عالمی منڈی میں کمی کے باوجود پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ

 اسلام آباد: حکومت نے آئی ایم ایف کی شرائط پر عمل درآمد کرتے ہوئے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کو منتقل کرنے کی بجائے پیٹرولیم لیوی میں چار روپے فی لیٹر اضافہ کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت ہر 15 پندرہ دن بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی یا بیشی کرتی ہے اس بار حکومت نے اگلے پندرہ دنوں کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بجائے انہیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے حالاں کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی آئی ہے تاہم اس کے ثمرات عوام تک نہیں پہنچائے جارہے۔

اس حوالے سے حسب معمول آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے وزارت خزانہ کو پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں سے متعلق سمری ارسال کی ہے تاہم حکومت نے قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزارت خزانہ کے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق اگلے 15 روز کے لیے پیٹرول کی قیمت 145 روپے 82 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل 142 روپے 62 پیسے، کیروسین آئل 116 روپے 53 پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل 114 روپے 7 پیسے کی سطح پر برقرار رہے گی۔

دریں اثنا ذرائع نے بتایا ہے کہ آئی ایم ایف کی شرائط پر عمل درآمد کے تحت پٹرولیم مصنوعات پر عائد پٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی میں چار روپے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا ہے۔ پی ڈی ایل بڑھانے کی وجہ سے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کو منتقل نہیں کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق پٹرول پر پٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی کی شرح 9.62 روپے سے بڑھا 13.62 روپے فی لیٹر کردی گئی اسی طرح ڈیزل پر پی ڈی ایل کی شرح 9 روپے 62 پیسے سے بڑھا کر 13.14 روپے فی لیٹر کردی گئی ہے۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے مطابق پاکستان میں پٹرول کی قیمتوں میں 6 روپے فی لیٹر کمی کا امکان تھا لیکن حکومت نے کمی کا فائدہ عوام کو دینے کی بجائے پٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی اور جی ایس ٹی میں ایڈجسٹ کردیا۔

The post عالمی منڈی میں کمی کے باوجود پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3E5emHc

حکومت کا کورونا ویکسین کی بوسٹر ڈوز لگانے کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے کورونا ویکسین کی بوسٹر ڈوز کے آغاز کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے حکمت عملی تیار کرلی گئی۔

ذرائع کے مطابق کورونا ویکسین بوسٹر ڈوز سے متعلق ابتدائی حکمت عملی تیار کرلی گئی ہے اور بوسٹر ڈوز لگانے کا آغاز یکم دسمبر سے ہو گا۔

کورونا  بوسٹر ڈوز مرحلہ وار لگائی جائے گی، پہلے مرحلے میں ہیلتھ کیئر ورکرز کو لگائی جائے گی، ابتدائی طور پر 50 سال سے زائد عمر افراد اور کمزور قوت مدافعت والے افراد کو بوسٹر ڈوز لگائی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں :سندھ حکومت کا تمام ویکسینیٹڈ افراد کو بطور بوسٹر فائزر ویکسین لگانے کا فیصلہ

ذرائع کے مطابق کورونا ویکسین کی بوسٹر ڈوز لگوانا لازمی نہیں ہوگا، بوسٹر ڈوز کے لیے ویکسین لگوانے کا فیصلہ لوگوں کی صوابدید پر منحصر ہوگا۔

The post حکومت کا کورونا ویکسین کی بوسٹر ڈوز لگانے کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3lnzEIS

بیروزگار نوجوان کی شاپنگ مال کی تیسری منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی

 کراچی: راشد منہاس روڈ پر واقع لکی ون شاپنگ مال کی تیسری منزل سے بے روزگار نوجوان نے چھلانگ لگاکر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق آج شام 5 بجے راشد منہاس روڈ پر واقع  لکی ون شاپنگ مال کی تیسری منزل سے 30 سالہ زہیر حسین ولد محمد ہاشم عابدی نے چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی، اس دلخراش واقعے کودیکھ کر خریداری کے لیے آنے والے افراد کی چیخیں نکل گئی، جب کہ وہاں موجود درجنوں افراد وہاں سے چلے گئے۔جائے وقوعہ پر موجود کچھ افراد نے اس افسوس ناک واقعے کی ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر وائرل کردی۔

پولیس کے مطابق متوفی تیسری منزل سے سر کے بل فرش پر گر کر موقع پر ہی دم توڑگیا تھا۔ پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی۔ متوفی انچولی کا رہائشی تھا اس کی والدہ اسکول ٹیچر ہیں جب کہ اس مزید 2 بھائی اور ایک بہن ہے۔ متوفی کے دونوں بھائی آن لائن کام کرتے ہیں جب کہ وہ کافی عرصے سے بے روزگا ر تھا۔

متوفی ملازمت کے لیے متعدد کمپینوں، فیکٹریوں، کارخانوں اور دفاترمیں انٹرویو دے چکا تھا مگر اسے کہیں نوکری نہیں ملی، خودکشی سے قبل بھی اس نے ایک کمپنی میں انٹرویو دیا تھا جہاں اسے ملازمت دینے سے منع کردیا گیا، انٹرویو کے بعد زہیر حسین نے شاپنگ مال آکر تیسری منزل سے چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی۔

The post بیروزگار نوجوان کی شاپنگ مال کی تیسری منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3xFlKqz

کورونا کی نئی لہر کا خدشہ، سندھ حکومت نے نئی پابندیاں عائد کردیں

 کراچی: سندھ حکومت نے کورونا وائرس کی نئی لہر کے پیش نظر صوبے بھر میں نئی پابندیاں عائد کردیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ حکومت نے سی کیٹگری میں شامل اضلاع کے ہوٹلز میں 50 فیصد کراچی میں ان ڈور ڈائننگ کے لیے 30 فیصد نشستیں خالی رکھنے کی پابندی عائد کردی ہے۔ اب کراچی میں ہوٹلز 70 فیصد سے زائد نشستوں پر گاہکوں کو نہیں بٹھا سکیں گے۔

محکمہ داخلہ سندھ نے حکم نامے میں کہا ہے کہ سندھ بھر میں سنیما ہالز میں ویکسی نیٹڈ افراد کے داخلے کی اجازت ہے، کاروباری مراکز رات 10 بجے تک کھلے رکھے جاسکتے ہیں جب کہ تمام تعلیمی ادارے بدستور کھلے رہیں گے۔ سندھ میں وبائی امراض ایکٹ کے تحت نئی پابندیاں 15 دسمبر تک نافذالعمل ہوں گی۔

محکمہ داخلہ سندھ نے کورونا ایس او پیز سے متعلق نیا حکم نامہ جاری کردیا جس کے مطابق لاڑکانہ، میرپور خاص، حیدرآباد ڈویژن، خیرپور اور گھوٹکی میں 300 افراد سے زائد کے شادی بیاہ کے اجتماعات پر پابندی لگادی گئی ہے۔

سانگھڑ اور سکھر کے اضلاع اور کراچی ڈویژن میں 500 افراد کے ان ڈور اجتماعات کی اجازت دی گئی ہے۔  سیاحت، تفریح پارکس، سوئمنگ پولز اور فلائٹ میں سفر کورونا ویکسین سے مشروط ہوگا۔

دریں اثنا کہا گیا ہے کہ کراچی ڈویژن، سانگھڑ اور سکھر اضلاع میں ویکسی نیشن مہم بہتر ہے اس لیے انہیں بی کیٹگری میں شامل کیا گیا ہے۔

The post کورونا کی نئی لہر کا خدشہ، سندھ حکومت نے نئی پابندیاں عائد کردیں appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2ZDUTOZ

سندھ حکومت کا میڈیکل کالجز میں داخلہ میرٹ 50 فیصد تک لانے کا فیصلہ

 کراچی: سندھ حکومت نے میڈیکل کالجز میں داخلہ میرٹ 50 فیصد تک لانے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے صوبائی کابینہ کا اجلاس جمعرات 2 دسمبرکوصبح دس بجے وزیراعلی ہاؤس کراچی میں طلب کرلیا ہے۔

سندھ کابینہ میں محکمہ صحت سندھ میڈیکل اور ڈینٹل کالجز کے داخلوں کے لیے پاکستان میڈیکل کمیشن(PMC) کے احکامات کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہوئے صوبے میں اپنا قانون بنانے کی سفارشات پیش کرے گی، سندھ میں میڈیکل اور ڈینٹل کے داخلوں کے معاملے کو قانونی شکل دینے کی تیاریاں مکمل کرلیں گئیں ہیں۔

داخلہ ٹیسٹ ایم ڈی کیٹ میں کم سے کم 50 فیصد تک میرٹ کو لے جانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے جس کو سندھ کابینہ کی منظوری کے بعد قانونی شکل دی جائے گی۔

محکمہ صحت نے سمری تیار کر کے وزیراعلیٰ سندھ کو ارسال کردی ہے جسے کابینہ سے منظور کرایا جائیگا جب کہ کابینہ کے فیصلے کے بعد سندھ کے میڈیکل کالجز میں داخلوں کا مرحلہ شروع ہوگا، صوبائی کابینہ دیگراہم امورپربھی غورکے بعد ان کی منظوری دے گی۔

مزید برآں ذرائع کے مطابق صوبائی کابینہ سندھ اسمبلی سے منظورکی جانے والی قرارداد کی روشنی میں خلاف ضابطہ تعمیرکی گئی رہائشی عمارتوں کو ریگولرائز کرنے سے متعلق آرڈیننس کے اجراء سمیت دیگر آپشنز پر غوراورمشاورت کے بعد لائحہ عمل کی منظوری دے گی۔

The post سندھ حکومت کا میڈیکل کالجز میں داخلہ میرٹ 50 فیصد تک لانے کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3G4Vuc5

بحرین نیشنل گارڈز کے سربراہ کا دورہ جی ایچ کیو

 اسلام آباد: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ علاقائی امن و استحکام کے لیے افغانستان پر عالمی اتفاق رائے ضروری ہے جس کے ساتھ ساتھ افغان عوام کی معاشی ترقی کے لیے مربوط کوششیں کرنا ہوں گی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بحرین نیشنل گارڈز کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل شیخ عبدالعزیز بن سعود الخلیفہ نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا اور چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔ ملاقات باہمی دلچسپی کے امور، افغانستان کی موجودہ سیکیورٹی صورتحال سمیت دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ بحرین کے ساتھ روایتی تعلقات برقرار رکھنے اور تمام شعبوں میں طویل مدتی دیرپا تعلقات چاہتے ہیں، علاقائی امن و استحکام کے لیے افغانستان پر عالمی اتفاق رائے ضروری ہے جس کے ساتھ ساتھ افغان عوام کی معاشی ترقی کے لیے مربوط کوششیں کرنا ہوں گی۔
بحرین نیشنل گارڈز کے چیف آف جنرل اسٹاف نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ قابلیت کو سراہتے ہوئے مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کا اظہار کیا۔

معزز مہمان نے افغان صورتحال میں پاکستان کے کردار، بارڈر منیجمنٹ کے لیے خصوصی کوششوں اور علاقائی استحکام کے لیے کردار کو بھی سراہا۔

The post بحرین نیشنل گارڈز کے سربراہ کا دورہ جی ایچ کیو appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3G27V8i

حکومت کا ای وی ایم سے انتخابات نہ کروانے پر الیکشن کمیشن کے فنڈزروکنے کا فیصلہ

 اسلام آباد: وفاقی کابینہ کا الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے انتخابات نہ کروانے کی صورت میں الیکشن کمیشن کو فنڈز جاری نہ کرنے کا فیصلہ، قانون صرف ای وی ایم پر انتخابات کو تسلیم کرتا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے انتخابات نہ کروانے کی صورت میں الیکشن کمیشن کو فنڈز جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ حکومت صرف اسی صورت الیکشن کے لیے فنڈز جاری کرے گی جب انتخابات ای وی ایم پر ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیے:الیکشن کمیشن نے ای وی ایم مشینز کی خریداری پر حکومتی دباؤ مسترد کردیا

فواد چودھری نے رانا شمیم کو ن لیگ کا نائب صدر قرار دیتے ہوئے کہا کہ آج انہوں نے ہائی کورٹ میں کہا ہے کہ یہ میرا حلف نامہ ہی نہیں، یہ کیسے ممکن ہے کہ ایک شخص کا حلف نامہ اخبار میں چھپ جائے اور اس کو معلوم ہی نہ ہو؟ لگ رہا ہے کہ نوازشریف کے کہنے پر اخبار میں وہ حلف نامہ چھپا۔

وفاقی وزیر فواد چوہدری نے بتایا کہ سندھ حکومت کراچی اور حیدرآباد میں قیمتوں پر قابو نہیں کر پارہی، جس کے اثرات پورے ملک پر پڑ رہے ہیں، حیدرآباد میں آٹا سب سے مہنگا ہے جب کہ کراچی میں چینی سب سے مہنگی ہے وزیر اعلی سندھ قیمتوں کو کنٹرول کریں۔

وفاقی وزیراطلاعات نے بتایا کہ کابینہ نے صوبائی حکومتوں کوہدایت کی ہے کہ وہ عوام کو کورونا کی ویکسین لگوائیں، کیوں کہ کورونا کی پانچویں لہر پاکستان میں آکر رہے گی اور ہم اسے شکست دیں گے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ کابینہ نے امین اسلم کو لاہور میں سموگ کے تدارک کے لیے طویل المدتی پالیسی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

The post حکومت کا ای وی ایم سے انتخابات نہ کروانے پر الیکشن کمیشن کے فنڈزروکنے کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3rlxblW

وفاقی کابینہ کا سندھ میں اشیائے ضروریہ کی بڑھتی قیمتوں پرسخت اظہار تشویش

 اسلام آباد: وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں وزیر اعظم کو کورونا کی نئی قسم اومی کرون، مہنگائی کی شرح، الیکٹرانک ووٹنگ مشین متعارف کرانے اور بیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹ کا اختیار دینے کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمر نے کورونا کی نئی قسم  اومی کرون کے حوالے سے کابینہ کو بریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ قسم افریقا سے شروع ہوئی ہے اور ابتدائی اطلاعات کی بنیاد پر اس کے پھیلاؤ کی شرح بہت تیز ہے۔ کابینہ نے عوام کے تحفظ کے لیے ماسک کے استعمال، سماجی فاصلے  اور ویکسی نیشن کی ترغیب دی۔

کابینہ اجلاس میں مشیر خزانہ نے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کا تقابلی جائزہ پیش کیا، انہوں نے بتایا کہ ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.67 فی صد کمی آئی۔پانچ اشیاء کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی۔ مشیر خزانہ نے کابینہ کو آگاہ کیا گیا کہ خطے میں گھی اور چائے کی پتی کی قیمتوں کے علاوہ دیگر تمام گھریلو استعمال کی اشیا کی قیمتیں پاکستان میں کم ہیں، ان اشیا میں آٹا، چنے، دال ماش، دال مونگ، ٹماٹر، پیاز، چکن اور پیٹرول شامل ہیں۔

کابینہ کو بتایا گیا کہ آٹا، چینی، دال مونگ اور چنے کی دال کی قیمت سندھ میں دوسرے صوبوں کی نسبت کافی زیادہ ہے، کابینہ نے سندھ میں اشیائے ضروریہ کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر سخت تشویش کا اظہار کیا۔

اجلاس میں وفاقی وزیر شبلی فراز نے بیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹ کا اختیار دینے، الیکٹرانک ووٹنگ مشین متعارف کرانے، ووٹنگ مشینوں کے حصول، عملے کی ٹریننگ، متعلقہ اداروں کی ذمہ داریوں، عوامی آگاہی مہم اور مقررہ وقت میں ترسیل کے حوالے سے بریفنگ دی۔

کابینہ نے حلقہ 133 میں ضمنی انتخاب کے دوران ووٹوں کو پیسوں سے خریدنے کی مبینہ ویڈیو منظر عام پر آنے پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے غیر قانونی اقدامات جمہوریت کے منافی ہیں۔ جب کہ شفافیت کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے کابینہ نے کرونا وباء کے لیے پیکیج پر آڈٹ رپورٹ کے حوالے سے متعلقہ محکموں کو وضاحت دینے کی ہدایت کی۔

پیٹرولیم ڈویژن نے کابینہ کو ذیلی اداروں میں مینیجنگ ڈائریکٹر اور سی ای او کی خالی آسامیوں کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اس وقت 4 آسامیاں خالی ہیں جن پر تعیناتی کا عمل جاری ہے۔

اجلاس میں وزارت ہوا بازی کی سفارش پر کابینہ نے میسرز پی آئی اے سی ایل، میسرز ایئر بلیو، میسرز سیرین ایئر اورمیسرز پرنسلے جیٹ کو قومی ہوا بازی پالیسی 2019ء کے تحت ہوا بازی لائسنس کی تجدید کی منظوری دی۔

کابینہ نے وزارت ہوا بازی کی سفارش پر سول ایوی ایشن اتھارٹی رولز کے تحت ہوائی اڈوں کے اطراف میں قائم بلند عمارتوں کی حد مقرر کرنے کی منظوری دی۔ جس کے تحت اسلام آباد بلیو ایریا میں عمارتوں کی بلندی کی حد 1000 فٹ مقرر کی گئی ہے۔ اس فیصلے سے شہروں کی حدود کے بے ہنگم پھیلاؤ کو روکنے، سبزے کو بچانے اور زرعی اراضی کو برقرار رکھنے میں بھی مدد ملے گی۔

وزارت کامرس کی سفارش پر کابینہ نے تہران میں پاکستانی سفارتخانے میں تعینات عملے کو Hardship پالیسی کے تحت وطن واپسی پر ذاتی استعمال کی گاڑیاں درآمد کرنے کی اجازت دی۔

وزارت داخلہ کی سفارش پر کابینہ نے بیرون ممالک سے تبلیغی جماعت کے پاکستان آنے والے افراد کے لیے ویزے کی مدت 120 دنوں سے بڑھا کر 150 دن کرنے کی منظوری دی۔ جس کا حصول آن لائن ویزا پورٹل کے ذریعے ہوگا۔

کابینہ نےای او بی آئی کے چیئر مین کی تعیناتی کے لیے طریقہ کار کی منظوری دی، یہ تعیناتی مسابقتی عمل کے تحت مینجمنٹ پوزیشن اسکیل پالیسی 2020ء کے تحت عمل میں لائی جائے گی۔

وزارت سمندر پار پاکستانیوں کی سفارش پرکابینہ نے اوور سیز ایمپلائمنٹ پروموٹر لائسنسز اجراء کرنے کی منظوری موخر کر دی۔ کابینہ نےان پروموٹرز کے کام کا جائزہ لینے کے لیے طریقہ کار ایک ہفتے کی مدت میں بنانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ اس بات کا خاص خیال رکھا جائے کہ پروموٹرز باہر جانے والے افراد سے نا جائز طور پر اضافی رقوم وصول نہ کی جا رہی ہوں۔

کابینہ نے کمیٹی برائے ادارہ جاتی اصلاحات کے 12نومبر 2021ء کو منعقدہ اجلاس میں لیے گئے فیصلوں کی توثیق کی۔ اجلاس میں پاکستان جیمز و جیولری ڈیولپمنٹ کمپنی کی تنظیمِ نو کرنے کی سفارش کی تھی۔ کابینہ نے کمیٹی برائے توانائی کے 18نومبر2021ء کو منعقدہ اجلاس میں لیے گئے فیصلوں کی توثیق کی۔ کمیٹی برائے توانائی نے موسم سرما 2021-2022 کے لیے گیس لوڈ مینجمنٹ پلان اور کیماڑی کراچی میں تیل ڈپو قائم کرنے کی سفارش کی تھی۔

کابینہ کو بتایا گیا کہ ملک میں نکلنے والی گیس کو گھریلو صارفین کے لیے ہی مختص رکھا جائے گا کیونکہ اس کی قیمت کم ہوتی ہے۔  سی این جی سیکٹر کو  یکم دسمبر 2021 تا 15 فروری 2022 تک بند رکھا جائے گا، تاہم آئی پی پیز اور کھاد فیکٹریوں، برآمدی شعبے کی صنعتوں کو گیس کی فراہمی جاری رہے گی۔ جب کہ LNG پر چلنے والے پاور پلانٹس کو 5 فی صد اضافی گیس فراہم کی جائے گی۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ سردیوں میں گھریلو صارفین کے لیے بجلی کی قیمتیں کم کر دی گئی ہیں تاکہ گیس کی کمی کو پورا کیا جاسکے۔ CNG، سیمینٹ اور کیپٹو پاور سے بچنے والی گیس کو گھریلو صارفین کے لیے استعمال کیا جائے گا۔

وفاقی وزیر صنعت و پیداوار نے کابینہ کو ملک میں کھاد کے موجودہ اسٹاک اور قیمتوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ اجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ پچھلے سال کی نسبت اس سال کھاد کمپنیوں نے سندھ کے ڈیلرز کو 53 فی صد زیادہ کھاد جاری کی ہے جس کی وجہ سے پنجاب اور باقی علاقوں میں یوریا کی کمی واقع ہوئی اور قیمت بڑھ گئی تھی۔ تاہم وزیر اعظم کی ہدایت پر اس تفریق کو کم کرنے کے لیے اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف اقدامات کیے گئے جس کی وجہ سے اوسطاً فی بوری کی قیمت میں 400 روپے کی کمی آئی۔ اس وقت گجرانوالہ میں یوریا کی بوری 1850 روپے میں مل رہی ہے۔ جب کہ ملکی ضروریات سے 2لاکھ ٹن زیادہ کھاد موجود ہے۔

کابینہ کو آگاہ کیا گیا کے کھاد کی سپلائی کو مانیٹر کرنے کے لیے آن لائن پورٹل بنا لی گئی ہے جس سے وفاقی حکومت، صوبے اور تمام ضلعی انتظامیہ کھاد کی نقل و حرکت اور اسٹاک کو مانیٹر کر سکتے ہیں۔ پنجاب نے 13 نومبر سے اب تک کھاد کی ذخیرہ اندوزی کو روکنے کے لیے متعدد اقدامات کیے ہیں، ان میں 347 ایف آئی آر، 244 گرفتاریاں، 21 ہزار111 انسپیکشنز، 480 گودام سیل اور 2 کروڑ79 لاکھ روپے کے جرمانے لگائے جا چکے۔ اس کے علاوہ ہر ضلع میں کنٹرول روم بنائے گئے ہیں جہاں کھاد کی کمی، ذخیرہ اندوزی اور منافع خوری سے مطعلق شکایات درج کروائی جا سکتی ہیں۔

صوبوں کے مابین سرحدوں پر اسمگلنگ روکنے کے لیے چیک پوسٹیں قائم کر دی گئیں ہیں۔ ذخیرہ اندوزی اور منافع خوری کے خلاف مطعلقہ قوانین میں ترامیم کی جا رہی ہیں جس میں اطلاع فراہم کرنے والوں کو ضبط شدہ مال کی نسبت سے انعام دیا جائے گا۔

کابینہ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 29نومبر2021ء کو منعقدہ اجلاس میں لیے گئے فیصلوں کی توثیق کی۔ افغانستان کی صورت حال پر او آئی سی ممالک کے وزرائے خارجہ کا خصوصی اجلاس پاکستان میں منعقد کرنے اور افغانستان کے لیے 50 ہزار ٹن گندم کی امداد کی منظوری دی گئی۔

وزارت اطلاعات و نشریات کی سفارش پر کابینہ نے چیئر مین ITNE اور چیئرمین پریس کونسل آف پاکستان کی تعیناتیوں کے لیے سلیکشن بورڈ قائم کرنے کی منظوری دی۔ چیئر مین ITNE کے لیے سلیکشن بورڈ وزیر اطلاعات، سیکرٹری اطلاعات، ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات، گریڈ 21 کے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن و وزارت قانون کے نمائندوں پر مشتمل ہوگا۔ جب کہ چیئر مین پریس کونسل آف پاکستان کے لیے سلیکشن بورڈ وزیر اطلاعات، سیکرٹری اطلاعات، ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات، گریڈ 21 کے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن و وزارت قانون کے نمائندوں پر مشتمل ہو گا۔

کابینہ نے محمد سلیم کو چیرمین  نجکاری کمیشن تعینات کرنے کی منظوری دی۔

The post وفاقی کابینہ کا سندھ میں اشیائے ضروریہ کی بڑھتی قیمتوں پرسخت اظہار تشویش appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/32BzLda

کراچی میں ٹک ٹاکر لڑکی کے اغوا کا ڈراپ سین

 کراچی: سچل کے علاقے سے ٹک ٹاکر لڑکی کے اغوا کے معاملے کا ڈراپ سین ہوگیا، ملیر کورٹ نے لڑکی کے بیان کے بعد ٹک ٹاکر مبین کے خلاف اغوا کا مقدمہ خارج کرنے کا حکم جاری کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ملیر کورٹ میں عدالت کے روبرو 16 سالہ ٹک ٹاکر لڑکی کے اغوا کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ تفتیشی افسر نے بتایا کہ لڑکی نے بیان دیا کہ اسے کسی نے اغوا نہیں کیا، ٹک ٹاکر ہدیٰ بتول مبین کے ساتھ اپنی مرضی سے گئی تھی تاہم  والد نے غلط فہمی کی بنا پر مقدمہ درج کروایا۔

16 سال ٹک ٹاکر ہدی بتول کے اغوا کا مقدمہ سچل تھانے میں درج تھا۔ پولیس نے ٹک ٹاکر کے اغوا کے مقدمے میں ہدی بتول کو کورنگی قیوم آباد سے بازیاب کروایا تھا۔ پولیس نے اغوا کے مقدمے میں مبین نامی ٹک ٹاکر کو گرفتار کیا تھا۔ لڑکی کے بیان کے بعد عدالت نے ٹک ٹاکر مبین کے خلاف اغوا کا مقدمہ خارج کرنے کا حکم دے دیا

The post کراچی میں ٹک ٹاکر لڑکی کے اغوا کا ڈراپ سین appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3lnVCLU

تبدیلی کا اصل چہرہ تاریخی مہنگائی اوربےروزگاری ہے، بلاول بھٹو زرداری

 پشاور: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ تبدیلی کا اصل چہرہ تاریخی مہنگائی اوربےروزگاری ہے۔

پشاورمیں پیپلز پارٹی کے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ سلیکٹڈ نے پیپلزپارٹی کوپشاورمیں جلسےکی اجازت نہیں دی، کاغذی وزیراعلیٰ نے جلسہ رکوانے کی کوشش کی، عمران خان اتنا ظلم کریں جتنا برداشت کر سکتے ہیں، آج لوگوں کاجم غفیردیکھ لیں،لوگ پیپلزپارٹی کیساتھ ہیں، پی ڈی ایم کا پشاورجلسہ بھی ناکام رہا۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ موجودہ حکومت امیروں کوریلیف غریبوں کوتکلیف دیتی ہے، پی ٹی آئی ایم ایف ڈیل کابوجھ عام آدمی پرڈالاگیا، جس کی ہم پچھلے3سال سے مخالفت کررہےہیں، یہ ڈیل غیر قانونی ہے، سلیکٹڈ کی ناکام معاشی پالیسیوں کی وجہ سے ہر طبقہ پریشان ہے، موجودہ حکومت ہرشعبےمیں ناکام رہی ہے، یہ حکومت آئی ایم ایف کی غلامی میں مصروف ہے، نئے پاکستان میں جمہوری ،انسانی اور معاشی حقوق پر ڈا کہ ڈالا جارہا ہے،  ہرپاکستانی کومعلوم ہےکہ تبدیلی کا اصل چہرہ تاریخی مہنگائی اوربےروزگاری ہے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ اوورسیزپاکستانیوں کےنام پرگیم کھیلا جارہا ہے، ہم صاف اورشفاف الیکشن چاہتےہیں،  ای وی ایم  آر ٹی ایس ٹو ہے، اوورسیزپاکستانیوں کیلئےالگ الیکٹورل کالج ہوناچاہیے، ہم نےکہاکہ اوورسیزپاکستانیوں کاپارلیمنٹ میں اپنانمائندہ ہوناچاہیے، یہ کیسےہوسکتاہےکہ پیرس میں ووٹ ڈالاجائےاورنتیجہ پشاورمیں نکلے۔

بلاول کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت دہشتگردوں کےسامنےجھک چکی ہے، یہ لوگ کون ہوتےہیں قاتلوں سےمذاکرات کرنےوالے؟ جو سنگین جرائم میں ملوث ہیں ان کوسزاملنی چاہیے، جنہوں نےاےپی ایس کےبچوں کوشہیدکیاان کیساتھ حکومت مذاکرات کررہی ہے۔

بلاول بھٹوزرداری نے مزید کہا کہ  سازش کرنےوالوں کوسازش کرنےدیں،ٹیپ نکالنےوالےٹیپ نکالتےرہیں، ہم عوامی طاقت سےحکومت بنائیں گے، ہمیں اس پرخوشی نہیں ہورہی  کہ آج ان کےخلاف ٹیپس نکل  رہی ہیں، اب رات کے اندھیروں میں سعودی عرب سے طیارے نہیں آئینگے، خان صاحب تم سے پہلے جو حکومت تھی وہ بھی امپائر کی انگلی پر ڈانس کرتے تھے، جو بھٹو کی بیٹی کو چور کہتے تھے وہ خود سرٹیفائیڈ ہوچکے، ماضی میں عدالت پردباؤ ڈالتےرہےکہ زرداری کو20سال  قیدکی سزاسناؤ۔

The post تبدیلی کا اصل چہرہ تاریخی مہنگائی اوربےروزگاری ہے، بلاول بھٹو زرداری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3rksnxh

وفاقی سرکاری ملازمین کا احتجاج، تنخواہ 100 فیصد بڑھانے کا مطالبہ

 اسلام آباد: ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی سے وفاقی سرکاری ملازمین بھی پریشان ہوگئے۔ ملازمین نے تنخواہیں 100 فیصد بڑھانے کا مطالبہ کردیا۔

مہنگائی سے ستائے وفاقی سرکاری ملازمین نے بھی سیکریٹیریٹ کے سامنے احتجاج مظاہرہ کیا ہے۔ ان کا مطالبہ ہے کہ ہوشربا مہنگائی کے تناسب سے تنخواہیں 100 فیصد بڑھائی جائیں، چاروں ایڈہاک الاؤنس کو بنیادی تنخواہوں میں ضم کیا جائے اور خیبر پختونخوا طرز پر گریڈ ایک تا 16 اپ گریڈیشن کی جائے۔

ملازمین نے اپنے مطالبے میں مزید کہا ہے کہ معاہدہ کے مطابق ٹائم سکیل پروموشن کو یقینی بنایا جائے، آزاد کشمیر و گلگت بلتستان طرز پر ڈسپیرٹی ریڈکشن الاؤنس دیا جائے، پینشن میں بھی کم از کم 25 فیصد اضافہ کیا جائے اور حکومت سے 11 فروری 2021ء کے تحریری معاہدے کی پاسداری کرے۔

چیف کوارڈینیٹر آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس رحمان باجوہ کا کہنا ہے کہ مارچ ہر صورت ہوگا۔

The post وفاقی سرکاری ملازمین کا احتجاج، تنخواہ 100 فیصد بڑھانے کا مطالبہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3FWOldG

ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم  کی21ویں گریڈ میں ترقی

 لاہور: ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم کی گریڈ 21 میں ترقی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔۔

ڈی جی نیب لاہور کی شاندار کارکردگی کو مدنظر رکھتے ہوئے انہیں 21ویں گریڈ میں ترقی دے دی گئی۔ ڈی جی نیب شہزاد سلیم کی ترقی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم کی سربراہی میں نیب لاہور نے 4 سالوں میں 14 ارب روپے کی ڈائریکٹ ریکوری کی جبکہ ان ڈائریکٹ ریکوری کے طور پر80 ارب روپے ریکور کروائے گئے۔۔ نیب لاہور نے چار سال میں اربوں روپے مالیت کے 140 ریفرنس احتساب عدالتوں میں دائر کئے۔

 

The post ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم  کی21ویں گریڈ میں ترقی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3FU4b8S

الیکشن کمیشن نے ای وی ایم مشینز کی خریداری پر حکومتی دباؤ مسترد کردیا

 اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے ای وی ایم مشینز کی خریداری کے بارے میں ٹینڈرز پر حکومتی دباؤ کو مسترد کردیا۔

ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق ای وی ایم کے بارے میں ٹینڈرز سنجیدہ ترین نوعیت کا معاملہ ہے، الیکشن کمیشن خود مختار اور آئینی ادارہ ہے، حکومت کی جانب سے الیکشن کمیشن پر ای وی ایم مشینوں کے بارے میں ٹینڈرز کرنے کا دباؤ بڑھایا جارہا ہے لہذا الیکشن کمیشن ہر قسم کے دباؤ کو مسترد کرتا ہے۔

ذرائع نے کہا کہ الیکشن کمیشن کسی دباؤ کو خاطر میں نہیں لائے گا بلکہ اپنے دائرہ کار کے مطابق ہی امور انجام دے گا، الیکشن کمیشن ای وی ایم مشین اور اس سے جڑے ایشوز پر تین اعلیٰ سطحی کمیٹیاں تشکیل دے چکا ہے، تینوں کمیٹیاں چار ہفتے میں اپنی رپورٹ پیش کرنے کی پابند ہیں لہذا کمیٹیز کی سفارشات کی روشنی میں کنسلٹنٹ ہائر کرکے ٹینڈرز سمیت دیگر امور کو آگے بڑھایا جائے گا۔

ذرائع الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ یہ گڈی گڈے کا کھیل نہیں جس پر کوئی دباؤ قبول کریں، میڈیا کے ذریعے دباؤ بڑھانا یا بیانات سے الیکشن کمیشن مرعوب نہیں ہوگا، الیکشن کمیشن اپنے دائرہ کار میں رہتے ہوئے اپنی آئینی ذمہ داری پوری کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔

The post الیکشن کمیشن نے ای وی ایم مشینز کی خریداری پر حکومتی دباؤ مسترد کردیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3dj1uBL

فوج ملک کے دفاع کیلئے ہے نہ کہ کاروبار کرنے کیلئے، چیف جسٹس

 اسلام آباد: سپریم کورٹ نے کنٹونمنٹ اراضی پر کمرشل سرگرمیوں سے متعلق سیکرٹری دفاع کی رپورٹ غیر تسلی بخش قرار دے دی۔

سپریم کورٹ میں کنٹونمنٹ اراضی پر کمرشل سرگرمیوں کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے سیکرٹری دفاع کی رپورٹ غیر تسلی بخش قرار دے دی۔ اٹارنی جنرل کی استدعا پر عدالت نے رپورٹ واپس لینے کی اجازت دیدی۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ کیا سنیما، شادی ہال، سکول اور گھر بنانا دفاعی مقاصد ہیں؟ کراچی میں تمام غیر قانونی عمارتیں مسمار کروا رہے ہیں، ایسا نہیں ہو سکتا کہ فوج کی غیر قانونی تعمیرات کو چھوڑ دیں، فوج کی غیر قانونی تعمیرات کو چھوڑ دیا تو باقی کو کیسے گرائیں گے؟ اٹارنی جنرل صاحب فوج کو قانون کون سمجھائے گا؟ فوج کیساتھ قانونی معاونت نہیں ہوتی وہ جو چاہتے ہیں کرتے رہتے ہیں، فوج جن قوانین کا سہارا لیکر کمرشل سرگرمی کرتی ہے وہ غیرآئینی ہیں، کارساز کراچی میں سروس روڈ بھی بڑی بڑی دیواریں تعمیر کرکے اندر کر دی گئیں، کنٹونمنٹ زمین کو مختلف کیٹیگریز میں تقسیم نہیں کیا جا سکتا، پرل مارکی اور گرینڈ کنونشن ہال ابھی تک برقرار ہیں، کالاپُل کیساتھ والی دیوار اور گرینڈ کنونشن ہال آج ہی گرائیں، کارساز اور راشد منہاس روڈ پر اشتہارات کیلئے بڑی بڑی دیواریں تعمیر کر دی ہیں۔

چیف جسٹس نے کہا کہ فیصل بیس پر اسکول، شادی ہال بھی بنے ہوئے ہیں، کوئی بھی شادی کا مہمان بن کر رن وے پر بھاگ رہا ہوگا، کہا جا رہا ہے کہ مسرور اور کورنگی ایئر بیسز بند کیے جا رہے ہیں، ایئر بیس بند کرکے وہاں کمرشل سرگرمی شروع کرینگے، کنٹونمنٹ زمین دفاعی مقاصد پورا ہونے پر حکومت کو واپس کرنا ہوتی ہے، حکومت زمین انہیں واپس کرے گی جن سے ایکوائر کی گئی ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: فوجی سربراہان متفق ہیں، ملٹری زمینوں پر کمرشل سرگرمیاں نہیں ہونگی، سیکرٹری دفاع

جسٹس قاضی امین نے کہا کہ فوج کو معمولی کاروبار کیلئے اپنے بڑے مقاصد پر سمجھوتہ نہیں کرنا چاہیے، اپنے ادارے کے تقدس کا خیال رکھنا چاہیے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ کوئٹہ اور لاہور میں بھی دفاعی زمین پر شاپنگ مالز بنے ہوئے ہیں، سمجھ نہیں آ رہی وزارت دفاع کیسے ان سرگرمیوں کو برقرار رکھے گی۔

سیکرٹری دفاع نے بتایا کہ قانون کی خلاف ورزیوں کی نشاندہی کیلئے تینوں افواج کی مشترکہ کمیٹی بنا دی ہے۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ اعلی فوجی افسران کو گھر دینا دفاعی مقاصد میں نہیں آتا، فوج ریاست کی زمین پر کمرشل سرگرمیاں کیسے کر سکتی ہے؟ ریاست کی زمین کا استحصال نہیں کیا جا سکتا، صرف کراچی کا مسئلہ نہیں پورے ملک کا یہی حال ہے۔

جسٹس قاضی امین نے کہا کہ سمجھ نہیں آتا فوج کو کاروباری سرگرمیاں کرنے کی ضرورت کیا ہے؟ فوجی سرگرمیوں کیلئے گیریژن اور رہائش کیلئے کنٹونمنٹس ہوتے ہیں، سی ایس ڈی پہلے صرف فوج کیلئے تھا اب وہاں ہر بندا جا رہا ہوتا ہے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ راتوں رات کراچی میں گزری روڈ پر فوج نے بہت بڑی عمارت کھڑی کر دی ہے، ایک ریٹائرڈ میجر گلوبل مارکی کیلئے زمین کیسے لیز پر دے سکتا ہے؟ ریٹائرڈ میجر کا کیا اختیار ہے کہ دفاعی زمین لیز پر دے سکے، فوج نے اس میجر کیخلاف کوئی ایکشن نہیں لیا، گلوبل مارکی سے روزانہ کروڑوں روپے کمائے جا رہے ہیں، سینما، شادی ہال اور گھر بنانا اگر دفاعی سرگرمی ہے تو پھر دفاع کیا ہوگا؟؟ چند لاکھ میں فوجی افسران نے زمین بیچی اب وہ گھر کروڑوں کے ہیں، جہاں چھوٹی سی جگہ دیکھتے ہیں وہاں اشتہار لگا دیتے ہیں، اتنی بڑی بڑی دیواریں بنانے کی وجہ سمجھ نہیں آتی۔

چیف جسٹس نے کہا کہ کنٹونمٹس کی تمام زمین اصل حالت میں بحال کرنا ہوگی، فوج کے تمام رولز اور قوانین کا آئین کے جائزہ لینگے، فوج ملک کے دفاع کیلئے ہے نہ کہ کاروبار کرنے کیلئے۔

عدالت نے سیکرٹری دفاع سے چار ہفتے میں عملدرآمد رپورٹ طلب کرلی۔

The post فوج ملک کے دفاع کیلئے ہے نہ کہ کاروبار کرنے کیلئے، چیف جسٹس appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/319Sw6S

سعودی عرب نے حجاج کی تعداد،حج کا دورانیہ کم کرنے کاعندیہ دیا ہے،وزارت مذہبی امور

 اسلام آباد: وزارت مذہبی امورکا کہنا ہے کہ حج پالیسی 2022پرکام کررہے ہیں۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وزارت مذہبی امورکے حکام کا کہنا تھا کہ پاکستان کورونا کی وجہ سے سعودی عرب کی ریڈ لسٹ میں شامل ہے۔

سعودی حکام سے بات کی ہے امید ہے پاکستان ریڈ لسٹ سے نکل جائیگا۔ حج پالسی 2022 پر کام کررہے ہیں۔

وزارت مذہبی  امور کے حکام کا مزید کہنا تھا کہ سعودی عرب نے حجاج کی تعداد اور دورانیہ کم کرنے کا عندیہ دیا ہے۔ سعودی حکام نے اخراجات کے اضافے کا بھی عندیہ دیا ہے۔ سعودی حکام نے حجاج کو پیکیجڈ خوراک دینے پر زور دیا ہے۔ اس دفعہ آئی ٹی بیسڈ حج ہوگا معاونین کو آئی ٹی سے روشناس کرانا ہوگا۔

سینیٹر عبدالغفور حیدری کا کہنا تھا کہ  اگر دورانیہ کم ہوگا تو اخراجات کم ہونے چاہئیں۔

The post سعودی عرب نے حجاج کی تعداد،حج کا دورانیہ کم کرنے کاعندیہ دیا ہے،وزارت مذہبی امور appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3d7GQUI

پی ٹی ایم کے رہنما اور ایم این اے علی وزیر کی ضمانت منظور

 اسلام آباد: سپریم کورٹ نے پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی علی وزیر کی ضمانت منظور کرلی۔

جسٹس سردار طارق مسعود کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے ایم این اے علی وزیر کی ضمانت کی درخواست کی سماعت کی۔ سپریم کورٹ نے ایم این اے علی وزیر کی ضمانت منظور کرلی۔

دوران سماعت عدالت میں کالعدم ٹی ٹی پی کیساتھ مذاکرات کا نام لیے بغیر تذکرہ ہوا۔

جسٹس سردار طارق نے ریمارکس دیے کہ ریاست مذاکرات کرکے لوگوں کو چھوڑ رہی ہے، ہو سکتا ہے کل علی وزیر کیساتھ بھی معاملہ طے ہو جائے، لوگ شہید ہو رہے ہیں کیا وہاں قانون کی کوئی دفعہ نہیں لگتی ؟ کیا عدالت صرف ضمانتیں خارج کرنے کیلئے بیٹھی ہوئی ہیں؟۔

جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ کیا علی وزیر کے الزامات پر پارلیمان میں بحث نہیں ہونی چاہیے؟ علی وزیر نے شکایت کی تھی اسکا گلہ دور کرنا چاہیے تھا، اپنوں کو سینے سے لگانے کے بجائے پرایا کیوں بنایا جا رہا ہے؟ علی وزیر کا ایک بھی الزام درست نکلا تو کیا ہوگا؟ شریک ملزمان کیساتھ رویہ دیکھ کر گڈ طالبان بیڈ طالبان والا کیس لگتا ہے۔

پراسیکیوٹر جنرل سندھ نے کہا کہ علی وزیر پر اس طرح کے اور بھی مقدمات ہیں، علی وزیر کی کسی اور مقدمہ میں ضمانت نہیں ہوئی۔ جسٹس سردار طارق نے کہا کہ کسی اور کیس میں ضمانت نہیں ہے تو اسے سنبھال کر رکھیں، علی وزیر پر دہشتگردی کا مقدمہ نہیں بنتا، وہ دفعہ کیوں لگائی ہے؟۔

The post پی ٹی ایم کے رہنما اور ایم این اے علی وزیر کی ضمانت منظور appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2ZDpL1X

وزیراعلیٰ نے11پولیس افسران کو چارج چھوڑنے سے روک دیا

 کراچی: روٹیشن پالیسی کے تحت پی اے ایس اور سندھ پولیس کے11افسران کے تبادلوں کا معاملے پر وفاق اور وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ ایک بار پھر آمنے سامنے آگئے ہیں۔

اس حوالے سے وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کی منظوری سے حکومت سندھ نے نیا حکم نامہ جاری کردیا ہے جس کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ نے تمام ڈی آئی جیز اور پی اے ایس افسران کو چارج چھوڑنے سے روک دیا ہے۔

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ افسران اگلے حکم تک اپنے عہدوں پر کام کرتے رہیں اور کہا گیا ہے کہ وزیر اعلی سندھ کے حکم پر عملدرآمد کیا جائے۔

ان افسران میں گریڈ20کے سید حسن نقوی، کاظم حسین جتوئی، زاہد علی عباسی، خالد حیدر شاہ، محمد نعمان شیخ، جاوید اکبر ریاض، عبداللہ شیخ، ثاقب اسماعیل میمن، نعیم احمد شیخ، عمر شاہد حامد اور لیفٹنٹ ریٹائرڈ مقصود احمد شامل ہیں۔

The post وزیراعلیٰ نے11پولیس افسران کو چارج چھوڑنے سے روک دیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3G1uKJd

حکومت اور اپوزیشن میں الیکشن کمیشن ممبران کی تعیناتی پر عدم اتفاق، اجلاس بے نتیجہ ختم

 اسلام آباد: الیکشن کمیشن کے ممبران کی تعیناتی کے لیے قائم حکومت اور اپوزیشن کی کمیٹی کا اجلاس بے نتیجہ ختم ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن ممبران کی تعیناتی کے لیے کمیٹی کا اجلاس کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکا۔ اب پارلیمانی کمیٹی کا آئندہ اجلاس 8 دسمبر کو ہوگا۔

ذرائع کے مطابق اپوزیشن کا موقف ہے کہ ممبران کی تعیناتی کا فیصلہ میرٹ پر ہونا چاہیے، ایک ایک ممبر پر ہم تیار نہیں ہیں، فیصلہ میرٹ پر ہو جب کہ حکومت کا موقف ہے کہ اپوزیشن آپس میں مشاورت کرلے۔

حکومتی رکن شیریں مزاری نے کہا کہ اپوزیشن کا موقف ہے کہ لاہور الیکشن کی وجہ سے انہیں مشاورت کا وقت دیا جائے، جو میرٹ پر ہوگا وہ ممبر تعینات ہوگا، حکومت نے میرٹ پر اپنے نام دے دیے ہیں۔

ن لیگ کے رکن خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ میرٹ کی بنیاد پر ایسے ارکان نامزد کریں گے جو دباؤ برداشت کرسکیں، بہترین آپشنز کی تلاش جاری ہے، ہمارے پاس نام آگئے ہیں مزید نام نہیں آسکتے، امید ہے تقرری اتفاق رائے سے ہوگی۔

اجلاس کے بعد اپوزیشن کی رکن شاہدہ اختر علی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نااہل اور نالائق ہے، اگر وزیراعظم میں اہلیت ہوتی تو یہ مسئلہ کمیٹی میں اتا ہی نہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس سے قبل بھی ممبران کی تعیناتی پر پورا سال لگ گیا تھا اور اب بھی وہی صورت حال نظر آرہی، الیکشن کمیشن سے متعلق قانون سازی کی حکومت کوبہت جلدی تھی راتوں رات بلز کو بلڈوز کرکے قانون سازی کی لیکن الیکشن کمیشن کے ممبران کی تعیناتی کے معاملہ پر حکومت کے تاخیری ہربے استعمال کر رہی۔

The post حکومت اور اپوزیشن میں الیکشن کمیشن ممبران کی تعیناتی پر عدم اتفاق، اجلاس بے نتیجہ ختم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/319pSD6

احساس پروگرام کے نام پر جعلسازی میں ملوث 3 خواتین سمیت 4 ملزمان گرفتار

 راولپنڈی: ایف آئی اے سائبر کرائم اسلام آباد نے چھاپہ ما رکر احساس پروگرام کے لیے غیرقانونی طور موبائل سم جاری کرنے و رجسڑیشن سمیت جعلسازی میں ملوث 3 خواتین سمیت 4 ملزمان کو گرفتارکرلیا۔

حکام کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم کو وفاقی دارالحکومت کے علاقے اقبال ٹاؤن و گرد نواح میں ایسے عناصر کی اطلاع ملی جس پر ایف آئی اے سائبر کرائم کی ٹیم نے چھاپے کے دوران احساس پروگرام (بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام) کے نام پر غیرقانونی طور موبائل سم جاری کرانے رجسڑیشن کرکے جعلسازی میں ملوث 3 خواتین سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

حکام کا مزید کہنا تھا کہ ملزمان کے کے قبضے سے 3 بائیو میڑک ڈیوائسز، 40 شناختی کارڈ، 1850 سم جیکٹس، 370 ایکٹیو سمز برآمد کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے تفتیش شروع کردی گئی ہے جب کہ بے انکم سپورٹ پروگرام یا احساس پروگرام انتظامیہ کی جانب سے ایسی کوئی مہم لانچ نہیں کی گئی تھی۔

The post احساس پروگرام کے نام پر جعلسازی میں ملوث 3 خواتین سمیت 4 ملزمان گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/319n4G4

ایران اورعالمی طاقتوں میں جوہری معاہدے کی بحالی پر مذاکرات شروع

ویانا: ایران اور عالمی طاقتوں نے امریکا کی جانب سے تین سال کے تعطل کے بعد بین ا لاقوامی جوہری معاہدے کی دوبارہ بحالی پر مذاکرات کا آغاز کردیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران، چین، فرانس، جرمنی، روس اور برطانیہ نے ایک بار پھر ‘نیوکلیئر ڈیل ‘ پر ساتھ چلنے پر رضامندی ظاہر کی جب کہ اس مذاکرات کے پیغامات سےامریکی نمائندگان کو بھی آگاہ کیا جائے گا کیوں کہ ایران نے امریکا کے ساتھ براہ راست مذاکرات کرنے سے انکار کردیا ہے۔

یورپی ملک آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں اس ضمن میں عالمی طاقتیں سر جوڑ کر بیٹھیں اور جوہری معاہدے کے نکات پر اتفاق کیا۔ ویانا مذاکرات کے دوران مذکورہ ممالک معاہدے کے حوالے سے مستقبل کے لائحہ عمل تیار کرنے پر بھی راضی ہوئے۔ بات چیت کے آئندہ دور میں اہم پیش رفت کا امکان ہے۔

مذاکرات میں شامل اہم روسی مصالحت کار میکائل الیانوو نے بات چیت شروع ہونے سے کئی گھنٹے قبل کہا تھا کہ وہ اس معاہدے میں حائل رکاوٹوں سے بخوبی واقف ہونے کے باوجود کافی حد تک خوش فہم ہیں کہ جوہری معاہدے پر دوبارہ کام شروع کرنے اور اس کی بحالی کے علاوہ کوئی دوسرا بہتر راستہ نہیں۔

اس بابت ایران کا کہنا ہے کہ امریکا کو اس معاہدے کی خلاف ورزی کی ذمے داری قبول کرتے ہوئے 2018 سے ہم پر عائد پابندیوں کو اٹھاتے ہوئے دوبارہ ایسا نہ ہونے کی ضمانت چینی چاہیے۔

دوسری جانب امریکا کا کہنا ہے کہ وہ ان پابندیوں کو اٹھانے پر راضی ہے جو کہ جوائنٹ کمپری ہینسو پلان آف ایکشن( جے سی پی او اے) کے ساتھ متضاد ہیں۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ  بائیڈن انتظامیہ انسانی حقوق اور دہشت گردی سے متعلق ان پابندیوں کو برقرار رکھنا چاہتی ہے جو کہ خود انہوں نے اور ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے لگائی گئیں تھی۔

دوسری جانب اسرائلی وزیرخارجہ یائر لاپد فرانس کا دورہ کریں گے اس دوران ان کی فرانسیسی صدر ایمانوئل میکروں سے ملاقات متوقع ہے، اس اہم دورہ کا مقصد ایران کی حالیہ پالیسی پر تبادلہ خیال کرنا ہے۔

The post ایران اورعالمی طاقتوں میں جوہری معاہدے کی بحالی پر مذاکرات شروع appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3FVq9bF

پاکستان کا سب سے بڑا کورونا ویکسی نیشن سینٹر بند، شہری پریشان

 لاہور: پاکستان کے سب سے بڑے ایکسپو سینٹر لاہور میں واقع کورونا ویکسی نیشن سینٹر کو بند کردیا گیا جس سے روزانہ ہزاروں کی تعداد میں ویکسی نیشن کرانے والے شہری پریشانی کا شکار ہوگئے۔

ایکسپو سینٹر لاہور میں اب عوام کو ویکسین نہیں لگائی جائے گی، ویکسی نیشن سینٹر میں روزانہ کی بنیاد پر ہزاروں افراد کو ویکسین لگائی جارہی تھی اور ایکسپو سینٹر میں پنجاب بھر سے بیرون ممالک جانے والے افراد بھی مستفید ہورہےتھے، وہ اب مایوس ہیں۔

دوسری جانب وزارت صحت کے ترجمان کے مطابق حکومت کی ہدایت پر ویکسی نیشن سینٹرختم کیا گیا، اس کی بنیادی وجہ ویکسی نیشن پراسس میں اطمینان بخش اعداد و شمار ہیں۔

ایکسپو سنٹر میں ویکسی نیشن سنٹر بند ہونے سےعوام پریشان ہیں جب کہ قریبی اسپتالوں نے بھی ہاتھ کھڑے کردیئے ہیں۔

The post پاکستان کا سب سے بڑا کورونا ویکسی نیشن سینٹر بند، شہری پریشان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3xyVCgM

عمران خان کی حکومت گرانے کیلیے تمام آئینی و قانونی راستے اپنانے کو تیار ہیں، پیپلزپارٹی

 پشاور: پاکستان پیپلزپارٹی عمران خان حکومت گرانے کے لیے تمام آئینی وقانونی راستے اپنانے کے لیے تیارہے، اپوزیشن لیڈر شہبازشریف قدم بڑھائیں توعمران حکومت گرجائے گی۔

ان خیالات کااظہارپیپلزپارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل نیئربخاری نے پشاورمیں ارباب عالمگیر کی رہائش گاہ پرمنعقدہ پریس کانفرنس میں کیا، ان کے ہمراہ سندھ کے وزیراطلاعات سعید غنی، پیپلزپارٹی کے مرکزی ترجمان فیصل کریم کنڈی، صوبائی صدر نجم الدین خان، عاصمہ عالمگیر اوردیگر بھی موجود تھے۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی کل 54 واں یوم تاسیس منارہی ہے، پیپلزپارٹی کی بنیاد عوام کودرپیش مسائل کے حل کے لیے رکھی گئی، بلاول بھٹو نے تمام صوبوں میں یوم تاسیس منانے کافیصلہ کیاہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پشاورکی انتظامیہ نے وزیر اعلی کو جلسے کی اجازت دے دی لیکن ہمیں جلسہ کرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔ انتظامی افسر ریاست کے ملازم ہیں پی ٹی آئی کے نہیں، یہ انتخابی جلسہ نہیں بلکہ یوم تاسیس کاجلسہ ہے۔

نیئربخاری نے مزید کہا کہ ملک کوجن مسائل کاسامنا 1967 میں تھا آج بھی صورت حال ویسی ہی ہے، ہم اقتدار میں آئیں گے تو نوکریاں دیں گے، پی ڈی ایم تو ہم نے بنائی، ہم نے اسے نہیں چھوڑا، پی ڈی ایم اب پیپلزپارٹی اوراے این پی کے بغیر پی ڈی ایم نہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ہمارے موقف کی وجہ سےاپوزیشن کوکامیابیاں ملیں اور یہ ہمارے ایجنڈے پرعمل کریں تو سب کوفائدہ ہوگا، ہم عمران حکومت کوہٹانےکے لیے سب آئینی وقانونی راستے اپنانے کے لیے تیارہے۔ اپوزیشن لیڈرآگے بڑھے تو عمران حکومت ختم کی جاسکتی ہے، پیپلزپارٹی کا مقابلہ کوئی پارٹی نہیں کرسکتی، عمران حکومت یوٹرن ماسٹر ہے جس کامطلب وعدہ خلافی اورگناہ ہے۔

اس موقع پر سندھ کے وزیر اطلاعات سعید غنی نے کہاکہ پشاورمیں بی آرٹی چل رہی ہے لیکن ٹریفک جام ہے، کراچی پختونوں کاشہرہے، اس میں بسنے والوں کے لیے کام کررہے ہیں، کراچی دنیا کاچھٹا بڑا ملک ہے جس میں مسائل توہوں گے۔

سعید غنی کا کہنا تھا کہ کراچی میں خوف کی فضا قائم تھی لیکن آج لوگ آزادانہ طورپر پارٹیاں تبدیل کررہے ہیں، پیپلزپارٹی نے کام کیے تو اسے بار بار ووٹ ملتے ہیں، پی ٹی آئی جھوٹوں کی پارٹی اورعمران خان ان کاسربراہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ گندم کی پیداوار پنجاب میں ہوتی ہے اوربحران کاذمہ دار سندھ کو قرار دیا جاتا ہے۔ ہم پرالزام ہے کہ ہم نے تین شوگر ملوں کی کرشنگ بندکرائی، ہمیں بتائیں تاکہ ایکشن لیں، اب ملک میں یوریاکابحران آنے والاہے، ان کے اے ٹی ایمز مافیازہیں جوبحران پربحران پیداکرتے ہیں، عمران خان کااپنا ذریعہ روزگار کیاہے۔؟

انہوں نے کہاکہ تعمیرات میں خلاف ورزیاں ہوجاتی ہیں، اسلام آبادمیں ایسی عمارات ریگولرائز ہوجاتی ہیں، بنی گالہ میں عمران خان کی رہائش گاہ اوربحریہ ٹاؤن کوجرمانے کرتے ہوئے ریگولرائز کردیاجاتاہے، چھوٹے لوگوں کےلیے الگ معیارکیوں؟

انہوں نے مزید کہا کہ سندھ میں ایم کیو ایم نے غیرقانونی تعمیرات کیں، انہیں ریگولر کرنے کی اجازت دی جائے، سندھ میں نسلہ ٹاورجیسی کارروائیوں سے ہزاروں لوگ بے روزگارہوجائیں گے، سپریم کورٹ ایسی عمارات کو ریگولرائز کرنے کے لیے کمیشن بنائے۔

The post عمران خان کی حکومت گرانے کیلیے تمام آئینی و قانونی راستے اپنانے کو تیار ہیں، پیپلزپارٹی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/32Nk5nv

پب جی پر دوست نے شادی کا جھانسہ دیکر لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنادیا

 لاہور: پب جی گیم پر شادی کا جھانسہ دے کر لڑکے نے کراچی کی لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے نوجوان نے کراچی کی لڑکی سے پب جی گیم کے ذریعے دوستی کی اور پھر اسے شادی کا جھانسہ دے کر لاہور بلوالیا، جہاں اسے کئی روز تک ہوٹل میں زیادتی کا نشانہ بناتا رہا اور پھر فرار ہوگیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا لاہور کے تھانہ شمالی چھاؤنی کی حدود میں لڑکی سے اجتماعی زیادتی کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے فوری کارروائی کا حکم دے دیا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ملزمان کو قانون کی گرفت میں لا کر مزید کارروائی کی جائے۔

دوسری جانب لڑکی کی مدعیت میں تھانہ شمالی چھاؤنی میں مقدمہ درج کرلیا گیا، زیاددتی کا مقدمہ تھانہ نارتھ کینٹ میں حارث، حسن اور وحید کے نام پر درج کر لیا گیا۔

مقدمے کے متن میں لکھا گیا کہ حارث نامی نواجوان لڑکی کو شادی کے بہانے کراچی سے لاہور بلوایا ، حارث نے نجی ہوٹل میں تین روز تک لڑکی کو زیاددتی کا نشانہ بنایا اور چھوڑ کر بھاگ گیا۔

ایف آئی آر کے مطابق ریلوے اسٹیشن پر حسن اور وحید نامی دو لڑکوں نے متاثرہ لڑکی کو نوکری کا جھانسہ دیا ، حسن اور وحید نے سرور روڈ ایک گھر میں لڑکی کو زیاددتی کا نشانہ بنایا جس کے بعد لڑکی نے بھاگ کر جان بچائی ۔

سی سی پی او لاہور نے کہا کہ ایس ایس پی انوسٹی گیشن کینٹ کی سربراہی میں تفتشی ٹیم تشکیل دے دی گئی اور ہوٹل ریکارڈ اور موبائل فون ڈیٹا سے ملزمان کو ٹریس کیا جارہا ہے،  ملزمان کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

The post پب جی پر دوست نے شادی کا جھانسہ دیکر لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنادیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3E6dZwb

بااختیار پارلیمنٹ کے معاملے میں کوئی سودے بازی قبول نہیں، آصف زرداری

 کراچی: پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ بااختیار پارلیمنٹ اور عوامی حق حاکمیت کے معاملے میں کوئی سودے بازی قبول نہیں، تمام جماعتیں 18 ویں ترمیم کی حفاظت کریں۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے 54 ویں یوم تاسیس کے موقع پر جاری اپنے پیغام میں آصف زرداری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اپنے بانی کے فلسفے اور منشور پر ثابت قدم ہے، قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو شہید نے ملک میں پارلیمانی نظام کے لیے جدوجہد کی تھی اور ملک کو پارلیمانی نظام دیا تھا آج کے دن ہم اپنے عہد کی تجدید کرتے ہیں کہ پارلیمانی نظام کا مکمل دفاع کرتے رہیں گے۔

پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا کہ بااختیار پارلیمنٹ اور عوام کے حق حاکمیت پر کوئی سودے بازی نہیں کریں گے اور اس سوچ کو شکست دیں گے جو جمہوریت سے نفرت کرتی ہے، اسلام ہمارا دین ہے، سوشلزم ہماری معیشت ہے، جمہوریت ہماری سیاست ہے اور طاقت کا سرچشمہ عوام ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی جب بھی اقتدار میں آئی عوام کی طاقت اور ووٹ سے آئی، اس لیے ہماری ترجیح صرف عوام کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا کرنے پر مبذول رہی ہے، آج پیپلز پارٹی دو طرح کی سوچ کی مزاحمت کر رہی ہے ایک سوچ جمہوریت سے نفرت کرنے والوں کی ہے دوسری سوچ ان شدت پسندوں کی ہے جو اپنی مرضی عوام پر مسلط کرنے کے لیے کوشاں ہے۔

آصف زرداری نے کہا کہ 18ویں آئینی ترمیم بے نظیر بھٹو شہید کے مشن کی تکمیل بھی ہے اور جمہوریت دشمنوں سے جمہوری انداز میں انتقام بھی، پیپلز پارٹی سمیت تمام جمہوریت پسندوں کا فرض ہے کہ وہ 18 ویں آئینی ترمیم کی حفاظت کریں۔

The post بااختیار پارلیمنٹ کے معاملے میں کوئی سودے بازی قبول نہیں، آصف زرداری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2ZC8iqM

راولپنڈی میں خاتون سے اجتماعی زیادتی کرنے والے دو ملزمان گرفتار

 راولپنڈی: تھانہ گوجرخان کے علاقے میں خاتون کا گینگ ریپ کرنے والے 2 ملزمان کو پولیس نے گرفتار کرلیا.

ایکسپریس نیوز کے مطابق تھانہ گوجرخان پولیس نے خاتون کے ساتھ گینگ ریپ کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے، ملزمان نے چند روز قبل امدادی سامان دینے کے بہانے خاتوں کو ویران جگہ لے جاکر زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔

پولیس کا کہنا تھاکہ گینگ ریپ کا مقدمہ متاثرہ خاتون کی مدعیت میں تھانہ گوجرخان میں درج کیا تھا، دوران تفتیش جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے دو  ملزمان خداداد اور ناظر خان کو گرفتار کیا ہے۔

ملزمان کو عدالت میں پیش کرکے جسمانی ریمانڈ حاصل کیا جائے گا، پولیس کا کہنا تھاکہ ملزمان کے ڈی این اےکے نمونے فرانزک لیبارٹری بھیجے جارہے ہیں۔

The post راولپنڈی میں خاتون سے اجتماعی زیادتی کرنے والے دو ملزمان گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3rk6NZC

شرپسند عناصر کا کالج پرنسپل پر تشدد، سپلا کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ

ویب ڈیسک: شرپسند عناصر کی جانب سے گلزار ہجری میں واقع سرکاری کالج کے پرنسپل کوتشدد کا نشانہ بنایا گیا، مذکورہ افراد نے کالج پرنسپل کو کمرے میں داخل ہوکر زدو کوب کیا، کالج انتظامیہ نے تشدد کرنے والے دو افراد کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔

تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ ڈگری بوائز کالج گلزار ہجری کے پرنسپل کو شرپسند عناصر کی جانب سے تشدد کا نشانہ بنایا گیا، دو افراد نے کالج پرنسپل کو کمرے میں داخل ہوکر زدو کوب کیا، کالج انتظامیہ نے تشدد کرنے والےافراد کو پولیس کے حوالے کردیا۔ جب کہ سندھ پروفیسر اینڈ لیکچرار ایسوسی ایشن کی جانب سے کالج اساتذہ کے ہمراہ احتجاج کیا گیا۔

احتجاجی مظاہرین کا کہنا تھا کہ نامعلوم شرپسند عناصر نے کالج پرنسپل آغا شفقت نور پر کالج کے اندر داخل ہوکر حملہ کیا، ہم سندھ حکومت سے سیکیورٹی کی فراہمی کا مطالبہ کرتے ہیں۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ کل کالج سے احتجاجی ریلی نکالی جائے گی اور سندھ بھر میں کل یوم سیاہ منایا جائے گا اور سیکیورٹی کی فراہمی تک مذکورہ کالج میں داخلوں کا عمل معطل رہے گا، جب کہ سندھ بھر کے کالجز میں کل احتجاجاً داخلوں کا عمل معطل رہے گا۔

کراچی یونیورسٹی ٹیچرز فورم کی جانب سے بھی گلزار ہجری کالج کے پرنسپل پر تشدد کی شدید مذمت کی گئی، کراچی یونیورسٹی ٹیچرز فورم کے کنوینئر پروفیسر ڈاکٹر انتخاب الفت کا کہنا تھا کہ کراچی یونیورسٹی کے اساتذہ کالج اساتذہ کے ساتھ ہر لمحہ کھڑے ہیں اور تعلیمی ادارے میں پیش آنے والے اس پرتشدد واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، معزز پرنسپل کے ساتھ پیش آنے والا واقعہ کسی طور پر نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔

انہوں نے کہا کہ کراچی یونیورسٹی ٹیچرز فورم، سپلا کے اعلان کردہ یوم سیاہ کی بھرپور حمایت کرتی ہے، اساتذہ قوم کے معمار ہیں اور ان کے ساتھ ناروا سلوک رکھنے والے کبھی ترقی نہیں کرسکتے، ہم پولیس سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں سے ذمہ داران کے خلاف بھرپور کارروائی اور اساتذہ کے تحفظ کو یقینی بنانے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

The post شرپسند عناصر کا کالج پرنسپل پر تشدد، سپلا کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3xMI1CV

فی تولہ سونے کی قیمت میں ایک بار پھر 1000روپے کا اضافہ

کراچی: مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1000 روپے کا اضافہ ہوگیا۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روز ہی ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 1000 روپے اور  800 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

قیمتوں میں کمی کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھنے کے  بعد  1 لاکھ 23  ہزار 800 روپے ہوگئی، جب کہ دس گرام سونے کی قیمت اضافے کے ساتھ  1 لاکھ 6 ہزار 138 روپے ہوگئی۔

 

The post فی تولہ سونے کی قیمت میں ایک بار پھر 1000روپے کا اضافہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3Iex5CT

سکھ کمیونٹی کا کرتارپور میں ماڈلنگ کرنے والی خاتون کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ

لاہور: پاکستان سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی نے گوردوارہ دربارصاحب کرتارپور میں ماڈلنگ کرنے والی خاتون اور برانڈ کمپنی کیخلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک خاتون ماڈل گوردوارہ صاحب کے احاطے میں کھڑے ہوکر ماڈلنگ کر رہی ہیں، تصاویر وائرل ہونے پر پاکستان سمیت دنیا بھرمیں موجود سکھ برادری کی طرف سے مذمت کی جارہی ہے۔ اس حوالے سے ایکسپریس سے خصوصی بات کرتے ہوئے پاکستان سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی کے پردھان سردار امیر سنگھ کا کہنا تھا کہ گوردوارہ صاحب کے دروازے سب کے لئے کھلے ہیں اور یہاں کسی بھی مذہب کے ماننے والے آسکتے ہیں، گوردوارہ صاحب سکھوں کا مقدس مقام ہے جہاں ننگے سر داخل نہیں ہوسکتے، لیکن وہاں ایک خاتون ماڈل کی طرف سے احاطے میں کھڑے ہو کر ماڈلنگ کرنے سے دنیا بھر کے سکھوں کی دل آزاری ہوئی ہے۔

سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی کے پردھان کا کہنا تھا کہ جس کمپنی یہ اپنی پراڈکٹ کی تشہیر کے لئے ماڈلنگ کروائی گئی اس کے سربراہ نے ویڈیو پیغام کے ذریعے معافی مانگی ہے، تاہم ہم ان لوگوں کے خلاف مقدمہ درج کروارہے ہیں۔

سردار امیر سنگھ نے کہا کہ ہم گوردوارہ دربارصاحب کرتارپور سمیت تمام گوردواروں کے داخلی راستوں پر بورڈ نصب کرنے جارہے ہیں، جس پر گوردوارہ صاحب میں داخل ہونے بارے ہدایات درج ہوں گی اور یہاں گارڈز بھی تعینات ہوں گے، اس کے باوجود اگر ایسے واقعات سامنے آتے ہیں تو گوردرواہ صاحب میں موبائل فون لے کر جانے پر پابندی بھی لگا سکتے ہیں۔

واضع رہے کہ کچھ عرصہ قبل لاہور کی تاریخی مسجد وزیرخان میں بھی ماڈلنگ کرنے پر معروف ماڈلز کے خلاف مقدمہ درج ہوا تھا، جب کہ بادشاہی مسجد لاہور اور فیصل مسجد اسلام آباد میں بھی ایسے واقعات سامنے آچکے ہیں جس کے بعد مذہبی مقامات کے اندرکسی بھی قسم کی ماڈلنگ پر پابندی عائد ہے۔

The post سکھ کمیونٹی کا کرتارپور میں ماڈلنگ کرنے والی خاتون کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2ZxnPYM

پاکستانی نوجوان سے شادی کرنے والی بھارتی سکھ خاتون مشکل میں پھنس گئی

لاہور: سکھ کمیونٹی کے سربراہ پرمجیت سنگھ سرنا نے پاکستان سے درخواست کی ہے کہ پاکستانی نوجوان سے شادی کے لئے اپنا مذہب تبدیل کرنے والی خاتون پرمجیت کور کو آئندہ کسی بھی صورت میں دوبارہ پاکستان کا سفر کرنے کی اجازت نہ دی جائے۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق بھارتی خاتون کے مذہبی یاترا کے ویزے پر پاکستان آنے اور یہاں ایک پاکستانی نوجوان سے شادی کرنے کے واقعہ کے بعد بھارت کی شرومنی اکالی دل کے صدر پرمجیت سنگھ سرنا نے نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کے ناظم الامور آفتاب حسن خان کو خط لکھا ہے اور درخواست کی ہے کہ بھارتی خاتون پرمجیت کور جس کا اسلامی نام اب پروین سلطانہ ہے اسے پاکستان آنے کے لیے بلیک لسٹ کیا جائے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: بھارتی شہری نے اپنی بیوی کی شادی پاکستانی نوجوان سے کروا دی

پرم جیت سنگھ سرنا کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ سکھ برادری کی جانب سے پاکستانی حکومت کے شکر گزار ہیں جنہوں نے مغربی بنگال میں مقیم سکھ یاتری کو وطن واپس بھیج دیا، اس خاتون نے پاکستان میں رہتے ہوئے اپنے یاتری ویزا کا غلط استعمال کیا، مذہب تبدیل کیا اور دوبارہ شادی کی ہے، اس کے اس عمل نے سرحد پار سکھ یاتریوں پر گہرا اثر منفی اثر ڈالا ہے، ہم پاکستانی حکومت کے فوری ردعمل کو سراہتے ہیں جس سے صورتحال پر قابو پانے میں کافی حد تک مدد ملی۔

سرنا نے کہا کہ ہم پاکستانی حکومت سے گزارش کرتے ہیں کہ سکھ خاتون پرمجیت کور کا نام بلیک لسٹ میں ڈالا جائے، کیوں کہ  وہ کسی بھی وجہ سے دوبارہ پاکستان کا سفر کرسکتی ہیں، اس پر ویزے کی پابندی کسی بھی شخص کے لیے پاکستان کی زیارت کے لیے جانے والے کسی بھی شکل یا طریقے سے ویزا کی شرائط کی خلاف ورزی کے خلاف رکاوٹ کا کام کرے گی۔

18 ستمبر 1982 کو لکھنؤ میں پیدا ہونے والی سکھ خاتون پرمجیت کور کے پاس کولکتہ میں جاری کردہ ہندوستانی پاسپورٹ نمبر P7867386 ہے۔ اس کا پاسپورٹ 26 فروری 2027 تک کارآمد ہے۔

واضح رہے کہ  بھارتی شہر لکھنو سے تعلق رکھنے والا اشتوش سنگھ اپنی 39 سالہ بیوی پرم جیت کور کو اس کے پاکستانی دوست سے ملوانے کے لئے لاہور لے کر آیا، اور اس کی شادی پاکستانی نوجوان عمران سے کروادی، تاہم 26 نومبرکو جب پرم جیت اور اشتوش واپس جارہے تھے تو انہوں نے محمد عمران کوبھی ساتھ لے لیا اور وہ بھی ساتھ یاتریوں میں شامل ہوکر واہگہ بارڈ جا پہنچے، لیکن وہاں ویزا نہ ہونے کی وجہ سے پاکستانی امیگریشن حکام نے اسے روک لیا۔

 

The post پاکستانی نوجوان سے شادی کرنے والی بھارتی سکھ خاتون مشکل میں پھنس گئی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3o21CLM

کراچی میں فلیٹ میں آتشزدگی سے معمر معذور خاتون جاں بحق

 کراچی: گارڈن ایسٹ میں ایک عمارت کے فلیٹ میں آتشزدگی سے معمر معذور خاتون جاں بحق ہوگئی۔

کراچی کے علاقے گارڈن میں گھر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس سے 2 خواتین اور 3 بچوں سمیت 5 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی ایک گاڑی پہنچی اور آگ پر قابو پایا۔

جھلس کر زخمی ہونے والی ایک خاتون کو تشویشناک حالت میں برنس وارڈ منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئیں۔ پولیس کے مطابق معمر خاتون معذور ہونے کے باعث باہر نہ نکل سکیں۔

فلیٹ احمد نامی شخص کا ہے جس کی اہلیہ اور بچے بھی جھلس کر زخمی ہوئے، آتشزدگی میں احمد کی 80 سالہ والدہ پروین جاں بحق اور اہلیہ خدیجہ سمیت بچے جھلس کر زخمی ہوئے۔

The post کراچی میں فلیٹ میں آتشزدگی سے معمر معذور خاتون جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3p6ZxgZ

بغیر این او سی جلسہ کرنے پر منظور پشتین سمیت 10 رہنماؤں پر مقدمہ درج

کوئٹہ: ہاکی اسٹیڈیم میں بغیر این او سی جلسہ کرنے کے جرم میں پی ٹی ایم منظور پشتین سمیت 10 دیگر رہنماؤں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کوئٹہ کے ریلوے ہاکی گراوٴنڈ میں پی ٹی ایم کی جانب سے بغیر این او سی کے جلسہ کرنے پر منظور پشتین اور دیگر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا، سول لائن تھانے میں درج مقدمے میں لاوٴڈ اسپیکر ایکٹ سمیت دیگر دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔

ایف آئی آر کے متن میں ہے کہ پی ٹی ایم نے گزشتہ روز بغیر این او سی کے ہاکی گراوٴنڈ میں جلسہ منعقد کیا تھا، جس میں منظور پشتین، اے این پی کے پارلیمانی لیڈر اصغر اچکزئی سمیت 10رہنماؤں نے اشتعال انگیز تقاریر اور نعرے بازی کی۔

 

The post بغیر این او سی جلسہ کرنے پر منظور پشتین سمیت 10 رہنماؤں پر مقدمہ درج appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3xy1GpO

خیبرپختونخوا کابینہ میں وزراء کے محکموں میں ردوبدل کردیا گیا

 پشاور: خیبرپختونخوا کابینہ میں وزراء کے محکموں میں ردوبدل کردیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبرپختونخوا کابینہ میں وزراء کے محکموں میں ردوبدل کردیا گیا ہے، کامران بنگش اعلیٰ تعلیم جب کہ ارشد ایوب خان ایریگیشن کے وزیرہوں گے، فیصل امین گنڈا پور بلدیات اور زکوۃ وعشر سمیت سماجی بہبود کے وزیرہوں گے۔ اس کے علاوہ تاج محد ترند انرجی اینڈ پاور کی جگہ محکمہ مال کے لیے معاون خصوصی مقرر کردیے گئے ہیں۔

The post خیبرپختونخوا کابینہ میں وزراء کے محکموں میں ردوبدل کردیا گیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3o3nxSW

کاہنہ میں 13سالہ بچی کے ساتھ زیادتی ثابت، ملزمان گرفتار نہ ہوسکے

لاہور: سرائچ گاؤں میں 13 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی ثابت ہوگئی تاہم نامزد ملزمان تاحال غائب ہیں۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے کاہنہ کے گاؤں سرائج میں 13 سالہ بچی کے ساتھ ہوئی، متاثرہ بچی کے والد نے بچی سے زیادتی کا مقدمہ تھانہ کاہنہ میں درج کرادیا، اور اس میں 2 ملزمان کو بھی نامزد کیا، تاہم اہل خانہ کا کہنا ہے کہ دو روز گزر جانے کے باوجود پولیس نے کسی ملزم کو گرفتار نہیں کیا۔

دوسری جانب پولیس حکام نے بتایا کہ متاثرہ بچی کے والد کی مدعیت میں ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے، اور بچی کا میڈیکل بھی کروایا گیا، میڈیکل میں بچی کے ساتھ زیادتی کی تصدیق ہو گئی ہے، بچی کے مطابق اسے محلہ کے اوباش نوجوان نے زیادتی کا نشانہ بنایا ہے اور اس کے ساتھ اس کا ساتھی بھی تھا، پولیس نے ٹیم تشکیل دے دی ہے، جلد ہی ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کریں گے۔

 

The post کاہنہ میں 13سالہ بچی کے ساتھ زیادتی ثابت، ملزمان گرفتار نہ ہوسکے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3xwkXI8

چارسدہ میں قرآن کی بے حرمتی کرنے والا شخص گرفتار، مقدمہ درج

 پشاور: پولیس نے چارسدہ میں قرآن کی بے حرمتی کرنے والے شخص کو گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

وزیراعلی خیبر پختونخوا محمود خان کی زیر صدارت امن و امان سے متعلق اہم اجلاس ہوا جس میں چیف سیکرٹری، آئی جی پی، ایڈیشنل چیف سیکرٹری، سیکرٹری داخلہ اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں گزشتہ رات چارسدہ میں پیش آنے والے ناخوشگوار واقعے کے خصوصی تناظر میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

پولیس کے اعلی حکام نے مندنی چارسدہ واقعے کے مختلف پہلوؤں اور صورتحال کو کنٹرول کرنے کے لئے پولیس کے اقدامات کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ مشتعل ہجوم کی طرف سے ایک پولیس اسٹیشن اور مختلف چوکیوں کو ریکارڈ سمیت نذر آتش کیا گیا، بعض عناصر اور جرائم پیشہ افراد نے عوام کو سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے پر اکسایا۔ قرآن کی بے حرمتی کرنے والے شخص کو گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کے لئے لوگوں کو اکسانے والے عناصر کی نشاندہی کرلی گئی ہے۔

اجلاس میں مشتعل ہجوم کی طرف سے سرکاری املاک کو آگ لگانے کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے اور قانون کو اپنے ہاتھ میں لینے والے عناصر کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لانے کا فیصلہ کیا گیا۔

وزیر اعلی محمود خان نے کہا کہ قرآن پاک کی بے حرمتی انتہائی افسوسناک واقعہ ہے، بے حرمتی کرنے والے شخص کو قانون کے مطابق سخت سے سخت سزا دلائی جائے گی، تاہم حکومتی رٹ کو چیلنج کرنے والوں کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹاجائے گا۔

وزیر اعلی نے پولیس کو حکومتی عملداری اور قانون کی بالادستی کو ہر صورت یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ امن و امان کو برقرار رکھنا اور سرکاری املاک کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے، اسے ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے گا، آئندہ ایسے واقعات کی موثر روک تھام کے لئے لائحہ عمل تیار کیا جائے، اس واقعے میں تمام شرپسند عناصر کی نشاندہی کرکے ان کے خلاف کاروائیاں عمل میں لائی جائیں، قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے والے کے خلاف شہریوں کے جذبات کا احساس ہے، شہری پرامن رہیں اور قانون کو اپنا راستہ اپنانے دیں، شہری اطمینان رکھیں، قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے والے کو قانون کے مطابق سزا دلائی جائے گی۔

The post چارسدہ میں قرآن کی بے حرمتی کرنے والا شخص گرفتار، مقدمہ درج appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/31cYhk0

پاکستانی گوشت کی پہلی کھیپ اردن پہنچا دی گئی، مشیر تجارت

 اسلام آباد: مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے بتایا کہ پاکستانی گوشت کی پہلی کھیپ اردن پہنچا دی گئی ہے۔ 

مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ پاکستانی گوشت کی پہلی کھیپ نجی کمپنی کی جانب سے اردن پہنچا دی گئی ہے، نجی کمپنی اس ضمن مبارکباد کی مستحق ہے۔

مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے اپنے بیان میں کہا کہ نئی منڈیوں تک غیر روایتی ایکسپورٹس کی ترویج کیلئے وزارت تجارت کوشاں ہے، دیگر برآمد کنندگان کو بھی اپنی مصنوعات میں تنوع اور نئی مارکیٹ تک رسائی کیلئے کوشش کرنی ہوگی۔

The post پاکستانی گوشت کی پہلی کھیپ اردن پہنچا دی گئی، مشیر تجارت appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3d0f4ty

اسلام آباد کے تمام تعلیمی ادارے بطور احتجاج کل سے بند کرنے کا اعلان

 اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کے تمام تعلیمی ادارے بطور احتجاج کل سے بند کردیئے جائیں گے۔

ایکسپریس نیوز کے مطاب لوکل گورنمنٹ آرڈیننس کے تحت تعلیمی اداروں کومیونسپل کارپوریشن کے ماتحت کرنے کے خلاف فیڈرل گورنمنٹ ایجوکیشن جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے تمام تعلیمی ادارے احتجاج کے طور پر کل سے بند کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

چیئرمین فیڈرل گورنمنٹ ایجوکیشن جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا کہنا ہے کہ حکومت نے آرڈننس کے ذریعے تمام تعلیمی اداروں کو بلدیاتی ادارے کے میئر کے ماتحت کر دیا ہے، اندیشہ ہے کہ ملازمین کی سول گورنمنٹ کا اسٹیٹس ختم کردیا جائے گا اور ادارے پرائیویٹ ہو سکتے ہیں، تعلیمی اداروں میں سیاسی دخل اندازی کا خدشہ ہے، کل سے بچوں کو نہیں پڑھائیں گے، اساتذہ و غیر تدریسی عملہ اداروں میں احتجاج کریں گے۔

 

The post اسلام آباد کے تمام تعلیمی ادارے بطور احتجاج کل سے بند کرنے کا اعلان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3D21Zuf

کورونا کا نیا ویرینٹ انتہائی خطرناک ہے، پاکستان کو متاثر کرے گا، اسد عمر

 اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) کے سربراہ اسد عمر نے کہا ہے کہ کورونا کا نیا ویرینٹ اومی کرون انتہائی خطرناک ہے جو پاکستان کو بھی متاثر کرے گا۔

اسلام آباد میں میڈیا بریفنگ میں اسد عمر نے کہا کہ 5 کروڑ پاکستانیوں کی ویکسی نیشن مکمل ہوچکی، پاکستان میں کورونا میں کمی آتی جا رہی ہے جس کی وجہ ویکسی نیشن ہے۔

اسدعمر نے کہا کہ کورونا کا نیا ویرینٹ دنیا بھر میں پھیل رہا ہے، جو انتہائی خطرناک ہے اور پاکستان کو بھی متاثر کرے گا، مگر ویکسی نیشن اس کیلئے مؤثر ہوگی، پاکستان میں اومی کرون کو کنٹرول کرنے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں، اس حوالے سے دو سے تین ہفتے اہم ہیں، بچاؤ کا واحد راستہ ویکی نیشن ہے۔

معاون خصوصی صحت ڈاکٹرفیصل نے کہا کہ نئے ویرینٹ کا پھیلاؤ تیزی سے ہو رہا ہے، ویکسین میں تاخیر کرنیوالے دنیا بھر میں متاثر ہو رہے ہیں۔

The post کورونا کا نیا ویرینٹ انتہائی خطرناک ہے، پاکستان کو متاثر کرے گا، اسد عمر appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3rfKWT5

جب کرپشن کو برائی نہ سمجھا جائے تو معاشرے میں محنت کون کرے گا؟ وزیراعظم

جہلم: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ جب کرپشن کو برائی نہ سمجھا جائے تو معاشرے میں محنت کون کرے گا،  بدقسمتی سے پاکستان میں چوروں کو برا نہیں سمجھا جاتا۔ 

القادر یونیورسٹی جہلم میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ  رسول اللہ ﷺ دنیا کے عظیم لیڈ ر تھے، بحیثیت تاریخ کا طالب علم میں اس نتیجے پر پہنچا کہ رسول اللہ ﷺکی سیرت پر چلنے میں کامیابی ہے، جو لوگ رسول اللہ ﷺ کی راہ پر چلتے ہیں وہی آگے جاتے ہیں،اللہ نے مجھے شہرت ،پیسہ اور سب کچھ دیا،میں سیاست میں تبدیلی لانے کے لیے آیا، خواہش تھی ملک میں سیرت ﷺ اتھارٹی قائم کریں، ریسرچ سے ہی جامعات بنتی ہیں، ریسرچ ہوئی ہی نہیں کہ دنیا کی امامت کس نے اور کس طرح کی۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سائنس اوراسلام میں لڑائی نہیں تھی لیکن نظریات میں فرق تھا، ملک میں سب سے بڑا مسئلہ مغربی ثقافت کا عام ہونا ہے، مغربی ثقافت روحانی طور پر زوال پذیر ہے، مغرب میں چرچز بند ہورہے ہیں، نوجوانوں کی رہنمائی نہیں کی جارہی، مغرب میں 40 سال پہلے خاندانی نظام کدھر تھا اور ہمار ے ممالک پر کیا اثرات مرتب ہوئے، مغرب سے کسی بھی وقت توہین مذہب کے واقعات سامنے آنے کاخدشہ ہے، دنیا میں اسلام کے خلاف جو بھی عمل ہوتا ہے تو سب سے زیادہ ردعمل پاکستان سے آتا ہے، خواہش ہے قانونی اور مذہبی نکتہ نظر سے ہم بہترین جواب دیں۔

عمران خان نے کہا کہ پاکستان کو ہر دور میں چیلنجز سے نمٹتے دیکھا، پاکستان کو اوپر جاتے اور نیچے آتے بھی دیکھا، موبائل فون انقلاب ضرور لایا لیکن اخلاقی طور پر نوجوانواں کو کمزور کرنے میں کردار ادا کر رہا ہے، بچوں اور نوجوانوں کی سرگرمیوں کی نگرانی لازمی ہے، بچوں اور نوجوانوں کو بہترین سرگرمیوں کے لیے چوائس دیا جائے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ملک میں چوری کرنے والا لیڈر شپ نہیں کرسکتا کیوں کہ وہ معاشرے کونقصان پہنچاتا ہے، خود غرض آدمی کبھی قائد نہیں بن سکتا کیوں کہ وہ اپنی ذات سے اوپر سوچتا ہے، اور بزدل انسان لیڈر شپ کر ہی نہیں سکتا،  مغرب آج سیرت ﷺ پرریسرچ کررہاہے کیونکہ وہاں فتویٰ لگ جانے کا ڈر نہیں۔  مدینہ کی ریاست میں لیڈروں کی بارش تھی کیونکہ وہ بلا خوف سرگرم تھے، ترقی کے لیے ریاست مدینہ کے اصولوں پر عمل کرنا ہوگا، مدینہ کی ریاست میں خوف خدا لوگوں کے دلوں میں زندہ تھا۔

ہمارا تعلیمی نظام ہی ہماری کامیابی میں آڑ آگیا، تعلیمی نظام تقسیم ہوا اور مسائل نے جنم لیا، تعلیمی نظام میں یکسانیت ضروری ہے، یکساں نظام تعلیم سے غریب کو فائدہ ہوگا،عظیم قوم بننے کے لیے بہترین کردار کا ہونا ضروری ہے، انسان میں سوچنے کی صلاحیت ہے وہ اچھے اوربرے کی تمیز کرتا ہے، گزشتہ دنوں ایک کانفرنس ہوئی جس کا مہمان خصوصی وہ آدمی تھا جن کوعدالتوں نے سزادی، کرپشن کو برا نہیں سمجھیں گے تو معاشرے میں محنت کون کرے گا، معاشرہ اس طرح کبھی بہتر نہیں ہوگا، بدقسمتی سے پاکستان میں چوروں کو برا نہیں سمجھا جاتا۔

 

The post جب کرپشن کو برائی نہ سمجھا جائے تو معاشرے میں محنت کون کرے گا؟ وزیراعظم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3prGP47

ثاقب نثار آڈیو؛ جن کا کیس ہے انہوں نے عدالت آنے میں دلچسپی نہیں لی، اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آباد ہائی کورٹ نے ریمارکس دیے ہیں کہ ثاقب نثار کی لیک آڈیو جن کے کیس سے متعلق ہے انہوں نے عدالت آنے میں دلچسپی نہیں لی۔

ہائی کورٹ میں سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی آڈیو ٹیپ اور عدلیہ پر دیگر الزامات کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔

درخواست گزار نے کہا کہ عدلیہ پر الزامات کی تحقیقات کے لیے کمیشن تشکیل دیا جائے، عدلیہ کی آزادی کے تحفظ کے لیے آڈیو جعلی ہے یا اصلی ہے تعین کرنا ضروری ہے۔

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیے کہ جوڈیشل ایکٹیوازم کے باعث پہلے ہی عدلیہ کو بہت نقصان ہوچکا، چیف جسٹس پاکستان کی آڈیو ٹیپس ریکارڈ کرنے کی صلاحیت کس کے پاس ہے؟ کیا انہوں نے یہ ریلیز کی یا کسی امریکا میں بیٹھے ہوئے نے؟ فرض کریں آڈیو درست بھی ہے تو اصل کلپ کہاں کس کے پاس ہے؟۔

جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی کس کس چیز پر آپ انکوائری کریں گے، میرے متعلق کہا جاتا ہے کہ کوئی فلیٹ لے لیا، کیا اس کی انکوائری کرنے بیٹھ جائیں گے؟۔

یہ بھی پڑھیں: سوشل میڈیا پر وائرل آڈیو میری نہیں، جسٹس (ر) ثاقب نثار

جسٹس اطہر من اللہ کا کہنا تھا کہ جن کے کیسز سے متعلق ٹیپ ہے انہوں نے معاملہ عدالت لانے میں دلچسپی نہیں دکھائی، مختلف سیاسی قوتیں مختلف بیانیے بناتی ہیں مگر عدالت نہیں آتیں، جب وہ عدالت نہیں آتے تو کورٹ کو یہ بھی دیکھنا ہے نیت کیا ہے، آڈیو ٹیپ کس نے ریلیز کی اور کسے ریلیز کی؟ کیا ہم ان کے ہاتھ میں کھیلیں جنہوں نے یہ کیا ؟۔

وکیل صلاح الدین نے کہا کہ جو اصل متاثرہ فریق ہیں وہ سامنے نہیں آتے یہی مسئلہ ہے۔

ہائیکورٹ نے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر اٹارنی جنرل سے معاونت لینے کا فیصلہ کرتے ہوئے کیس میں پری ایڈمیشن نوٹس جاری کرکے آٹھ دسمبر کو جواب طلب کر لیا۔

The post ثاقب نثار آڈیو؛ جن کا کیس ہے انہوں نے عدالت آنے میں دلچسپی نہیں لی، اسلام آباد ہائیکورٹ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3rmpEmT

ڈاکٹر انعم تجمل نے سی ٹی ڈی دستے کی سربراہی کرکے نئی تاریخ رقم کردی

 اسلام آباد: اسلام آباد میں منعقد ہونے والی پولیس کی فائنل پاسنگ آؤٹ پریڈ میں ایک نئی تاریخ رقم ہوئی۔

پہلی دفع ایک ایلیٹ پولیس ٹریننگ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی لیڈی افسر ڈاکٹر انعم تجمل نے ایک دستے کی سربراہی کی ،سندھ سے تعلق رکھنے والی اے ایس پی ڈاکٹر انعم تجمل لاہور میں منعقد ہونے والی اے ایس نے پاکستانی تاریخ میں سارے ریکارڈ توڑ دیے، پیس کی مشکل ترین ٹریننگ میں اوّل پوزیشن حاصل کرکے ڈاکٹر انعم نے سی ٹی پی کے ساتھیوں میں ایک الگ ہی تاریخ رقم کردی۔

سوشل میڈیا پر لوگوں نے ان کی پریڈ کو بہت سراہا اور ان کو اصلی زندگی میں صنف اہان کی تشبیہ دی، اتنی سینکرونائز دستہ کو لیڈ کرنے پر پاکستانی عورتوں میں جوش و خروش اور آگے بڑھنے کا ولولہ اجاگر کیا ہے، ڈاکٹر انعم تجمل نے نہ صرف سندھ کا بلکہ پورے پاکستان کا نام روشن کیا ہے۔

The post ڈاکٹر انعم تجمل نے سی ٹی ڈی دستے کی سربراہی کرکے نئی تاریخ رقم کردی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3o2b8Pb

پختونخوا میں سیاحت کے بے شمار مواقع ہیں، ثانیہ نشتر

 پشاور: وزیراعظم پاکستان کی معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں سیاحت کے بے شمار مواقع موجود ہیں۔

وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے خیبرپختونخوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی اور بلوم پاکستان کے تعاون سے منعقدہ پھولوں اور ونٹیج کلاسک گاڑیوں کی شاہی باغ میں نمائش کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا میں سیاحت کے بے شمار مواقع موجود ہیں جب کہ پشاور ہیریٹج کیساتھ ساتھ بہترین پکوانوں اور تاریخی مقامات کیساتھ بھرا پڑا ہے۔

ثانیہ نشتر نے کہاکہ پشاور شہر کی تاریخ درد سے بھری پڑی ہے مگر اب حالات بدل گئے ہیں، لوگوں نے چیلنجز سے نکل کر ترقی کی جانب قدم رکھا۔

The post پختونخوا میں سیاحت کے بے شمار مواقع ہیں، ثانیہ نشتر appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3FZHeBp

نسلہ ٹاور گرانے کا کام تیز کردیا گیا

 کراچی: سپریم کورٹ کے حکم پر کراچی میں شاہراہ فیصل اور شاہراہ قائدین کے سنگم پر تعمیر شدہ 15 منزلہ عمارت نسلہ ٹاور کو منہدم کرنے کا عمل اتوار کے روز تیز کر دیا گیا۔

نسلہ ٹاور کو منہدم کرنے کیلیے 400 مزدوروں کی خدمات حاصل کی گئی ہیں جبکہ ایک ایکسکویٹر کو کرین کے ذریعے عمارت کی چھت پر پہنچایا گیا، ایکسی ویٹر نے بھی کام شروع کردیا ہے۔ عمارت کے اطراف دفعہ 144 عائد کردی گئی ہے تاکہ انہدامی کارروائی میں کوئی رکاوٹ نہ ڈال سکے۔ عمارت کے سامنے سروس روڈ اور عقبی گلی کو حفاظتی نقطہ نظر سے بند کردیا گیا ہے۔

اتوار کے روز مزدوروں نے عمارت کی آخری تین منزلوں کے فلیٹوں کی چھتوں کو توڑ دیا جبکہ ایکسکویٹر کے ذریعے عمارت کی سب سے اونچی منزل پر واقع واٹر ٹینک اور دیگر اسٹرکچر کو منہدم کیا گیا۔

The post نسلہ ٹاور گرانے کا کام تیز کردیا گیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3xw4T9k

لاہور میں شادی سے انکار پر گارڈ نے لڑکی کو قتل کردیا

 لاہور: گلبرگ کے علاقے میں شادی سے انکار پر سیکیورٹی گارڈ نے فائرنگ کر کے جواں سالہ لڑکی کو قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق ملزم عارف مین مارکیٹ کی رہائشی 21سالہ نیہا کو پسند کرتا تھا اور شادی کرنا چاہتا تھا، گزشتہ روز نیہا نوکری کے بعد اپنے کوارٹر واپس پہنچی تو ملزم نے اسے روکا اور تلخ کلامی کے بعد گولیاں ماریں اور فرار ہوگیا۔

لڑکی کی لاش پوسٹمارٹم کے لیے بجھوا کر مقتولہ کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے ملزم کو اس کے دوست کے گھر سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔

The post لاہور میں شادی سے انکار پر گارڈ نے لڑکی کو قتل کردیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3I0Tkfj

کراچی میں لوٹ مار کرنیوالے ملزمان سے مقابلے میں پولیس اہلکار شہید

 کراچی: لانڈھی میں لوڑ مار کرنے والے ملزمان سے مقابلے میں پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لانڈھی 6 نمبر غلہ منڈی کے قریب تین موٹر سائیکلوں پر چھ ملزمان شہریوں سے لوٹ مار کر رہے تھے کہ اس دوران گشت پر مامور پولیس اہلکار موقع پر پہنچ گئے، پولیس کو دیکھتے ہی ملزمان نے فائرنگ کردی اور رش کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے۔

ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار 48 سالہ حمزہ دائیں ران پر گولی لگنے سے زخمی ہوگیا، فوری طور پر اسے قریبی سندھ گورنمنٹ اسپتال پہنچایا گیا لیکن خون مسلسل بہتا رہا، اسے جناح اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ راستے میں ہی جام شہادت نوش کرگیا اور جناح اسپتال میں ڈاکٹروں نے معائنے کے بعد موت کی تصدیق کردی۔ واقعے کے فوری بعد پولیس کی بھاری نفری علاقے میں پہنچ گئی اور اطراف کی گلیوں کا محاصرہ کرلیا۔

واقعے کے بعد ایس پی لانڈھی محمد زبیر نے جناح اسپتال کے باہر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ دو پولیس اہلکار واردات کی اطلاع ملنے پر پہنچے تھے تو ملزمان نے فائرنگ کردی، ملزمان ایک موٹر سائیکل اور اسلحہ چھوڑ کر فرار ہوگئے، شہید پولیس اہلکار تھانے میں قائم کوارٹرز میں رہائش پذیر تھا جبکہ اس کا آبائی تعلق اندرون سندھ کے علاقے خیرپور میرس سے تھا ، پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کررہی ہے۔

The post کراچی میں لوٹ مار کرنیوالے ملزمان سے مقابلے میں پولیس اہلکار شہید appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3o0MO05

ستنام سنگھ قتل کیس؛ لواحقین حکومتی داد رسی کے منتظر

 پشاور: خیبر پختون خوا حکومت ’’ستنام سنگھ قتل کیس‘‘ کو بھول گئی اور لواحقین حکومتی داد رسی کے منتظر ہیں۔

خیبرپختون خوا حکومت پشاور میں چارسدہ روڈ پر قتل کیے جانیوالے گولڈ میڈلسٹ سکھ ستنام سنگھ قتل کیس کو بھول گئی، سکھ کمیونٹی کے معروف حکیم ستنام سنگھ کے قتل کیس کی ایف آئی آر میں دہشت گردی کی دفعات شامل کرلی گئیں تاہم اس کے باوجود مقتول کے لواحقین کو حکومتی پیکج ملنے کے حوالے سے کوئی پیش رفت نہ ہو سکی جس سے خیبرپختون خوا میں بسنے والی اقلیتی برادری حکومتی رویے سے نالاں ہونے لگی۔

30 ستمبر کو پشاور کے تھانہ فقیر آباد کی حدود میں چارسدہ روڈ پر ستنام سنگھ کو کلینک کے اندر فائرنگ کر کے قتل کردیا گیا تھا جس کی ایف آئی آر تھانہ فقیر آباد میں درج کی گئی تھی، واقعے کے بعد پشاور پولیس نے تین تحقیقاتی ٹیمیں تشکیل دی تھیں جنہوں نے کیس کی تفتیش میں تقریباً پانچ ہزار کے قریب افراد کی سی ڈی آرز کا ڈیٹا چیک کیا تھا۔

ابتدائی طور پر ستنام سنگھ کیس کی نوعیت مختلف تھی جس میں دوکان میں کام کرنے والے نوجوان سمیت دیگر افراد کو شامل تفتیش بھی کیا گیا تاہم کچھ وقت بعد کیس میں نیا موڑ سامنے آیا اور واقعے کو دہشتگردی قرار دیا گیا، کیس کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے حوالے کردیا گیا جہاں اس کی تفتیش جاری ہے۔

کیس کو 2 ماہ پورا ہونے کو ہیں اور ابھی تک سوائے ایک ایم این اے کے علاوہ کسی حکومتی اعلیٰ شخصیت نے مڑ کر لواحقین کو پوچھا تک نہیں اور نا ہی ان کی فیملی کے پیکج کا اعلان کیا گیا۔

محلہ جوگن شاہ میں سکھ کمیونٹی کے ذمہ دار رہنما کے مطابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے داخلہ حاجی شوکت علی نے گوردوارے آ کر یقین دہانی کروائی تھی کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختون خوا سے معاملے پر بات چیت کروں گا لیکن وہ بھی صرف اعلان ہی رہا، صوبائی حکومت کے رویے پر سکھ کمیونٹی نے اظہار افسوس کیا ہے۔

The post ستنام سنگھ قتل کیس؛ لواحقین حکومتی داد رسی کے منتظر appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/32GWm8k

وفاقی وزیراسد عمر نے سندھ حکومت کے نئے بلدیاتی نظام کو مسترد کردیا

 کراچی: وفاقی وزیرمنصوبہ بندی اسد عمرنے سندھ حکومت کے بلدیاتی نظام کوعوام سے دھوکہ قراردیتے ہوئے مسترد کردیا ہے اور کہاہے کہ سندھ کے ساتھ ناانصافی ہورہی ہے اس کیخلاف تحریک چلائیں گے۔

تحریک انصاف ضلع وسطی کے تحت حیدری میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اسدعمر نے کہا کہ ڈسٹرکٹ سینٹرل کے کارکن کراچی میں تبدیلی کے سفر کا ہر اول دستہ ہوں گے، عمران خان نے کراچی سے صدر پاکستان اور گورنر سندھ بنایا، کراچی کو دو بڑی وزارتیں اور 14 ایم این اے دیئے، کراچی کے کارکن نوکری نہ مانگیں یہ تو نوکری دینے والے ہیں، عمران خان کی جدوجہد طبقاتی نظام کے خلاف ہے، کراچی کی نوکریاں کراچی میں دلوانے کی ذمہ داری مقامی قیادت پر ہے۔

انہوں نے کہاکہ سندھ میں جعلی مقامی حکومت کے لیے بلدیاتی نظام کا اعلان کیا گیا، گرین لائن بس منصوبے پر 10 ، 12 روزکا باقی کام ہے، اگلے دو ہفتوں بعد دسمبر میں عمران خان کراچی میں جدید اور پہلے ٹرانسپورٹ منصوبے کا افتتاح کریں گے۔

اسد عمر نے کہا کہ مردم شماری کراچی کا دیرینہ مطالبہ رہاہے، کراچی کی آبادی مردم شماری میں دکھائی نہیں دیتی، پچھلی حکومتوں نے 19 سال اور 17 سال کے وقفے سے مردم شماری کرائی تھی، ہم نے روایات کو توڑتے ہوئے آئندہ مردم شماری پانچ سال کے وقفہ سے کرانے کا فیصلہ کیا ہے، ڈیجیٹل نظام کے ذریعے کراچی میں مردم شماری ہوگی جس کے بعد کراچی کا دیرینہ گلہ اورکراچی سے ناانصافی ختم ہوگی، تحریک انصاف اور اتحادیوں نے مردم شماری کی منظوری دلوائی ہے۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ کراچی کے لیے مقامی حکومت کا نظام عوام کو بااختیار نہیں کرتا، تحریک انصاف نے پٹیشن داخل کی اس نظام کے لیے، وزیر اعظم نے اور میں نے دستخط کرکے یہ پٹیشن سپریم کورٹ میں داخل کی ہے، سپریم کورٹ آئین کے آرٹیکل 140 اے پر عمل درآمد یقینی بنانے کے لیے پٹیشن پر جلد از جلد سماعت مکمل کرے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کے نئے بلدیاتی نظام میں سندھ میں رہے سہے اختیارات بھی چھین لیے گئے، کراچی کے عوام کو رہے سہے اختیارات سے بھی محروم کردیا گیا ہے، سندھ میں جو نظام چل رہا ہے وہ بہتر نہیں ہے، سندھ کے عوام کو قانون کے تحت بااختیاربنانا ہوگا، سیاسی اور قانونی طور پر قانون کے مطابق اختیارات ملنا چاہئیں، اسلام آباد میں صحت اور تعلیم اور ترقیاتی کام میئر چلائے گا اور دیگر شعبے بھی مئیر کے ماتحت ہوں گے جب کہ کراچی میں ایسا نظام نہیں ہے، تعلیم، صحت اور دیگر کچھ نظام نہیں ہے اس کو مسترد کرتے ہیں۔

اسد عمر نے کہا کہ مقامی نظام حکومت کے اوپر دھوکہ ہونے جارہاہے اس کے خلاف تحریک چلانا ہے، کراچی کے عوام اپنا حق مانگ رہے ہیں،نظام کے نام پریہ مذاق اب سندھ کے عوام کے ساتھ نہیں ہوگا، ظلم نہیں ہونے دیں گے اور کراچی کو اپنا حق دلا کر رہیں گے، اسلام آباد کے نئے بلدیاتی نظام میں مئیر کو بااختیار کیا گیا، سندھ میں اس کے برعکس کام کیا جارہا ہے، ٹرانسپورٹ،پانی، سڑکیں، مئیر کے ماتحت ہونی چاہئیں میں اپنے کراچی کے منتخب نمائندوں سے کہتا ہوں سندھ کے ساتھ ناانصافی ہورہی ہے اس کیخلاف تحریک چلائیں،کراچی کے لوگ بھیک نہیں اپنا حق مانگ رہے ہیں،یہ ناانصافی،ظلم کراچی کے ساتھ برداشت نہیں کیا جائے گا۔

 

The post وفاقی وزیراسد عمر نے سندھ حکومت کے نئے بلدیاتی نظام کو مسترد کردیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3xwnCl5

کراچی میں ڈیڑھ سالہ بچی گھر میں پانی کی بالٹی میں گر کر جاں بحق

 کراچی: پہلوان گوٹھ میں گھر کے اندر پانی کی بالٹی میں گر کر شیرخوار بچی جاں بحق ہوگئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق گلستان جوہر کے علاقے پہلوان گوٹھ میں گھر کے اندر پانی کی بالٹی میں شیر خوار بچی گر گئی۔ پولیس حکام کے مطابق ڈیڑھ سالہ نہال فاطمہ دختر جلیل حسن گھر کے اندر کھیل رہی تھی کہ اس دوران وہ صحن میں رکھی پانی کی بالٹی میں سر کے بل گرگئی۔

پولیس کے مطابق کچھ دیر بعد جب وہ کسی کو نظر نہیں آئی تو گھر والوں نے ڈھونڈا لیکن اس وقت تک نہال پانی کی بالٹی میں دم توڑ چکی تھی، اہل خانہ نے ریسکیو حکام کو آگاہ کیا جس پر لاش فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کی گئی جہاں ضابطے کی کارروائی کے بعد پولیس نے لاش ورثا کے حوالے کردی۔

The post کراچی میں ڈیڑھ سالہ بچی گھر میں پانی کی بالٹی میں گر کر جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3HZiXNA

راولپنڈی میں لڑکے سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار

 راولپنڈی: ایئر پورٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے نوجوان لڑکے سے زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکے کے والد کی درخواست پر ائیر پورٹ پولیس نے مقدمہ درج کر کے زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا، والد کا کہنا ہے کہ ملزم شیراز حسین نے گھر میں آکر زبردستی میرے بیٹے سے زیادتی کی۔

ایس پی پوٹھوہار تصور اقبال کا کہنا ہے کہ متاثرہ لڑکے کا میڈیکل کروایا گیا ہے، ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا جائے گا، زیادتی جیسا فعل ناقابل برداشت ہے، ملزم کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ راولپنڈی پولیس زیادتی کے حوالے سے زیرو ٹالیرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے جسے ہر صورت یقینی بنایا جا رہا ہے۔

The post راولپنڈی میں لڑکے سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3o1rfN4

ریڈ زون کے قریب دھرنے پر بیٹھے ینگ ڈاکٹرز گرفتار

 کوئٹہ: پولیس نے ریڈ زون کے قریب دھرنے پر بیٹھے ینگ ڈاکٹرز کو گرفتار کرلیا۔

کوئٹہ میں پولیس نے ریڈ زون کے قریب دھرنے پر بیٹھے ینگ ڈاکٹروں سمیت 19 افراد کو گرفتار کرتے ہوئے ان کے خلاف سڑک بند کرنے، کریمنل لاء آرڈیننس اور کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی سمیت مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔

واضح رہے کہ ینگ ڈاکٹرز اور دیگر افراد تقریبا ایک ہفتے سے ریڈ زون کے قریب مطالبات کے حق میں دھرنا دیے بیٹھے تھے جب کہ بلوچستان ہائی کورٹ نے ینگ ڈاکٹرز کو احتجاج اور دھرناختم کرنے کی ہدایت کی تھی۔

The post ریڈ زون کے قریب دھرنے پر بیٹھے ینگ ڈاکٹرز گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3cVPyWo

الیکشن کمیشن کا این اے 133 لاہور میں پیسوں سے ووٹ خریدنے کی ویڈیو کا نوٹس

 اسلام آباد: این اے 133 لاہور ضمنی انتخاب میں پیسوں سے ووٹ خریدنے کے معاملے پر الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ویڈیو کا نوٹس لے لیا۔

ریٹرننگ افسر این اے 133 نے کمشنر لاہور اور آئی جی پنجاب سمیت چیرمین نادرا اور پیمرا کو نوٹس جاری کردیا ہے۔ ریٹرننگ افسر نے ویڈیو میں نظر آنے والے لوگوں کی شناخت کے لیے مدد مانگ لی۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ‏فوٹیج کا فارنزک کروایا جائے، افراد اور عمارت کی شناخت کی جائے، آئی جی پولیس ملوث شخص کو گرفتار کریں، چئیرمین پیمرا فوٹیج کا فرانزک کرائیں کہ آیا فوٹیج اصل ہے اور اس میں موجود افراد کی شناخت کریں، ملوث افراد کا مکمل بائیو ڈیٹا فراہم کیا جائے۔

ریٹرننگ افسر نے نادرا، پیمرا، پولیس اور کمشنر لاہور سے 30 نومبر کو رپورٹ مانگ لی۔

The post الیکشن کمیشن کا این اے 133 لاہور میں پیسوں سے ووٹ خریدنے کی ویڈیو کا نوٹس appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3CY75Yf

مالک مکان نے 4 سال بعد بہن بھائی کے قتل کا اعتراف کرلیا

 راولپنڈی:  تھانہ جاتلی کے علاقے سے چار سال قبل اغواءہونے شہری اور اس کی بہن کے قتل میں ملوث مالکان مکان نے اعتراف جرم کرلیا۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی کے تھانہ جاتلی کے علاقے سے چار سال قبل اغواء ہونے والے شہری کی مکان کی کھدائی کے دوران نعش کی باقیات ملی تھیں، نعش کی باقیات ملنے کے بعد حراست میں لیے جانے والے مالک مکان ملزم نے سنسنی خیز انکشافات کئے ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق اغواء اور قتل کے الزام میں گرفتار ملزم نے نہ صرف مغوی بلکہ اس کی ہمشیرہ کے قتل کا بھی اعتراف کرلیا اور بتایا کہ مغوی کو تیز دار آلے اور تقریبا چار ماہ بعد ہمشیرہ کو ڈنڈوں سے وار کرکے قتل کیا، مغوی و مقتول کی ہمشیرہ کو اس لیے قتل کیا تووہ جانتی تھی کہ مغوی اس کے ساتھ گیا تھا۔

پولیس حکام نے  بتایا کہ 2017 میں قوت و گویائی و سماعت سے محروم مغوی کے اغواء کا مقدمہ اس کے بھائی کی ہی مدعیت میں درج کیا گیا تھا، جب کہ اس کی ہمشیرہ کے قتل کا مقدمہ مغوی کے اغواء ہونے کے چار ماہ بعد نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کیا گیا، مقتول کی نعش کی شناخت اس کے بھائی نے زیر استعمال انگوٹھی اورمصنوعی دانت سے کی تھی، نعش کی باقیات ملنے پر پولیس ندیم نامی ملزم جو چار سال قبل بھی شامل تفتیش رھا کو تحویل میں لے کر تفتیش شروع تھی، ملزم کے دوہرے قتل کے انکشافات کی روشنی میں تفتیش کا دائرہ وسیع کردیا گیا ہے۔

 

The post مالک مکان نے 4 سال بعد بہن بھائی کے قتل کا اعتراف کرلیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3FQMDdV

ملک میں صرف عمران خان لیڈر باقی سب بونے ہیں، فواد چوہدری

جہلم: وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ملک میں عمران خان کے علاوہ کوئی لیڈرنہیں، ان کےعلاوہ باقی بونے ہیں۔

پنڈدادنخان میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ن لیگ لوگوں کو لالچ دیکر الیکشن لڑتی ہے، ووٹ کو ہزار،2ہزار میں خریدنا ووٹ کو عزت دینا ہے؟ سیاست مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی بس کی بات نہیں، ای وی ایم سے ن لیگ اور پیپلزپارٹی گھبرا جاتی ہے، ان کا انتخآبی طریقہ دھاندلی ہے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ویڈیو اور لیکس کا مقصد بلیک میلنگ ہوتا ہے، ویڈیوز پہلے آجاتی ہیں بعد میں پتہ چلتا ہے کہ جعلی ہے، مریم نواز نے کہا تھا لندن تو کیا پاکستان میں بھی میری کوئی جائیداد نہیں، آپ کے کرتوتوں کی وجہ سے آج پاکستان مشکلات کا شکارہے، شریف خاندان لندن میں جائیدادوں کی رسیدیں دے، اس کے علاوہ ان  کے پاس اور کوئی آپشن نہیں، جعلی ویڈیو کے ذریعے اداروں کو بلیک میل نہیں کیا جاسکتا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ملک میں عمران خان کے علاوہ کوئی لیڈرنہیں، ان کے علاوہ باقی سب بونے ہیں، وزیراعظم کی آواز پورے ملک میں جاتی ہے اور پورے ملک میں ان کا ووٹ بینک ہے، تحریک انصاف واحد قومی اور وفاقی پارٹی ہے جس نے پاکستان کو متحد رکھا ہوا ہے، وفاقی قیادت اور وفاقی پارٹی پاکستان کے لیے ضروری ہے، اگلےانتخابات میں بھی عمران خان کاکوئی مقابلہ نہیں کرسکتا، پیپلزپارٹی زرداری اور بلاول کی پارٹی ہے، اور سندھ تک محدود ہے، پورے پاکستان میں اگر کوئی ٹکٹ دینے کے پوزیشن میں ہے تو وہ پی ٹی آئی ہے۔

The post ملک میں صرف عمران خان لیڈر باقی سب بونے ہیں، فواد چوہدری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3xtqJKG

بھارتی شہری نے اپنی بیوی کی شادی پاکستانی نوجوان سے کروا دی

لاہور: بھارتی شہری اشتوش سنگھ نے اپنی بیوی پرم جیت کوطلاق دے دی اور اس کی شادی پاکستانی نوجوان عمران سے کروادی۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان اور بھارت سے تعلق رکھنے والے گونگے بہرے جوڑے کی عجیب محبت کی کہانی سامنے آئی ہے، بھارتی شہر لکھنو سے تعلق رکھنے والا اشتوش سنگھ اپنی 39 سالہ بیوی پرم جیت کور کو اس کے پاکستانی دوست سے ملوانے کے لئے لاہور لے کر آیا، اور اس کی شادی پاکستانی نوجوان عمران سے کروادی۔

بھارت سے گزشتہ دنوں ہزاروں سکھ یاتری بابا گورونانک دیوجی کا جنم دن منانے پاکستان آئے تھے، ان یاتریوں میں 39 سالہ پرم جیت کور اور ان کے شوہر اشتوش سنگھ بھی شامل تھے، یہ دونوں گونگے اور بہرے ہیں،اور ان کی پاکستان آمد کا مقصد بابا گورو نانک دیوجی کے جنم دن کی تقریبات میں شرکت کے علاوہ ایک پاکستانی نوجوان محمد عمران سے ملنا تھا، جو راجن پور کا رہائشی ہے اور ان دونوں کی طرح گونگا اور بہرا ہے۔

ذرائع کے مطابق پرم جیت کور کی محمد عمران چند برس پہلے فیس بک پر دوستی ہوئی جومحبت میں بدل گئی، پرم جیت کے شوہر اشتوش سنگھ جو اس سے عمر میں کافی بڑے ہیں اوران کی ایک اور بیوی بھی ہے، انہیں اپنی بیوی کی پاکستانی نوجوان سے محبت کاعلم تھا۔ دونوں 17 نومبر کو واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان آئے اور یہاں گرین ٹاؤن لاہورمیں قیام کیا۔ اس دوران ان کاعمران سے بھی رابطہ ہوگیا۔ اشتوش سنگھ نے اپنی بیوی پرم جیت کوطلاق دے دی اور اس نے اسلام قبول کرکے اپنا نام پروین سلطانہ رکھ لیا۔ جس کے بعد 23 نومبرکو سیشن کورٹ میں قبول اسلام کا بیان حلفی جمع کروانے کے ساتھ محمدعمران سے نکاح بھی کرلیا۔

26 نومبرکو جب بھارتی سکھ  یاتریوں نے واپس جانا تھا تو پرم جیت اور اشتوش واپس جارہے تھے تو انہوں نے محمد عمران کوبھی ساتھ لے لیا اوروہ بھی ساتھ یاتریوں میں شامل ہوکر واہگہ بارڈ جا پہنچا، تاہم وہاں ویزا نہ ہونے کی وجہ سے پاکستانی امیگریشن حکام نے اسے روک لیا، تفتیش کے دوران تینوں نے اشاروں کی زبان میں تفصیلات بتائیں، سفری دستاویزات نہ ہونے کی وجہ سے محمدعمران کو بھارت جانے کی اجازت نہیں مل سکی۔ ذرائع کے مطابق پروین سلطانہ ( پرم جیت کور) نے محمد عمران سے وعدہ کیا کہ وہ اسے ملنے اور ہمیشہ اس کے ساتھ رہنے پاکستان آئے گی۔

The post بھارتی شہری نے اپنی بیوی کی شادی پاکستانی نوجوان سے کروا دی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3nZ9EFt

پاکستان آنے والے مسافروں کو 72 گھنٹے قبل پی سی آر ٹیسٹ کرانے کی شرط برقرار

کراچی: سول ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ بیرونِ ملک سے پاکستان آنے والے مسافروں کو 72 گھنٹے قبل کورونا پی سی آر ٹیسٹ کرانے کی شرط برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کورونا وائرس کی نئی قسم آنے کے بعد سول ایوی ایشن نے بھی پاکستان آنے والی فلائٹس سے متعلق نیا سفری ہدایت نامہ جاری کردیا ہے، اور کورونا کی نئی لہر کی وجہ سے جنوبی افریقہ سمیت افریکا کے 6 ملکوں اور ہانگ کو کیٹگری سی فہرست میں شامل کرکے سفری پابندی عائد کردی ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: پاکستان کی مختلف ممالک پر سفری پابندیاں

سول ایوی ایشن کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ جنوبی افریقہ، ہانگ کانگ، موزمبیق، لیسوتھو، بوٹسوانہ، نمیبیا، ایسواتینی، کیٹگری سی میں شامل ہیں، اور سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے کیٹگری سی میں شامل ممالک کی نئی فہرست جاری کردی گئی ہے،جس کے مطابق جنوبی افریقہ سمیت 7 ممالک کو کیٹگری سی میں شامل کرلیا گیا ہے، کیٹگری سی میں شامل مسافروں کی پاکستان آمد پر پابندی ہوگی، کیٹگری سی میں شامل مسافروں کو ایمرجنسی کی صورت میں واپسی کی اجازت این سی او سی کی کمیٹی دے گی۔

سول ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ بیرونِ ملک سے پاکستان آنے والے مسافروں کو 72 گھنٹے قبل کورونا پی سی آر ٹیسٹ کرانے کی شرط برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، پاکستان پہنچنے پر مسافروں کا ایرپورٹ پر ریپد انٹیجن ٹیسٹ ہوگا، مثبت کورونا وائرس آنے پر مسافروں کو سرکاری قرنطینہ سینٹرز میں رکھا جائے گا

The post پاکستان آنے والے مسافروں کو 72 گھنٹے قبل پی سی آر ٹیسٹ کرانے کی شرط برقرار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2Zwhblz

سندھ حکومت کا تمام ویکسینیٹڈ افراد کو بطور بوسٹر فائزر ویکسین لگانے کا فیصلہ

کراچی: سیکرٹری صحت سندھ ذوالفقارعلی شاہ کا اس حوالے سے کہنا ہےکہ ویکسینیشن کرنے والے تمام افراد بطور بوسٹر فائزر ویکسین لگواسکیں گے، فیصلہ حتمی طور پر کرلیا گیا ہے۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق محکمہ صحت سندھ نے کورونا کی نئی لہر سے بچاؤ کے لئے اہم فیصلہ کرلئے ہیں، اور اب  تمام ویکسینیٹڈ افراد بطور بوسٹر فائزر ویکسین بھی لگوائیں گے، تاہم بوسٹر ڈوز لگانے کی کوئی فیس نہیں لی جائے گی۔

سیکرٹری صحت سندھ ذوالفقارعلی شاہ کا اس حوالے سے کہنا ہےکہ ویکسینیشن کرنے والے تمام افراد بطور بوسٹر فائزر ویکسین لگواسکیں گے، فیصلہ حتمی طور پر کرلیا گیا ہے اور  آئندہ دو سے تین دنوں میں نوٹیفکیشن بھی جاری ہوجائے گا، فیصلہ کورونا کی نئی لہر سے حفاظتی تدابیر کے طور پر لیا گیا ہے۔

سیکرٹری صحت کا کہنا تھا کہ کوئی سی بھی ویکسینیشن کے دو ڈوز مکمل ہونے کے بعد شہری بطور بوسٹر فائزر ویکسین لگواسکیں گے، فائزر ویکسین کو بطور بوسٹر پہلے بھی استعمال کیا جاچکا ہے، ائیرپورٹ پر ویکسینیشن کے حوالے سے فیصلہ وفاقی حکومت کرے گی، اس وقت بوسٹر ڈوز صرف جناح اسپتال اور ڈاؤ اوجھا اسپتال میں دستیاب ہے، کوشش ہے کہ بوسٹر ڈوز کا دائرہ پورے سندھ تک پھیلایا جائے، بوسٹر ڈوز لگانے کی کوئی فیس نہیں لی جائے گی۔

The post سندھ حکومت کا تمام ویکسینیٹڈ افراد کو بطور بوسٹر فائزر ویکسین لگانے کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/319Rckx

کراچی گرین لائن منصوبے کا آغاز 25 دسمبر سے ہوگا، اسد عمر

 اسلام آباد: وزیر منصوبہ بندی اسدعمر  کا کہنا ہے کہ گرین لائن منصوبے کا تفصیلی جائزہ لیا ہے اور اب 25 دسمبر سے کمرشل آپریشن کا آغاز کر دیا جائے گا۔

وزیر منصوبہ بندی اسدعمر نے ٹوئٹ میں کہا کہ ‏کل کراچی گرین لائن منصوبے کا تفصیلی جائزہ لیا، انشاءاللہ اگلے 10 دن میں یہ منصوبہ ٹرائل آپریشن کے لیے تیار ہوگا، تقریباً دو ہفتے ٹرائل آپریشن کے بعد 25 دسمبر کو کمرشل آپریشن کا آغاز کر دیا جائے گا جب کہ وزیراعظم عمران خان کراچی آکر منصوبے کا افتتاح کریں گے۔

The post کراچی گرین لائن منصوبے کا آغاز 25 دسمبر سے ہوگا، اسد عمر appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3xtmuPo

مال و دولت نہیں انسان کے اندرغیرت بہت ضروری ہے، وزیراعظم

 اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ  انسان کے اندر غیرت بہت ضروری ہے، عزت دار شخص کو کبھی خود کو ذلت میں نہیں ڈالناچاہئے۔ 

امریکی اسکالر شیخ حمزہ یوسف کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ میں نے دو دہائی تک دنیا بھر میں کھیلوں میں حصہ لیا، میں نے بہت سی کامیابیاں سمیٹیں اور دھچکے بھی لگے، زیادہ تر کھلاڑی اپنی تعلیم مکمل نہیں کرپاتے لیکن میں نے تعلیمی میدان میں بھی کامیابیاں سمیٹیں، کامیابیاں اور عزت صرف اللہ کی ذات دیتی ہے، مرجانے کا ڈر بھی انسان کو جدوجہد سے روکتا ہے، آپ اپنی ناکامیوں سے سیکھتے ہیں، جب آپ ناکام ہوتے ہیں تو پھر آپ حالات کا بہتر تجزیہ کرسکتے ہیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مذہب کے معاملے میں کسی کے ساتھ زبردستی نہیں کی جاسکتی، مجھے اللہ نے سب سے بڑا تحفہ ایمان کی دولت سے نوازا، سچا ایمان آپ کو اپنی انا پر کنٹرول کرنا سکھاتا ہے، انا کسی بھی شخص کو برباد کردیتی ہے، دوسرے انسانوں کا سوچنے والا اللہ کا ولی بنتا ہے، بدقسمتی سے بہت کم لوگ منڈیلا جیسا بنتے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ سیاست میں جب آیا تو مجھے مافیاز کا سامنا ہوا، گزشتہ 20 سالوں میں میری کئی بار کردار کشی کی گئی، میری بےعزتی کیلئےجعلی خبریں لگوائی گئیں، مجھے یقین تھا کہ کوئی بھی شخص میری بے عزتی نہیں کرسکتا یہ لوگ کچھ بھی کرلیں، غیرت کا جذبہ انسان کی بہت اچھی خصوصیت ہے، عزت دار شخص کو کبھی خود کو ذلت میں نہیں ڈالناچاہئے، انسان کے اندر مال و دولت نہیں غیرت بہت ضروری ہے، میرے نزدیک امیر وہ ہے جو ضمیر کا سودا نہیں کرتا۔

The post مال و دولت نہیں انسان کے اندرغیرت بہت ضروری ہے، وزیراعظم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3D0DL3i

نسلہ ٹاور کے اطراف دفعہ 144 نافذ، نوٹیفکیشن جاری

کراچی: نسلہ ٹاور کے اطراف 4 سے زائد افراد کے جمع ہونے پر پابندی عائد کردی گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نسلہ ٹاور کے اطراف 4 یا 4 سے زائد افراد کے جمع ہونے پر پابندی عائد کردی گئی ہے، اور حوالے سے کمشنر کراچی نے  باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کیا ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: سپریم کورٹ کا دوسو کے بجائے 400 مزدور لگانے کا حکم

نوٹیفکیشن کے مطابق انتظامیہ کی جانب سے لگائی گئی رکاوٹ عبور کرنے پر بھی مکمل پابندی ہوگی، اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف دفعہ 144 کے تحت کارروائی کی جائے گی، جب کہ پابندی کا اطلاق نسلہ ٹاور کے مکمل مسمار ہونے کے تک برقرار رہے گا۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے 26 نومبر کی سماعت کے تحریری حکم نامے میں نسلہ ٹاور کے انہدام کے لیے کمشنر کراچی کو 2 سو مزدوروں کی جگہ 4 سو مزدور لگانے کی ہدایت کی ہے، جب کہ کمشنر کراچی کا کہنا ہے کہ نسلہ ٹاور کو گرانے کی کارروائی ایک ہفتے میں یقینی بنائیں گے۔

The post نسلہ ٹاور کے اطراف دفعہ 144 نافذ، نوٹیفکیشن جاری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3lf1HKk

ڈاکوؤں نے 2 دکانیں لوٹ لیں، لڑکوں نے گارڈ سے اسلحہ چھین لیا

کراچی: ڈسٹرکٹ سینٹرل میں لوٹ مار کی وارداتوں نے جہاں عام شہریوں کو شدید اضطراب میں مبتلا کیا ہوا ہے، وہیں پر کاروبار کرنے والے بھی مشکلات کا شکار دکھائی دیتے ہیں۔

ڈسٹرکٹ سینٹرل فیڈرل بی ایریا میں پولیس کی عدم دلچسپی کے باعث موٹر سائیکل سوار 2 ڈاکو 20 منٹ کے دوران ایک ہی مالک کی 2 دکانوں میں لوٹ مار کے دوران نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے جس سے بخوبی اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ ڈسٹرکٹ سینٹرل کے پولیس افسران شہریوں اور دکانداروں کو تحفظ فراہم کرنے میں کس حد تک سنجیدہ دکھائی دیتے ہیں اور اس کا خمیازہ براہ راست شہریوں کو روزانہ کی بنیاد پر اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں، گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی چوری و چھین جانے کی صورت برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔

دونوں وارداتوں کی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں اس حوالے سے دکان کے مالک محمد عادل خان گلبرگ تھانے میں وارداتوں سے متعلق درخواست جمع کرا دی جس میں ان کا کہنا تھا کہ ان کی گلبرگ فیڈرل بی ایریا بلاک 5 عائشہ منزل اور فیڈرل بی ایریا بلاک 10 میں معاذ ایل پی جی کے نام سے 2 دکانیں ہیں ، 26 نومبر کی رات ساڑھے نو بجے کے قریب 2  ڈاکو موٹر سائیکل پر سوار میری دکان فیڈرل بی ایریا بلاک 5 پر آئے اور اسلحے کے زور پر مجھ سے میرا موبائل فون اور نقدی چھین لی، ابھی اس واردات کو 20 منٹ ہی گزرے تھے کہ انھی موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے فیڈرل بی ایریا بلاک 10 میں قائم ان کی دوسری دکان پر بھی دھاوا بول کر وہاں سے نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے۔

متاثرہ دکاندار محمد عادل نے بتایا کہ مسلح ڈاکو دونوں دکانوں سے مجموعی طور پر 25 ہزار روپے اور موبائل فون چھین کر فرار ہوئے ہیں واردات سے متعلق فوٹیجز میں موٹر سائیکل سوار 2 ڈاکوؤں کو دیکھا گیا جس میں سے موٹر سائیکل چلانے والا پیلے اور عقب میں سوار ڈاکو سرخ رنگ کی ٹی شرٹ اور جینز کی پینٹ پہنے ہوئے تھا اور وہ دونوں وارداتوں میں اسلحہ تھامے باہر ہی پہرہ دیتا رہا جبکہ پیلی ٹی شرٹ اور سیاہ ٹراؤزز میں ملبوس ڈاکو نے دکانوں میں گھس کر لوٹ مار کی اور اطمینان کے ساتھ اپنے ساتھی کے ہمراہ موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

ڈسٹرکٹ سینٹرل کے مکینوں نے ڈی آئی جی ویسٹ ناصر آفتاب سے اپیل کی ہے کہ وہ ڈسٹرکٹ سینٹرل میں ایسے پولیس افسران کی تعیناتی کو یقینی بنائیں جو عوام کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے میں نہ صرف سنجیدہ بلکہ پیشہ وارانہ صلاحیتوں کے حامل بھی ہوں۔

جمشید کوارٹر کے علاقے نیو ایم اے جناح روڈ پردہ پارک کے قریب گلی میں کار شوروم کے سیکیورٹی گارڈ 22 سالہ عامر کو 2 نوعمر لڑکوں نے اسلحہ چھیننے کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کر کے زخمی کر دیا جسے ٹانگ پر گولی لگی تھی۔

واقعہ کی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سیکیورٹی گارڈ گلی میں اپنے اسلحے کے ہمراہ کرسی پر بیٹھا ہے اور دونوں جانب گاڑیاں پارک ہیں اس دوران گلی میں شلوار قمیص میں ملبوس چہرے پر ماسک لگائے ہوئے 2 نوعمر لڑکے پیدل آتے ہیں اس میں سے ایک ملزم سیکیورٹی گارڈ سے اسلحہ چھینتا ہے اور اس دوران مزاحمت پر اس کا دوسرا ساتھی پستول سے سیکیورٹی گارڈ کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیتا ہے۔

ایک ملزم سیکیورٹی گارڈ کی جیب بھی چیک کرتا ہوا دکھائی دیا بعدازاں دونوں ملزمان سیکیورٹی گارڈ کی ایم پی فور رائفل چھین کر پیدل ہی چلے گئے اس حوالے سے جمشید کوارٹر تھانے کے ہیڈ محرر ملک اتفاق نے بتایا کہ ملزمان نے کچھ فاصلے پر موٹر سائیکل کھڑی کی تھی جس پر بیٹھ کر وہ موقع سے فرار ہوگئے ، جس مقام پر ملزمان نے موٹر سائیکل پارک کی تھی وہاں پر کوئی کیمرا نہیں لگا تھا تاہم پولیس ملزمان کے فرار ہونے والے راستوں پر لگے ہوئے کیمرے تلاش کر رہی ہے تاکہ ان کی مدد سے مزید معلومات حاصل کی جا سکے تاہم پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

ڈسٹرکٹ سینٹرل کے علاقے نارتھ کراچی خورشید پارک کے قریب موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر 27 سالہ زین العابدین کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا جسے فوری طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال لیجایا گیا اس حوالے سے خواجہ اجمیر نگری پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

دریں اثنا پرانی سبزی منڈی یونیورسٹی روڈ عسکری پارک کے قریب نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا جسے فوری طور پر سول اسپتال لے جایا گیا جہاں اس کی شناخت 24 ایاز ولد نور محمد کے نام سے کی گئی، پی آئی بی پولیس کا کہنا ہے کہ فوری طور پر فائرنگ کی وجہ کا تعین نہیں ہو سکا۔

The post ڈاکوؤں نے 2 دکانیں لوٹ لیں، لڑکوں نے گارڈ سے اسلحہ چھین لیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/32sP9Zh

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...