نہری پانی کی قلت کے خلاف مظاہرین نے قومی شاہراہ بلاک کردی

 

جعفرآبادمیں مظاہرین نے نہری پانی کی قلت کے خلاف قومی شاہراہ بلاک کردی، روڈ بندہونے کے باعث سینکڑوں گاڑیاں پھنس گئیں۔

تفصیلات کے مطابق جعفر آباد کے علاقے جعفر آباد، نصیر آباد اور صحبت پور میں میں نہری پانی قلت کے خلاف نیشنل پارٹی کی کال پر سینکڑوں کاشتکار وں نے قومی شاہراہ کو زیرو پوائنٹ کے مقام پر بلاک کرکے احتجا جی مظاہرہ کیا،

قومی شاہراہ بند ہونے سے اندورن بلوچستان آنے والی اور بلوچستان سے اندرون ملک جانےوالی سینکڑوں مسافراور مال بردار گاڑیاں پھنس گئیں جس سے مسافر وں کو شدید گرمی میں سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ بعد ازاں قومی شاہراہ کوٹریفک کے لیے کھول دیا گیا۔

مظاہرین سے نیشنل پارٹی کے عبدالرسول بلوچ، محمد نعیم کھوسہ، کامریڈ محمد رفیق کھوسہ، پیپلزپارٹی کے بلال خان عمرانی، جماعت اسلامی کے عبدالمجید بادینی، جمعیت علماءپاکستان کے عبدالمجید جتک، شہری اتحاد کے عبدالخالق کھوسہ، بلوچستان عوامی پارٹی کے سمندر خان عمرانی، جماعت قومی موومنٹ کے محمد عالم کھرل، بلوچستان نیشنل پارٹی احسان کھوسہ اور دیگر راہنماؤں نے خطاب کیا۔

مقررین کا کہنا تھا کہ پٹ فیڈر کینال، کیر تھر کینال اور شاہی کینال کے کمانڈ سے تقریب بارہ لاکھ زرعی زمین آباد ہوتی ہے جس سے لاکھوں کاشت کاروں کا روز گار وابستہ ہے۔ گزشتہ ایک ماہ سے نہری پانی کی قلت کے باعث لاکھوں زرعی زمینیں غیر آباد ہیں اور ان سے وابستہ لاکھوں کاشت کاروں کا روز گار ختم ہوچکاہے اور کاشت کاروں کے معاشی قتل پر حکمران بھی بے بس نظر آرہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ محکمہ زراعت کے افسران ملی بھگت سے پانی کی قلت پیدا کرکے کاشت کاروں سے بھتہ لینے کو شش کررہے ہیں، انہوں نے بلوچستان ہائی کورٹ سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ کاشت کاروں کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں کا نوٹس لے اور زراعت کے افسران کے خلاف کارروائی کریں تاکہ کاشت کاروں کو نہری پانی مل سکے۔

انہوں نے کہاکہ آئندہ چند روز میں وزیر اعلیٰ ہاؤس کے سامنے سینکڑوں کاشت کار احتجاجی مظاہرہ کرکے دھرنا دیں گے، تقریبا چھ گھنٹے تک قومی شاہراہ بلاک رہنے تک ایس ایس پی جعفرآباد احسن موسیٰ خیل اور ایری گیشن کے حکام کی یقین دہانی پر مظاہرین نے احتجاج موخر کرکے قومی شاہراہ کو عام ٹریفک کے لئے کھول دیا ۔

The post نہری پانی کی قلت کے خلاف مظاہرین نے قومی شاہراہ بلاک کردی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3xgEMl1

کورنگی میں بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم گرفتار، اعتراف جرم

 کراچی: کورنگی میں زیادتی کے بعد قتل کی جانے والی بچی ماہم کے کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ زیر حراست ملزم نے دوران تفتیش اعتراف جرم کرلیا ہے تاہم ملزم کی ڈی این اے رپورٹ موصول ہونے کا انتظار ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس ذرائع نے بتایا کہ کورنگی کے علاقے زمان ٹاؤن میں چند روز قبل جنسی زیادتی کے بعد قتل کی جانے والی چھ سالہ ماہم کے کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، زیر حراست ایک ملزم ذاکر نے دوران تفتیش اعتراف جرم کرلیا ہے، اس سے قبل ملزم ذاکر اپنا بیان بار بار تبدیل کررہا تھا۔

پولیس کے مطابق ملزم ذاکر نے بتایا کہ اس نے بچی کو رات کو اٹھایا تھا اور اس کے بعد وہ اسے رکشا میں ہی گھماتا رہا، پھر علاقے کے گراؤنڈ میں لے گیا جہاں اس نے رکشا کی پچھلی سیٹ پر ہی اسے زیادتی کا نشانہ بنایا، اس دوران ماہم نے نیم بے ہوشی کی حالت میں رکشا سے اترنے کی کوشش کی تو وہ منہ کے بل گرگئی اور ممکنہ طور پر گردن کی ہڈی اسی وقت ٹوٹی۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ ملزم ذاکر نے لاش کو کچرا کنڈی میں پھینکا اور شہر سے فرار ہونے کی تیاری کی، شام کو ملزم گھر پہنچا اور اہلیہ کو بتایا کہ اسے ضروری کام کے سلسلے میں شہر سے باہر جانا پڑ رہا ہے بعد ازاں پولیس نے اسے حراست میں لے لیا۔

دوسری جانب ایس پی لانڈھی شاہ نواز چاچڑ کا کہنا ہے کہ یہ انتہائی اہم کیس ہے جس کی تفتیش جاری ہے اور اس سلسلے میں کچھ بھی کہنا قبل ازوقت ہوگا، پولیس نے کچھ مشکوک افراد کو حراست میں لیا ہوا ہے، ڈی این اے رپورٹس کا بھی انتظار ہے اس کے بعد ہی صورتحال واضح ہوسکے گی۔

The post کورنگی میں بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم گرفتار، اعتراف جرم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3zWLvCE

اسٹیل مل کرپشن کیس؛ عدم ثبوت پر سابق چیئرمین 12 سال بعد بری

 کراچی: احتساب عدالت نے پاکستان اسٹیل ملز کرپشن کیس میں سابق چئیرمین معین آفتاب کو 12 سال بعد عدم ثبوت پر بری کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کی احتساب عدالت نمبر چار نے پاکستان اسٹیل ملز کرپشن کیس کا فیصلہ سنادیا جس کے تحت سابق چیئرمین معین آفتاب کو کرپشن کیس سے بری کردیا گیا۔ استغاثہ کے مطابق اسٹیل مل کے سابق چئیرمین معین آفتاب پر 31 کروڑ روپے خورد برد کرنے کا الزام تھا۔

سال 2012ء سے معین آفتاب احتساب عدالت کے ریفرنس میں بطور ملزم پیش ہو رہے تھے۔ سابق چیئرمین اسٹیل ملز ڈھائی سال سے زائد عرصہ ایف آئی اے کی حراست میں رہے۔ عدالتی کارروائی کے دوران 22 گواہان کے بیانات ریکارڈ کیے گئے۔

ان کے خلاف الزامات پر علیحدہ علیحدہ 10 مقدمات درج کیے گئے۔ معین آفتاب کے ہمراہ 16 ٹریڈرز ڈیلرز بھی ریفرنس میں بری ہوئے۔ ٹریڈرز پر غیر قانونی ٹھیکے لینے کا الزام تھا۔

یاد رہے کہ 2009ء میں سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے اسٹیل ملز کرپشن پر ازخود نوٹس لیا تھا۔

The post اسٹیل مل کرپشن کیس؛ عدم ثبوت پر سابق چیئرمین 12 سال بعد بری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/37cModS

لاک ڈاؤ ن، لاک ڈاؤن، لاک ڈاؤن،زرداری صاحب آپ کیا چاہتے ہیں، اسد عمر

 اسلام آباد: لاک ڈاؤ ن، لاک ڈاؤن، لاک ڈاؤن،زرداری صاحب آپ کیا چاہتے ہیں؟ بلاول زرداری کا کہنا ہے کہ جو بھارت میں ہوا اگر کراچی میں ہوا تووزیر اعظم ذمہ دار ہیں۔ جو انڈیا میں ہوا وہ تباہی دنیا نے دیکھی، انڈیا میں کروڑوں لوگوں کو غربت میں دھکیل دیا گیا جو آج تک غربت سے نکالے نہیں جا سکے، انڈیا کی معیشت 7 فیصد سکڑ گئی۔

ان خیالات کا اظہار وقاقی وزیر منصوبہ بندی اسدعمر نے اپنی ٹوئٹ میں بلاول بھٹو زرداری کے بیان کا جواب دیتے ہوئے کیا۔  انہوں نے کہا کہ زرداری صاحب پچھلے سال آپ نے ایک اجلاس میں مجھے کہا تھا کہ آپ امپیریل اسٹڈی پر یقین رکھتے ہیں جس نے ایک ہی دن میں پاکستان میں 78 ہزار اموات کی پیش گوئی کی تھی۔

اس و قت کورونا سے ہندوستان میں ہونے والی اموات پاکستان سے 3 گنا زیادہ ہیں۔ انڈیا میں کروڑوں لوگوں کو غربت میں دھکیل دیا گیا جو آج تک غربت سے نکالے نہیں جا سکے، انڈیا کی معیشت 7 فیصد سکڑ گئی۔ ہندوستانی معیشت کے لیے یہ آزادی کے بعد سے بدترین سال تھا۔

یہ واضح طور پر ایک ایسا موضوع ہے جسے آپ اچھی طرح نہیں سمجھتے۔ برائے مہر بانی کورونارسپانس کو سیاست کی نظر نہ کیا جائے، زندگی اور معاش دونوں کی حفاظت کے وزیر اعظم عمران خان کے ویژن پر مبنی حکمت عملی نے بہترین نتائج پیدا کیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ امید ہے کہ کل کے NCOC کے اجلاس میں سندھ حکومت ان تمام معاملات پر مزید تفصیل میں مشاورت کرے گی، اور مشاورت سے ایک ایسی حکمت عملی وضع ہو گی جس میں ریاست کے سب ستون مل کر سندھ کے عوام کی صحت اور روزگار دونوں کا دفاع کریں.

جو سندھ میں فیصلے کل کئے گئے، خاص طور پر صنعت اور ٹرانسپورٹ کی بندش کے بارے میں ان پر نظر ثانی کی ضرورت ہے. ہم نے کل بھی اور اج بھی اپنے نکتہ نظر سے آگاہ کیا تھا، جس کی بنیاد پر جزوی تبدیلی کی گئی ہے، جو خوش آئند ہے. لیکن ابھی بھی مزید ترمیم کی ضرورت ہے.
ان فیصلوں پر عمل درآمد کے لئے NCOC کی ٹیم صوبوں کے ساتھ مل کر تفصیلی حکمت عملی بناتی ہے. اس قومی ہم آہنگی سے مرتب حکمت عملی نے اللہ کے فضل سے کرونا کی تین لہر کو شکست دی. اگر ہر صوبہ اپنی مرضی کے فیصلے کرتا اور صرف اپنے وسائل پر انحصار کرتا تو کبھی بھی یہ کامیابی نہ حاصل ہوتی
پاکستان کی کرونا کی حکمت عملی، جس سے عوام کی صحت اور روزگار دونوں کا دفاع کیا گیا ، اس کو دنیا میں پزیرائی حاصل ہوئی. زمینی حقائق کا باریک بینی سے جائزہ لینے کے بعد فیصلے کیے گئے. یہ تمام فیصلے ایسے پلیٹ فارم سے لیے  گئے جہاں تمام وفاقی سول، ملٹری ادارے اور صوبے موجود ہوتے ہیں

The post لاک ڈاؤ ن، لاک ڈاؤن، لاک ڈاؤن،زرداری صاحب آپ کیا چاہتے ہیں، اسد عمر appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3jefQ94

لاک ڈاؤن؛ ٹرانسپورٹ کی بندش اور پولیس ناکوں نے شہریوں کی زندگی اجیرن کردی

 کراچی: شہر قائد میں لاک ڈاؤن کے سبب پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش اور جگہ جگہ پولیس کے ناکوں کی وجہ سے شہریوں کی زندگی اجیرن ہوگئی۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں کورونا کی چوتھی لہر کو روکنے کے لیے سندھ حکومت کی جانب سے جزوی لاک ڈاؤن کے پہلے روز پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش اور مختلف شاہراہوں پر پولیس کے ناکوں نے شہریوں کی زندگی اجیرن کردی۔

ناگن چورنگی، ناظم آباد، لیاقت آباد، گلشن اقبال، لانڈھی، کورنگی، ملیر اور تین ہٹی سمیت دیگر علاقوں میں موجود شاہراہوں اور سڑکوں پر پولیس کے صبح ناکوں کے سبب عوام کو آمد ورفت میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ کئی مقامات پر ناکوں کے سبب بدترین ٹریفک جام ہوگیا۔

پولیس اہلکاروں نے موٹرسائیکل پر ڈبل سواری کی خلاف ورزی کرنے والوں کو روک کر پھچے بیٹھنے والے افراد کو اتار کر انہیں واپس بھیج دیا گیا۔ پولیس نے ناکوں پر موٹرسائیکل سواروں، کاروں اور دیگر گاڑیوں میں موجود افراد کے ویکسین سرٹیفیکیٹ طلب کیے گئے اور جن کے پاس سرٹیفیکٹ نہیں تھے ان کو بھی واپس کردیا گیا۔

شاہراہوں پر ٹریفک جام اور پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کے سبب عوام کو شدید مشکلات کا سامنا رہا۔ کئی لازمی سروسز کے اداروں میں کام والے افراد اپنے دفاتر اور کاموں پر نہیں پہنچ سکے۔ ٹرانسپورٹ کی بندش کے سبب شہریوں کو کورونا ویکسن کرانے اور علاج معالجے کے لیے اسپتالوں میں جانے میں بھی مشکلات رہیں۔ شاہراہوں پر رکشے اور ٹیکسیاں رواں دواں رہیں تاہم ان رکشوں میں بھی رش رہا۔

شہر میں جزوی لاک ڈاؤن کے پہلے روز سڑکوں پر معمول سے کم ٹریفک رہا۔ زیادہ تر لوگ اپنی ذاتی ٹرانسپورٹ میں سفر کر رہے تھے۔ دوپہر کے بعد کئی مقامات پر ناکے ہٹا دیے گئے اور ٹریفک معمول کے مطابق چلتا رہا۔ شہر میں پیٹرول پمپس اور پنکچر کی دکانیں کھلی رہیں۔

The post لاک ڈاؤن؛ ٹرانسپورٹ کی بندش اور پولیس ناکوں نے شہریوں کی زندگی اجیرن کردی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2VgDdX3

ممتاز شاعرو ادیب نقاش کاظمی کراچی میں انتقال کر گئے

 کراچی: صدارتی ایوارڈ یافتہ اردو کے ممتاز شاعر ، ادیب و نقاد نقاش کاظمی 77 برس کی عمر انتقال کر گئے، تدفین وادی حسین قبرستان میں ہوئی۔

اردو کے معروف شاعر،ادیب و نقاد نقاش کاظمی مختصر علالت کے بعد ہفتے کی دوپہر انتقال کرگئے، نقاش کاظمی 22 فروری 1944 کو بھارت کے شہر جون پور میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے لسانیات، اردو ادب اور پولیٹیکل سائنسز میں ماسٹرز کیا تھا۔

نقاش کاظمی ’رنگِ سفر‘، ’دامنِ گُل‘ اور ’میراث‘ کے مصنف تھے، جب کہ ان کا مجموعہ کلام ’چاندنی اور سمندر‘ کے نام سے شائع ہوا، ادبی خدمات کے اعتراف میں انہیں صدارتی تمغہ حُسنِ کارکردگی سے بھی نوازا گیا تھا۔

مرحوم متحرک شخصیت کے حامل آرٹس کونسل کراچی میں ہونے والی ادبی سرگرمیوں بھی کافی فعال تھے، ان کی نمازجنازہ بعد نماز مغرب
مسجد باب العلم، نارتھ ناظم آباد میں ادا کی گئی جب کہ تدفین وادی حسین قبرستان میں ہوئی۔

The post ممتاز شاعرو ادیب نقاش کاظمی کراچی میں انتقال کر گئے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3ybsn3b

کورونا سے کراچی میں بھارت جیسی حالت ہوئی تو ذمہ دار عمران خان ہونگے، بلاول

 اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اگر کراچی میں کورونا کے ڈیلٹا ویریئنٹ سے بھارت جیسی حالت ہوئی تو اس کے ذمہ دار عمران خان ہوں گے، وفاق کورونا کے خلاف نہ خود کچھ کرتا ہے اور نہ ہمیں کرنے دیتا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفت گو میں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر کراچی میں کورونا وائرس کے ڈیلٹا ویریئنٹ سے بھارت جیسی حالت ہوئی تو اس کے ذمہ دار عمران خان ہوں گے، وفاقی حکومت سندھ کےعوام کا خیال رکھنے کی بجائے ہماری بےعزتی کروارہی ہے، سندھ میں اگر کورونا پھیلا تو اس کی ذمہ دار وفاقی حکومت ہوگی، وفاقی حکومت نہ تو کورونا پر خود کچھ کرتی ہے اور نہ ہی ہمیں کوئی کام کرنے دیتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں سیلاب سے اتنا بڑا نقصان ہوا لیکن کوئی حکومتی وزیر عوام کے پاس نہیں پہنچا، عمران خان نے عوام کو لاوارث چھوڑدیا۔

انہوں نے کہا کہ صاف و شفاف الیکشن نہ کرانا حکومت کی بہت بڑی ناکامی ہے، ناجائز طریقے سے کرسی پر بیٹھنے والا عمران خان اب بچگانہ حرکتیں بند کرے۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ سابق طالبان عہدے دار کو کشمیر کا حکم ران بنایا جارہا ہے، آزاد کشمیر کا وزیر فائرنگ کرتا رہا، پیسے بانٹتا رہا لیکن الیکشن کمیشن نے نوٹس نہیں لیا، ہم ہرکٹھ پتلی کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہیں، مل کر کام کریں تو پنجاب میں بزدار اور وفاق سےعمران کو بھگا سکتے ہیں، جمہوری نظام میں رہتے ہوئے اس حکومت سے نجات لےسکتےہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر کے انتخابات جیسی دھاندلی کبھی نہیں ہوئی، آزاد کشمیر الیکشن میں پیسہ چلایا گیا، تاریخی دھاندلی کے باوجود 11 سیٹیں حکومت کے منہ سے چھینیں، عمران خان عام آدمی کے لیے تکلیف دہ پالیسیاں بناتے ہیں، عام آدمی تبدیلی کا اصل چہرہ پہچان چکا ہے، ملک میں تاریخی غربت اور بے روزگاری ہے۔

The post کورونا سے کراچی میں بھارت جیسی حالت ہوئی تو ذمہ دار عمران خان ہونگے، بلاول appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3C3Uvrd

گورنرسندھ کا صوبے میں لاک ڈاؤن ختم کرنے کا مطالبہ

 کراچی: گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ حکومت سندھ لاک ڈاؤن کے فیصلے پر نظرثانی کرے، کیونکہ اس سے دیہاڑی دار طبقہ متاثر ہوتا ہے۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کراچی میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ صوبہ سندھ میں ایس او پیز پرعمل درآمد کرانے کے بجائے کاروباربند کیا جا رہاہے، وزیراعلیٰ سندھ کو ٹیلی فون کیا کہ جس انڈسٹری کے کارکنوں نے ویکسی نیشن کرائی ہے اسے بند نہ کیا جائے، وزیراعظم عمران خان لاک ڈاؤن کے حق میں نہیں، مراد علی شاہ اپنے فیصلے پر نظر ثانی کریں، بہتر تھا سندھ حکومت لاک ڈاؤن کے بجائے ایس او پیز پر عملدرآمد کراتی۔

انہوں نے کہا کہ صوبے میں کرفیو جیسی صورتحال پیدا کردی گئی ہے، روزگار بند کرنا اور کرفیو جیسے لاک ڈاؤن لگانے کے خلاف ہیں، یہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی خلاف ورزی ہے، کوئی صوبہ اکیلا فیصلہ نہیں کرسکتا بلکہ این سی او سی کی گائیڈ لائنز کے تحت اقدام کرے گا۔

گورنر سندھ نے مدد کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ ایس او پیز پر عملدرآمد کا نہ ہونا وزیراعلیٰ سندھ اور ان کی پوری ٹیم کی ناکامی ہے، وزیراعلیٰ سندھ ایڈمنسٹریٹر ہیں، ایس او پیز پر پابندی میں وہ جیسی مدد چاہیں گے ہم حاضر ہیں، وزیراعلیٰ سندھ سے گزشتہ روز بھی کہا ہے فیکٹریاں بند نہ کریں، اس سلسلے میں وفاقی حکومت، وزیراعظم عمران خان اور صدرمملکت عارف علوی آپ کے ساتھ تعاون کیلئے تیار ہیں۔

The post گورنرسندھ کا صوبے میں لاک ڈاؤن ختم کرنے کا مطالبہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3C1xlll

راجن پور میں مسافر وین میں آگ لگنے سے 4 مسافر جھلس کر جاں بحق

ملتان: روجھان انڈس ہائی وے ٹول پلازہ کے قریب مسافر وین کو اچانک آگ لگ گئی جس سے پانچ افراد جھلس گئے ۔

ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائی کی اور زخمیوں کو روجھان ہسپتال منتقل کیا۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ مسافر وین میں مرد ، خواتین اور بچے سوار تھے۔

اسپتال میں 4 مسافر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں دو بچے اوردومرد شامل ہیں۔

The post راجن پور میں مسافر وین میں آگ لگنے سے 4 مسافر جھلس کر جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3Car72T

کراچی؛ خاتون ایس ایچ او شرافت خان کی معطلی کی اصل وجہ سامنے آگئی

 کراچی: خاتون ایس ایچ او ٹیپو سلطان شرافت خان کو عہدے سے ہٹانے کی وجہ سامنے آگئی۔

ایک ہفتے قبل شرافت خان کورونا وائرس ہونے پر 15 دن کی چھٹیوں پر چلی گئی تھیں اور چارج سب انسپکٹر کو دیدیا تھا۔ دو دن بعد قائم مقام ایس ایچ او نے ایس او پی کی خلاف ورزی کرنے پر ایک ہوٹل مینیجر کو پکڑا ، جس پر شرافت خان نے قائم مقام ایس ایچ او کو فون کرکے برہمی کا اظہار کیا اور کہا اسے فوری طور پر رہا کردو جس پر قائم مقام ایس ایچ او نے ایساکرنے سے انکار کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: ایس ایچ او ٹیپو سلطان لیڈی انسپکٹر شرافت خان کو عہدے سے ہٹادیا گیا

شرافت خان اسی وقت قرنطینہ سے نکل کر تھانے پہنچ گئی اور تھانے میں اپنی آمد کرکے چارج سنبھال لینے کے بعد ہوٹل کے مینیجر کو رہا کردیا ، 2 دن بعد واقعے کی اطلاع ڈی آئی جی ایسٹ کو ملی تو انھوں نے شرافت خان پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فوری طور پر چارج چھوڑ دو اور معطلی کا لیٹر جاری کردیا۔

The post کراچی؛ خاتون ایس ایچ او شرافت خان کی معطلی کی اصل وجہ سامنے آگئی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3zTwuBl

کورونا لاک ڈاؤن؛ سندھ میں سرکاری دفاتر 8 اگست تک بند، اسپتالوں میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ

 کراچی: سندھ میں 8 اگست تک تمام سرکاری دفاتر بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جب کہ اسپتالوں میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

محکمہ داخلہ سندھ نے کورونا لاک ڈاؤن کے تناظر میں 8 اگست تک سرکاری اداروں کی بندش کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔ نوٹی فکیشن کے مطابق سندھ حکومت کے ماتحت تمام سرکاری دفاتر 31 جولائی سے 8 اگست تک بند ہوں گے، محکمہ صحت، کورونا ویکسیشن سینٹرز، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور لازمی سروس کے ادارے مستثنٰی ہوں گے۔

دوسری جانب محکمہ صحت سندھ نے تمام اسپتالوں میں ہیلتھ ایمرجنسی بھی نافذ کردی ہے، جاری کردہ نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ کورونا کی چوتھی شدید لہر کے باعت صوبے کے تمام بڑے اسپتالوں میں ہیلتھ ایمرجنسی لگائی جائے۔

واضح رہے کہ سندھ حکومت نے کورونا کی پھیلتی وبا کے پیش نظر 8 اگست تک جزوی لاک ڈاؤن لگایا ہے، جس کے تحت شہر کی تمام مارکیتیں بند رہیں گی تاہم برآمدی شعبے کھلے رہیں گے۔

The post کورونا لاک ڈاؤن؛ سندھ میں سرکاری دفاتر 8 اگست تک بند، اسپتالوں میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3BT7LPo

راولپنڈی میں 27 سال بعد قتل کا اشتہاری ملزم گرفتار

 راولپنڈی: تھانہ چونترہ پولیس نے قتل کے مقدمہ میں انتہائی مطلوب اشتہاری کو 27 سال بعد گرفتار کرلیا۔

ملزم گرفتاری سے بچنے کے لیے ہر چھ ماہ بعد حلیہ تبدیل کرتا تھا، مقدمہ میں 6 ملزمان پہلے ہی گرفتارہوچکے ہیں، انہوں نے دیرینہ دشمنی پر اکتوبر 1995 میں دو افراد کو قتل کردیا تھا، پولیس کا کہنا تھاکہ 27 سال بعد گرفتار ہونے والا ملزم محمد تاج اپنی شناخت چھپانے اور حلیہ تبدیل کرنے کا ماہر ہے۔

ملزم نے اپنے دیگر چھ ساتھیوں کے ساتھ مل کر دو افراد محمد آزاد اور محمد اقبال کو قتل کردیا تھا اور ملزمان فرار ہوگئے تھے، چونترہ پولیس نے محمد تاج کے دیگر ساتھیوں کو گرفتار کرلیا تھا جبکہ مرکزی ملزم روپوش ہوگیا تھا۔

عدالتی کارروائی کے بعد ملزم کو دوہرے قتل کے مقدمہ میں اشتہاری قرار دیا گیا تھا اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری تھیں، گزشتہ روز پولیس نے محمد تاج کو گرفتار کیا اور اسلحہ بھی برآمد کرلیا، ملزم کو عدالت میں پیش کرکے ریمانڈ حاصل کیا جائے گا۔

The post راولپنڈی میں 27 سال بعد قتل کا اشتہاری ملزم گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3CabJDF

سندھ حکومت کا لاک ڈاؤن میں نرمی کا اعلان، ڈبل سواری پر پابندی ختم

 کراچی: سندھ حکومت نے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری سمیت لاک ڈاؤن کی پابندیوں میں نرمی کا اعلان کردیا ہے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کراچی میں 26 جون سے 31 جولائی تک کیسز میں پانچ گنا اضافہ ہوا، حکومت وفاق کے ساتھ چلنے کی کوشش کرتی ہے، صوبے میں کورونا کی صورت حال پر سندھ ٹاسک فورس نے کچھ اہم فیصلے کیے، وزیراعلیٰ نے ڈاکٹر فیصل سلطان اور وفاقی وزیر اسد عمر سے خود بات کی، وفاق نے کہیں پر یہ نہیں کہا کہ آپ لاک ڈاؤن نہ لگائیں۔

ترجمان سندھ حکومت کا کہنا تھا کہ یہ معیشت کا معاملہ نہیں صحت کا ایشو ہے، سیاسی جنگ انسانیت کے میدان میں نہیں ہونی چاہیے، ہمیں متحد ہوکر سوچنا ہے کورونا سے عوام کو کیسے بچاناہے، لوگوں میں انتشار پھیلانے کے بجائے قائل کرنے کی کوشش کرنی چاہیے، پنجاب میں لاک ڈاؤن لگانے پر پیپلزپارٹی کے کسی رہنما نے بیان بازی نہیں کی، جس طرح ہم کراچی میں بیٹھ کر پنجاب کی صورت حال کو نہیں سمجھتے اسی طرح اسلام آباد میں بیٹھنے والے کراچی کے زمینی حقائق کو نہیں سمجھ سکتے۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ سندھ حکومت نے ڈبل سواری پر پابندی ختم کر دی ہے، ریسٹورینٹس، بیکری اور دودھ کی دکانوں پر سے بھی پابندی ہٹائی جارہی ہے۔ قانون کی خلاف ورزی کرنے پر کارروائی کی جائے گی، کوئی دکان، ہوٹل، شادی ہال یا ادارہ ایس او پی کی خلاف ورزی کرنے والے کو 30 روز کے لیے سیل کردیا جائے گا۔

ترجمان سندھ حکومت کا کہنا تھا کہ فیصلہ ہوا تھا ویکسین نہ لگوانے والوں کی سم بند کردی جائے گی، 2 سے 3 روز میں ویکسی نیشن کی تعداد میں خاطر خواہ اضافہ ہوا، 24 گھنٹے میں سندھ حکومت نے ایک لاکھ 85 ہزار 46 لوگوں ویکسین لگوائی، لوگوں کوویکسی نیشن سینٹرز لانے کے لئے ٹرانسپورٹ چلانے کی اجازت ہوگی، ہم چاہتے ہیں کہ اگلے 9 روز لوگ صرف ویکسین لگوانے کے لیے ہی نکلیں۔

 

The post سندھ حکومت کا لاک ڈاؤن میں نرمی کا اعلان، ڈبل سواری پر پابندی ختم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3rIb3QS

نور مقدم قتل کیس کے ملزم ظاہر جعفر کے جسمانی ریمانڈ میں دو دن کی توسیع

 اسلام آباد: عدالت نے نور مقدم قتل کیس کے ملزم ظاہر جعفر کے جسمانی ریمانڈ میں دو دن کی توسیع کردی۔

جوڈیشل مجسٹریٹ محمد شعیب اختر کی عدالت میں نور مقدم قتل کیس کی سماعت ہوئی۔ پولیس نے مرکزی ملزم ظاہر جعفر کو جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا۔ پولیس تفتیشی ٹیم نے ملزم کا مزید ریمانڈ مانگ لیا۔

یہ بھی پڑھیں: نورمقدم کیس: پولی گرافک ٹیسٹ سے قبل ملزم کی بے ہوش ہونے کی ایکٹنگ

مدعی کے وکیل شاہ خاور نے مزید ریمانڈ دینے کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ چالیس گھنٹوں کی سی سی ٹی وی سے کچھ چیزیں اور مزید کردار سامنے آئے ہیں۔

عدالت نے ملزم ظاہر جعفر کے جسمانی ریمانڈ میں دو دن کی توسیع کرتے ہوئے اسے مزید تفتیش کے لیے دوبارہ پولیس کے حوالے کر دیا اور اسے 2 اگست کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا۔

The post نور مقدم قتل کیس کے ملزم ظاہر جعفر کے جسمانی ریمانڈ میں دو دن کی توسیع appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3yhxDT0

سیف سٹی اتھارٹی کی موجودگی کے باوجود لاہور شہر غیر محفوظ قرار

 لاہور: سی ٹی ڈی نے اربوں روپے کا فنڈ لینے والی سیف سٹی اتھارٹی کی موجودگی کے باوجود لاہور شہر غیر محفوظ قرار دیدیا۔

سی ٹی ڈی کی رپورٹ نے لاہور میں لگے کیمروں کا پول کھول دیا ہے، سی ٹی ڈی نے شہر میں نصب کیمروں کے غیر فعال ہونے کی رپورٹ اعلیٰ حکام کو پیش کردی ہے جب کہ رپورٹ میں سرکاری و حساس تنصیبات، عبادت گاہوں اور اہم شخصیات کی رہائش گاہیں غیر محفوظ قرار دی گئی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق مجموعی طور پر شہر میں لگے 10319 کیمروں میں سے 4928 کیمرے غیر فعال ہیں، اس کے علاوہ اقبال ٹاؤن ڈویژن کے 50 فیصد جب کہ محرم الحرام کی آمد کے حوالے سے سب سے اہم صدر سٹی ڈویژن کے 55 فیصد کیمرے غیر فعال ہیں

سی ٹی ڈی کی رپورٹ کے مطابق جوہر ٹاون دھماکے جیسا واقع ہونے کی صورت میں کیمرے غیر فعال ہونے کی وجہ سے ملزمان تک رسائی ممکن نہ ہو سکے گی جب کہ ماضی میں بھی دہشت گردوں کی سراغ رسانی میں مشکلات پیش آئی تھیں۔

 

 

 

 

The post سیف سٹی اتھارٹی کی موجودگی کے باوجود لاہور شہر غیر محفوظ قرار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3A0oQp3

کورونا ویکسینیشن کا ملک میں نیا ریکارڈ قائم

 اسلام آباد: ملک میں کورونا ویکسینیشن کا نیا ریکارڈ قائم ہوگیا۔

سربراہ این سی اوسی اسد عمرنے ٹوئٹ میں کہا کہ روزانہ کی بنیاد پرویکسی نیشن کا نیا ریکارڈ قائم ہورہا ہے، مسلسل پانچویں دن ویکسی نیشن کا نیا ریکارڈ بنا ہے۔

اسد عمرکا کہنا ہے کہ گزشتہ روزملک میں 9 لاکھ سے زائد ویکسی نیشن کی گئی۔ 2600 ویکسی نیشن سینٹرزاور2979 موبائل یونٹ پاکستان بھر میں ویکسی نیشن مہم کیلئے کام کررہے ہیں۔

 

The post کورونا ویکسینیشن کا ملک میں نیا ریکارڈ قائم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3lfnuCt

کراچی میں لاک ڈاؤن کا آغاز، پولیس نے شہریوں کو تنگ کرنا شروع کردیا

کراچی میں کورونا لاک ڈاؤن پر عملدرآمد کا آغاز ہوگیا۔

شہر میں مختلف مقامات پر پولیس نے ناکہ بندی کردی جس کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہورہی ہے۔ شارع فیصل، راشد منہاس روڈ، اسٹیڈیم روڈ سمیت کئی شاہراہوں پر ناکے لگے ہیں اور پولیس کی جانب سے چیکنگ کا عمل جاری ہے۔

ماسک، ڈبل سواری اور گاڑی میں دو افراد کی پابندی پر عملدرآمد کروایا جارہا ہے۔ گھروں سے باہر نکلنے والوں سے ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ بھی طلب کیا جارہا ہے۔ شہریوں کی جانب سے پابندی پر عملدرآمد کے سلسلے میں ملا جُلا رُجحان ہے۔

لاک ڈاؤن پر عملدرآمد کی آڑ میں پولیس اور انتظامیہ نے شہریوں کو تنگ کرنا بھی شروع کردیا۔ اندرونِ ملک سے آنے والی بسوں کو شہر میں داخل ہونے سے ہی روک دیا گیا اور کاٹھور کے مقام پر خالی کرالیا گیا، جہاں سے سہراب گوٹھ تک 30 کلو میٹر کا سفر شہری پیدل طے کرنے پر مجبور ہوگئے۔

ہزاروں مسافر اپنے بھاری سامان کے ہمراہ طویل فاصلہ پیدل طے کر رہے ہیں، جس کی ویڈیو شہری نے سوشل میڈیا پر وائرل کردی۔مسافروں میں بچے، خواتین، ضعیف اور بیمار بھی شامل ہیں۔ جبکہ من پسند ٹرانسپورٹرز کو کراچی جانے کی اجازت دی جارہی ہے۔

The post کراچی میں لاک ڈاؤن کا آغاز، پولیس نے شہریوں کو تنگ کرنا شروع کردیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3zRyiLa

دکانوں سے کورونا بڑھ رہا ہے سیاسی جلسوں سے نہیں؟ کراچی تاجر کمیٹی

کراچی تاجر ایکشن کمیٹی نے لاک ڈاؤن پر سوال اٹھادیا۔

کراچی تاجر ایکشن کمیٹی نے لاک ڈاؤن کے خلاف پریس کانفرنس کی جس میں کمیٹی کے سربراہ محمد رضوان، رؤف ابراہیم، شرجیل گوپلانی، جمیل پراچہ اور دیگر نے خطاب کیا۔

تاجروں نے کہا کہ حکومت پیر سے دوبارہ کاروبار کھولنے کا اعلان کرے، سندھ بھی پاکستان کا حصہ ہے جبکہ دیگر صوبوں میں کاروبار کھلے ہوئے ہیں، چیف جسٹس پاکستان گلزار احمد غیرمنصفانہ لاک ڈاؤن کے خلاف سوموٹو ایکشن لیں، اس لاک ڈاؤن فی الفور ختم کیا جائے، آئے دن کے لاک ڈاؤن سے تاجروں کے مسائل بڑھ گئے ہیں۔

تاجروں نے مزید کہا کہ کراچی کو آفت زدہ قرار دیکر ٹیکس معاف کرنے کا وعدہ بھی پورا نہیں کیاگیا، اگر دکانیں کھلنے سے کورونا کیسز بڑھ رہے ہیں، تو کیا سیاسی جلسے جلوسوں سے کورونا کیسز نہیں بڑھے، ماہرین کہہ رہے کہ سندھ میں کورونا ٹیسٹ کی مطلوبہ استعداد نہیں ہے۔

The post دکانوں سے کورونا بڑھ رہا ہے سیاسی جلسوں سے نہیں؟ کراچی تاجر کمیٹی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3rLtdRZ

سندھ حکومت کراچی لاک ڈاؤن سے ملکی معاشی شہ رگ بند کرنا چاہتی ہے، حلیم عادل

 کراچی: تحریک انصاف کے رہنما اور سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کراچی میں لاک ڈاؤن سے ملکی معاشی شہ رگ بند کرنا چاہتی ہے۔

حلیم عادل شیخ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کل کراچی سمیت سندھ بھر میں نادر شاہی حکم کے تحت نادر لاک ڈاؤن لگانا افسوسناک ہے، یہ سازش ہے جو حکومت اور پولیس کی بھتہ خوری کیلئے لگایا گیا ہے، کراچی سے ملک بھر میں معیشت کا پہیہ چل رہاہے، ایک ہفتے کا لاک ڈاؤن ملک میں کئی مہینے پیچھے لے جاتاہے، وزیراعلیٰ کل اپنے ہوش میں نظر نہیں آرہے تھے، لاک ڈاؤن ہونے سے ریونیو کم اکٹھا ہوگا۔

حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ صرف ڈاکٹر کے کہنے پر اور مال پانی اکٹھا کرنے کیلئے کراچی میں لاک ڈاؤن لگایا گیا، حالانکہ صرف متاثرہ علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگایا جاسکتا تھا، کیونکہ شہر کے مختلف علاقوں میں کورونا کے پھیلاؤ کی شرح مختلف ہے، لیکن سب کچھ بند کرکے یہ لوگ پاکستان کی شہ رگ بند کرنا چاہتے ہیں، پاکستان کی معیشت کے خلاف سندھ حکومت سازش کررہی ہے۔

حلیم عادل شیخ نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی کراچی نہیں پاکستان دشمنی کررہی ہے، ٹرانسپورٹ بند ہے ، ایسے میں اگر فیکٹریاں کھول بھی دیں تو کیا مراد علی شاہ مزدوروں کو چھوڑ کر آئیں گے، شہر کچرا کنڈی بنا ہوا ہے جس سے تعفن اور بیماریاں پھیل رہی ہیں، پوچھتا ہوں کہ سندھ حکومت نے ٹھیک طرح سے کورونا ویکسینیشن کیوں نہیں کی۔

The post سندھ حکومت کراچی لاک ڈاؤن سے ملکی معاشی شہ رگ بند کرنا چاہتی ہے، حلیم عادل appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3lf0xiQ

پشاور کے لیے نیا ٹریفک منیجمنٹ پلان؛ شہر کو 3 زونز میں تقسیم کرنے پر غور

 پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے پشاورمیں ٹریفک کے موجودہ نظام پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ٹریفک منیجمنٹ پلان کی تیاری کی ہدایت کردی جس کے تحت پشاور کو چھ زونز میں تقسیم کرنے کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں ۔

صوبائی محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے خیبرپختونخوا اسمبلی میں جمع کرائے گئے ریکارڈ میں واضح کیا گیا ہے کہ صوبائی حکومت پشاور کے موجودہ ٹریفک نظام سے مطمئن نہیں اور ٹرانسپورٹیشن سروسز کو بہتر بنانے کی کوشش کی جارہی ہے جس کے لیے ہی بی آر ٹی کا منصوبہ شروع کیا گیا۔

۔محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ پشاورمیں ٹریفک کی بحالی کے لیے ٹریفک منیجمنٹ پلان کی تیاری کی ہدایت کی گئی ہے جس کے تحت پشاور کو اے سے ایف تک چھ زونز میں تقسیم کرنے کی تیاری ہے، جس کے لیے ابتدائی سروے مکمل کرلیے گئے ہیں جس میں مسائل کے حل کے لیے قلیل المدت اور طویل المدت منصوبے شامل ہیں۔

محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ پشاور میں بی آر ٹی سروس کے تحت 158بسیں چل رہی ہیں جب کہ 7 میں سے 5 فیڈر روٹس مکمل طور پر فعال ہیں اور روزانہ اس سروس سے ایک لاکھ 75 ہزار افراد مستفید ہورہے ہیں۔

The post پشاور کے لیے نیا ٹریفک منیجمنٹ پلان؛ شہر کو 3 زونز میں تقسیم کرنے پر غور appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3rI0k94

اوورسیز پاکستانیوں نے ’’میڈان پاکستان الیکٹرک کار‘‘ تیار کرلی

 کراچی: بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے میڈ ان پاکستان الیکٹرک کار اور بیٹری تیار کرلی جو آئندہ تین سے چار ماہ کے دوران منظرعام پر لائی جائے گی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق یہ میڈ ان پاکستان الیکٹرک کار امریکا، کینیڈا اور برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں پر مشتمل ڈی آئی سی ای (ڈائس) فاؤنڈیشن کی جانب سے بنائی گئی ہے، یہ پروجیکٹ فاؤنڈیشن کی جانب سے پاکستان میں چلائے جانے والے چار میگا پراجیکٹس میں سے ایک ہے جس کا مقصد ٹیکنالوجی کے میدان میں اوورسیز پاکستانیوں کی مہارت کو سامنے لانا ہے۔

ڈی آئی سی ای فاؤنڈیشن کے بانی و چیئرمین ڈاکٹر خورشید قریشی نے ایکسپریس سے ملاقات میں بتایا کہ اوورسیز پاکستانیوں کی مہارت کو بروئے کار لاتے ہوئے پاکستان دنیا کے سامنے میڈن ان پاکستان الیکٹرک کار پیش کرنے کے قریب پہنچ گیا ہے، الیکٹرک کار کا ڈیزائن امریکا اور برطانیہ کی گلوبل آٹو کمپنیوں میں کام کرنے والے پاکستانی ماہرین نے ڈیزائن کیا ہے جس میں پاکستانی ماہرین نے اپنی خدمات رضاکارانہ طور پر پیش کی ہیں اسی لیے پاکستانی کار کے پروٹو ٹائپ (پہلے ماڈل) پر اٹھنے والے اخراجات کو نمایاں طور پر کم کرنے میں مدد ملی ہے۔

ڈاکٹر خورشید قریشی نے بتایا کہ میڈ ان پاکستان الیکٹرک وہیکل کا ابتدائی نمونہ آئندہ تین سے چار ماہ میں سامنے آجائے گا جبکہ الیکٹرک کار کے لیے بیٹری پیک بھی پاکستان میں ہی تیار کیا جارہا ہے جس کی ڈیزائننگ اور فیبریکیشن کا عمل آئندہ دو ماہ میں مکمل کرلیا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ بجلی سے چلنے والی پاکستانی کار ریورس انجینئرنگ کے بجائے انجینئرنگ کے عالمی معیارات کے مطابق اوورسیز پاکستانیوں کی مہارت کا شاہکار ہوگی جو دنیا کی توجہ حاصل کرے گی، پاکستانی الیکٹرک کار کے تجزیے کے بہترین نتائج ملے ہیں اور یہ کار صف اول کی الیکٹرک کاروں کا مقابلہ کرے گی۔

First Made in Pakistan Electric Car 2

ڈاکٹر خورشید قریشی نے بتایا کہ الیکٹرک کار کے ڈیزائن اور پروٹو ٹائپ کی تیاری پر اب تک ایک لاکھ ڈالر کا سرمایہ خرچ ہوچکا ہے جو تمام تر فنڈ ڈائس فاؤنڈیشن کے اراکین نے عطیہ کیا ہے، اس طرز کے پروٹو ٹائپ تک پہنچنے پر 100 ملین ڈالر کا خرچہ آتا ہے وہ اوورسیز پاکستانیوں کی مہارت کی وجہ سے بچ گیا۔

انہوں نے بتایا کہ الیکٹرک کار کی تیاری میں اوورسیز پاکستانیوں کے ساتھ ساتھ پاکستان کے تکنیکی تدریس کے ادارے اور انڈسٹری نے بھی معاونت کی ہے، اس پراجیکٹ کے تکنیکی تجزیات ڈی ایچ اے صفہ یونیورسٹی میں ہورہے ہیں جبکہ این ای ڈی یونیورسٹی میں بیٹری پیک اور پاور الیکٹرانکس پر کام ہورہا ہے۔

ڈاکٹر قریشی کے مطابق کار کے اندرونی اور بیرونی ڈیزائن کا کام نیشنل کالج آف آرٹ نے کیا اور دیگر جامعات بھی حصہ شامل کررہی ہیں اسی طرح کار کی فیبرکیشن TEVTA میں ہورہی ہے، اس پراجیکٹ میں پاکستان میں گاڑیوں کے پرزہ جات بنانے والی وینڈر انڈسٹری بھی اپنا حصہ شامل کر رہی ہے اور ڈیزائن کے مطابق کمپونینٹس اور پرزہ جات مہیا کررہی ہے۔

ڈاکٹر خورشید قریشی نے بتایا کہ پاکستان کی الیکٹرک کاروں کے لیے بیٹری پیک پاکستان کے ماحول، موسم، ڈرائیونگ کے رجحان کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈیزائن کیا گیا ہے جس کی کم سے کم لائف 10سال ہوگی، بیٹری کے صرف سیل بیرون ملک سے درآمد کیے گئے جبکہ بیٹری پیک اور فیبری کیشن کا تمام کام پاکستان میں ہورہا ہے، بیٹری کی پاکستان میں ہی کمرشل پیداوار کے لیے بھی کچھ کمپنیوں نے دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کار کے پروٹوٹائپ کی اس وقت ورچوئل اور بینچ ٹیسٹنگ ہورہی ہے، کار کا پروٹو ٹائپ تیار ہونے کے بعد اس کی سڑک پر آزمائش کی جائے گی اور اسے مکمل طور پاکستان کی سڑکوں، ڈرائیونگ کے رجحان، ماحول اور موسم کے مطابق بنایا جائے گا۔

گاڑی کی کمرشل پیداوار کے بارے میں انہوں نے بتایا کہ پروٹوٹائپ کی کامیابی کے بعد سرمایہ کاروں کو ترغیب دی جائے گی کہ وہ اس پراجیکٹ میں کم از کم 30ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کریں، پاکستان میں تیار کی جانے والی الیکٹرک کاریں اور بیٹری ایکسپورٹ بھی کی جائیں گی۔

The post اوورسیز پاکستانیوں نے ’’میڈان پاکستان الیکٹرک کار‘‘ تیار کرلی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3ieWktO

نذیر چوہان کو اکیلا نہ سمجھا جائے، ترین گروپ کی دھمکی

 اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف میں بننے والے جہانگیر ترین گروپ نے ایم پی اے نذیر چوہان کا مکمل ساتھ دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ نذیر چوہان کو اکیلا نہ سمجھا جائے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اس بات کا اعلان ترین گروپ نے اپنے مشاورتی اجلاس میں کیا۔ اجلاس میں ارکان نے رکن پنجاب اسمبلی نذیر چوہان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا اور ان کے خلاف انتقامی کاروائیوں کی پرزور مذمت کی اور کہا کہ انتقامی کارروائیاں برداشت نہیں ان کے خلاف آواز بلند کریں گے۔

یہ پڑھیں : ترین گروپ کے نذیرچوہان کے خلاف شہزاد اکبرکی درخواست پرمقدمہ درج

ترین گروپ نے اپنے اعلامیے میں کہا ہے کہ نذیر چوہان کو کسی طرح بھی تنہا نہ سمجھا جائے ترین گروپ نذیر چوہان کے ساتھ کھڑا ہے۔ اس موقع پر ترین گروپ نے اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدی پرویز الہی کو خراج تحسین کیا اور کہا کہ اسپیکر نے پروڈکشن آرڈر سے منتخب نمائندوں کی عزت بحال کی، کل ترین گروپ کے ارکان عدالت میں یکجہتی کے لیے اکٹھے ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں : نذیرچوہان ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے

The post نذیر چوہان کو اکیلا نہ سمجھا جائے، ترین گروپ کی دھمکی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3fgab0P

انٹرمیڈیٹ بورڈ کا امتحانات ملتوی کرنے کا اعلان

 کراچی: کورونا کی چوتھی لہر کے باعث اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ نے انٹرمیڈیٹ امتحانات ملتوی کرنے کا اعلان کردیا۔

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین نے کورونا وباء کی چوتھی لہر کے خطرناک صورتحال اختیار کرنے کے بعد سندھ حکومت کی جانب سے لاک ڈاؤن اور امتحانات ملتوی کرنے کے فیصلے کی روشنی میں یونیورسٹیز اینڈ بورڈز ڈیپارٹمنٹ حکومت سندھ کے احکامات پر انٹرمیڈیٹ بارہویں جماعت کے جاری سالانہ امتحانات برائے 2021 ملتوی کرنے کا اعلان کردیا۔

31 جولائی سے 4 اگست تک ہونے والے بقایا پرچے اور 7 اگست سے شروع ہونے والے گیارہویں جماعت سمیت امپروومنٹ آف ڈویژن، بارہ پرچوں (ٹی پی) اسپیشل چانس، بینیفٹ کیسز، ایڈیشنل مضمون اور شارٹ مضمون کے تمام امتحانات ملتوی کرنے کا اعلان کیا گیا ہے اور ان تمام امتحانات کی نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

The post انٹرمیڈیٹ بورڈ کا امتحانات ملتوی کرنے کا اعلان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2WxrmEx

خواتین ارکان قومی اسمبلی کا زیادتی کے ملزمان کو سرعام پھانسی دینے کا مطالبہ

 اسلام آباد: نور مقدم سمیت خواتین کے ساتھ ہونے والے زیادتی کے واقعات پر پورا ایوان یک زبان ہوگیا اور خواتین اراکین نے زیادتی میں ملوث ملزمان کو سرعام پھانسی دینے کا متفقہ مطالبہ کردیا۔

قومی اسمبلی اجلاس میں نور مقدم سمیت دیگر خواتین ارکان کے ساتھ ہونے والے واقعات پر ایوان سوگوار ہوگیا۔ خواتین کے ساتھ ہونے والے واقعات کا ذکر کرکے رومینہ خورشید آب دیدہ ہوگئیں۔

انہوں نے کہا کہ 14 ماہ کے بچے کے سامنے اس کی ماں کا ریپ کیا جاتا ہے اور پھر اسے قتل کردیا جاتا ہے، نور مقدم اور دیگر خواتین قتل کردی گئیں لیکن ان کے لیے اس ایوان میں فاتحہ خوانی نہیں کی گئی، سیاسی مخالفتیں ایک طرف رکھ کر ان معاملات پر غور کیا جائے۔ رومینہ خورشید کی نشاندہی کے بعد ڈپٹی اسپیکر نے شہید خواتین کے لیے فاتحہ خوانی کرائی۔

تحریک انصاف کی رکن عاصمہ حدید نے بھی اس موضوع پر بات کی تاہم اس دوران شدت جذبات سے ان کی ہچکیاں بندھ گئیں۔ انہوں ںے کہا کہ پاکستان چلانا ہے تو خواتین کو حقوق دینے ہوں گے، پاکستان ایسے نہیں چلنے دیں گے، خواتین سے ریپ کرنے والے اور قتل کرنے والوں کو سرعام پھانسی دی جائے۔ اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کی رکن قومی اسمبلی مہناز اکبر عزیز اور پیپلز پارٹی کی رکن شمیم آرا پنہور نے بھی سرعام پھانسی کا مطالبہ کردیا۔

جے یو آئی کی رکن قومی اسمبلی شاہدہ اختر علی نے کہا کہ آئین پاکستان کسی بھی غیر اسلامی قانون سازی کی اجازت نہیں دیتا، جب ہم بچوں کی تربیت نہیں کریں گے اور انہیں کھلا چھوڑ دیں گے تو ایسے واقعات واقعات ہوں گے۔

تحریک انصاف کی رکن غزالہ سیفی نے کہا کہ جب تک 52 فیصد آبادی خواتین کو تحفظ نہیں ملے گا پاکستان بہتر نہیں ہوگا۔ سیدہ نوشین افتخار نے کہا کہ ایک پارلیمانی کمیٹی ریپ مقدمات کے جائزے کے لیے بنائی جائے۔

وفاقی وزیر انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا کہ نورمقدم کیس اب تک درست سمت چل رہا ہے، سوشل میڈیا اور میڈیا پر سنسنی خیز ویڈیوز پھیلائی جارہی ہیں، قوانین پر عمل درآمد کے ساتھ تربیت اور ذہن سازی کی بھی ضروری ہے۔

مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی خرم دستگیر نے کہا کہ تشدد یا قتل کرنے کا کوئی جواز نہیں، یہ بات ہمارے دین میں ہے اور آئین میں بھی ہے، آئین میں تمام شہریوں کے حقوق مساوی ہیں، قتل کی کوئی توجیہ نہیں پیش کی جاسکتی، پورا ایوان اس معاملے پر یک زبان ہے، نور مقدم کیس کو ٹیسٹ کیس کے طور پر لیا جائے۔

(ن) لیگ کے رکن شیخ فیاض کی کورم نشاندہی کرنے پر قائم مقام اسپیکر نے اجلاس پیر کی شام 5 بجے تک ملتوی کردیا۔

The post خواتین ارکان قومی اسمبلی کا زیادتی کے ملزمان کو سرعام پھانسی دینے کا مطالبہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3BWGXxQ

پولیس اہلکار بھی عزیر بلوچ کے خلاف گواہی دینے سے کترانے لگے

 کراچی: عوام کے محافظ بھی گینگ وار کے سرغنہ کیخلاف عدالت میں آکرگواہی دینےسے کترانے لگے اور گواہی دیئے بغیر ہی واپس چلے گئے۔

کراچی کی سیشن عدالت کے روبرو عزیر بلوچ کیخلاف اقدام قتل، پولیس مقابلہ اور اسلحہ ایکٹ کے مقدمات سے متعلق سماعت ہوئی۔ عزیر بلوچ اور مقدمات کے تین گواہ پولیس اہلکار عدالت میں پیش ہوئے لیکن عوام کے محافظ بھی گینگ وار کے سرغنہ کیخلاف عدالت میں آکرگواہی دینےسے کترانے لگے اور عدالت میں آکر گواہی دیئے بغیر ہی واپس چلے گئے۔

یہ بھی پڑھیں:عزیر بلوچ ایک بار پھر اپنے اقبالی بیان سے منحرف ہوگیا

عدالت میں سماعت کے دوران گواہان کو بلانے کےلئے صدائیں لگتی رہیں، گواہان کے بھاگ جانے پر عدالت نے برہمی کا  اظہار  کرتے ہوئے تفتیشی افسر کو آئندہ سماعت پر ہرصورت گواہان کو پیش کرنے کا حکم دے دیا اور سماعت اگست کے پہلے ہفتے تک ملتوی کردی۔

پولیس کے مطابق عزیر بلوچ کو 2006 میں ماڑی پور سے گرفتار کیا تھا، ملزم کے قبضے سے کلاشنکوف برآمد کی تھی، عزیر بلوچ کیخلاف تھانہ ماڑی اور چاکیواڑہ میں مقدمات درج ہیں۔

The post پولیس اہلکار بھی عزیر بلوچ کے خلاف گواہی دینے سے کترانے لگے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3ye3J21

میڈیا اور عوام امن دشمنوں کی نشاندہی کرکے انہیں شکست دیں، آرمی چیف

 راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ میڈیا اور عوام امن دشمنوں کی نشاندہی کرکے انہیں شکست دیں، پاکستان اور افغانستان کا امن ایک دوسرے سے وابستہ ہے، دشمنوں کو امن عمل متاثر کرنے کی اجازت ہرگز نہیں دیں گے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے 15 رکنی افغان میڈیا وفد نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں ملاقات کی۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ میڈیا عوامی، سماجی اور ثقافتی رابطوں میں پل کا کردار ادا کرسکتا ہے، میڈیا اور عوام کی ذمہ داری ہے کہ وہ امن دشمنوں کی نشاندہی کرکے انہیں شکست دیں۔

آرمی چیف نے واضح کیا کہ افغانستان میں امن پاکستان کی دلی خواہش ہے، پاکستان اور افغانستان کا امن ایک دوسرے سے وابستہ ہے۔ آرمی چیف نے زور دیا کہ دشمنوں کو امن عمل کو متاثر کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، مؤثر بارڈر مینجمنٹ اور سیکیورٹی دونوں ممالک کے مفاد میں ہے، دونوں ممالک علاقائی رابطوں کے فروغ سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

آرمی چیف کا موقف تھا کہ افغانستان میں پائیدار امن سے خطے میں ترقی ہوگی، پاک افغان یوتھ فورم سے باہمی رابطوں کو فروغ ملےگا، پاک افغان نوجوان خطے کا مستقبل اور امن کی امید ہیں۔

اس موقع پر افغان صحافیوں نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات اور بات چیت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ افغان صحافیوں نے امن کے لیے پاکستان کی سنجیدہ کوششوں کی تعریف کی اور بڑی تعداد میں مہاجرین کی میزبانی اور ان کا خیال رکھنے پر بھی شکریہ ادا کیا۔

The post میڈیا اور عوام امن دشمنوں کی نشاندہی کرکے انہیں شکست دیں، آرمی چیف appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3iZqWyq

پیٹرول کی قیمت میں ایک بار پھر اضافے کا امکان

 اسلام آباد: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کے لیے سفارشات پیٹرولیم ڈویژن کو موصول ہوچکی، پیٹرول کی قیمت میں ایک روپیہ 71 پیسے فی لیٹر اضافہ جب کہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 27 پیسے فی لیٹر کمی کی تجویز ہے۔

اسی طرح مٹی کے تیل کی قیمت میں 35 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 24 پیسے اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔

قیمتوں میں ردوبدل کا حتمی فیصلہ وزیراعظم عمران خان کی مشاورت کے بعد کل کیا جائے گا۔ نئی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا نوٹی فیکشن وزارت خزانہ جاری کرے گا جب کہ قیمتوں پر عملدرآمد یکم اگست سے ہوگا۔

The post پیٹرول کی قیمت میں ایک بار پھر اضافے کا امکان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3ieJFqy

ایس ایچ او ٹیپو سلطان لیڈی انسپکٹر شرافت خان کو عہدے سے ہٹادیا گیا

 کراچی: ڈی آئی جی ایسٹ ثاقب اسماعیل میمن نے ایس ایچ او ٹیپو سلطان لیڈی انسپکٹر شرافت خان کو عہدے سے ہٹادیا ۔

انھیں فوری طور پر ایسٹ ہیڈ کوارٹرز رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ، یہ الزام لگایا گیا کہ انسپکٹر شرافت خان کے دور میں ٹیپو سلطان میں خصوصی طور پر گھروں میں ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ ہوگیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: خاتون ایس ایچ او نے دوستی کے بہانے بلاکر چور پکڑلیا

جمعرات کو بھی ایک شہری کے بنگلے میں ڈکیتی کی واردات رونما ہوئی تھی جس میں ڈاکو ڈیڑھ کروڑ روپے مالیت کے زیورات ، نقدی اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہوگئے تھے ۔

The post ایس ایچ او ٹیپو سلطان لیڈی انسپکٹر شرافت خان کو عہدے سے ہٹادیا گیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3rMR2bR

سندھ حکومت کے لاک ڈاؤن کے فیصلے کو مسترد کرتے ہیں، آل پاکستان انجمن تاجران

آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر اجمل بلوچ  نے سندھ حکومت کے مکمل لاک ڈاؤن کے فیصلے کو مسترد کردیا۔

اجمل بلوچ نے بیان میں کہا کہ سندھ حکومت کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے میں ناکام رہی، سندھ حکومت تاجروں کی ویکسینیشن کا عمل ہنگامی طور پر مکمل کرے اور کورونا پر قابو پانے کی ناکامی پر تاجروں پر ظلم نہ کرے۔

اجمل بلوچ کا کہنا تھا کہ تاجر برادری کو مشکلات میں نہ ڈالا جائے بلکہ کاروبار کرنے دیا جائے، تاجر برادری کو معاشی طور پر کمزور کرنا ملک کو کمزور کے مترادف ہے، کراچی شہر ملک کا کاروباری حب ہے مکمل لاک ڈاؤن سے اس کا اثر پورے ملک پر پڑے ہوگا۔

The post سندھ حکومت کے لاک ڈاؤن کے فیصلے کو مسترد کرتے ہیں، آل پاکستان انجمن تاجران appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3xokzKp

بجلی کی قیمتوں میں 7 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری

 اسلام آباد: بجلی کی قیمتوں میں 7 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی گئی۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق بجلی صارفین کیلئے اچھی خبر ہے کہ انہیں نیپرا کی جانب سے معمولی ریلیف دیا گیا ہے، اور  بجلی کی قیمت میں  7 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی گئی ہے، جس کا اطلاق اکتوبر 2021 سے ہو گا۔

نیپرا کے مطابق ٹیرف میی کمی کا اطلاق 1 سال تک لاگو رہے گا، اتھارٹی نے ایڈجسٹمنٹس کی منظوری کا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوا دیا ہے، مالی سال 21-2020 کی تیسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی منظوری دی گئی ہے، ڈسکوز نے نیپرا کوسہ ماہی ایڈجسٹمنٹس کی درخواست دی تھی، اطلاق ڈسکوز کے تمام صارفین ماسوائےلائف لائن صارفین پر ہوگا، جب کہ کےالیکٹرک صارفین پر قیمتوں میں کمی کا اطلاق نہیں ہوگا۔

The post بجلی کی قیمتوں میں 7 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3BWfDzJ

نورمقدم کیس: پولی گرافک ٹیسٹ سے قبل ملزم کی بے ہوش ہونے کی ایکٹنگ

 لاہور: نورمقدم کیس میں ملزم کے پولی گرافک ٹیسٹ کی رپورٹ اسلام آباد پولیس کوبھجوائی جائے گی۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق نورمقدم قتل کیس کے مرکزی ملزم ظاہرجعفرکا پنجاب فرانزک لیبارٹری میں پولی گرافک ٹیسٹ کیا گیا۔ ملزم ٹیسٹ سے قبل بے ہوش ہونے کی ایکٹنگ کرتا رہا اورٹیسٹ کے دوران ملزم مختلف حیلے بہانے بھی کرتا رہا۔

ظاہرجعفرکا پولی گرافک ٹیسٹ سائنس لیب کے ماہرین نے کیا، ٹیسٹ میں ظاہرجعفرسے 20 سوالوں کے جواب لیے گئے۔

ملزم کے پولی گرافک ٹیسٹ کی رپورٹ اسلام آباد پولیس کوبھجوائی جائے گی جب کہ ٹیسٹ کے بعد پولیس ملزم کو دوبارہ اسلام آباد لے کرروانہ ہوگی۔

The post نورمقدم کیس: پولی گرافک ٹیسٹ سے قبل ملزم کی بے ہوش ہونے کی ایکٹنگ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3zSVAjW

ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں مزید مون سون بارشوں کی پیشگوئی

 اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں مزید مون سون بارشوں کی پیشگوئی کردی۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات نے ہفتے سے منگل کے دوران ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں مزید مون سون بارشوں کی پیشگوئی کردی ہے اور بتایا ہے کہ شدید بارشوں کے باعث بعض مقامی اور برساتی ندی نالوں میں طغیانی اور نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون ہوائیں ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہو رہی ہیں، جس کے باعث ہفتے سے منگل کے دوران کشمیر، اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، گجرات، منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ، حافظ آباد، لاہور، فیصل آباد، سر گودھا، میا نوالی، کوہستان، شانگلہ، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، مردان، چارسدہ، نوشہرہ، دیر، چترال، پشاور،کوہاٹ ،ٹانک اورکرک میں وقفے وقفے سے آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیشگوئی ہے، اور اس دوران چند مقامات پرموسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اس دوران گلگت بلتستان(غذر، استوار، دیامیر، سکردو، گلگت، ہنزہ ،نگر، گانگچھے اورکھرمنگ)، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان، بھکر، لیہ، ڈیرہ غازی خان، ملتان اور ساہیوال میں بھی آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

ممکنہ اثرات

محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کے باعث ہفتہ سے پیر کے دوران شانگلہ، بونیر، بٹگرام، مانسہرہ، بالاکوٹ، ایبٹ آباد، سوات، کوہستان، کشمیر، اسلام آباد و راولپنڈی، سیالکوٹ اور نارووال کےبعض مقامی اور برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے، اس دوران راولپنڈی، گوجرانوالہ،لاہور،فیصل آباد اور سرگودھا میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا بھی امکان ہے، جب کہ اس دوران بارشوں کے باعث کشمیر، گلگت بلتستان اور بالائی خیبر پختونخوا میں لینڈ سلائینڈنگ کا خطرہ ہے۔ تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

The post ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں مزید مون سون بارشوں کی پیشگوئی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2UW5JO5

گوجرانوالہ میں پولیس چوکی میں زیر حراست ملزم مبینہ تشدد سے ہلاک

گوجرانوالہ کے علاقے لدھیوالہ وڑائچ میں پولیس چوکی میں زیر حراست ملزم دوران تفتیش مبینہ تشدد سے ہلاک ہوگیا۔

پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والا 35سالہ مختار احمد دیپالپور کا رہائشی ہے ، ملزم کے خلاف ڈکیتی اور چوری کے چالیس سے زائد مقدمات درج ہیں ، ملزم نے چند ماہ قبل حسنین سٹی لدھیوالہ کے تاجر جواد خاں ککے زئی کے گھر 75لاکھ کی ڈکیتی کی تھی۔

ملزم مختارعرف مکھی ڈکیتی کے مقدمہ میں گرفتار اور جسمانی ریمانڈ پر تھا، چوکی انچارج اور دیگر اہلکار اسے لے کر گئے لیکن دوران حراست وہ ہلاک ہوگیا جس پر پولیس اہلکار اس کی لاش چوکی میں چھوڑکرفرارہوگئے۔

آئی جی پنجاب نے زیر حراست ملزم کے جاں بحق ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او گوجرانوالہ سے رپورٹ طلب کرلی۔

اعلیٰ حکام نے ایس ایچ او لدھے والا وڑائچ ضیافت باٹھ، انچارج چوکی احسن جاوید اور کانسٹیبل گلناز احمد کومعطل کر دیا گیا۔ چوکی انچارج اور کانسٹیبل سمیت چھ اہلکاروں کے خلاف قتل کا مقدمہ بھی درج کرلیا۔ ضیافت باٹھ کو گزشتہ روز ہی تعینات کیا گیا تھا اور انہوں نے گزشتہ شام چارج لیا تھا۔

The post گوجرانوالہ میں پولیس چوکی میں زیر حراست ملزم مبینہ تشدد سے ہلاک appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3C7cM7g

اسلام آباد کے تعلیمی ادارے کھولنے کا نوٹیفیکیشن جاری

 اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد کے تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ کرلیا۔

وفاقی وزارت تعلیم نے تعلیمی ادارے کھولنے سے متعلق نوٹیفیکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق گرمیوں کی چھٹیوں کے بعد تعلیمی ادارے 2 اگست سے کھول دئیے جائیں گے، تعلیمی اداروں کے اسٹاف کیلئے کورونا ویکسینشن لازمی قرار دی گئی ہے۔

وزارت تعلیم نے ہدایت کی کہ تعلیمی اداروں میں کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے، ویکسینیشن کے بغیر اسٹاف کو متعلقہ ادارے میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا، ضلعی انتظامیہ اچانک کسی بھی تعلیمی ادارے کا دورہ کر سکتی ہے، پرائیویٹ تعلیمی ادارے اپنے اسٹاف کی ویکسینیشن کو یقینی بنائیں۔

The post اسلام آباد کے تعلیمی ادارے کھولنے کا نوٹیفیکیشن جاری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3j20tQW

بھارت مقبوضہ کشمیر میں غیر قانونی قبضے کے حقائق چھپا نہیں سکتا، پاکستان

 اسلام آباد: پاکستان کا کہنا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں غیر قانونی قبضے کے حقائق چھپا نہیں سکتا۔

دفترخارجہ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ بھارتی دفترخارجہ کی جانب سے آزاد کشمیر انتخابات کے حوالے سے بیان پر بھارتی ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا، اور پاکستان نے بھارتی دفتر خارجہ کے الزامات مسترد کر دیے۔

ترجمان دفترخارجہ نے بھارتی ناظم الامور کو بتایا کہ آزاد کشمیر میں انتخابات سے متعلق بھارتی بیان حقائق کے منافی ہے، آزاد کشمیر کے عوام آزادانہ انتخابات سے مستفید ہو رہے ہیں جب کہ مقبوضہ کشمیر بھارتی قبضے میں خون میں نہایا ہوا ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ بھارتی ناظم الامور پر مقبوضہ جموں و کشمیر کے حوالے سے پاکستان کا مؤقف ایک مرتبہ پھر واضح کیا گیا، اور کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں غیر قانونی قبضے کے حقائق چھپا نہیں سکتا، بھارت نے اپنے گھناؤنے ڈیزائن کی تکمیل کی خاطر مقبوضہ کشمیر میں دہائیوں سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کی۔

 

The post بھارت مقبوضہ کشمیر میں غیر قانونی قبضے کے حقائق چھپا نہیں سکتا، پاکستان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/37ohJul

پشاور حیات اباد میں پولیس وین پر دستی بم سے حملہ، اہلکار شہید

پشاور: حیات اباد میں پولیس وین پر دستی بم حملے میں ایک پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق پشاور کے علاقے حیات آباد میں نامعلوم افراد نے پولیس وین پر حملہ کردیا، حملے میں ایک پولیس اہلکار شہید جب کہ دیگر زخمی ہوگئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں، اور شہید اہلکار کی لاش کو حیات آباد میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیا گیا، واقعے میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں، اور حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

سی سی پی او پشاور کے مطابق موبائل میں 3 اہلکار موجود تھے، اور ریپڈ رسپانس فورس کی موبائل معمول کے گشت پر تھی کہ نامعلوم افراد نے حملہ کردیا،  آر آر ایف موبائل حملے میں انچارج شہید جب کہ دیگر اہلکار زخمی ہوگئے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دھماکا حیات آباد کارخانو چیک پوسٹ پر کھڑی پولیس گاڑی کے قریب ہوا، اور ابتدائی طور پر ہینڈ گرنیڈ کا حملہ لگتا ہے، علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

 

The post پشاور حیات اباد میں پولیس وین پر دستی بم سے حملہ، اہلکار شہید appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3rGOLyZ

جبری کورونا ویکیسنیشن کیخلاف درخواست مسترد، مدعی پر جرمانہ

 کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے کورونا وائرس جبری ویکیسنیشن کیخلاف درخواست مسترد کرتے ہوئے درخواستگزار پر  25 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کردیا۔

جسٹس محمد شفیع صدیقی اور جسٹس آغا فیصل پر مشتمل دو رکنی بینچ کے روبرو کورونا وائرس جبری ویکیسنیشن کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔

جسٹس شفیع محمد صدیقی نے ریمارکس دیئے کورونا وائرس کا شکار شخص چلتا پھرتا بم ہے۔ حکومت کو صرف آپ کی صحت کی فکر نہیں۔ آپ کے ساتھ دیگر کی بھی صحت کا معاملہ ہے۔

عدالت نے جبری ویکسینشن کیخلاف درخواست مسترد کردی اور درخواست گزار سہیل حمید ایڈووکیٹ پر 25 ہزار جرمانہ بھی لگا دیا۔ جسٹس محمد شفیع صدیقی نے ریمارکس دیئے کورونا کا شکار ایک شخص دو سو لوگوں کو بیمار کرے گا۔ یہ ایک خطرناک وبا بتائی جا رہی ہے۔ یہ بتائیں، جبری ویکیشین آپ کے کون سے حقوق کو متاثر کر رہی ہے؟ جبری ویکسین کا نوٹیفکیشن کہاں ہے؟

درخواستگزار سہیل حمید ایڈوکیٹ نے دائر درخواست میں موقف اپنایا تھا کہ قانون سازی کے بغیر لوگوں کو کورونا ویکسینیشن کے لیئے مجبور نہیں کیا جاسکتا۔ آئین کے مطابق قانون سازی کے بغیر عوام انتظامی احکامات ماننے کی پابند نہیں۔ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے انتظامی اختیارات آئین کے پابند ہیں۔ کورونا ویکیسینشن کے بغیر سفری پابندی غیر آئینی ہے۔ حکومت کو قانون سازی اور عوام کی عزت نفس کا خیال رکھنے کا حکم دیا جائے۔ درخواست میں وفاقی اور صوبائی حکومتوں, وزات قانون، وزارت صحت اور وزات داخلہ کو فریق بنایا گیا تھا۔

The post جبری کورونا ویکیسنیشن کیخلاف درخواست مسترد، مدعی پر جرمانہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/375v2Q6

وزیراعلی سندھ کی زیرصدارت کورونا ٹاسک فورس کا اجلاس؛ اہم فیصلے متوقع

 کراچی: وزیراعلی سندھ مرادعلی شاہ کی زیرصدارت کورونا ٹاسک فورس کا اجلاس جاری ہے جس میں مختلف اہم فیصلے متوقع ہیں۔

سندھ خصوصا کراچی میں کورونا وائرس کی چوتھی لہرمیں اضافہ کوروکنے کے لیے وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کی صدارت میں صوبائی ٹاسک فورس کا اجلاس جاری ہے۔

کورونا ٹاسک فورس کے اجلاس میں تمام پارلیمانی جماعتوں کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔ تاجروں و صنعتکاروں کے نمائندے بھی ٹاسک فورس اجلاس میں شریک ہیں۔ اعلی عسکری حکام اور سول انتظامیہ کے سینئر افسران بھی صورت حال سے آگاہ کریں گے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں کورونا وائرس کے پھیلاو کو روکنے کے لئے سخت ترین فیصلوں پرغورکیا جائے گا۔ اجلاس میں کراچی میں مکمل لاک ڈاون،عوامی نقل وحرکت پر پابندی لگنے کا امکان ہے۔ اجلاس میں مارکیٹیں اورپبلک ٹرانسپورٹ سروس بھی بند کرنے کی تجویززیرغور آئے گی۔

اجلاس کے فیصلوں پروفاقی حکومت اوراین سی اوسی سے بھی مشاورت کی جاسکتی ہے۔ اجلاس میں لاک ڈاؤن کی منظوری کی صورت میں بین الصوبائی ٹرانسپورٹ،ٹرین اورفضائی سروسز بند کرنے کی سفارش این سی اوسی کو کی جائے گی۔

لاک ڈاؤن، طبی سہولیات میں اضافہ اوردیگراقدامات پر حمتی فیصلہ طبی ماہرین اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے کیا جائے گا۔

The post وزیراعلی سندھ کی زیرصدارت کورونا ٹاسک فورس کا اجلاس؛ اہم فیصلے متوقع appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3j5zzYe

وزیراعلی پنجاب نے عوامی شکایات پر 2 افسروں کو عہدوں سے ہٹا دیا

دورہ ملتان کے دوران وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے فرائض سے غفلت برتنے اور عوام کی شکایات پر 2 افسروں کو عہدوں سے ہٹا دیا۔

ملتان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل آغا محمد علی عباس کوعہدے سے ہٹاکر سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ کمشنر ملتان ڈویژن جاوید اختر محمود کو ملتان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل کا اضافی چارج دے دیا گیا۔
ایڈیشنل ایس پی کینٹ ڈویژن ملتان کامران عامر خان کو بھی عہدے سے ہٹاکر سی پی او آفس رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

عثمان بزدار نے کہا کہ کام نہ کرنے والےافسران اپنا قبلہ درست کرلیں، عوام کی خدمت کرنے والے افسران کی بھرپور حوصلہ افزائی کریں گے، افسران عوام کی خدمت کو اپنا شعار بنائیں، ملتان کے دورہ کے دوران فرائض سے غفلت اور عوامی شکایات پر فوری ایکشن لیا، عوام کے مسائل میں غفلت پر کسی سے کوئی رعایت نہیں ہو گی، سرکاری فرائض کی ادائیگی میں کوتاہی قطعا برداشت نہیں کروں گا، کام نہ کرنے والے افسروں کے لئے پنجاب میں کوئی جگہ نہیں۔

The post وزیراعلی پنجاب نے عوامی شکایات پر 2 افسروں کو عہدوں سے ہٹا دیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3rJT0d9

پشاور میں موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے

پشاور: شہر میں موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے ریر آب اور متعدد علاقوں میں بجلی کی سپلائی معطل ہوگئی۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور اور گردو نواح میں موسلادھار بارش سے  نشیبی علاقے زیر آب آگئے، جب کہ شہر میں بارش سے بجلی کا بریک ڈاؤن ہوگیا اور متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔

شہر کے جن علاقوں میں بجلی کی سپلائی بند ہے ان میں کوہاٹ روڈ، سٹی سرکلر روڈ، گل بہار، دلہ زاک روڈ، ہشت نگری اور دیگر علاقے شامل ہیں۔ ریسکیو کا کہنا ہے کہ بارش سے کسی نقصان کی اطلاع نہیں، اور  بارش تھمنے کے بعد نشیبی علاقوں میں بارش کا پانی نکل گیا۔

The post پشاور میں موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3fc389j

سندھ میں ایس او پیز پر عملدرآمد کے لئے فورسز کی تعیناتی کا فیصلہ

 اسلام آباد: سندھ بھر میں ایس او پیز پر عملدرآمد کے لئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی تعیناتی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

این سی او سی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق این سی او سی کے اجلاس میں کراچی میں وبا کے پھیلاؤ کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ وبا کا پھیلاؤ روکنے کے لئے سندھ حکومت کی ہر ممکن مدد کی جائے گی۔

این سی او سی کے مطابق وفاق سندھ حکومت کی انتہائی نگہداشت کی صلاحیت بڑھانے کے لئے مدد کررہا ہے اور سندھ حکومت کووینٹی لیٹرزاور آکسیجن بیڈز کی فراہمی کا عمل جاری ہے، اب ایس او پیز پر عملدرآمد کے لئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی تعیناتی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 

The post سندھ میں ایس او پیز پر عملدرآمد کے لئے فورسز کی تعیناتی کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3iclhWz

کراچی میں لڑکے نے بدفعلی کی کوشش کرنے والے شخص کو قتل کردیا

 کراچی: سپر ہائی وے چاکر ہوٹل جنجال گوٹھ کے قریب تیز دھار آلے کے وار سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

پولیس نے زخمی حالت میں ایک ملزم کو گرفتار کر کے آلہ قتل برآمد کرلیا ۔ اس حوالے سے ایس ایچ او سائٹ سپر ہائی وے امام بخش نے بتایا کہ مقتول کی شناخت 52 سالہ ہاشم کے نام سے ہوئی ہے۔

گرفتار ملزم 16 سالہ محمد شاہ کا کہنا ہے کہ مقتول ہاشم کے ساتھ ایک ہی کوارٹر میں رہتا تھا جو میرے ساتھ زبردستی زیادتی کی کوشش کر رہا تھا اس دوران میں نے اسے چھری سے ڈرانا چاہا تو ہاشم نے چھری پکڑنے کی کوشش کی جو اسے لگ گئی اور وہ ہلاک ہوگیا جبکہ میں خود بھی زخمی ہوگیا۔

امام بخش نے مزید بتایا کہ مقتول اور ملزم کا آبائی تعلق باجوڑ سے ہے اور وہ نئی سبزی منڈی میں قہوہ فروخت کرتے ہیں جبکہ ملزم نے الزام عائد کیا ہے کہ مقتول نے اس سے قبل بھی میرے ساتھ زبردستی کی کوشش کی ہے ۔

The post کراچی میں لڑکے نے بدفعلی کی کوشش کرنے والے شخص کو قتل کردیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3j2nfbp

ایف آئی اے کی جانب سے دفتر میں بلانا بھی ہراسیت ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آباد ہائی کورٹ نے ریمارکس دیے ہیں کہ ایف آئی اے کی جانب سے دفتر میں بلانا بھی ہراسیت ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں ایف آئی اے کی جانب سے اختیارات کے بے جا استعمال کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیے کہ یہ تاثر کیوں ہے کہ ایف آئی اے مخصوص لوگوں کے خلاف کارروائی کرتی ہے ؟ ابھی تک پیکا ایکٹ کے تحت کتنی شکایات درج ہوئیں ہیں۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل قاسم ودود نے بتایا کہ سائبر کرائم ایکٹ کے تحت بائیس ہزار 8 سو 77 شکایات درج ہوئی ہیں ، 30 صحافیوں کے خلاف سیکشن بیس کی شکایات درج ہوئیں۔

عدالت نے کہا کہ یہ تاثر بھی آیا ہے کہ جو حکومت میں ہیں صرف ان کی شکایات سنی جاتی ہیں ، ایک صحافی جو ایک خاص موقف رکھتے ہیں ان کے خلاف ہی کارروائی کیوں ہوتی ہے ؟، بادی النظر میں اس طرح کی کارروائی ایف آئی اے کے اختیارات کا غلط استعمال ہے۔

ہائی کورٹ نے کہا کہ اگر کسی کی رائے کی وجہ سے ایف آئی اے نوٹس کرتی ہے تو اس کے بہت گہرے اثرات ہوتے ہیں، صرف ایف آئی اے کی جانب سے دفتر میں بلانا بھی ہراسیت ہوتی ہے، دفتر تو ایک تھانہ ہے مہذب سوسائٹی میں ایسا نہیں ہوتا ، ابھی آپ نے کسی صحافی کو نوٹس کیا تھا اس سے اس کا سورس پوچھ رہے تھے ، آپ امریکہ اور دوسرے ممالک کو دیکھ لیں پبلک آفس ہولڈر پر تنقید ہوتی، ماحولیات کے معاملے میں جس طرح ایف آئی اے ایک شہری پر چڑھ دوڑی تھی ایسا تو نہیں ہوتا ، انوائرمنٹل معاملے پر فوجداری کارروائی کیسے ہو سکتی ہے؟، تنقید سے تو نہیں گھبرانا چاہیے تنقید نہیں ہو گی تو احتساب نہیں ہو سکے گا۔

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیے کہ انوائرمنٹ معاملے پر جس ایف آئی اے کے افسر نے یہ نوٹس کیا کیوں نا اس پر جرمانہ عائد کیا جائے، ایف آئی اے ابھی جو ایس او پیز بنا رہی ہے یہ بہتر عمل ہے، بائیس ہزار شکایات نمٹانے کی تو ایف آئی اے کے پاس استعداد نہیں ہے، آپ صحافیوں کی تنظیموں سے مشاورت کیوں نہیں کرتے؟ اسٹیک ہولڈرز سے ملنے میں تو کوئی حرج نہیں؟، عوام کو معلومات ملنی چاہے صحافیوں کا کردار اہم ہے ، ایف آئی اے صرف اس وقت کارروائی کر سکتی ہے جب نفرت پر مبنی گفتگو ہو، زیادہ سچ بولا جائے گا تو معاشرہ بہتر ہو جائے گا، اختلاف رائے سے گھبرانا تو نہیں چاہیے، یہ خوش آئند بات ہے کہ صحافیوں کے حوالے سے کوئی نئی پٹیشن نہیں آئی۔

عدالت نے تفصیلی رپورٹ آئندہ سماعت تک جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

 

The post ایف آئی اے کی جانب سے دفتر میں بلانا بھی ہراسیت ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3lcq0tm

وزیراعظم کے مشیر ڈاکٹر عشرت حسین نے استعفی دے دیا

 اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیر برائے ادارہ جاتی اصلاحات ڈاکٹر عشرت حسین نے استعفی دے دیا۔

ایکسپریس  نیوز کے ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے مشیر ڈاکٹر عشرت حسین اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے، وزیراعظم نے انہیں  ادارہ جاتی اصلاحات کی ذمہ داری سونپی تھی تاہم کام جاری رکھنے میں رکاوٹوں کے سبب ان کے تحفظات تھے جو آج عہدے سے مستعفی ہونے کا سبب بنے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر عشرت حسین نے اپنا استعفی وزیراعظم کو ارسال کردیا تاہم وزیراعظم عمران خان نے ابھی تک ان کا استعفی منظور نہیں کیا۔

The post وزیراعظم کے مشیر ڈاکٹر عشرت حسین نے استعفی دے دیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2V5CSqi

افغان مہاجرین کو اب اپنے وطن واپس جانا چاہیے، دفتر خارجہ

 اسلام آباد: دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ افغانستان کے ساتھ سفارتی تعلقات کی سطح کم کرنے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں نہ ہمارے وہاں کوئی فیورٹس ہیں،

دفتر خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ چوہدری نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران کہا ہے کہ چین کا خطے میں اہم کردار ہے چین اور پاکستان چاہتے ہیں کہ افغانستان میں امن اور استحکام آئے، دونوں ممالک نے انٹرا افغان مذاکرات کے لیے ہمیشہ کوشش کی ہے، پاکستان نے ہمیشہ افغان مسئلہ کے سیاسی حل کے لیے سہولت کار کا کردار ادا کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ وقت ہے کہ تمام توانائیاں افغان مسئلہ کے سیاسی حل پر لگائی جائیں، وہاں جامع وسیع البنیاد سیاسی حل بہت ضروری ہے، جبکہ بھارت نے ہمیشہ اسپائلر کا کردار ادا کیا ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ افغان سفیر کی صاحبزادی کے معاملے میں مکمل تفتیش کا سلسلہ فوری شروع کیا گیا، تحقیقات کے لیے سیکیورٹی کے 200 اہلکار استعمال کیے گئے، ان تحقیقات کو حتمی نتیجے تک پہنچانے کے لیے افغان سفیر اور ان کے خاندان کو تعاون کرنا چاہیے۔

یہ پڑھیں : طالبان سے ہماراکوئی سروکارنہیں، صرف امن چاہتے ہیں، وزیراعظم

ایک سوال پر ترجمان کا کہنا تھا کہ افغانستان کے بعض عناصر جن کی کوئی حثیت نہیں، ہم ان کے منفی بیانات سنجیدہ نہیں لیتے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں تین ملین کے قریب افغان پناہ گزین ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ افغانستان کی سیکیورٹی صورتحال مزید خراب نہ ہو کیونکہ ہم مزید افغان مہاجرین کی آمد کے متحمل نہیں ہوسکتے۔

ترجمان نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں افغان مہاجرین کو اب واپس جانا چاہیے، مہاجرین پر پاک افغان ورکنگ گروپ بھی موجود ہے، افغانستان میں ہمارے کوئی فیورٹس نہیں ہیں بس ہم افغانستان میں تشدد کا خاتمہ اور امن چاہتے ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ پاک افغان سرحدیں محفوظ سرحد کہلائیں۔

انہوں نے کہا کہ حالیہ ہیکنگ انکشافات کے بعد پاکستان میں کمیونی کیشن سیکیورٹی کو یقینی بنایا جارہا ہے، پاکستان نے افغانستان سے سفیر کو واپس نہیں بلایا اور نہ ایسا کوئی ارادہ ہے۔

ترجمان کے مطابق وزیر خارجہ نے سعودیہ اور بحرین کے سرمایہ کاروں کو اسپیشل اکنامک زونز میں سرمایہ کاری کی دعوت دی ہے، مقبوضہ کشمیر کے عوام پہلے ہی فوجی محاصرہ میں ہیں، وہاں حالیہ سیلاب سے صورتحال اور خراب ہوگئی، پاک چین جے سی سی کے ملتوی ہونے کا داسو واقعہ سے تعلق نہیں۔

The post افغان مہاجرین کو اب اپنے وطن واپس جانا چاہیے، دفتر خارجہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3rERybU

عدالت کا دو بیویوں کے شوہر سے شادی کی خواہشمند خاتون پر جرمانہ

 اسلام آباد: عدالت نے دو بیویوں کے شوہر سے شادی کی خواہش مند خاتون پر جرمانہ عائد کر دیا ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے خاتون ظل ہما فاروق پر دس ہزار جرمانہ عائد کردیا ہے۔ خاتون نے دو بیویوں کے شوہر کو تیسری شادی کے لیے اپنی بیویوں سے اجازت نا ملنے پر عدالت سے رجوع کیا تھا۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ اطہر من اللہ نے چھ صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کردیا۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ شوہر کے لیے ضروری ہے کہ تیسری شادی کے لیے قانونی تقاضے پورے کرے تاہم خاتون کی درخواست غیر ضروری ہے، خاتون ایک ہفتے میں دس ہزار جرمانہ ادا کرے۔

The post عدالت کا دو بیویوں کے شوہر سے شادی کی خواہشمند خاتون پر جرمانہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3i9Q2eI

کینیڈا نے پاکستان کو 162 موبائل وینٹیلیٹرز تحفے میں دے دیئے

اسلام آباد: کینیڈین حکومت نے حکومت پاکستان کو 162 موبائل وینٹیلیٹرز کاتحفہ پیش کیا۔

وینٹی لیٹرز کی حوالگی کیلئے اسلام آباد میں این ڈی ایم اے کی طرف سے  تقریب کا اہتمام کیا گیا جہاں کینیڈین حکومت کی جانب سے پاکستان کو کورونا سے نمٹنے کیلئے 162 میڈیکل وینٹیلیٹرز کا تحفہ دیا گیا۔ تقریب میں چئیرمین این ڈی ایم اے، لیفٹیننٹ جنرل اختر نواز، کینیڈا کی ہائی کمشنروینڈی گلمور اور وزیر اعظم کے مشیر صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کے علاوہ کینڈین ہائی کمشن، وزارت صحت، آئی ایچ آئی ٹی سی اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے نمائندگان نے بھی شرکت کی۔

تقریب سے خطاب میں چیئرمین این ڈی ایم اے نے حکومت پاکستان اور پاکستانی عوام کی طرف سے کینیڈین حکومت اور کینیڈین عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کورونا ایک عالمی وبا ہے اور بین الاقوامی سطح پرہم سب کو ملکر اس سے نمٹنا ہوگا، کورونا سے اس وقت تک کوئی بھی محفوظ نہیں جب تک سب محفوظ نہیں۔

اس موقع پر کینیڈا کی ہائی کمشنر کا کہنا تھا کہ ہمیں فخر ہے کہ ہم پاکستان کے طبی شعبے کو مستحکم کرنے کے اس سفر میں شریک ہیں جس کے ذریعے خطرے سے دوچار لوگوں با لخصوص خواتین اور بچیوں کو فائدہ ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو دیا گیا یہ تحفہ بھی دونوں ممالک کے مابین مسلسل ترقیاتی معاونت اور کورونا سے نمٹنے کے عمل کا حصہ ہے اور کینیڈا کی طرف سے پاکستان کے ساتھ مستقبل میں بھی معاونت جاری رہے گی۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے این ڈی ایم اے کی کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے کینیڈا کی جانب سے میڈیکل وینٹیلیٹرز کی پاکستان کو فراہمی پر کینیڈین حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کینیڈا نے نہ صرف کورونا سے نمٹنے میں پاکستان کے ساتھ تعاون کیا بلکہ اس سے پہلے بھی ایک اچھے دوست کی طرح پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھا۔

The post کینیڈا نے پاکستان کو 162 موبائل وینٹیلیٹرز تحفے میں دے دیئے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3f4zqDl

گورنر پنجاب نے ارکان پنجاب اسمبلی استحقاق بل مسترد کردیا

 لاہور: گورنر پنجاب چوہدری سرور نے ارکان پنجاب اسمبلی استحقاق بل 2021 کو آئین سے متصادم قرار دے کر مسترد کر دیا۔

ذرائع کے مطابق گورنر نے پنجاب اسمبلی کے منظور کردہ بل کو اعتراضات کے ساتھ اسمبلی سیکرٹریٹ کو واپس بھجوادیا۔

گورنر نے اعتراضات میں کہا کہ استحقاق بل میں تجویز کی گئی سزائیں آئین سے متصادم ہیں، بل کے تحت اسپیکر اور استحقاق کمیٹی کو دیے گئے اختیارات آئین کے آرٹیکل 66-3 اور 10- اے سے متصادم ہیں، لہذا آئین کے آرٹیکل 8, 10.10اے اور آرٹیکل 25 کے تحت بل کا ازسرنو جائزہ لینا ضروری ہے۔

گورنر کے اعتراضات اسمبلی سیکرٹریٹ کو موصول ہوگئے۔ پنجاب اسمبلی کے منظور کردہ بل پر وزیراعظم ہاؤس اور وزیر اعلی ہائوس نے بھی اعتراض کیا تھا، قیادت کی ہدایت پر گورنر نے استحقاق بل کی منظوری نہیں دی۔

پنجاب اسمبلی نے ایک قانون ’’ پنجاب اسمبلی ممبرز تحفظ استحقاق ترمیمی بل‘‘ پاس کیا تھا جس کا اطلاق بظاہر صحافیوں اور سرکاری افسران پر ہوگا، جس کے تحت اراکین اسمبلی کا استحقاق مجروح کرنے پر صحافیوں اور سرکاری افسران کو موقع پر ہی چھ مہینے قید کی سزا دی جا سکے گی۔

اگر گورنر پنجاب اس بل پر دستخط کردیتے تو یہ باقاعدہ ایکٹ کی شکل اختیار کر لیتا۔ یہ بل پیپلز پارٹی کے رکن مخدوم عثمان نے پیش کیا تھا جس پر حکومت اور اپوزیشن کے کسی رکن نے اعتراض نہیں کیا جس کے نتیجے میں اسمبلی اجلاس میں اس بل کو ایجنڈے پر لائے بغیر اور بغیر بحث کے ہی منظور کر لیا گیا۔

اس قانون کیخلاف صحافتی تنظیموں نے احتجاجی مظاہرے بھی کیے تھے اور اس قانون کو صحافت پر قدغن قرار دیا تھا۔

The post گورنر پنجاب نے ارکان پنجاب اسمبلی استحقاق بل مسترد کردیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3j1V9g9

نذیر چوہان کو پنجاب اسمبلی نہ لانے پر اسپیکر پرویز الہٰی حکومت پر برہم

 لاہور: نذیر چوہان کو پیش نہ کرنے پر اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہٰی حکومت پر برہم ہوگئے۔

اسپیکر چوہدری پرویز الہٰی کی زیر صدارت پنجاب اسمبلی کا اجلاس ہوا تو پروڈکشن آرڈر جاری کیے جانے کے باوجود نذیر چوہان کو اسمبلی میں نہ لائے جانے پر انہوں نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ابھی تک نذیر چوہان کو پیش کیوں نہیں کیا گیا، کیا یہ پارلیمنٹ کے ساتھ لڑائی چاہتے ہیں، ہم نے ممبران کے استحقاق کا بل مشترکہ طور پر پاس کیا ہے، جس میں لکھا ہے کہ جو ممبران کا استحقاق مجروح کرے گا اسے سزا ملے گی۔

پرویز الہٰی نے کہا کہ ان بیوروکریٹس کی کیا حیثیت ہے، ہم یہ بل ختم نہیں ہونے دیں گے، یہ جنگل نہیں نہ کسی کو ٹارزن بننے دیں گے، جب تک نذیر چوہان کو پراڈکشن آرڈر پر نہیں لائیں گے، روز اجلاس ہوگا اور روز نذیر چوہان پر بات ہوگی، حکومت کو کوئی قانون نہیں بنانے دیں گے، حکومت کا رویہ قابل افسوس ہے، جمعے کو دوپہر دو بجے کے بعد اجلاس ہو گا اور صرف نذیر چوہان پر بات ہوگی، پنجاب اسمبلی اور اسکے ارکان کو مذاق نہ سمجھا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: نذیرچوہان ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے، ترین گروپ کا سخت ردعمل کا فیصلہ

نذیر چوہان کی گرفتاری پر سعید اکبر نوانی نے پوائنٹ آف آرڈر پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ممبر کو دو دن پہلے گرفتار کیا گیا جس کا قصور یہ ہے کہ اس نے سرکاری عہدے پر بیٹھے غیر منتخب شخص سے پوچھا کہ مسلمان ہو یا قادیانی ہو، کیا یہ جرم ہے کہ سرکاری عہدے پر بیٹھے شخص سے پوچھا جائے کہ وہ قادیانی ہے، جب کوئی کسی عہدے پر آتا ہے تو اس سے پوچھا جاسکتا ہے، شہزاد اکبر نے اس جرم پر ایف آئی آر تو کروادی لیکن اس نے یہ نہیں بولا کہ میں قادیانی ہوں یا نہیں، ظلم کی بات ہے جس دن ضمانت ہوتی ہے اس دن نذیر چوہان کو اٹھا لیا جاتا ہے، شہزاد اکبر ایف آئی اے کو نذیر چوہان پر تشدد کرنے کی ہدایت کرتا ہے، مجھے ہاؤس میں نذیر چوہان نظر نہیں آیا، جناب اسپیکر آپ نے پروڈکشن آرڈر جاری کیے تھے، اگر ان پر عمل نہیں ہوا تو اس کی جنگ ساری پارلیمنٹ کے ساتھ ہے۔

پنجاب اسمبلی کا اجلاس کل دوپہر 2 بجے تک ملتوی کردیا گیا۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی نے نذیر چوہان کے پروڈکشن آرڈر جاری کیے تھے۔ نذیر چوہان گزشتہ روز کوٹ لکھپت جیل سے رہا ہوئے ہی تھے کہ انہیں ایف آئی اے نے اپنی تحویل میں لے لیا تھا۔

The post نذیر چوہان کو پنجاب اسمبلی نہ لانے پر اسپیکر پرویز الہٰی حکومت پر برہم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3zKbPjd

امریکی کورونا ویکسین کی مزید 30 لاکھ خوراکیں پاکستان کے حوالے

 اسلام آباد: امریکی حکومت نے جان بچانے والی انسداد کووڈ۔ ویکسین کی 30 لاکھ خوراکوں پر مشتمل کھیپ پاکستانی عوام میں تقسیم کرنے کے لیے حُکومت پاکستان کے حوالے کردی ہے۔ ٹیکوں کی یہ کھیپ کوویکس اور یونیسیف کے اشتراک سے پہنچائی گئی ہیں۔ 

امریکی سفارتخانہ کی ناظم الامور اینجیلا ایگلر کے مطابق موڈرنا ویکسین کی مزید 30 لاکھ خوراکیں پاکستان کے حکام کے حوالے کردی گئی ہیں، یہ عطیہ امریکا کی جانب سے کورونا وائرس وبا کے خاتمہ کے لیے محفوظ اور موثر ویکسین تک مساوی رسائی یقینی بنانے کے مقصد کے تحت دنیا بھر میں 8 کروڑ ٹیکوں کی تقسیم کے سلسلہ کی کڑی ہے۔

 

اس خبرکوبھی پڑھیں: امریکی کوروناویکسین کی بڑی کھیپ پاکستان پہنچ گئی

امریکی سفارتخانہ کی ناظم الامور اینجیلا ایگلر نے کہا کہ ہم سب سے زیادہ ضرورتمند آبادیوں تک کووڈ ویکسین کی رسائی ممکن بنانے کے مشترکہ مقصد پر یقین رکھتے ہیں،ویکسین کی یہ 30 لاکھ خوراکیں اُن 25 لاکھ ٹیکوں کے علاوہ ہیں جو اس مہینے کے اوائل میں امریکا نے پاکستانی عوام کو دیئے تھے۔

اینجیلا ایگلر کا کہنا تھا کہ یہ ٹیکےجو امریکا کی اپنی داخلی فراہمی سے حاصل کیئے گئے ہیں امریکی صدر بائیڈن اور امریکی مشن کے ان وعدوں کی پاسداری کے عکاس ہیں کہ ہم کووڈ وبا کے خلاف جنگ میں پاکستان کے عوام کے شانہ بہ شانہ کھڑے ہیں۔

واضح رہے کہ امریکی حکومت نے حکومت پاکستان کے ساتھ اشتراک کار کے تحت پانچ کروڑ ڈالر کووڈ کے سَدِباب کے لیے بطور امداد دیئے ہیں۔ وباء کے آغاز سے لیکر ہی امریکا نے بیماری کی روک تھام اور قابو پانے، مریضوں کی نگہداشت میں بہتری، لیبارٹری تشخیص میں وسعت، مرض کی نگرانی، تمام اضلاع میں متاثرین کی جانچ پڑتال اور صَفِ اوّل کے صحت کارکنوں کی مدد کی خاطر حکومت پاکستان کے ساتھ مِل جُل کر اقدامات اُٹھائے ہیں۔

The post امریکی کورونا ویکسین کی مزید 30 لاکھ خوراکیں پاکستان کے حوالے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3zM1EKX

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 7 پیسے کا اضافہ

 کراچی: روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں مزید 7 پیسے کا اضافہ ہوگیا۔

زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں جمعرات کو بھی ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ کے بعد تیزی کا رحجان غالب رہا۔ اس سے انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مزید 7 پیسے کے اضافے سے 161.88 روپے ہوگئی ۔  اس کے برعکس اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بغیر کسی تبدیلی کے 162 روپے پر مستحکم رہی۔

گزشتہ روز بھی انٹربینک مارکیٹ میں بڑھتی ہوئی طلب کے باعث ڈالر کی قدر میں زبردست اتار چڑھاؤ کے بعد 57 پیسے کے اضافے سے 161.81 روپے پر بند ہوئی تھی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 50 پیسے بڑھ کر 162 روپے کی سطح پر بند ہوئی تھی۔

The post انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 7 پیسے کا اضافہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3BX8bVc

6 سال سے بند اسٹیل ملز کے افسران کے لیے نئے ائیر کنڈیشنرز کی خریداری

 کراچی: پاکستان اسٹیل ملز 6 سال سے بند پڑی ہے لیکن اس کے افسران کے لیے نئے ائیر کنڈیشنرز کی خریداری کی گئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں واقع پاکستان اسٹیل ملز گزشتہ 6 سال سے بند ہے، مالی بحران کو وجہ قرار دیتے ہوئے اسٹیل ملز کے تمام ملازمین کو بغیر گولڈن ہینڈ شیک دئیے نکالا جارہا ہے لیکن اس کے باوجود افسران کی شاہ خرچیاں بند نہیں ہوئیں۔

اسٹیل ملز کے افسران کے لئے ایئر کنڈیشنرز کی ایک بڑی کھیپ منگوائی گئی ہے ۔ یہ ایئر کنڈیشنرز افسران کے کمروں کو ٹھنڈا کریں گے اور بند مل کو بجلی کی مد میں مزید نقصان پہنچائیں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان اسٹیل ملز بدعنوانی اور عدم توجہی کی وجہ سے 2015 سے بند پڑی ہے۔ نواز شریف حکومت میں اسے غیر فعال کردیا گیا تھا۔

The post 6 سال سے بند اسٹیل ملز کے افسران کے لیے نئے ائیر کنڈیشنرز کی خریداری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3f8LVxG

عالمی مارکیٹ سمیت پاکستان میں بھی سونا مہنگا ہوگیا

کراچی: عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 3 ڈالر اور مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 950 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 3 ڈالر کا اضافہ ہوا اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 1822 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی، جس کے باعث پاکستان میں بھی جمعرات کے روز فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 950 روپے اور 815 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 1 لاکھ 10 ہزار 500 روپے ہوگئی، جب کہ دس گرام سونے کی قیمت اضافے کے بعد 94 ہزار 736 روپے تک پہنچ گئی۔

 

The post عالمی مارکیٹ سمیت پاکستان میں بھی سونا مہنگا ہوگیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3rExypX

امریکی باسکٹ بال کھلاڑی کا تھر کے لیے سولر واٹر پلانٹ کا تحفہ

تھرپارکر: امریکی باسکٹ بال کھلاڑی کائیری ارونگ نے سندھ کے صحرائے تھر میں صاف پانی کی فراہمی اور آب پاشی کےلیے شمسی توانائی سے چلنے والا پانی کا کنواں تعمیر کرادیا۔

29 سالہ کائیری ارونگ کی فیملی فاؤنڈیشن نے پاکستانی این جی او ’پانی‘ کے مشترکہ تعاون سے یہ سولر واٹر پلانٹ تعمیر کرایا۔ این جی او پانی نے ٹوئٹ کرتے ہوئے اس فلاحی اقدام پر کائیری ارونگ کی تعریف کی اور شکریہ ادا کیا۔

اس کنویں سے گاؤں کے 1000 سے زائد مکینوں کو صاف پانی میسر آئے گا جس کے ذریعے نہ صرف کھیتی باڑی کی جاسکے گی بلکہ خواتین و بچوں کو بجلی بھی دستیاب ہوگی۔ پانی نے اس حوالے سے منصوبے کی ویڈیو بھی شیئر کی جس میں پانی کی قلت کے باعث لوگوں کو درپیش مشکلات کو اجاگر کیا گیا۔

The post امریکی باسکٹ بال کھلاڑی کا تھر کے لیے سولر واٹر پلانٹ کا تحفہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3l9jgw8

آزاد کشمیر کا نیا وزیراعظم کون! عمران خان نے 3 ارکان اسمبلی کو بلالیا

 اسلام آباد: کشمیر کی وزارت عظمیٰ کا تاج کس کے سر سجے گا ، آزاد کشمیر میں حکومت سازی کیلئے وزیراعظم عمران خان نے مشاورتی عمل شروع کردیا۔

وزیراعظم عمران خان نے آزاد کشمیر کے نومنتخب ارکان اسمبلی کو بلا لیا۔ پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان ، سینئر رہنما خواجہ فاروق اور تنویر الیاس اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کریں گے۔

ملاقات میں آزاد کشمیر کی صدارت ، وزرات عظمی ، اسپیکر ، ڈپٹی اسپیکر اور کابینہ کے حوالے سے مشاورت ہوگی۔ ذرائع کے مطابق اس ملاقات میں وفاقی وزرا اور پی ٹی آئی کے مرکزی رہنماء بھی شریک ہوں گے۔

بیرسٹر سلطان محمود چوہدری مسلسل نویں مرتبہ رکن اسمبلی منتخب ہوئے ہیں۔ وہ تحریک انصاف کے ٹکٹ پر مسلسل تیسری مرتبہ رکن اسمبلی منتخب ہوئے ہیں۔ اگلے وزیراعظم کےلیے سابق وزیراعظم آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور سردار تنویر الیاس میں بھی سخت مقابلہ ہے۔

 

وفاقی وزرا اپنی پریس کانفرنس میں پہلے ہی بتاچکے ہیں کہ آزاد کشمیر کے نئے وزیراعظم کے نام کا حتمی فیصلہ وزیراعظم عمران خان کریں گے۔

واضح رہےکہ تحریک انصاف نے آزاد کشمیر کے انتخابات میں 25 نشستیں جیت کر سادہ اکثریت حاصل کی ہے۔ پیپلزپارٹی 11 نشستیں لے کر دوسرے اور (ن) لیگ 6 نشستوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

The post آزاد کشمیر کا نیا وزیراعظم کون! عمران خان نے 3 ارکان اسمبلی کو بلالیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3xeZSAe

کوروبا پھیلاؤ؛ اسلام آباد کے 3 سب سیکٹرز میں آمدورفت پر پابندیوں کی سفارش

 اسلام آباد: کورونا پھیلاؤ اور اس سے متاثرہ افراد کی تعداد کو مدںطر رکھتے ہوئے وفاقی دارالحکومت کے 3 سب سیکٹرز میں آمدورفت پر پابندیوں کی سفارش کی گئی ہے۔

محکمہ صحت اسلام آباد نے ڈپٹی کمشنر کو مراسلہ بھجوایا ہے جس میں شہر کے 3 سب سیکٹرز میں آمدورفت پر پابندیوں کی سفارش کی گئی ہے۔

محکمہ صحت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سیکٹر آئی ایٹ فور کی گلی نمبر 85 ,86 ,104 اور 105 ، جی 13 ٹو کی گلی نمبر589 اور جی 10 فور کی گلی نمبر 10، 40، 42 ، 45 اور 53 میں کورونا کیسز زیادہ ہیں، ان علاقوں میں کورونا سے بچاؤ کے اقدامات اٹھائے جائیں۔

دوسری جانب جڑواں شہر راولپنڈی میں بھی کورونا ایک مرتبہ پھر زور پکڑنے لگا ہے، شہر میں کورونا کی مثبت کیسز کی شرح بڑھ کر 12.93 فی صد ہو چکی ہے جب کہ شہر کے مختلف اسپتالوں میں مزید 6 افراد اس وبا کا شکار ہوکر لقمہ اجل بن گئے ہیں۔

The post کوروبا پھیلاؤ؛ اسلام آباد کے 3 سب سیکٹرز میں آمدورفت پر پابندیوں کی سفارش appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3fajkrH

انٹرا پارٹی الیکشن نہ کرانے پروزیراعظم عمران خان کو نوٹس جاری

 اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے انٹراپارٹی الیکشن نہ کرانے پر وزیراعظم عمران خان کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق انٹراپارٹی الیکشن نہ کروانے پر الیکشن کمیشن نے وزیراعظم عمران خان کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا ہے، اور الیکشن کمیشن نے وزیراعظم عمران خان سے 14 دن کے اندر جواب طلب کر لیا ہے۔

عمران خان کو بطور چئیرمین پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن نہ کرانے پر شوکاز نوٹس جاری کیا گیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ انٹرا پارٹی الیکشن نہ کرانے پر کیوں نہ پارٹی کا انتخابی نشان واپس لے لیا جائے۔

ذرائع الیکشن کمیشن کاکہنا ہے کہ الیکشن ایکٹ کے تحت تمام سیاسی جماعتیں مقررہ وقت پرانٹراپارٹی انتخابات کرانے کی پابند ہیں، اور پی ٹی آئی نے 13جون 2021 کو انٹرا پارٹی الیکشن کی تفصیلات الیکشن کمیشن کو فراہم کرنا تھی، جو تاحال جمع نہیں کرائی گئیں۔

 

 

The post انٹرا پارٹی الیکشن نہ کرانے پروزیراعظم عمران خان کو نوٹس جاری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3faKfUu

پشاور میں گھر گھر کورونا ویکسینیشن مہم پہلے ہی روز کٹھائی میں پڑگئی

 پشاور: لیڈی ہیلتھ ورکرز کی ہڑتال کے باعث گھر گھر کورونا ویکسینیشن کی مہم پہلے ہی روز کھٹائی میں پڑگئی۔

خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے میں کورونا کی بھارتی قسم (ڈیلٹا وائرس) کے پھیلاؤ کے خدشے پر آج سے 5 اضلاع میں گھر گھر جاکر کورونا ویکسینیشن مہم شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔ جس کے تحت پشاور سمیت مردان، سوات، مانسہرہ اور ایبٹ آباد میں 10 اگست تک لوگوں کو گھر گھر جاکر ویکسین لگائی جائے گی۔

اس سلسلے میں پشاور میں 648 لیڈی ہیلتھ ورکرز کو گھر گھر جاکر کورونا ویکسینیشن مہم کی ڈیوٹی دی گئی تھی۔ ہر یونین کونسل میں 40 فیصد کیچمنٹ ایریا لیڈی ہیلتھ ورکرز کے ذمہ تھا جب کہ لیڈی ہیلتھ ورکرز کے لئے 6 لاکھ 8 ہزار 334 افراد کی ویکسینیشن کا ہدف مقرر کیا گیا تھا۔

لیڈی ہیلتھ ورکرز کی جانب سے اپنے مطالبات کے لئے ہڑتال سے پشاور کی کورونا ویکسینیشن بھی متاثر ہوگئی ہے۔ پشاور کی بیشتر یونین کونسلوں میں لیڈی ہیلتھ ورکرز نے مہم میں حصہ لینے سے انکار کردیا ہے، جس کے باعث محکمہ صحت کے افسران کی دوڑیں لگ گئیں۔ محکمہ صحت نے ای پی آئی ٹیکنیشنز اور ویکسینیٹرز کو کورونا ویکسینیشن کی اضافی ذمہ داری دے دی ہے۔

The post پشاور میں گھر گھر کورونا ویکسینیشن مہم پہلے ہی روز کٹھائی میں پڑگئی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3rEkmBr

ایران کی بلوچستان میں بجلی کی جلد بحالی کی یقین دہانی

 اسلام آباد: ایرانی حکومت نے بلوچستان میں بجلی کی جلد بحالی کی یقین دہانی کرائی ہے۔

وزیر توانائی حماد اظہر نے ایرانی سفیر کو ٹیلی فون کیا اور ایران میں بجلی شارٹ فال کے باعث بلوچستان کے کچھ علاقوں میں لوڈشیڈنگ کے معاملے پر بات چیت کی۔ اس موقع پر ایرانی سفیر نے وزیر توانائی حماد اظہر کو بجلی کی جلد بحالی کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ ایرانی حکومت بجلی کی جلد بحالی کے لیے اقدامات کررہی ہے۔

وفاقی وزیر  برائے توانائی حماد اظہر کا کہنا ہے کہ حکومت بجلی کے ترسیلی نظام کی بہتری کے لیے اقدامات کررہی ہے لہذا بلوچستان میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کے مسئلے پر جلد قابوپالیں گے۔

The post ایران کی بلوچستان میں بجلی کی جلد بحالی کی یقین دہانی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3j3U9sd

پنجاب بھر میں 2 اگست سے سرکاری و نجی اسکول کھولنے کیلیے ہدایات جاری

لاہور: محکمہ تعلیم پنجاب نے صوبے بھر میں 2 اگست سے سرکاری و نجی اسکول کھولنے کا مراسلہ جاری کردیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب بھر میں سرکاری، نیم سرکاری اور نجی اسکول 2 اگست سے کھولے جارہے ہیں، اس حوالے سے محکمہ تعلیم پنجاب نے ضلعی افسران کو ہدایات نامہ جاری کر دیا ہے۔

جاری کئے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ 2 اگست سے قبل اسکولوں کی مکمل صفائی کرائی جائے، اسکولوں میں اگی گھاس اور جڑی بوٹیاں فوری تلف کی جائیں، پانی کی لیکیج کو ختم کیا جائے اور انسداد ڈینگی بینرز لگائے جائیں۔

The post پنجاب بھر میں 2 اگست سے سرکاری و نجی اسکول کھولنے کیلیے ہدایات جاری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/379GNVw

سندھ حکومت کا صوبے بھرمیں سکیورٹی کے اقدامات سخت کرنے کا فیصلہ

کراچی: حکومت سندھ نے صوبے بھر میں سکیورٹی کے سخت اقدامات کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت 26 ویں ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں امن و امان سے متعلق بتایا گیا کہ صوبے میں کچھ قبائلی جرگے ہوئے ہیں جس میں کافی لوگ قتل ہوئے، سدوزئی، چاچڑ فساد میں 12 لوگ قتل ہوئے، طیغانی بجارانی فساد میں 28 لوگ قتل کیے جاچکے ہیں۔

آئی جی نے اجلاس کو کچے کے آپریشن کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ 2021 میں گھوٹکی کے کچے کے علاقے میں 89 انکاونٹر، سکھر 75، کشمور 73 اور شکاپور میں 68 انکائونٹر کیے گئے، گھوٹکی میں 3 گینگس ، سکھر میں 6، کشمور میں 25 اور شکارپور میں 15 گینگز کا خاتمہ کیا گیا، سکھر میں 9 ڈاکو مارے گئے، گھوٹکی سے 2 مغوی بازیاب ، سکھر سے 2، کشمور سے 39 اور شکارپور سے 40 بازیاب کیے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے پولیس کو ہدایت کی کہ اسلحے کی سپلائی لائن ختم کردی جائے، ڈاکو اور کالعدم تنظیموں کے درمیان بڑھتے رابطوں پر کھڑی نظر رکھیں اور ان کے خلاف کارروائی کریں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کچے کے علاقے میں روڈ نیٹ ورک قائم کرنےاور گھوٹکی ، کشمور برج سے نکلنے والی دیگرروڈز بھی بنانے کا اعلان کیا۔

اجلاس میں افغان صورتحال کے باعث صوبے بھر میں سیکیورٹی کے سخت اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا گیا، اور وزیراعلیٰ سندھ نے اداروں کو تمام کالعدم تنظیموں پر کھڑی نظر رکھنے کی ہدایت دے دی، اجلاس میں کالعدم تنظیموں ، مذہبی اور دیگر شرپسند عناصر پر کھڑی نگرانی رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے سوشل میڈیا سے نفرت آمیز مواد اور دیگر مشکوک ایکٹیویٹیز پر نظر رکھنے کی ہدایت جاری کی اور کہا کہ کچھ عناصر فرقہ ورانہ نفرتوں کو بڑھانے کی کوشش کریں گے، جن کو کسی صورت برداشت نہ کیا جائے، میں چند علماء کرام سے اجلاس کروں گا ہمیں اپنے صفوں میں محبت ، بھائی چارگی اور اتحاد قائم کرنا ہے، وزیراعلیٰ سندھ کا تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کو آپس میں کوآرڈینیشن کو مزید مستحکم کرنے کی بھی ہدایت کی۔

اجلاس میں نجی سیکوریٹی گارڈز کی رجسٹریشن کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ سیکورٹی گارڈ ز کی رجسٹریشن پر کام جاری ہے۔  وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ غیر رجسٹریشن گاڑیوں پر مسلح گارڈ ز بیٹھے نظر آتے ہیں، اسلحے کی نمائش پر ہم نے پہلے سے پابندی عائد کی ہے، اس قسم کی گاڑیوں کو بند کیا جائے، اس قسم کی اسلحے کی نمائش ناقابل قبول ہیں، غیر رجسٹرڈ یا اے ایف آر والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی جائے، وزیراعلیٰ نے موبائل فون کے چوری کے پارٹس خریدو فروخت کرنے والی مارکیٹس اور افراد کے خلاف کارروائی کی ہدایت کرتے ہوئے  آئی جی کو کہا کہ مجھے ہر صورت اسٹریٹ کرائم پر کنٹرول چاہیے، پولیس کو سخت اقدامات کرنے ہوں گے۔

 

The post سندھ حکومت کا صوبے بھرمیں سکیورٹی کے اقدامات سخت کرنے کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3BRnBtY

محکمہ موسمیات نے کراچی میں بارش نہ ہونے کی وجہ بتادی

 کراچی: بارش کا سسٹم شمال کی جانب بڑھنے کے باعث کراچی میں بارش نہیں ہورہی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش کا سسٹم شمال کی جانب بڑھنے کے باعث کراچی میں بارش نہیں ہورہی۔ جتنے بھی مون سون ہواؤں کے سسٹم بن رہے ہیں وہ شمال کی جانب جارہے ہیں، اب کراچی میں بارش کی پیشگوئی مون سون ہواؤں کا ٹریک واضح ہونے کے بعد کی جاسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مون سون ہواؤں کے اثرات 3 سے 4 اگست کے دوران تھرپارکر،عمرکوٹ اوراردگرد کے علاقوں میں بارش کی صورت میں نظرآئیں گے۔ اگست کے پہلے ہفتے میں ہوا کا کم دباؤ خلیج بنگال میں بنتا نظر آرہا ہے۔

شہرمیں ہلکی بارش اور بوندا باندی ہوتی رہے گی۔ درجہ حرارت 31 سے 33 ڈگری کے درمیان رہے گا تاہم کراچی میں موسم آئندہ آنے والے دنوں میں بھی خوشگوار رہنے کا امکان ہے۔

The post محکمہ موسمیات نے کراچی میں بارش نہ ہونے کی وجہ بتادی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2UYNvLH

این سی اوسی کی سندھ میں مکمل لاک ڈاؤن کی مخالفت

 اسلام آباد: این سی او سی کے سربراہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ شہروں کو ہفتوں بند کرنا مسئلے کا حل نہیں ہے، مکمل لاک ڈاون کے بعد کورونا وبا بہت تیزی سے پھیلتی ہے۔

سربراہ این سی او سی اسد عمر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے معاون خصوصی صحت ڈاکٹرفیصل سلطان کا کہنا تھا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کیسزکی شرح میں اضافہ ہوا ہے، ملک بھرمیں کورونامثبت کیسزکی شرح7.5 فیصد ہے، تشویشناک مریضوں کی تعداد 3 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ کراچی سمیت بڑے شہروں میں دبائو بڑھ رہا ہے، بالخصوص کراچی میں کوروناکیسزمیں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، کراچی میں 50 فیصد بیڈز پر کورونا مریض موجود ہیں۔

سربراہ این سی اوسی اسد عمر کا کہنا تھا کہ کئی لوگ اب بھی کورونا کو سنجیدہ نہیں سمجھ رہے، سندھ حکومت کورونا کے پھیلاؤ کوروکنے کیلئے اقدامات کو دیکھ رہی ہے، لیکن شہروں کو ہفتوں بند کرنا یا مکمل لاک ڈاؤن مسئلے کا حل نہیں ہے، مکمل لاک ڈاون کے بعد کورونا وبا بہت تیزی سے پھیلتی ہے۔

اسد عمر کا کہنا تھا کہ کوروناسےبچنےکاواحدحل صرف احتیاط ہے، ایس اوپیز پر عمل درآمد سے ہی کورونا کو کنٹرول کیا جاسکتاہے، سندھ اور بلوچستان میں ایس اوپیز پرعملدرآمد سب سے کم نظر آتا ہے، کورونا روکنے کے لئے سندھ حکومت سے ہر ممکن تعاون کریں گے، اگر وہ ایس او پیز پر عملدرآمد کے لئے فورسز کی مدد چاہتے ہیں تو ہم فوج سمیت تمام فورسز دینے کے لئے تیار ہیں۔

سربراہ این سی اوسی نے کہا کہ شہر بند کرنا اس وبا کا علاج نہیں، ویکسینیشن موجودہ حالات سے نکلنے کا واحد حل ہے، اور یہ خوش آئند بات ہے کہ لوگ ویکسینیشن کرارہے ہیں، گزشتہ روز ساڑھے آٹھ لاکھ سے زائد افراد کی ویکسینیشن ہوئی جو نیا ریکارڈ ہے، صرف پنجاب میں پانچ لاکھ سے زائد ویکسین لگائی گئی، اسی طرح دیگر صوبوں میں بھی ویکسینیشن میں خاطرخواہ اضافہ ہوا ہے، دس لاکھ ویکسی نیشن روزانہ کو کراس کرنا ہمارا ہدف ہے۔

اسد عمر نے کہا کہ یکم اگست سے ہوائی سفر کرنے والوں کے لئے کورونا ویکسین لازمی قرار دے دی گئی ہے اور اس حوالے سے پہلے بتایا جاچکا ہے، لیکن اب 31 اگست تک 18 سال سے زائد عمر کے افراد کے لئے کورونا ویکسینیشن لازمی ہوگی، وہ اساتذہ جنہوں نے کورونا ویکسین نہیں لگوائی وہ 31 جولائی تک ویکسینیشن کرالیں ورنہ اسے کے بعد وہ اسکولوں میں نہیں  جا سکیں گے، کیوں کہ ہم بچوں کی صحت خطرے میں نہیں ڈال سکتے۔

سربراہ این سی او سی نے بتایا کہ 31 اگست سے ڈرائیور ہیلپر، اسٹاف بسس چلانے والے وہ افراد جنہوں نے ویکسینیشن نہیں کرائی انہیں کام کرنے کی اجازت نہیں ہوگی، پبلک سیکٹرز اور دفاتر میں جانے والے، میرج ہال، ہوٹل میں کام کرنے والے، بسز، ٹرین، کوسٹرز چلانے والے اور ان کا عملہ، چائے خانے، بینکس نادرا آفس، مارکیٹس اور  دکانوں میں کام کرنے والوں کے لئے بھی 31 اگست آخری تاریخ ہے۔

The post این سی اوسی کی سندھ میں مکمل لاک ڈاؤن کی مخالفت appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3zRtyp1

چاغی میں تین ماہ سے لاپتہ طالب علم کی لاش ملی

 کوئٹہ: چاغی میں تین ماہ سے لاپتہ طالب علم کی لاش ملی ہے۔

لیویز ذرائع کے مطابق تین ماہ قبل لہجے کاریز سے ملنے والی لاش کی شناخت معصوم طالب علم نسیم اللہ کے نام سے ہوئی ہے۔ نسیم اللہ کو تحصیل چاگئے بازار سے تین ماہ قبل نامعلوم افراد نے اغوا کرلیا تھا۔

اہل خانہ نے اسے تلاش کرنے کی کافی کوشش کی اور پولیس میں بھی رپورٹ درج کرائی لیکن اس کا کوئی پتہ نہ چلا۔ اسسٹنٹ کمشنر (اے سی) دالبندین نے بتایا کہ ڈی این اے ٹیسٹ کے ذریعے ملنے والی لاش کی شناخت ہوئی۔

The post چاغی میں تین ماہ سے لاپتہ طالب علم کی لاش ملی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3rHiUy5

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...