پشاور: خیبرپختونخوا اسمبلی نے کے جی سے انٹرمیڈیٹ تک کے طلبہ کیلیے اسکول بیگز کا وزن مقرر کرنے، مقدمات کو جلد نمٹانے اورمقدمات وتنازعات کو عدالت سے باہر ثالثین کے توسط سے حل کرنے سے متعلق بلوں کی منظوری دیدی جبکہ دو مزید بل ایوان میں پیش کردیے۔
خیبرپختونخوا اسمبلی میں منظور کیے گئے بل کے مطابق وزن سے زیادہ بیگز پر اسکول انتظامیہ کو بھاری جرمانہ بھرنے ہونگے،اطلاق تمام سرکاری، نجی پرائمری و ثانوی اسکولوں پر ہوگا، ایکٹ کی خلاف ورزی کی صورت میں سرکاری اسکولوں کے سربراہان کیخلاف قانون کے مطابق تادیبی کارروائی، نجی اسکولوں کی انتظامیہ کو خلاف ورزی پر 2لاکھ روپے تک جرمانہ کیا جا سکتا ہے۔
کے جی کلاس کیلئے 1.5 کلو، ون 2.4کلو، تیسری کیلئے3 کلو، چوتھی4.4 کلو، پنجم 5.3 کلو، چھٹی 5.4کلو ساتویں 5.8، آٹھویں 5.9 ، نویں 6 کلو، دسویں 6.5 کلو، گیارہ اور بارہ کیلیے 7کلو وزن تعین کیا۔
ایم ایم اے کے محمودبھٹنی نے اسکول بیگزسے متعلق بل کی مخالفت کی متبادل طریقہ حل برائے تنازعات بل 2020 کے مطابق دومخالف پارٹیوں کی رضامندی پرعدالت تنازعہ کے حل کا معاملہ متبادل طریقہ حل برائے تنازعات کے حوالے کریگی۔
ڈپٹی کمشنرزبھی عدالتی اختیارات میں مداخلت کے بغیرتنازعات کوحل کیلیے متبادل ذرائع کوحوالے کرسکیں گے، ہر ڈویژن کی سطح پر ثالثین سلیکشن کمیٹی کاقیام عمل میں لایا جائیگا جس کا چیئرمین متعلقہ کمشنر ہو گا۔
The post خیبر پختونخوا اسمبلی، اسکول بیگز کا وزن مقرر کرنے کا بل منظور appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3m5ECHS
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box