کراچی: بلدیہ عظمیٰ کراچی نے ماضی میں ڈرائیو ان سنیما کے کامیاب تجربے کے پیش نظر بیچ ویو پارک کے قریب ڈرائیو ان سنیما چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق بلدیہ عظمیٰ کراچی نے ماضی میں ڈرائیو ان سنیما کے کامیاب تجربے کو مد نظر رکھتے ہوئے 26 نومبر سے بیچ ویو پارک کے قریب ڈرائیو ان سنیما کا باقاعدہ آغاز کا اعلان کردیا ہے۔ اس سنیما پر ہفتے میں تین دن جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو یادگار فلمیں دکھائی جائیں گی، اور دن میں تین شوز ہوں گے۔ ڈرائیو ان سنیما کا مقصد شہریوں کو تفریح کے نئے مواقع فراہم کرنا ہے تاکہ کووڈ۔19 سے مرتب ہونے والے ذہنی دباؤ کو کم کیا جاسکے۔
اس حوالے سے مشیر قانون و ترجمان حکومت سندھ اور ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب کا کہنا ہے کہ کہ اس طرح شہری اپنے گھر والوں کے ہمراہ گاڑی میں بیٹھ کر فلم سے محظوظ ہوسکیں گے، اس سنیما کو دیکھنے کے لیے آنے والے افراد کی کار پارکنگ کے لیے بھی انتظام کیا گیا ہے، جس میں بیک وقت 150 کاریں سنیما کے اطراف کھڑی ہوسکیں گی اور شہری فلم سے لطف اندوز ہوسکیں گے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ 6 مختلف کیٹیگریز میں فلموں کی نمائش کی جائے گی جن میں اینی میٹڈ اور کلاسک ناولوں پر مبنی فلمیں بھی شامل ہیں، جب کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کا کہنا ہے کہ ڈرائیو ان سنیما کو نہ نفع نہ نقصان کی بنیاد پر چلائے گی اور اس سنیما کا مقصد شہریوں کو سمندر کے قریب ایک بہتر تفریح مہیا کرنا ہے۔
The post کراچی کے شہری 26 نومبر سے ڈرائیو ان سنیما میں فلموں سے محظوظ ہوسکیں گے appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3cHtHSg
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box