اسلام آباد: وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسدعمر کا کہنا ہے کہ جمہوری نظام کا مطلب یہ نہیں کہ سیاسی لیڈر ایسے فیصلہ کریں جس سے زندگی اور روزگار خطرے میں پڑے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا تھا کہ کورونا کی پہلی لہر میں اقدامات پر دنیا پاکستان کی مثال دے رہی تھی، لیکن بدقسمتی سے کورونا کی دوسری لہر میں یکساں پیغام نہیں جارہا اور ایس اوپیز پر پہلے کی طرح عمل درآمد نہیں ہورہا، اکتوبر میں کورونا کیسز 2 فیصد تھے لیکن دوماہ میں کورونا کیسز میں اضافے سےاسپتالوں پر دباؤ میں 4 گنا اضافہ ہوا، حالیہ دنوں میں کورونا سے اوسطاً 60 اموات ہورہی ہیں، پاکستان میں سیکڑوں ہیلتھ ورکر کورونا سے متاثر ہیں۔
اسدعمر کا کہنا تھا کہ کورونا وبا کوئی مذاق نہیں یہ ایک عالمی مسئلہ ہے، جب لیڈر کہتے ہیں کہ جلسے سے وبا کا تعلق نہیں تو اس سے نقصان ہوتا ہے، ایک جگہ پر ہزاروں لوگ جمع ہوں گے تو وبا کا پھیلاؤ بڑھے گا، عوامی اجتماعات میں پابندی پر عمل درآمد نہیں ہورہا، پاکستان میں بھر پور جمہوریت کا نظام ہے، جمہوریت کا نظام عوامی کی ترقی اور خوشحالی کیلئے ہوتا ہے، یہ نظام اس لیے نہیں ہوتا کہ سیاسی لیڈر ایسے فیصلہ کریں جس سے زندگی اور روزگار خطرے میں پڑے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ عوام کی زندگیوں کے تحفظ کیلئے مشکل اور اہم فیصلے کئے، تمام تعلیمی اداروں میں چھٹیاں کا اعلان کیا گیا، بندشوں سے تعلیمی نظام اور روزگار متاثر ہوا، جن سیکٹرز کو بند کیا گیا ان کی ریلیف کیلئے جلد کام گا، ہمیں مستقبل کو مدنظر رکھتے ہوئے حکمت عملی بنانی چاہیے، اگر بہتر فیصلے نہ کیے گئے تو ایسا نہ ہو کہ ہمیں مزید سیکٹرز بند کرنے پڑیں۔
The post جمہوری نظام اس لیے نہیں ہوتا کہ عوام کی زندگی خطرے میں پڑے، اسدعمر appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2JNFofl
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box