہتے ہیں، تم لوگوں کو تقوی کی نصیحت کی جاتی ہے، آج بہت بڑی تعداد میں مسلمان اللہ کی تعلیمات سے غافل نظر آتے ہیں۔

شیخ عبداللہ بن سلیمان کا کہنا تھا کہ دین میں کسی چیز کی کوئی گنجائش نہیں،اللہ تعالی نے دین کو کامل اور مکمل کر دیا، اللہ تعلی شرک کو پسند نہیں کرتا۔ انہوں نے کہا کہ مسلمان ہر قسم کی طدت اور خرافات سے دور رہیں، اللہ تعالی نے خوشی اور غمی کی حالت میں صبر کی تلقین کی ہے، اللہ نے فرمایا کہ کبھی تمہیں مال میں اور کبھی اولاد میں کمی سے آزماتے ہیں۔

 

The post آج بہت بڑی تعداد میں مسلمان اللہ کی تعلیمات سے غافل نظر آتے ہیں، خطبہ حج appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2P82w7p

کلبھوشن یادیو کیس سماعت کے لیے خصوصی بنچ تشکیل

 اسلام آباد: ہائی کورٹ نے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کے لیے حکومت کی جانب سے وکیل مقرر کرنے کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی۔    

اسلام آباد ہائی کورٹ نے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کے لیے حکومت کی جانب سے وکیل مقرر کرنے کی درخواست پر سماعت کے لیےخصوصی بینچ تشکیل دیدیا ہے جس میں چیف جسٹس اطہرمن اللہ اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب شامل ہیں جب کہ کیس کی سماعت 3 اگست کو ہوگی۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو نے سزا کے خلاف درخواست دائر کرنے سے انکار کیا، کلبھوشن یادیو بھارت کی معاونت کے بغیر پاکستان میں وکیل مقرر نہیں کر سکتا جب کہ بھارت بھی آرڈیننس کے تحت سہولت حاصل کرنے سے گریزاں ہے۔

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ عدالت کلبھوشن یادیو کے لیے قانونی نمائندہ مقرر کرے، عدالت حکم دے تاکہ عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کے مطابق پاکستان کی ذمہ داری پوری ہو۔

The post کلبھوشن یادیو کیس سماعت کے لیے خصوصی بنچ تشکیل appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/39Horvr

فیٹف سے متعلق بلز منظور کرکے بھارتی عزائم کو خاک میں ملادیا، وزیر خارجہ

 اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سینیٹ میں فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) سے متعلق بلز منظور کرکے بھارتی عزائم کو خاک میں ملادیا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے انسداد دہشتگردی ایکٹ ترمیمی بل 2020 اور اقوام متحدہ سلامتی کونسل ایکٹ 2020 کی منظوری کے بعد سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بھارت پاکستان کو فیٹف میں بلیک لسٹ کرانا اور مالی مشکلات کا شکار کرنا چاہتا ہے، سینیٹ نے متفقہ طور پر دونوں بلز منظور کرکے بھارتی عزائم کو خاک میں ملادیا۔

یہ بھی پڑھیں: سینیٹ اجلاس؛ یواین سلامتی کونسل ایکٹ اور انسداد دہشتگردی ایکٹ ترمیمی بلز منظور

شاہ محمود قریشی نے حکومت اور اپوزیشن نے سیاسی اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ملک کے لیے اتحاد کا مظاہرہ کیا، اس سے پاکستان کو فائدہ ہوگا، اب کوئی جواز نہیں رہے گا کہ پاکستان کا نام گرے لسٹ میں رہے، ہماری کوشش ہےکہ پاکستان گرے لسٹ سے وائٹ میں آجائے۔

وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ حکومت اور اپوزیشن دونوں بنچوں پر بیٹھ کر دیکھ لیا کہ حکومتیں عارضی ہوتی ہیں، یہ دھوپ اور چھاؤں ہے، حالات بدلتے رہتے ہیں، سیاست میں نشیب و فراز آتے رہتے ہیں لیکن ریاست کا مفاد ترجیح ہے۔

The post فیٹف سے متعلق بلز منظور کرکے بھارتی عزائم کو خاک میں ملادیا، وزیر خارجہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/30ayINB

دیرلوئر میں نماز جنازہ کے دوران فائرنگ سے 10 افراد جاں بحق

دیر لوئر: نواحی گاؤں چیراگئی میں نماز جنازہ کے دوران فائرنگ سے 10 افراد جاں بحق ہوگئے۔ 

ڈی پی او دیر لوئر کے مطابق نواحی گاؤں چیراگئی میں نماز جنازہ کے دوران فائرنگ سے 10 افراد جاں بحق ہوگئے، فریقین کے درمیان جنگل کا تنازعہ تھا اور جنازے میں آمنا سامنا ہوتے ہی دونوں گروپوں نے فائرنگ کردی۔

فائرنگ کے واقعے کے بعد دیر بالا پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا جب کہ واقعہ کے حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

The post دیرلوئر میں نماز جنازہ کے دوران فائرنگ سے 10 افراد جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/339Tsa7

امریکا کی جانب سے 100 وینٹیلیٹرز این ڈی ایم اے کے حوالے

 اسلام آباد: امریکا کی جانب سے این ڈی ایم اے کو 100 وینٹیلیٹرز فراہم کردیے گئے ہیں۔

یو ایس ایڈ کی جانب سے این ڈی ایم اے کو ایک سو وینٹیلیٹرز فراہم کرنے کی تقریب  ہوئی جس میں امریکی سفیر نے وینٹی لیٹرز چیئرمین این ڈی ایم اے کے حوالے کیا۔ اس موقع پر امریکی سفیر نے کہا کہ صدر ٹرمپ اور وزیراعظم عمران خان نے مل کر وبا کا مقابلہ کرنے کا عزم کیا ہے جب کہ ہمیں پاکستان کے ساتھ شراکت داری پر فخر ہے، یہ امریکی صدر کی جانب سے پاکستان کے لئے وینٹی لیٹر کی دوسری کھیپ ہے، پہلی کھیپ کراچی میں حوالے کی تھی۔

چیئرمین این ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ امریکی حکومت کے تعاون سے موصول ہونے والی دوسری کھیپ سے پاکستان کی صلاحیت میں مزید اضافہ ہوگا، امریکی حکومت ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو بھی تربیت فراہم کررہا ہے۔

The post امریکا کی جانب سے 100 وینٹیلیٹرز این ڈی ایم اے کے حوالے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3f9BHKx

پشاور میں توہین رسالت کے ملزم کا قاتل خالد جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

 پشاور: انسداددہشتگردی عدالت نے توہین رسالت کے ملزم کو قتل کرنے والے خالد کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

پشاورپولیس نے توہین رسالت کے ملزم کو قتل کرنے والے ملزم خالد کو انسداددہشتگردی عدالت میں پیش کیا۔

عدالت نے ملزم خالد کو3روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ خالد نے گزشتہ روز سیشن جج شوکت علی کے سامنے کمرہ عدالت میں طاہر نسیم کو قتل کیاتھا۔ طاہرنسیم پر توہین رسالت کا الزام تھا۔

طاہر احمد نسیم کو عدالت میں مقدمے کی سماعت کے لیے پیش کیا گیا تھا کہ خالد عدالت میں داخل ہوا اور اس پر فائرنگ کر دی۔ خالد نے فرار ہونے کی بجائے فوری گرفتاری پیش کردی تھی۔

طاہر نسیم پشاور کا رہائشی تھا اور کچھ عرصے سے توہین رسالت کے مقدمے میں جیل میں تھا۔

The post پشاور میں توہین رسالت کے ملزم کا قاتل خالد جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/337Lo9T

مکہ مکرمہ میں غلاف کعبہ کی تبدیلی کی روح پرور تقریب

مکہ المکرمہ: مسجدالحرام میں بیت اللہ شریف کاغلاف تبدیل کردیا گیا۔

مسجد الحرام میں ہر سال کی طرح اس سال بھی حج کے موقع پر بیت اللہ شریف کا غلاف تبدیل کرنے پرنور تقریب منعقد ہوئی جس میں بیت اللہ شریف کا غلاف تبدیل کردیا گیا۔

غلاف کعبہ کی تبدیلی کاعمل نمازفجرسے قبل مکمل کرلیا گیا۔ کورونا وائرس کے باعث احتیاطی تدابیر اور قواعدو ضوابط کا خیال رکھتے ہوئے اس تقریب میں بہت کم افراد شریک ہوئے۔ بارش کے عالم میں غلاف کعبہ تبدیل کیا گیا اور اس دوران منتظمین نے بارگاہ الہٰی میں دعا بھی مانگی۔

واضح رہے کہ کسوہ (غلاف کعبہ) کی تیاری میں 670 کلو خالص ریشم  120کلوسنہری اور 100کلوچاندی کادھاگا استعمال ہوتاہے۔

The post مکہ مکرمہ میں غلاف کعبہ کی تبدیلی کی روح پرور تقریب appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2X8r8kX

وزیراعظم کو معاون رکھنے کا بھی اختیار نہ دیں تو نظام کیسے چلے گا، اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آباد ہائی کورٹ نے ریمارکس دیے ہیں کہ وزیراعظم کو کسی کو معاون رکھنے کا بھی اختیار نہ دیں تو نظام کیسے چلے گا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے وزیراعظم کے دہری شہریت والے معاونین خصوصی کو عہدوں سے ہٹانے کی درخواست کی سماعت کی۔ عدالت نے درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیے کہ بتائیں آئین میں کہاں لکھا ہے کہ وزیراعظم کے معاونین دہری شہریت نہیں رکھ سکتے؟، وزیراعظم کو جب عوام منتخب کرتے ہیں تو ان پر بھاری ذمہ داریاں عائد ہو جاتی ہیں، وہ اگر اپنی ذمہ داریاں نبھانے کے لئے کسی کی مدد لے تو اس میں کیا حرج ہے؟ اگر انہیں اتنا اختیار بھی نہ دیں کہ وہ کسی کو معاون رکھے تو کیسے نظام چلے گا؟۔

یہ بھی پڑھیں: دہری شہریت معاملہ؛ وزیراعظم کے معاون خصوصی تانیہ ایدروس اور ظفر مرزا مستعفی

درخواست گزار وکیل اکرم چوہدری نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 93 کے تحت صرف پانچ مشیر مقرر کئے جا سکتے ہیں۔

جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ آرٹیکل 93 مشیروں سے متعلق ہے ، معاونین خصوصی سے متعلق نہیں ہے، آئین میں یہ دکھائیں جس جگہ لکھا ہے کہ معاونین دہری شہریت نہیں رکھ سکتے۔

درخواست گزار نے کہا کہ آئین میں ایسا کچھ نہیں لکھا لیکن رولز آف بزنس میں یہ پابندی موجود ہے، رُول پندرہ میں اس قسم کی پابندی موجود ہے۔

جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ رُول 15 تو 2010 میں حذف کیا جا چکا ہے۔ عدالت نے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ کابینہ کے 19 غیر منتخب ارکان میں سے چار معاونین خصوصی دہری شہریت رکھتے ہیں، ندیم بابر اور شہزاد قاسم امریکا، زلفی بخاری برطانیہ جبکہ تانیہ آیدرس کینیڈا کی شہریت رکھتی ہیں جنہیں برخاست کرنے کا حکم دیا جائے۔

The post وزیراعظم کو معاون رکھنے کا بھی اختیار نہ دیں تو نظام کیسے چلے گا، اسلام آباد ہائیکورٹ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3hPVd0t

بوڑھی ماں پر تشدد کرنے والے بیٹے اور بہو کو ماں نے معاف کردیا

 راولپنڈی: بیوی کے ساتھ مل کر بوڑھی ماں پر تشدد کرنے والے بیٹے اور بہو کو ماں نے معاف کردیا اور لوگوں سے بھی اپنے بیٹے کو معاف کرنے کی درخواست کی ہے۔

چند روز قبل سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں بیٹے کو اپنی بوڑھی ماں پر بے دردی سے تشدد کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ یہ افسوسناک واقعہ راولپنڈی میں تھانہ صادق آباد کے علاقے میں پیش آیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: بیوی کے ساتھ مل کر ماں پر بہیمانہ تشدد کرنے والا بیٹا گرفتار

یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی تھی اور پاکستان کی نامور شخصیات نے ایک بیٹے کی جانب سے ماں پر بہیمانہ تشدد کرنے کے خلاف آواز اٹھائی تھی۔ سوشل میڈیا پر بھی یہ واقعہ ٹرینڈنگ میں رہاتھا۔ بعد ازاں پولیس نے بوڑھی ماں پر تشدد کرنے والے بیٹے کو گرفتار کرلیا تھا۔

arsalan

تاہم اب اسی بوڑھی خاتون کی ایک نئی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں انہوں نے اپنے بیٹے اور بہو سے سارے گلے شکوے بھلا کر انہیں معاف کردیا ہے۔ ویڈیو میں خاتون کہتی ہوئی نظر آرہی ہیں کہ میرے بیٹے اور بہو نے مجھ سے معذرت کی ہے اور میں اپنے بیٹے کو خدا کے حضور معاف کرتی ہوں۔

بوڑھی خاتون نے لوگوں سے بھی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ میرے بیٹے کی اس حرکت سے جن لوگوں کی دل آزاری ہوئی ہے ان سب سے اپنے بیٹے کی طرف سے معافی مانگتی ہوں اور وہ لوگ بھی میرے بیٹے کو معاف کردیں، اللہ میرے بیٹے کو ہدایت دے۔ میں نے بیان حلفی دے دیا ہے لہذٰا میرے بیٹے کے خلاف کوئی قانونی چارہ جوئی نہ ہو اللہ تعالیٰ بہتری کرے۔ ویڈیو میں خاتون کے بیٹے کو اپنی ماں کے ساتھ بیٹھا ہوا دیکھا جاسکتا ہے۔

The post بوڑھی ماں پر تشدد کرنے والے بیٹے اور بہو کو ماں نے معاف کردیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/334JM0N

سینیٹ کمیٹی نے اقوام متحدہ سکیورٹی کونسل ترمیمی بل منظور کرلیا

 اسلام آباد: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی اقوام متحدہ سکیورٹی کونسل ترمیمی بل منظور کرلیا۔

چیئرمین جاوید عباسی کی زیر صدارت سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کا اجلاس ہوا۔

اسپیشل سیکرٹری خارجہ نے اقوام متحدہ سکیورٹی کونسل ترمیمی بل پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ایف اے ٹی ایف کی ہدایات پر عملدرآمد کیا جا رہا ہے، اقوام متحدہ سکیورٹی کونسل بل میں بعض نقائص کی نشاندہی کی گئی تھی، سکیورٹی کونسل ایکٹ میں ترمیم ایف اے ٹی ایف کی تجویز کردہ ہے، چھ اگست تک ایف اے ٹی ایف کو عملدرآمد رپورٹ بھجوانی ہے۔

فاروق نائیک نے کہا کہ اس ترمیم کے تحت وفاقی حکومت کو اپنے اختیارات کسی کو بھی تقویض کر سکتی ہے، میری تجویز ہے کہ اختیارات تقویض کرنے کیساتھ پاکستانی شخصیت یا ادارے کا نام شامل کیا جائے، چاہتے ہیں اختیارات کسی غیر پاکستانی کو نہ منتقل ہو سکیں۔

مسلم لیگ ن اور پی پی ارکان کے ساتھ ساتھ وفاقی حکومت نے بھی فاروق نائیک کی ترمیم کی حمایت کردی۔

حکام دفتر خارجہ نے کہا کہ کابینہ اس بات کا فیصلہ کرے گی کہ اختیارات کس کو دینا ہیں۔ سینیٹ قائمہ کمیٹی نے فاروق نائیک کی تجویز کردہ ترمیم سمیت سکیورٹی کونسل ترمیمی بل کو متفقہ طور پر منظور کرلیا۔

سینیٹ قائمہ کمیٹی میں انسداد دہشتگردی ترمیمی بل پر بھی بحث ہوئی۔ سیکرٹری داخلہ نے بتایا کہ بل کے تحت جرمانہ ایک کروڑ سے بڑھا کر پانچ کروڑ کر دیا گیا ہے اور دس سال تک سزا بھی تجویز کی گئی ہے۔

وزیرقانون فروغ نسیم نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف پاکستان کی تجویز کردہ ترامیم سے متفق ہے، ایف اے ٹی ایف کنسلٹنٹ نے بذریعہ ای میل ان ترمیم کو خوش آئند قرار دیا۔

The post سینیٹ کمیٹی نے اقوام متحدہ سکیورٹی کونسل ترمیمی بل منظور کرلیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2P6doCy

37 لاکھ نامناسب پاکستانی وڈیوزنشرہونے سے روکیں، ٹک ٹاک

کراچی:  ٹک ٹاک کے سماجی اثرات پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ٹک ٹاک کے ترجمان نے کہا ہے کہ ٹک ٹاک کی اوّلین ترجیح قانون کی پاسداری کے ذریعے ایپلی کیشن کے اندرونی ماحول کو محفوظ اور مثبت رکھنا ہے۔

2019 کے اعداد و شمار کے مطابق 37  لاکھ سے زائد  غیر مناسب پاکستانی وڈیوز کو نشر ہونے سے روکا جا چکا ہے۔ کسی بھی غیر مناسب مواد (Content) کی بروقت شناخت اور نظرثانی کیلیے متعدد ٹیکنالوجیز اور جدید حکمت عملی کا  نفاذ کیا جاتا ہے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ تمام معاشرتی اقدارکی خلاف ورزی کرنے والے اکاؤنٹس پر پابندی لگادی جاتی ہے۔

اس مقصد کے لیے صارفین کومتعدد کنٹرولز، تجزیاتی سہولیات اوررازداری کے اختیارات فراہم کیے جاتے ہیں۔ 98.2 فیصد ناموزوں ویڈیوز کو بروقت شناخت کرکے شکایت موصول ہونے سے پہلے ہٹا دیا جاتا ہے۔ متعلقہ حکّام کے ساتھ عملی مذاکرات کو بھی فروغ دیا جا رہا ہے تاکہ پالیسیوں سے آگاہ کیا جا سکے۔

 

The post 37 لاکھ نامناسب پاکستانی وڈیوزنشرہونے سے روکیں، ٹک ٹاک appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3gbLOQx

یکساں نظام تعلیم کا چیلنج

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ حکومت ملک میں یکساں نصاب تعلیم، بنیادی سہولتوں اور تعلیم کے خلا کو پر کرنے کے ساتھ ساتھ جدید ٹیکنالوجی کو تعلیم سے مشروط کرنے کی پالیسی پر یقین رکھتی ہے اور اس کام کے لیے سنجیدہ کوششیں کی جا رہی ہیں، یہ بات انھوں نے منگل کو 2020 گلوبل ایجوکیشن مانیٹرنگ(GEM) رپورٹ کے اجرا کے موقع پر اپنے خطاب میں کہی جس کا اہتمام ادارہ تعلیم وآگہی نے یونیسکو نیشنل کے ورچوئل رپورٹ کے شعبوں، پیشہ ورانہ تربیت اور بین الاقوامی ترقی کے ادارہ کے اشتراک سے کیا۔

رپورٹ کی تیاری میں متعدد تعلیمی ماہرین، دانشوروں اور مبصرین نے معاونت کی، ماہرین نے پاکستان کی نئی نسل کی تعلیمی عمل میں شمولیت اور دیگر تعلیمی امور پر تفصیلی بحث کی ہے، ملک میں تعلیمی عدم مساوات، نصابی ضرورتوں اور معیار تعلیم کے زوال سمیت اہم پہلوؤں کو اجاگر کیا ہے اور اس بات کی ضرورت محسوس کی ہے کہ معیاری تعلیم تک رسائی ہر پاکستانی کے لیے یقینی بنائی جائے، رپورٹ میں اس نکتہ کو تعلیم کی بنیاد قرار دیا گیا۔ رپورٹ کی تیاری میں شامل ماہرین کا کہنا تھا کہ بچوں کی تعلیم پر مکمل توجہ دی جانی چاہیے، اس میں بلاتفریق رنگ و نسل، زبان، عقیدہ، صنف اور صلاحیت کسی کے سماجی پس منظر کو پیش نظر نہ رکھا جائے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ بمشکل کوئی دیہی عورت اور اسکول میں زیر تعلیم لڑکی ثانوی تعلیم مکمل کرتی ہے اگرچہ 2030 کے تعلیمی مقاصد کی لازمی تکمیل ایک عالمگیر ٹارگٹ کے طور پر تسلیم کی گئی ہے، تاہم اس حقیقت کی طرف بھی اشارہ کیا گیا کہ لڑکوں کو بالعمر گھر والوں کی طرف سے لڑکیوں کے مقابلہ میں زیادہ سہولتیں دستیاب ہوتی ہیں، رپورٹ میں نیشنل پالیسی برائے معذوراں 2002 کی روشنی میں معذور بچوں کی تعلیم کے لیے اہم اقدامات تجویز کیے گئے، رپورٹ کے مطابق دس فیصد ملکوں میں تعلیمی عمل میں شمولیت کو یقینی بنانے کے قوانین رائج ہیں اور تعلیم حاصل کرنے سے گریز پر سخت قوانین بھی موجود ہیں۔

بہر کیف جیم رپورٹ ایک سنجیدہ کوشش ہے جو ماضی میں تعلیمی پالیسی رپورٹوں کے انبار میں ایک اور رپورٹ کا اضافہ ثابت نہ ہو بلکہ اس پر عملدرآمد کے لیے حکومت ایک معنی خیز بریک تھرو کرے تو قوم پر احسان ہوگا۔ حقیقت میں کورونا کے اس عہد میں جہاں زندگی کے تمام شعبے بری طرح متاثر ہوئے، ملکی معیشت جمود کا شکار ہے، ملک قرضوں کے جال میں جکڑا ہوا ہے، سیاسی عدم استحکام کے مظاہر کسی سے ڈھکے چھپے نہیں، پر تشدد سماجی ماحول نے عوام کے لیے مسائل کے پہاڑ کھڑے کر دیے ہیں۔

گڈگورننس کے لیے ارباب اختیار کو فرصت نہیں، دو سال سے اوپر ہوچکے مگر تناؤ میں کمی کا کوئی امکان نہیں، حکمرانوں کی مستقل برہمی اور ٹکراؤ کے اندیشہ نے عوام کو ریلیف اور آسودگی سے محروم کر رکھا ہے، ریاستی اور حکومتی ادارے اپنی سمت درست نہیں کرسکے، حکومت بہت سے چیلنجوں سے نمٹنے میں مصروف ہے۔

خطے کی صورتحال پر خطر ہے، کورونا نے صحت انفراسٹرکچر کو بے نقاب کر دیا ہے، قوم منتظر ہے کہ حکومت کوئی ٹھوس تبدیلی پروگرام لے آئے تاکہ عوام جدید دور کی سہولتوں سے فائدہ اٹھائیں۔ لیکن اس کے لیے وزیر اعظم عمران خان کو ان تمام محاذوں سے تبدیلی اور انقلاب کی ایک لہر درکار ہے جو ان کی حکومت نے خود اٹھانی ہے، قوم سے انھوں نے بڑے وعدے کیے ہیں۔ انھیں پورا بھی کرنا ہے۔ تاہم وقت کسی بڑی تبدیلی کے بغیر گزرتا جا رہا ہے اور عوام میں فرسٹریشن کی ایک وجہ حکومت اور اپوزیشن میں کشیدگی اور الزام تراشی کا تسلسل ہے جو کورونا سے نمٹنے کی جنگ میں بھی ختم نہیں ہوسکا۔ قوم مصالحت اور مفاہمت کو ترس رہی ہے، مہنگائی اور بیروزگاری کی صورتحال پر کوئی دو طرفہ دوستانہ مکالمہ ہوتا نظر نہیںآتا۔ کسی نے خوب کہا ہے کہ

دلوں کی الجھنیں بڑھتی رہیں گی

اگر کچھ مشورے باہم نہ ہوںگے

وزیر تعلیم شفقت محمود نے اعتراف کیا کہ کورونا وائرس کے باعث اسکولوں، کالجز، جامعات اور مدرسہ سمیت دیگر تعلیمی اداروں کی بندش سے تعلیم کا ناقابل تلافی نقصان ہوا تاہم ان کا کہنا تھا کہ اس قومی نقصان کے پیش نظر حکومت کو تعلیم سے متعلق ڈیجیٹل ٹیکنالوجی پر توجہ مرکوز کرنے کا موقع ملا ہے، انھوں نے یقین ظاہر کیا کہ مذکورہ رپورٹ مفید ثابت ہوگی اور قومی تعلیمی پالیسی کی تشکیل میں اس سے بھرپور استفادہ کیا جائے گا۔ لیکن سچی بات تو یہ ہے کہ حکومت نے ملک بھر میں یکساں نصاب تعلیم کا بیڑا اٹھایا، طبقاتی تعلیم کے تابوت میں آخری کیل ٹھونکنے کے سنگ میل کو عبور کرنے کا عندیہ دیا ہے۔

یہ غیرمعمولی مشن ہے، حکومت کو اندازہ ہے کہ نظام تعلیم ممنوعہ شجر رہا ہے، کسی حکومت نے تعلیم کو اہمیت نہیں دی، پرائمری سے لے کر اعلیٰ تعلیم تک کا جنازہ نکل گیا ہے، ڈگریوں کی بے توقیری ہوچکی، امتحانات کی شفافیت نے دم توڑ دیا، کرپشن کے ناسور نے نظام تعلیم کو بھی نہیں بخشا، ماہرین تعلیم نے نصاب کی تیاری کے لیے جتنے تجربات کیے ضیا حکومت کے ایک ہتھوڑے سے علمی روایات اور تعلیمی تقدس کے کئی مینار زمیں بوس ہوئے، تعلیم کو اسلامیانے کی کوشش میں تاریخ سے کھلواڑ شروع ہوا۔

لفظ کی حرمت مجروح ہوئی، حکومت یکساں نظام تعلیم ضرور لائے مگر اس حقیقت کو فراموش نہ کرے کہ لارڈ میکالے کے ذہنی غلاموں نے ابھی آزادی کی شفاف جمہوری فضا میں سانس لینے کی فطری صلاحیت پیدا نہیں کی، ہماری بیوروکریسی کو فکری غلامی سے آزاد کرنا ایک شرط ہے، اس ملک میں ابھی تک اردو زبان سرکاری سطح پر نافذ نہیں ہوسکی، انگریزی زبان سے تعصب کی کوئی بات نہیں، انگریزی زبان دنیا سے رابطے کا موثر وسیلہ ہے لیکن مادری زبانوں اور علاقائی زبانوں نے کیا قصور کیا ہے؟ قومی یکجہتی کے لیے نظام تعلیم کی یکسانیت ایک اہم قدم ہے۔

واضح رہے وفاقی وزیر تعلیم نے8 جولائی کو بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس میں اسکول، کالج اور جامعات کو ستمبر کے پہلے ہفتے میں کھولنے پر اتفاق کیا تھا، کورونا وائرس کوویڈ 19 کے باعث تعلیمی اداروں کی بندش کے مسئلے پر وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس ہوئی تھی جس میں چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے وزرائے تعلیم ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تعلیمی اداروں کو ایس او پیز کے ساتھ امتحانات لینے کی بھی اجازت ہوگی۔ اجلاس میں تجویزدی گئی کہ یکم ستمبر سے پہلے اسکول نہ کھولے جائیں اور اگست کے آخری ہفتے حتمی فیصلے کیلیے بلایا جائے۔

جب کہ یونیورسٹیز 15ستمبر سے کھولنے کی تجویز دی گئی۔ تعلیمی ادارے کھولنے سے قبل کورونا صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔ کانفرنس میں فیصلہ کیا گیا کہ تعلیمی ادارے کھولنے سے قبل کوویڈ 19کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ یکم ستمبر سے پہلے 2 بار بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس بلائی جائے گی جس میں اس حوالے سے مزید تفصیلات طے کی جائیں گی۔ کورونا کی شدت کے تناظر میں تاریخوں میں رد و بدل کیا جا سکتا ہے۔

صوبوں سے مشاورت کے بعد تجاویز قومی رابطہ کمیٹی کو بھجوائی جائیں گی۔ آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن نے اسلام آباد میں ایسوسی ایشن کے ہنگامی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ سخت ایس او پیز کے تحت تعلیمی ادارے فوری کھولے جائیں۔ کورونا وائرس کے باعث تعلیمی اداروں کی بندش سے ہزاروں اساتذہ اور عملہ بے روزگار ہوگیا ہے۔

بلاشبہ حکومت کے لیے یکساں نظام تعلیم کے ساتھ ہی تعلیمی اداروں کو کھولنا بھی ایک چیلنج ہے، حکومت ڈیجیٹلائزیشن اور آن لائن ایجوکیشن کا پروگرام بھی رکھتی ہے، اس پر عمل بھی ہو رہا ہے، لیکن ملک میں لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے، کراچی کو شدید لوڈ شیڈنگ کا سامنا ہے، انٹرنیٹ تک ملک کے متعدد دور افتادہ علاقوں کی رسائی حاصل نہیں، آن لائن اسکولنگ کیلیے بجلی کی بلا تعطل فراہمی ناگزیر ہے، صوبائی حکومتوں کو ادراک ہے کہ تعلیمی نظام کو کورونا نے شدید متاثر کیا ہے، غربت اور بیروزگاری صرف دیہاڑی دار مزدوروں کا مسئلہ نہیں بلکہ یہ حقیقت ہے کہ ملک بھر میں پرائمری اور سیکنڈری اسکولوں، کوچنگ سینٹرز اور دیگر تدریسی اداروں میں اساتذہ اور معمولی تنخواہوں پر کام کرنے والی ہزاروں لیڈی ٹیچرز اور اساتذہ گزشتہ پانچ ماہ سے بیروزگار ہیں، تدریس ایک مستقل فکری اور ذہنی عمل ہے، اسکول بند ہونے سے بچوں کی تعلیم کا جو حشر نشر ہوا ہے اس نے متوسط طبقوں کو زیادہ متاثر کیا ہے، اس کا ازالہ بھی ہونا ہے۔

کورونا کے بارے میں ماہرین اور مسیحاؤں کا کہنا ہے کہ ماسک نے انسانی چہرہ کی شناخت ختم کر دی ہے، بچوں کے لیے ماسک پہننا خوشگوار تجربہ نہیں بلکہ ایک مشکل اور اذیت ناک مشق ہے لیکن گھر کے اندر بچوں کی تدریس کا عمل جس بڑے پیمانہ پر منتشر ہوا ہے اس کی ازسر نو ترتیب بھی ضروری ہے۔ حکومت اسکول اور کالجز و جامعات کی تدریس کے لیے منظم حکمت عملی وضع کرے، اسکولز دورانیے کی جنگ سے جتنی جلد نجات حاصل کرلیں اتنا ہی بہتر ہوگا، کورونا کے بارے میں کچھ نہیں کہا جاسکتا مگر یہ بات حکومت کے لیے صائب ہے کہ وہ اگست، ستمبر کی تاریخوں پر اپنا ذہن صاف کرلے اور کورونا کے تسلسل کو غیر ملکی امداد اور دیگر مالیاتی مفادات کی خواہش سے الگ کرنا نئی نسل کے بہترین مفاد میں ہوگا۔

وفاقی وزیر تعلیم نے یکساں نظام تعلیم کا جو بگل بجایا ہے وہ طبقاتی تعلیم کے خاتمہ کا طبل جنگ ہے، ملک ایک تعلیمی پیش قدمی کی طرف بڑھ رہا ہے، اس میں ثابت قدمی ناگزیر ہے، مشکلات ہیں، حکومت اپنے انداز کار سے ماورا مکمل تعلیمی پیش رفت کو یقینی بنائے، اسکول جب بھی کھلیں قوم کو یہ یقین ہوکہ حکومت اس پر کوئی یو ٹرن نہیں لے گی۔

The post یکساں نظام تعلیم کا چیلنج appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2BKI2P2

کراچی ڈوبنے کا تاثر درست نہیں صورتحال بہتر رہی،سندھ حکومت

کراچی:  صوبائی وزرا سعید غنی اور سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ حالیہ بارشوں کے بعد جس طرح میڈیا پر یہ تاثر دیا گیا کہ کراچی ڈوب گیا ہے ایساکچھ نہیں ہوا بلکہ اس سال ماضی کے مقابلے صورتحال بہت حد تک بہتر رہی اور سوائے چند نشیبی علاقوں کے بارش کے دو سے ڈھائی گھنٹوں کے اندر اندر نکاسی آب کا کام مکمل کرلیا گیا تھا۔

ورلڈ بینک کے تعاون سے نالوں کی صفائی کا آغاز 3 جولائی سے شروع کردیا گیا تھا اور شہر کے 38 بڑے نالوں کے 78 چوکنگ پوائنٹس پر صفائی کا کام مکمل کرلیا گیا ہے لاکھوں ٹن نالوں سے کچرہ صاف کرنے کے دعویدار چول وزیر نے صفائی کے دوران صرف 20 ہزار ٹن کچرا لینڈ فل سائیڈ پر پہنچایا باقی لاکھوں ٹن اس نے اس شہر کی سڑکوں اور گلیوں میں پھیلا دیا۔ ان خیالات کا اظہار ان وزرا  نے بدھ کے روز سندھ اسمبلی کے آڈیٹوریم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ ناصر حسین شاہ نے کہا کہ حالیہ بارشوں کے بعد شہر کے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوا اور اس سے عوام کو تکلیف ہوئی۔

اس کے لیے ہم ان سے معذرت خواہ ہیں ماضی میں بھی اس طرح کے واقعات موجود ہیں کہ کچھ سازشی ٹولے اپنی سیاست کو چمکانے اور پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت کو تنقید کا نشانہ بنانے کی غرض سے اس طرح کی حرکتیں کرتے رہیں ہیں اور ہم ان کے خلاف نہ صرف اب ایف آئی آر کا اندراج کروائیں گے، سعید غنی نے کہا کہ حالیہ بارشوں کے بعد صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ، میں خود اور دیگر کابینہ کے وزرا کراچی میں صورتحال کے پیش نظر سڑکوں پر موجود رہے۔

The post کراچی ڈوبنے کا تاثر درست نہیں صورتحال بہتر رہی،سندھ حکومت appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/311qgja

لبیک اللھم لبیک! عازمین آج عرفات پہنچیں گے

 اسلام آباد / مکہ مکرمہ:  عازمین حج گزشتہ روز لبیک اللھم لبیک کی صدائیں بلند کرتے نماز ظہر سے قبل مکہ مکرمہ سے منیٰ پہنچ گئے۔

منیٰ پہنچنے کے بعد انھوں نے رات قیام کیا اور آج ( جمعرات ) نماز فجر کے بعد میدان عرفات پہنچیں گے جہاں حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ ادا ہوگا۔ مسجد نمرہ سے مفتیِ اعظم خطبہ حج دیں گے، نماز ظہر، عصر ایک ساتھ ادا کی جائیں گی۔

عصر اور مغرب کے درمیان وقوف ہوگا جس میں حاجی اللہ رب العزت کے حضور خصوصی دعائیں کریں گے، سورج غروبِ ہوتے ہی حاجی مزدلفہ روانہ ہو جائیں گے، جہاں پہنچ کر مغرب اور عشاء کی نمازیں ایک ساتھ ادا کریں گے۔

مزدلفہ میں رات کھلے آسمان تلے گزاریں گے اور شیطانوں کو مارنے کے لیے کنکریاں چنیں گے، جمعہ کی صبح نماز فجر کی ادائیگی کے بعد حاجی واپس منیٰ چلے جائیں گے۔

شیطان کو کنکریاں ماریں گے اور قربانی ادا کرکے اور بال منڈوا کر احرام کھول دیں گے اور عام لباس زیب تن کر لیں گے، حاجی طواف زیارہ کیلئے خانہ کعبہ جائیں گے اور پھر واپس منٰی آ جائیں گے۔ گذشتہ روز بھی عازمین نے قرنطینہ ختم کرکے خانہ کعبہ کا طواف کیا اس دوران سماجی فاصلے کو مدنظر رکھا گیا۔

 

The post لبیک اللھم لبیک! عازمین آج عرفات پہنچیں گے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/30XziO9

شوگر ملز مالکان نے کسانوں کے 1 ارب 36 کروڑ دبا لیے

 لاہور:  اربوں روپے سبسڈی لینے کے باوجود عوام کو مہنگی چینی فروخت کرنے والے شوگر ملز مالکان نے غریب کسانوں کی ایک ارب 36 کروڑ 12 لاکھ روپے کی رقم تا حال ادا نہیں کی جس کی وجہ سے غریب کسان مالی مشکلات کا شکار ہو گئے۔

شریف خاندان اور ہارون اختر خان کی دو دو شوگر ملوں نے بھی رواں سال خریدے گئے گنے کے کروڑوں روپے دبا لئے، کین کمیشن کے ذرائع کے مطابق شریف فیملی و سلمان شہباز کی ملکیتی رمضان شوگر ملز اور العربیہ ملز سب سے بڑی نادہندہ نکلیں ، رمضان شوگر ملز کے ذمہ 46 کروڑ 34 لاکھ واجب الادا ہیں، ہارون اختر خان کی ملکیتی 2 شوگر ملز تاندلیانوالہ ون اور ٹو کے ذمہ26کروڑ روپے کے بقایا جات ہیں۔

العربیہ نے9کروڑ 83لاکھ، چنار شوگر ملز 8کروڑ 74لاکھ، حسین شوگر ملز نے6کروڑ 60لاکھ ادا نہیں کیے اسی طرح حق باہو شوگر ملز کے ذمہ چار کروڑ 90 لاکھ، شکر گنج ون اور ٹو کے ذمہ 19کروڑ روپے واجب الادا ہیں شاہ تاج شوگر ملز نے 5کروڑ، عبداللہ ون نے 8 کروڑ 80 لاکھ روپے کسانوں کو ادا نہیں کیے، رواں برس پنجاب کی 41شوگر ملز نے ایک کھرب 75ارب 44 کروڑ کا گنا خریدا جبکہ کسانوں کو ایک کھرب 74 ارب 8 کروڑ روپے کی ادائیگیاں کی گئی ہیں۔

 

The post شوگر ملز مالکان نے کسانوں کے 1 ارب 36 کروڑ دبا لیے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3jTn8yj

کورونا کی وبا میں آئی بی اے نے فیسوں میں 10 فیصد اضافہ کردیا

کراچی:  آئی بی اے کراچی نے تعلیمی سیشن2020/21 کے لیے اپنی فیسوں میں10فیصد اضافہ کردیا ہے جبکہ کئی برسوں کے بعد رجسٹرار کی اسامی پر فیکلٹی رکن اسد الیاس کی تقرری بھی کردی گئی۔

فیسوں میں اضافہCOVID 19 کی موجودہ وبا اور حکومت سندھ کی جانب سے جامعات میں طلبا کو 20 فیصد رعایت دینے کے مئی میں جاری کردہ آرڈیننس کے باوجود دیا گیا ہے، آئی بی اے کو اس اضافے کے سالانہ164ملین روپے کا فائدہ ہوگا جبکہ پہلے فال سیمسٹر میں داخلوں کے سبب 100 ملین روپے کی وصولی متوقع ہے  آئی بی اے کے بورڈ آف گورنرز نے فیسوں میں10فیصد اضافے اور رجسٹرار کی تقرری کی منظوری دیدی ہے۔

بورڈ آف گورنرز کا اجلاس ہفتے کو ایگزیکٹو ڈائریکٹر آئی بی اے کراچی ڈاکٹر اکبر زیدی کی صدارت میں ہوا، اجلاس میں فیسوں میں اضافے کے حوالے سے اکاؤٹس اینڈ فنانس  کے12جون کو منعقدہ اجلاس کی سفارشات پیش کی گئی۔ بی او جی کے اراکین اس بات پر متفق تھے کی جب  تک حکومت سندھ کی جانب سے اس معاملے پر دوبارہ کو حتمی بات سامنے نہیں آجاتی ملک میں inflation کو سامنے  رکھتے ہوئے فیس میں10فیصد اضافہ کردیا جائے۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ بورڈ آف گورنرز کے اجلاس میں حکومت سندھ کے سیکریٹری برائے یونیورسٹیز اینڈ بورڈز ریاض الدین بھی موجود تھے تاہم ان کی جانب سے اس فیصلے کی مخالفت سامنے نہیں آئی اجلاس میں پیش کی گئی رپورٹ میں آئی بی اے سے مسابقت رکھنے والے دیگر تعلیمی اداروں LUMS ، حبیب یونیورسٹی،  KSBL، زیبسٹ اور IOBM کا فیس اسٹریکچر بھی پیش کیا گیا اور بتایا گیا کہ آئی بی اے کی فیس حبیب یونیورسٹی کے ایک تہائی 1/3 جبکہ لمس  کے one half  ہے  فنانس کمیٹی کی پیش کردہ رپورٹ میں فیسوں میں اضافے کا جواز پیش کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ سندھ کی بعض جامعات جن میں  زیبسٹ بھی شامل ہیں۔ ان کی جانب سے فیس میں اضافہ کیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں بورڈ آف گورنرز نے رجسٹرار کی اسامی پر فیکلٹی رکن اسد الیاس کو اس شرط پر تعینات کرنے کی منظوری دے دی کہ وہ تدریس اور ٹیسٹنگ کے شعبے سے علیحدہ ہوجائیں گے یاد رہے کہ رجسٹرار کے عہدے کے لیے سلیکشن بورڈ میں آئی بی اے کراچی ہی سے عمیر سعید بطور امیدوار شریک ہوئے تھے اس عہدے کے لیے کل 127 درخواستوں آئیں تھیں۔

آئی بی اے کے ذرائع کے مطابق بی او جی کے اجلاس کے دوران ایک رکن شاہد شفیق کی جانب سے مذکورہ امیدوار کی تقرری پر شدید نکتہ چینی کی گئی اور کہا گیا کہ اسد الیاس کا دیگر عہدوں پر فائز افراد کے ساتھ برتاؤ کا مسئلہ سنگین ہے ان کی تقرری نہ کی جائے تاہم بی او جی کا کہنا تھا کہ محض ان کی رائے پر سلیکشن بورڈ کے فیصلہ کو رد نہیں کیا جاسکتاکیونکہ ایگزیکیٹو ڈائریکٹر سمیت7میں سے 6 اراکین نے ان کے حق میں رائے دی ہے۔

یاد رہے کہ سلیکشن بورڈ کے بی او جی میں پیش کیے گئے منٹس کے مطابق سلیکشن بورڈ میں ڈاکٹر اسد الیاس کی مخالفت کرتے ہوئے شاہد شفیق کا کہنا تھا کہ رجسٹرار کے عہدے پر ان کی تقرری آئی بی اے کے لیے  تباہ کن ہوگی۔ جسے منٹس کا حصہ بنایا گیا تھا۔ “ایکسپریس ” نے فیسوں میں اضافے کے حوالے سے آئی بی اے کراچی کی کمیونیکیشن منیجر سے رابطہ کیا جس پر ان کا کہنا تھا کہ بی او جی کی روداد کی توثیق سے قبل انتظامیہ اس معاملے پر کوئی رائے یا بیان نہیں دے سکتی روداد کے اجراء میں 15 سے 20 روز کا وقت لگتا ہے اس کے بعد ہی کچھ کہنے کی پوزیشن میں ہوں گے۔

The post کورونا کی وبا میں آئی بی اے نے فیسوں میں 10 فیصد اضافہ کردیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3jUNhwE

پاکستان میں کورونا کے حوالے سے غیر سنجیدہ رویہ باعث تشویش، تحقیق

کراچی:  آغا خان یونیورسٹی اور چائنیز یونیورسٹی آف ہانگ کانگ کی ایک مشترکہ تحقیق کے مطابق پاکستان کے رہائشی ہر 6 میں سے ایک خاندان کا یہ یقین ہے کہ وہ کووڈ-19 کے خطرے سے محفوظ ہیں خواہ وہ کوئی احتیاطی تدابیر اختیار نہ کریں۔

پاکستانی تحقیق کاروں نے مئی 2020 کے پہلے دو ہفتوں میں ایک آن لائن سروے کیا جس میں 1406 بالغ افراد نے حصہ لیا، ہانگ کانگ میں بھی اسی انداز کا ایک سروے کیا گیا اور اس کے نتائج کا پاکستان میں کیے جانے والے سروے سے موازنہ کیا گیا، کووڈ-19 حکمت عملی کے حوالے سے ہانگ کانگ کو ایک کامیاب ملک سمجھا جارہا ہے جہاں گذشتہ 6 ماہ میں صرف 2770 کیسز سامنے آئے اور 22 اموات ہوئیں،مئی 2020 میں جمع کیے جانے والے اعدادوشمار کے مطابق پاکستان میں ہر 100000 میں سے 137 افراد میں انفیکشن کی تشخیص ہوئی۔  یہ تعداد ہانگ کانگ میں 33 تھی، پاکستان میں 100000 افراد میں اموات کی شرح ہانگ کانگ کے مقابلے میں تین گنا زیادہ 21 اموات پائی گئی۔

اے کے یو کے ڈیپارٹمنٹ آف کمیونٹی ہیلتھ سائنسز کے تحقیق کاروں کے مطابق اگر پاکستان اور ہانگ کانگ میں اس عالمی وبا کے دوران خطرے کے تصورات، ذہنی دباؤ اور مقامی آبادی کے ردعمل کا موازنہ کیا جائے تو یہ جانچنے میں مدد ملے گی کہ پاکستان اس مرض کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے سخت حفاظتی اقدامات کرنے کیلیے تیار ہے یا نہیں، مطالعے سے معلوم ہوا کہ ہانگ کانگ کے شہریوں کے مقابلے میں پاکستانی شہریوں میں کووڈ-19 کی پیچیدگیوں کے متعلق تشویش نسبتاً کم پائی گئی اور وہ یہ محسوس کرتے تھے کہ وہ وائرس کے حملے میں محفوظ رہ پائیں گے۔

 

The post پاکستان میں کورونا کے حوالے سے غیر سنجیدہ رویہ باعث تشویش، تحقیق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/31eMM8r

گلگت کی چٹانوں کیلیے مل کراقدامات کریں گے، ڈائریکٹریونیسکو

 اسلام آباد: پاکستان کے انمول ورثہ گلگت بلتستان کی قدیم چٹانوں کی حفاظت کے تحفظ کیلیے مل کر اقدامات کیے جائیں گے۔

ان خیالات کا اظہار یو نیسکو کی ڈائریکٹر، نمائندہ پیٹریسیا میک فلپس اور نیشنل آفیسر برائے ثقافت جواد عزیز نے یونیسکو کے ثقافتی پروگرام کے بارے میں نوشین جاوید امجد، سکرٹری قومی ورثہ وثقافت اور جوائنٹ سیکریٹری رحیمون مرید کے ساتھ قومی ورثہ وثقافت ڈویژن کے دفتر میں منعقد ہونے والی مٹینگ کے دوران کیا۔ انہوں نے بتایا کہ یونیسکو پروگرام کے تحت حکومت پنجاب کی مدد سے مذہبی دلچسپی کے حامل مقامات کو بہتر بنانے پر توجہ مرکوز کی جائیگی۔

پیٹریسیا میک فلپس نے بتایا کہ ثقافت اور تخلیقی صنعتوں کو فروغ دینے میں کول جانیوالے نوجوانوں اور دیگر نوجوانوں کو ورثے کے تحفظ اور بلوچستان میں صدیوں قدیم کاریز سسٹم کے پانی کے انتظامی نظام کو محفوظ بنانے میں شامل کیا جائے۔ نوشین جاوید نے پاکستان کے ورثہ اور قدرتی مقامات پر زیادہ سیاحت کے منفی اثرات پر روشنی ڈالی، جہاں یونیسکو کے تکنیکی تعاون کی ضرورت ہے۔ سکریٹری نے تھرپارکر ضلع کے وسیع ورثہ دستکاری کا تذکرہ کیا جو مقامی کمیونٹیز کیلیے سیاحت اور معاش کے فروغ کیلیے بڑے مواقع فراہم کرسکتے ہیں۔

 

The post گلگت کی چٹانوں کیلیے مل کراقدامات کریں گے، ڈائریکٹریونیسکو appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/308YH8j

پولیس تفتیش مذاق بن گئی، انسداد دہشت گردی عدالتوں میں گواہ منحرف ہونے لگے

کراچی:  انسداد دہشت گردی کی عدالتوں میں اہم مقدمات میں گواہان اپنے بیان سے منحرف ہونے لگے۔

اے ٹی اے ایکٹ کے تحت درج اہم مقدمات میں پولیس تفتیش مذاق بن گئی، خصوصی عدالت نمبر12میں بھی اہم مقدمے میں استغاثہ کا اہم گواہ جرح کے دوران منحرف ہوگیا جبکہ 21 جولائی کو خصوصی عدالت نمبر 3 کے روبرو نقیب اللہ قتل کیس میں پروسیکیوشن کے 2 اہم گواہ منحرف ہوگئے تھے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی سینٹرل جیل میں انسداد دہشتگردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت نمبر 12 کے روبرو کالعدم تنظیم کی فنڈنگ سے متعلق مقدمے کی سماعت ہوئی۔ استغاثہ کا اہم گواہ محمد خاور وکیل صفائی کی جرح کے دوران اپنے بیان سے منحرف ہوگیا، گواہ نے عدالت میں بیان دیا کہ سی ٹی ڈی کے تفتیشی افسر نے ملزمان کیخلاف بیان دینے کے لیے دباؤ ڈالا۔ میں نے ملزمان کو چندہ جمع کرتے ہوئے نہیں دیکھا، ملزمان کا تعلق کسی بھی کالعدم تنظیم سے نہیں جبکہ نقیب اللہ قتل جیسے اہم مقدمے میں بھی استغاثہ کے دو اہم گواہ شہزادہ جہانگیر اور محمد آصف منحرف ہوگئے تھے۔

شہزادہ جہانگیر نے عدالت کو بتایا تھا کہ مجھ پر پولیس افسران نے مرضی کا بیان دینے کے لئے دباؤ ڈالا۔ جبکہ محمد آصف نے عدالت میں کہا کہ جو بیان اس سے منسوب کیا جارہا ہے اس نے وہ بیان دیا ہی نہیں، ارشاد رانجھانی قتل کیس میں بھی مقدمہ کا چشم دید گواہ عابد رشید بھی اپنے بیان سے منحرف ہوگیا تھا۔

ایدھی ڈرائیور نے بیان دیا کہ رحیم شاہ قاتل نہیں بلکہ ملزم کوئی ہے، مقدمہ کے چشم دید گواہ ایدھی ایمبولینس ڈرائیور نے ملزم رحیم شاہ کو پہچاننے سے انکار کردیا،سینئر وکلا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ تفتیش پر مکمل مقدمے کا دار مدار ہوتا اور کسی بھی مقدمے میں کی جانیوالے تفتیش اور گواہ کے بیانات کو مد نظر رکھتے ہوئے ہی معزز عدلت سزا اور جزا کا فیصلہ کرتی ہے۔

قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ اہم مقدمات میں اگر ایسی تفتیش کی گئی ہو اور گواہ ہی عدالت میں منحرف ہوجائیں تو یہ کسی مذاق سے کم نہیں۔ قانونی ماہرین کے مطابق اہم مقدمات میں پولیس تفتیش بہتر انداز میں ہونی چاہئے۔ اعلی حکام کوئی چاہئے کہ وہ محکمہ تفتیش کی بہتری کے لئے اقدامات کریں۔

The post پولیس تفتیش مذاق بن گئی، انسداد دہشت گردی عدالتوں میں گواہ منحرف ہونے لگے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/30c8lqB

امریکی صحافی کا آصف زرداری اور بلاول سمیت دیگر کو 250 ارب روپے کا نوٹس

 اسلام آباد: امریکی بلاگر سنتھیا رچی نے سابق صدر آصف زرداری، چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو ، یوسف رضا گیلانی اور رحمان ملک سمیت دیگر کو 250 ارب روپے ہرجانے کا قانونی نوٹس بھجوادیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق امریکی بلاگر سنتھیا رچی نے اپنے وکیل عمران فیروز ملک ایڈووکیٹ کے ذریعے سابق صدر آصف علی زرداری، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری، سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور سابق وزیر داخلہ رحمان ملک  سمیت پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والی 9 شخصیات کو ہتک عزت پر 250 ارب روپے ہرجانے کا قانونی نوٹس بھجوا دیا ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: سنتھیا رچی نے اپنے خلاف مقدمے کا فیصلہ چیلنج کردیا

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ پیپلز پارٹی نے میرے خلاف جھوٹی درخواستیں دائر کیں، سوشل میڈیا پر تضحیک کی اور دھمکیاں دیں، پیپلزپارٹی کی قیادت قومی اخبارات میں معافی مانگیں اور 250 ارب روپے ہرجانے کی رقم ادا کریں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: سنتھیا رچی کا گیلانی کو 12 کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس

نوٹس میں بطور ہرجانہ سندھ کے عوام کے لیے ایک چیئرٹی فنڈ کے قیام کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے جس سے سندھ کے غریب عوام کی رہائش خوراک اور تعلیم کے لیے اقدامات اٹھانے کا کہا گیا ہے۔

The post امریکی صحافی کا آصف زرداری اور بلاول سمیت دیگر کو 250 ارب روپے کا نوٹس appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2BJ85pQ

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...